مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایران کا امریکا کے خلاف سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط

ایرانی وزیر خا رجہ جواد ظریف نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کوامریکا کی جانب سے ایران کو وینزویلا تیل سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ ڈالنے پر آگاہ کیا گیا ہے

ایران کا امریکا کے خلاف سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط ،،

ایرانی وزیر خا رجہ جواد ظریف نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کوامریکا کی جانب سے ایران کو وینزویلا تیل سپلائی میں

ممکنہ رکاوٹ ڈالنے پر آگاہ کیا گیا ہے۔

جواد ظریف کا کہنا ہے کہ کیریبین میں امریکی بحریہ کی تعیناتی ایرانی تیل کی وینزویلا ترسیل میں مداخلت کیلئے کی گئی ہے،

اس طرح کا کوئی بھی اقدام غیر قانونی اور لوٹ مار کی قسم ہو گا۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی غیر قانونی اقدام کے نتائج کا ذمہ دار امریکا خود ہوگا۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کےچار جہازوں کی ایران کے ٹینکروں سے

ممکنہ تصادم کیلئے موجودگی کی اطلاعات ہیں۔

امریکا نے ایران اور وینزویلا کی تیل برآمدات کے خلاف یکطرفہ پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

%d bloggers like this: