دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

17مئی2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ شریف برادران ایک ہی ہیں اور ایک سکے کے رخ دو ہی ہوتے ہیں، بڑے میاں ”ووٹ کے تقدس“ اور چھوٹے میاں ”بوٹ کے تقدس“ کی بات کرتے ہیں۔

نیب کی حکومت کی طرف والی آنکھ کی نظر کمزور جبکہ اپوزیشن کی طرف والی آنکھ کی نظر تیز ہے، نیب اب اپنے بقا کی جنگ لڑ رہی ہے،

نیب عدالتوں میں کیسز کو ثابت نہیں کرپارہی وفاقی کابینہ میں منتخب کابینہ کے بجائے غیر منتخب نابینا کی تعداد زیادہ ہے چوہدری برادران کو اب واضح کرنا ہوگا کہ جے یو آئی کی امانت محفوظ ہے یا اس میں خیانت کی گئی ہے

وہ یہاں ڈی جی خان کے میڈیا کے نمائندوں سے ٹیلی فونک گفتگو کررہے تھے جمعیت کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ شیخ رشید نے پیشنگوئی کی ہے کہ عید کے بعد دونوں طرف سے گرفتاریاں ہوگی شیخ رشید کی پیشنگوئیاں دو سال سے درست ثابت نہیں ہورہی اور اب وہ ایکسپوز ہوچکے ہیں

کیوں کہ وہ گذشتہ دوسال سے یہی باتیں کررہے ہیں کہ شریف برادران کا احتساب ہوگا لیکن دونوں بھائی لندن جا پہنچے انہوں نے کہا کہ دونوں طرف گرفتاریاں ممکن نہیں کیوں کہ ادویات اسکینڈل، چینی، آٹا اسکینڈل ہواور اب نئے ادویات کے اسکینڈل کے باوجود

کسی کو اندر نہیں کیا گیا اورنہ ہی سزا دی گئی ہے، لگتا ہے کہ نیب کی حکومت کی طرف والی آنکھ کی نظر کمزور ہے اس لیے نیب کو کچھ نظر نہیں آرہا البتہ کرپشن کے حوالے سے اپوزیشن کی طرف والی آنکھ سے نیب کو سب کچھ نظر آتا ہے،

انہوں نے کہا کہ نیب اب اپنی بقا کی جنگ لڑرہی ہے کیوں کہ نیب عدالتوں میں کیسز ثابت نہیں کرسکی ہے، شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس کے ذریعے جوباتیں سامنے آرہی ہیں

ان کو عدالتوں میں ثابت نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں منتخب کابینہ کے بجائے غیر منتخب نابینا افرادکی تعداد زیاد ہے اوراب تو کابینہ نے نصف سینچری بھی مکمل کرلی ہے

دیگر وعدوں کی طرح مختصر کابینہ کا خواب بھی شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ چوہدری برادران کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ چوہدری برادران قابل احترام ہیں

وہ دھوکا نہیں دیتے لیکن جو ان کو معاملات کے حل کے لیے بھیجتے ہیں وہ ان کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ جاتے ہیں، جنہوں نے چوہدری برادران کو مختلف وقتوں میں استعمال کیا اور وہ استعمال ہوجاتے ہیں اور ان کے پاس جو امانتیں رکھی ہے

وہ ان کوپورا نہیں کرسکے، انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران کواب واضح کرنا ہوگا کہ جے یو آئی کے ساتھ ہونے والے معاملات میں جو امانت ان کے پاس ہے اس میں خیانت ہوگئی ہے یا امانت ابھی تک محفوظ ہے کم ازکم وہ اتنا تو بتادیں۔


ڈیرہ غازیخان :

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کوروناکی آزمائش میں حکمرانوں کی نااہلی اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے اُلٹے سیدھے فیصلوں نے ملک کو بڑے اقتصادی بحران سے دوچار کر دیا ہے،

حکومت کورونا کے مسئلہ پر تذبذب کا شکار ہے،جماعت اسلامی کی ڈویژنل سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد دفتر جماعت اسلامی میں راؤ محمد ظفر،شیخ عثمان فاروق اور ضلعی اُمراء جاوید اقبال بلوچ و دیگر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ک

ہ کورونا کے چیلنج، اقتصادی بحران اور 18 ویں ترمیم جیسے معاملات میں عمران خان کو انا کے خول اور تکبرکی روش چھوڑ کر تمام سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیکر چلنا چاہئے

انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت ابتک اپنے منشور کے مطابق عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کر سکی، یہی وجہ ہے کہ قرضوں کے حجم سود، مہنگائی، بیروزگاری اور غربت میں 21 ماہ میں خوفناک اضافہ ہوگیا ہے،

لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکومت کی نیت میں فتور ہے اور موجودہ اور سابقہ حکومتوں کی یہ روش قابل مذمت ہے کہ

بلدیاتی نظام کو مستحکم نہیں ہونے دیتیں، نت نئے تجربات اور ان اداروں کو اپنے اگلے اقتدار کی سیڑھی بنانے کی خواہشات کے باعث یہ نظام ایک کھیل بن گیا ہے،

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے دعوؤں اور وعدوں کے مطابق بلدیاتی انتخابات شفاف طریقے سے منعقد کرائے، کشمیر سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انکاکہنا تھاکہ

محض تقریروں اور ٹیلفونک گفتگو سے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و جبر کو نہیں رکوایاجاسکتا کشمیرکے مسئلہ پر سفارتی بنیادوں پر مضبوط حکمت عملی کی ضرورت ہے،

کشمیریوں پر مسلط لاک ڈاؤن نے بھارت کا سیکیولر چہرہ بے نقاب کردیا ہے،ساری دنیا ان مظالم پر خاموش ہے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان نے کشمیر کے مسئلے پر بھرپور مہم چلائی اور کورونا کی آزمائش میں

جماعت اسلامی ایک نئے عزم اور باصلاحیت ٹیم کے ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف ہے، الخدمت فاؤنڈیشن نے اب ملک بھر میں دو ارب روپے سے زائد کی رقم سے خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے

اور ہمیشہ کی طرح پوری قوم نے اس خدمت اور امانت ودیانت کے ساتھ کئے گئے کام کی تحسین کی ہے، اس موقع پر صدر سیاسی کمیٹی جنوبی پنجاب چوہدری اصغر گجر،

ضلع امیر جاوید اقبال بلوچ،پروفیسر افتخار ہاشمی،ڈاکٹر محمد عرفان اللہ ملک اور چوہدری منور، شیخ عبدالستار، منیر احمد کلاچی، شیخ سعد فاروق اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان :

وفاقی حکومت کا عیدالفطر کیلئے 6سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیاتفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیاں کا اعلان کر دیا، سرکاری دفاتر 22 مئی سے 27 مئی تک بند رہیں گے

جمعتہ الوداع کو بھی سرکاری چھٹی دینے کا اعلان کر دیاگیا اس حوالے سے وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی چھٹیاں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے

جس کے مطابق سرکاری ملازمین کے لیے جمعۃ الوداع اور ہفتہ و اتوار کی چھٹی کے ساتھ عید کی کل 6 چھٹیاں ہوں گی

اور وفاقی سرکاری دفاتر 22 مئی سے 27 مئی تک بند رہیں گے

نوٹیفکیشن کے مطابق عید کی چھٹیوں کے دوران عوامی مقامات، مارکیٹس بند رہیں گی، جبکہ صرف مخصوص دوکانیں کھلی رہیں گی۔


ڈیرہ غازیخان :

عید الفطر کی آمد کے موقع پر شراب فروشوں کے گرد گھیرا تنگ، تھانہ سٹی پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے شراب کی 117 بوتلیں برآمد کر لیں،

مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق آفاق نے مخبر کی اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے سٹی کی حدود میں شراب فروشوں پرویز،

محمد نعمان اور عبدالوحید کو شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیااور ملزمان کے قبضہ سے 117 شراب کی بوتلیں بھی برآمدکر لی ہیں،

ملزمان نے شراب کی بوتلیں ایک گٹو میں چھپائی ہوئی تھی گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر دیا گیاہے

ایس ایچ او نے کہا کہ عید الفطر کی آمد کے موقع پر شراب کشید کار اور شراب فروشی جیسے ناسور پیشہ سے منسلک ملزمان زیادہ سے زیادہ شروب فروخت کرنے کی کوشش میں ہوتے ہیں

ڈی پی او اختر فاروق کی خصوصی ہدایت پر شراب فروشوں کی گرفتاری عمل میں لانے کے لئے خصوصی مہم جاری ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

انجمن خاکپائے مصطفی ڈیرہ غازی خان کے زیراہتمام شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے سلسلہ میں محفل رم جھم مدینہ کا انعقاد کیا گیا

جس میں حضرت سید محمد علی شاہ المعروف شاہ جی سرکار نے خصوصی شرکت کی

حضرت علی کی شان مبارکہ بیان کی گئی اور ہدیہ نعت کے گلدستے پیش کیے گئے محفل میں مظفرگڑھ سے

سید محمد سراج شاہ، شیخ رمضان ندیم، محمد شبیر چوہان ، محمد عمر قلندری، محمد سلیم چوہان، ناظم بھائی، محمد نعیم چوہان، محمد کلیم چوہان شامل و دیگر نے شرکت کی آخر میں پر افطاری کا اہتمام بھی کیا گیا ۔

About The Author