دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

16مئی2020:آج ضلع مظفرگڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

مظفرگڑھ

تحصیل پریس کلب جتوئی کے معاملہ پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین اور صحافیوں کے مابین مذاکرات کامیاب , اتوار کے روز پریس کلب جتوئی کی عمارت کا قبضہ جتوئی کےصحافیوں کے حوالے کر دیا جائے گا.

جبکہ ڈی سی امجد شعیب عیدالفطر کے بعد تحصیل پریس کلب جتوئی میں صحافیوں کے ساتھ چائے پئیں گے. ڈی سی آفس میں ہفتہ کے روز منعقدہ مذاکرات میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ امجد شعیب ترین,

اے سی جتوئی زریاب ساجد کمبوہ اور ایڈیشنل کمشنر فنانس جام آفتاب احمد سے رضوان قریشی جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب آر یو جے پاکستان ،

ملک عنصر آفتاب ضلعی صدر مظفرگڑھ آریوجے، شیخ فاروق احمد جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب مظفرگڑھ، سید ہدایت علی رضوی سرپرست اعلی تحصیل پریس کلب علی پور،

رانا ہارون رشید سابق صدر تحصیل پریس کلب علی پور ،ڈاکٹرعاشق ظفر بھٹی صاحب سرپرست اعلی تحصیل پریس کلب ج

توئی، وزیر احمد ملک صدر تحصیل پریس کلب جتوئی، ماجد خانزادہ سینئر صحافی، رانا امجد علی امجد,

ساجد لطیف عاربی چئیر مین سردار کوڑے خان پریس کلب جتوئی، نازک خان غزلانی صدر آر یو جے جتوئی،

کی مشاورت سے باعزت طریقہ سے معاملات طے پاگئے اور معاملہ کو سپیشل کمیٹی کی نگرانی میں ایک دن میں ہی حتمی شکل دے دی گئی.

About The Author