اکاون روز بعد قومی ائیرلائن کا فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال،،
پی آئی اے کی پرواز کراچی سے چوراسی مسافروں کو لے کر لاہور کے لیے روانہ ہوگئی۔
پرواز میں مسافروں کو ایک سیٹ چھوڑ کر بٹھایا گیا۔ لاہور روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا گیا۔
مسافروں کے لیے ماسک لازمی قرار دیا گیا تھا،، مسافروں کا ٹیمپریچر بھی چیک کیا گیا۔ لاہور سے کراچی واپسی کی پرواز شام چار بجے روانہ ہوگی۔
شیڈول کے مطابق کراچی سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے ہفتہ وار اڑسٹھ پروازیں چلائی جائیں گی۔ اسلام آباد سے بتیس،
لاہور سے بھی بتیس پروازیں اڑان بھریں گی۔ پشاور سے ہفتہ وار چار اور کوئٹہ سے چھ پروازیں چلائی جائیں گی۔
بین الاقوامی پروازیں اکتیس مئی تک بند رہیں گی۔ خصوصی پروازوں، کارگو اور چارٹرڈ طیاروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔
کورونا وائرس کے باعث حکومت نے چھبیس مارچ کو ڈومسٹنگ فلائٹس آپریشن معطل کردیا تھا۔
اے وی پڑھو
کراچی میں مرغی کا گوشت گائے کے گوشت سے مہنگا ہو گیا
سمندری طوفان نے بھارت میں تباہی مچا دی، پاکستان میں شدت میں کمی
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سے طوفان 340کلومیٹر دورہے