مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اکاون روز بعد قومی ائیرلائن کا فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال

لاہور روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا گیا

اکاون روز بعد قومی ائیرلائن کا فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال،،

پی آئی اے کی پرواز کراچی سے چوراسی مسافروں کو لے کر لاہور کے لیے روانہ ہوگئی۔

پرواز میں مسافروں کو ایک سیٹ چھوڑ کر بٹھایا گیا۔ لاہور روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا گیا۔

مسافروں کے لیے ماسک لازمی قرار دیا گیا تھا،، مسافروں کا ٹیمپریچر بھی چیک کیا گیا۔ لاہور سے کراچی واپسی کی پرواز شام چار بجے روانہ ہوگی۔

شیڈول کے مطابق کراچی سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے ہفتہ وار اڑسٹھ پروازیں چلائی جائیں گی۔ اسلام آباد سے بتیس،

لاہور سے بھی بتیس پروازیں اڑان بھریں گی۔ پشاور سے ہفتہ وار چار اور کوئٹہ سے چھ پروازیں چلائی جائیں گی۔

بین الاقوامی پروازیں اکتیس مئی تک بند رہیں گی۔ خصوصی پروازوں، کارگو اور چارٹرڈ طیاروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

کورونا وائرس کے باعث حکومت نے چھبیس مارچ کو ڈومسٹنگ فلائٹس آپریشن معطل کردیا تھا۔

%d bloggers like this: