نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عالمی ادارہ صحت کی بچوں میں نایاب بیماری کے کورونا سے تعلق پر تحقیق

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کورونا اور غیر معمولی سوزشی بیماری میں ممکنہ تعلق پر تحقیق کی جارہی ہے

عالمی ادارہ صحت کی بچوں میں نایاب بیماری کے کورونا سے تعلق پر تحقیق۔۔

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کورونا اور غیر معمولی سوزشی بیماری میں ممکنہ تعلق پر تحقیق کی جارہی ہے جس کی وجہ سے یورپ اور امریکا میں بچے بیمار اور ہلاک ہوئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس کے مطابق اموات کو سمجھنے اور علاج کی وضاحت کے لیے احتیاط سے فوری طور پر اس بیماری کی خصوصیات جاننا نہایت اہم ہے ۔۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے اس بیماری کے ابتدائی کیس کی تعریف تیار کی ہے جس میں اسے ملٹی سسٹم انفلیمیٹری سینڈروم ان چلڈرن کہا گیا ہے۔

ساتھ ہی دنیا بھر میں ڈاکٹروں کو اس بیماری کو بہتر طور پر سمجھنے اور تیار رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہیں ۔۔ بچوں کی اسی طرح کی اموات کی نیویارک اور لندن میں بھی تحقیق کی جارہی ہے۔

حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد ممالک میں بچوں کے سوزشی بیماری سے متاثر ہونے کے کیسز رپورٹ ہوئے جن سے کئی بچے ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

About The Author