دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور: غیرقانونی اسلحہ برامدگی کیس کاملزم پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک

ہلاک ہونے والے ملزم کے لواحقین کے مطابق فاضل پور کے رہائشی ملازم حسین مکول کو گزشتہ روز گرفتار کیاگیاتھا۔اطلاع پر ڈی پی او راجن پور رات گئے جام پور پہنچے۔

راجن پور:سٹی پولیس جام پورکی حراست میں غیرقانونی اسلحہ برامدگی کیس کاملزم پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہوگیاہے۔

ہلاک ہونے والے ملزم کے لواحقین کے مطابق فاضل پور کے رہائشی ملازم حسین مکول کو گزشتہ روز گرفتار کیاگیاتھا۔اطلاع پر ڈی پی او راجن پور رات گئے جام پور پہنچے۔

ملازم حسین کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو راجن پور منتقل کردی گئی۔

لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ہلاک ملازم حسین کو ریسکیو 1122کی گاڑی میں چھپا رکھا تھا۔ ملازم حسین کو پرائیویٹ ایمبولنس کیری ڈبہ میں  جام پور سے راجن پور منتقل کیا گیا

راجن پور پولیس نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو گھیرے میں لیکر بند کردیاورثاء مشتعل پولیس کے خلاف نعرے بازی رکاوٹیں توڑ کر ہسپتال میں داخل ہوگئے۔

ملازم حسین کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ ایس ایچ او سٹی اخترہجبانی اور ایس آئی طالب لُنڈ نے عیدی طلب کی تھی، عیدی نہ دینے پر منہ میں پانی کا پائپ ٹھونس دیا گیا جس کے باعث اس کی حالت غیر ہوگئی اور وہ جاں بحق ہوگیا۔

جام پور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ اس کی طبیعت ناساز ہوئی تو اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا۔

About The Author