دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

14مئی2020:آج ضلع مظفرگڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر )

وزیراعظم پاکستان کوروناریلیف ٹائیگر فورس کا ٹریننگ زیر قیادت اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹرفیاض علی جتالہ اےسی آفس میں منعقد ہوا

جس میں تحصیل بھر سے ٹائیگر فورس کے رجسٹرڈ ممبران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض علی جتالہ کا کہنا تھا کہ

ٹائیگر فورس ممبران کا جذبہ قابل رشک ہے۔ جب تک ہم میں ملت و قوم کی خدمت کا یہ

جذبہ موجود ہے ہم بڑی سی بڑی آزمائش،آفت اور امتحان سے نبردآزما ہوکر کامیاب ہوسکتے ہیں۔


کوٹ ادو

( تحصیل رپورٹر )

پرانی دشمنی ہرجھگڑاکے دوران سر میں ڈنڈے لگنے سے زخمی ہونے والا نہم کلاس کا طالب 2روز بعد نشتر ہسپتال میں دم توژ گیا،

تفصیل کے مطابق آڑااکبرشاہ موضع جانگلہ کا رہائشی محمد ارشد گورمانی کے بیٹے محمد علی گورمانی کا چند روز قبل بلہ بلوچ کے میلی بلہ بلوچ کے ساتھ جھگڑا ہوا

اور پھر یہ جھگڑا آہستہ آہستہ شدت اختیار کرگیا جب کے اس جھگڑے کی خبر دونوں کے والدین کو نہ ہوئی 11مئی کے روز محمدعلی گرمانی گھر سے قصبہ گجرات جا رہا تھاکہ

راستہ میں بدلہ لینے کیلئے میلی بلہ نے اپنے دیگر ساتھیوں اسامہ بلہ جواد بلہ سمیع اللہ بلہ اور مظہر پتافی کے ہمراہ علی گورمانی اور اس کے ساتھی کو تشدد کا نشانہ بنایا

جس میں سر پر چوٹ لگنے سے محمد علی گورمانی بے ہوش ہوگیا جس کو فوری نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جس کا پولیس محمود کوٹ نے اقدام قتل کا مقدمہ نمبر185/20درج کیا تھا،

سر میں گہری چوٹ لگنے سے محمد علی گورمانی 2دن بعد نشتر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا,وجہ عناد گھر کے سامنے بیٹھک کر آوازیں کسنا بتایا گیا ہے۔


کوٹ ادو

( تحصیل رپورٹر)ب

نیادی کارکن سابقہ سٹی صدر پی ٹی آئی عرفان احمد انصاری نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کے احکامات کے مطابق آئندہ چند روز میں جنوبی پنجاب میں تنظیم نو کی جائے گی ،

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں نور خان بھابھہ نے اپنے اور چہیتوں کے ذاتی ملازمین سمیت نیو قمر نوجوان میں عہدوں کی بندر بانٹ کر دی تھی،سابقہ تحصیل صدر یوتھ ونگ عمران رفیق بٹر نے

گزشتہ روز قیادت کے احکامات کے مطابق تمام سینئر نظریاتی کارکنان کا ہنگامی اجلاس طلب کیا سوشل ڈکٹیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے کارکنان نے

اجلاس میں بھرپور شرکت کی عرفان انصاری نے قیادت سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کارکنان کو آگاہ کیا اجلاس میں نظریاتی کارکنان میں سے حسیب محی الدین نصیر احمد سانگھڑی،

شیخ عبدالغفار مہرلیاقت کھیڑا امیرحمزہ نو کر عباس علی عباس چوہدری سلیمان رانا مزمل و دیگر نے شرکت کی متفقہ طور پر ایجنڈہ یہی رہا کہ

جنوبی پنجاب میں میلسی راج کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اس موقع پر عرفان احمد انصاری نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

پاکستان تحریک انصاف کسی رئیس زادے یا کسی کےباپ کی جماعت نہیں ہے موروثی سیاست کا خاتمہ ہی مستقبل کی نوید ہے انہوں نے کہا کہ

1998 میں کپتان سے اپنے جائز موقف پر ڈٹے رہنا ہی سیکھا ہے کسی بھی صورت جنوبی پنجاب میں انتہائی محدود طبقے کی من مانیاں نہیں چلنے دیں گے۔


کوٹ ادو

(محمداظہر فاروق سے)

سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گورمانی نے کہا ہے کہ منتخب نمائندے اقتدار کی آسائشوں کے باوجودبھی عوامی مسائل حل کرنے سے قاصر ہیں،

اپنے دور اقتدار میں علاقائی محرومیوں کے خاتمہ کے لئے کردار ادا کرنے پر مطمئن ہیں، اپوزیشن میں رہ کر بھی عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں،

کورونا وائرس ایک عالمی وباء ہے،ان کی دعا ہے رمضان المبارک کے اس مقدس مہینہ کے سبب اللہ پاک دنیا کے تمام مسلمانوں کواس وباء سے محفوط رکھے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں عوام کی امانت عوام تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں اُٹھا رکھی تھی

اورحلقہ بھر میں اربوں کے بلاتفریق کام اس بات کا عملی ثبوت ہیں،انہوں نے اپنے دور اقتدار میں کسی کو کسی مخالف کی پگڑی اچھالنے کی اجازت نہیں دی تھی،

عوام کومجھ سے یہ شکایت تو ہو سکتی ہے کہ ہمیں سولنگ نہیں ملی ہماری سڑک مرمت نہیں ہوئی ہمیں نوکریاں نہیں ملی، مگر اللہ کا شکر ہے میں پورے اعتمادسے یہ دعویٰ کر سکتاہوں کہ

اپنے5سالہ دور میں پورے حلقہ میں کوئی بھی شخص یہ کہنے والا نہیں ہوگا کہ میری زمین پر قبضہ ہوگیا،مجھے کسی صاحب اقتدار نے بلیک میل کیا،

میرے خلاف فیصلہ نہ ماننے پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی،محمد ذیشان گورمانی نے کہا کہ جس طرح انہوں نے اپنے سابقہ دور حکومت میں حلقہ کے عوام کے جذبوں کو سربلند رکھا،

اب بھی میرا عوام سے وعدہ ہے کہ حادثاتی طور پرقوم پر مسلط ہونے والے حکمرانوں سے چھٹکارے تک اپنی جنگ جاری رکھیں گے،

انہوں نے کہا کہ وہ اقتدار کی جنگ نہیں عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ان کے قافلے میں شامل ہونے والوں کو پوری عزت واحترام دیا جاتاہے،

انشاء اللہ اگلے الیکشن میں اللہ تعالی کے فضل وکرم اور عوام کے بھرپور تعاون سے کلین سویپ کریں گے۔


مظفرگڑھ

(علی جان سے)

کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران عوام میں حفاظتی سامان کی ترسیل میں ججزکے نام پر مبینہ بلیک میلنگ پر اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد کمبوہ کے خلاف وزیر اعلی پنجاب سے

اعلی سطحی انکوائری کا مطالبہ پی ٹی آئی تحصیل جتوئی کے جنرل سیکریٹری نے اعلیٰ حکام کو تحریری درخواستیں ارسال کر دیں تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف تحصیل جتوئی کے

جنرل سیکریٹری طارق خان غزلانی نے میڈیا کو بتایا کہ جتوئی میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر جتوئی نے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران انہیں ججز کے نام پر بلیک میل کرنے کی کوشش کی

انہوں نے بتایا کہ ہم نے کورونا وائرس کے دوران عوام میں اور دکانداروں کے علاوہ میونسپل کمیٹی، پولیس اسٹیشن، بار ایسوسی ایشن جتوئی کے علاوہ گھروں میں ماسک، گلوز اور پرنٹنگ میٹریل برائے

آگاہی تقسیم کیا اور اس دوران اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد کو بھی یہ چیزیں فراہم کی گئیں مگر اسکے بعد بھی موصوف اسسٹنٹ کمشنر جتوئی مجھ سے مزید ماسک،

سینٹائزر اور دیگر سامان ججز مے نام پر مانگتا رہا بعد ازاں میں نے آٹا بحران کے اے سی جتوئی زریاب ساجد کو درخواست کی کہ اگر مجھے فئیر پرائس شاپ سے دو سو آٹے کے بیگ دیں جسکی میں قیمت ادا کرتا ہوں اور اے سی جتوئی نے جوابی ٹیکسٹ میسج کیا کہ

آپ نے مجھے ماسک اور دیگر سامان نہیں دیا میں نے ججز سے کمٹمنٹ کی ہوئی تھی اس لئے میں آپ کو سپورٹ نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ

اے سی جتوئی کی اس مبینہ بلیک میلنگ کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب کاروائی کریں اور عوام کو اس سے نجات دلائیں انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام کو اس سلسلہ میں درخواستیں بمع ثبوت بھجوا دی ہیں۔


مظفرگڑھ

(علی جان سے)

پریس کلب مسمار کرنے کا معاملہ، جتوئی اور علی پور کے صحافیوں کا مشترکہ اجلاس اے سی جتوئی کے عمل کی بھر پور مذمت صحافی برادری کا بھر پور احتجاج کا اعلان تفصیل کے

مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد نے اپنے دیگر عملہ کے ہمراہ تحصیل پریس کلب جتوئی کا دفتر گرا دیا

جس پر تحصیل جتوئی اور علی پور کے صحافیوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر جتوئی کے اس عمل کی بھرپور مذمت کی گئی

اور پریس کلب کو مسمار کر نے پر اے سی جتوئی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

سید ہدایت علی رضوی، ڈاکٹر عاشق ظفر بھٹی، رانا ہارون الرشید،میاں فدا حسین جوئیہ، حبیب اللہ خان چنگؤانی،ملک خورشید مرکنڈ، شکیل خان،

وزیر احمد ملک، مرزا اورنگزیب، ملک اظہر حسین ودیگر نے کہا کہ آزادی صحافت پر حملہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ

پریس کلب کے تقدس کو پامال کرنے پر اے سی جتوئی کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ اگر اعلیٰ حکام نے اس زیادتی کا ازالہ نہ کیا

تو ملک گیر احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ شروع کیا جائیگا صحافیوں نے متفقہ طور پر قرار داد مذمت پاس کی اور اے سی جتوئی کی ہمہ قسمیں میڈیا کوریج کے بائیکاٹ کا اعلان کیا

اس موقع پر جتوئی اور علی پور کے صحافیوں رانا ذوالفقار علی، ارشاد خان لغاری،رانا عمران سعیدی ، اصغر خان لغاری، سلیم خان لائق، ساجد لطیف عاربی،

رانا ابرار احمد، اللہ وسایا صدیقی، کامران ظفر بھٹی، محمد حسین خان، زاہد شفیع مہروی، محمد شفیع قادری، شبیر خان، عبدالطیف جوئیہ،

خلیل احمد لاڑ و دیگر نے شرکت کی اور اے سی جتوئی کے عمل کی بھر پور مذمت کی


مظفرگڑھ

(علی جان سے)

پاکستانی قوم کیلئے دلی طور پر ہمدردی رکھتا ہوں ۔ عبدالرزاق شاکر

تفصیل کے مطابق امریکہ میں صدارتی مہم برنی 2020 کے منیجر فیض شاکر کے والد و امریکہ میں موجود معروف بزنس مین عبدالرزاق شاکر نے ماہڑہ شہر کے تاجر ملک شوکت حسین کے

ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ میں ملک پاکستان کیلئے دلی طور پر ہمدردی رکھتا ہوں انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان میں میری بہت یادیں وابستہ ہیں انہوں نے کہا کہ

پوری دنیا اس وقت کرونا کی لپیٹ میں ہے انہوں نے کہا کہ میں امریکہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں کرونا کے خلاف جنگ میں لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی قوم اس وقت امتحان میں ہے اس موقع پر ملک شوکت حسین زرگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

میں عبدالرزاق شاکر کی طرف سے پاکستان میں کرونا کی وجہ سے دیے گئے دو ملین کا خیر مقدم کرتا ہوں اور ان کی طرف سے کی گئی عوامی خدمت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔


مظفرگڑھ

(علی جان سے)

ریاض دھمرایا اور جعفر سلمان نے ساتھیوں سمیت باقاعدہ طور پر پنجاب ٹیچرز یونین ڈاکٹر امتیاز عباسی گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا

پنجاب ٹیچرز یونین ڈاکٹر امتیاز عباسی گروپ مظفرگڑھ اساتذہ کرام کی واحد نمائندہ جماعت ہے جعفر سلمان
امید ہے کہ نوجوان قیادت آ گے آ کر اساتذہ کے دیرینہ مطالبات خوش اسلوبی سے

حل کرائے گی ریاض دھمرایا

تفصیل کے مطابق نوجوان اساتذہ ریاض دھمرایا اور جعفر سلمان نے ساتھی اساتذہ کرام سے مشاورت کے بعد پنجاب ٹیچرز یونین ڈاکٹر امتیاز عباسی گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے

اور امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارسلان گوندل جیسی نوجوان قیادت ہی اساتذہ کرام کے مسائل خوش اسلوبی سے حل کرائے گی

جعفر سلمان نے کہا کہ ڈاکٹر امتیاز عباسی گروپ مظفرگڑھ حقیقی معنوں میں اساتذہ کی ترجمانی کرنے والی اور مثبت سوچ کی مالک واحد نمائندہ جماعت ہے انہوں نے مزید کہا کہ

اساتذہ کرام کا استحصال بند کر تے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق ختم کیا جائے ریاض دھمرایا نے کہا کہ

نوجوان قیادت ہی اساتذہ کے مسائل حل کر سکتی ہے تحصیل فوکل پرسن پنجاب ٹیچرز یونین خیرخواہ بھلائی پروگرام عبداللہ دھمرایا نے کہا کہ

مظفرگڑھ کے اساتذہ کو ارسلان گوندل جیسی نوجوان قیادت پر فخر ہے طارق دھمرایا ، عمران دھمرایا، آ صف سلیمان دھمرایا،

عابد دھمرایا، مہر ممتاز دھمرایا عبداللہ دھمرایا،ریاض دھمرایا جعفر سلمان ، میاں عبد الغفار قریشی، انجینئر ملک عرفان والوٹ،

مہر عارف سیال، توصیف احمد شاہد مہر خلیل و دیگر نے ڈاکٹر امتیاز عباسی گروپ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔


مظفرگڑھ

(علی جان سے)

تحصیل پریس کلب جتوئی مسمار کرنے کا معاملہ، صحافیوں کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات دو دن میں معاملہ حل کرانے کی یقین دھانی کرا دی

صحافتی تنظیموں کی طرف سے خیر مقدم تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد نے مقامی صحافیوں کی جانب سے کرپشن عیاں کرنے پر پریس کلب پر دھاوا

بول کر میونسپل کمیٹی جتوئی کے عملہ کے ہمراہ پریس کلب مسمار کر دیا تھا جس پر صحافی برادری نے احتجاج کیا

اور گزشتہ روز ڈی سی مظفرگڑھ انجنئیر امجد شعیب ترین سے ملاقات کی جس میں اے سی جتوئی کی جانب سے پریس کلب کے تقدس کو پامال کرنے اور صحافیوں کے ساتھ نازیبا

رویہ کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ امجد شعیب خان ترین نے صحافیوں کو یقین دہانی کرائی کہ دو دن میں اس معاملہ کو حل کر کے صحافی برادری کے کی شکایات کا ازالہ کیا جائیگا

اس موقع پر ضلع بھر سے صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی جن میں انصر آفتاب، فاروق شیخ، ہدایت علی رضوی، رضوان الحسن قریشی،ڈاکٹر عاشق ظفر بھٹی، ماجد خانزادہ، نذر جتوئی،

احمد سعید چوہدری، وزیر احمد ملک، رانا ہارون الرشید، عمران سعیدی، رانا تحسین، ارشاد خان لغاری، اصغر خان لغاری، جیب اللہ خان چنگوانی،شبیر خان،شکیل خان،

ملک اظہر حسین، میاں شکیل ڈاہا، ربنواز خان، کامران ظفر بھٹی، زاہد شفیع مہروی، محمد حسین خان، چوہدری مرتضیٰ سمیت دیگر درجنوں صحافی موجود تھے۔

About The Author