جام پور .
آفتاب نواز مستوئی سے ۔
پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے مرکزی رہنماؤں فاروق طارق، محسن ابدالی ، محمد طارق، صائمہ ضیاء، میاں محمد اشرف اور رؤف لُنڈ نے حکومت پاکستان کے زرعی پیکج کو مسترد کرتے ہوئے بتایا ھے کہ
یہ پاکستان کے غریب کسانوں سے ایک دھوکہ ھے۔ جس کا فائدہ ارب پتی سرمایہ داروں اور ایسے بڑے بڑے جاگیرداروں کو ہوگا
جن کا پاس جاگیریں تو ہیں لیکن وہ ان جاگیروں پر قرضے لیکر صنعتیں لگا چکے ہیں۔ اور اپنی جاگیروں کو بھاری ٹھیکوں پر دے رکھا ھے۔
انہوں نے کہا کہ زرعی پیکج کی رقم کم از کم پانچ سو ارب روپے مختص کی جائے۔ اور اس رقم کو براہ راست ان بے زمین کسانوں، ہاریوں،
چھوٹے زمینداروں اور پھلوں، پھولوں، سبزیوں کے کاشتکاروں اور ڈیری و پولٹری کے کام کرنے والے کسانوں میں تقسیم کیا جائے جو کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اعلان کردہ پیکج میں کسانوں کو موبائلز کی فراہمی، کھاد، سپرے، ٹریکٹر اور کپاس کے بیج پر سبسڈی کا مطلب سرمایہ دار سیکٹر کو خوش رکھنا ھے۔
انہوں نے کہا کہ پیکج کی رقم کرونا کی وجہ سے اپنی فصلوں اور پیداوار سے براہ راست محروم ہونے والے متاثرہ کسانوں کو ڈائریکٹ اور شفاف انداز میں دی جائے۔
تاکہ وہ نہ صرف آسانی سے اپنی فصلیں کاشت کر سکیں بلکہ اپنی باقی ضروریاتِ زندگی جیسی محرومیوں کا مداوا کر سکیں۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو کیمیکل کھاد و ادویات کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے قدرتی پائیدار طریقہ کاشت کو فروغ دینے کی کوششیں تیز کی جائیں ۔
اس حوالے سے کاشتکاروں کی تعلیم و تربیت دی جائے اور قدرتی پائیدار طریقہ کاشت کی حوصلہ افزائی کی جائے۔۔
راجن پور
( آفتاب نواز مستوئی سے )
ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کا اجلاس ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اس موقع پر مقامی ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک کے علاوہ چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر محبت علی ،
ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راجن پور، ہیلتھ کونسل کے ممبران امان اللہ قریشی،محمد بلال سومرو، ایکسین ہائی وے،
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی راجن پور، ڈی ایچ او اور دیگر نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو ہر صورت میں فری طبی سہولیات فراہم کی جائیں ، جو بھی مسائل ہوں ہیلتھ کونسل کے اجلاس میں بتائے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہیلتھ کونسل کا اجلاس ہر ماہ بلایا جائے تاکہ تمام طبی مراکز کے مسائل حل ہو سکیں۔ اجلاس میں ڈی ایچ کیو اسپتال راجن پور کیلیے آر او پلانٹ،
ڈیجیٹل ایکسرے مشین، مرمت ائیر کنڈیشنز اور ملازمین کی تنخواہوں کے معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔
راجن پور
( آفتاب نواز مستوئی سے )
اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو نے احساس کفالت پروگرام سنٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ
پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے ان کی مشکلات کو دور کرنا ہے۔
مزید یہ کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق ہر سنٹر پر ہاتھ دھونے کیلئے زیادہ سے زیادہ انتظامات کیے جائیں اور آنے والے تمام افراد کے درمیان مناسب سماجی فاصلہ رکھا جائے۔
انہوں نے سنٹر عملہ کو ہدایت کہ امدادی رقم کی تقسیم میں شفافیت کو برقرار رکھاجائے اور کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں ملنا چاہیے۔
بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر راجن پور نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر موجود سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون