دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

14مئی2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر۔//

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ ضلع بہاول نگر کے کاشتکار زمین کا سینہ چیر کر غلہ اگاتے ہیں اور پنجاب میں ضلع بہاول نگر نے تاریخ کا سب سے بڑا گندم خریداری کا ہدف حاصل کرلیا ہے جس کا کریڈٹ ضلع کے

جفاکش کسان کی محنت اور لگن کو جاتا ہے اور ہمارے کسان بھائی اپنا سر فخر سے بلند کر سکتے ہے کہ ضلع بہاول نگر پاکستان کی فوڈ سیکیورٹی کا ضامن ہے اور اس ضلع نے پنجاب کے بیس اضلاع کے مجموعی ہدف سے بھی بڑھ کر گندم خریدی ہے۔

یہ بات انہوں نے فوڈ سنٹر ہارون آباد میں ضلع بہاول نگر میں محکمہ خوراک پنجاب کی گندم کی سو فیصد خریداری کے سلسلہ میں منعقدہ اظہار تشکر کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد، ایس پی انوسٹی گیشن طارق محمود سکھیرا ،ہارون آباد ،فورٹ عباس ،چشتیاں اور منچن آباد کے اسسٹنٹ کمشنرز،

پی ٹی آئی کے رہنما عبداللہ وینس ،ڈی ایف سی محبوب اختر،کاشتکار، اور محکمہ کے دیگر افسران و سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ گندم کا ٹارگٹ حاصل کرنا ہمارے عزم کا عکاس ہے کہ انتظامیہ پنجاب حکومت کی گائیڈ لائنز کے مطابق اور کاشتکاروں کے تعاون سے چیلنج کو پورا کرنا جانتی ہے

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اظہار تشکر ہماری اقدار وتہذیب کا حصہ ہے اوریہ انداز تشکر دراصل لوگوں کی عزت و توقیر اور قدرمنزلت ہماری روایات کی پہچان اور یک جہتی کا درس بھی ہے۔ شعیب خان جدون نے کہا کہ

انسان کو زندگی کے ہر میدان میں تحریک ،حوصلہ افزائی ، اور موٹی ویشن کی ضرورت ہوتی ہے اور پنجاب میں گندم خریداری میں اوّل نمبر آنا اس بات کی غمازی ہے کہ

ہم ٹیم ورک میں کام کررہے ہیں اور ہمارے فوڈ سنٹرزٹارگٹ کے بعد ابھی بھی گندم خرید رہے ہیں۔ شعیب جدون نے کہا کہ

گندم ایسی خوراک ہے کہ اس کی روٹی کے بغیر ہمارے کلچر میں دستر خوان ادھورا ہوتا ہے۔ ضلع کو سب سے بڑا گندم خریداری کا ٹارگٹ دیا گیا تھا۔

جبکہ پاسکو بہاول نگر اور منچن آباد سے گندم خریدتا ہے اور یہ گندم آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں جاتی ہے۔

ہمیں پاکستان کی بہترین فوڈ باسکٹ ہونے پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل خوشحالی لاتی ہے۔ اسی طرح وزیراعظم کے احساس کفالت پروگرام کے تحت ضلع بھر میں ابتک ایک ارب سے زائد تقسیم ہو چکا ہے

اور یہ سب کچھ ضلع کی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ محض دولت کی فراوانی میں خوشحالی نہیں ہے بلکہ خوشحالی اللہ کے ذکر میں

اور رب ذوالجلال کے حضور شکرانے، اچھی صحت ،رزق حلال اور اطمینان قلب میں پوشیدہ ہے۔تقریب میں ماڈل ہائی سکول چشتیاں کے دسویں جماعت کے طالب علم محمد رمضان جانی اینڈ برادرز نے اپنی پرسوز آواز میں صوفیانہ نعتیہ کلام تاجدار حرم ہو نگاہ کرم

کی قوالی پیش کرکے وجد طاری کردیا۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر نے فوڈ سنٹر پر پودا بھی لگایا جبکہ انکی آمد پر روایتی لباس میں ملبوس دیہاتی پارٹی نے ڈھول کی تھاپ پر پنجاب کے دیہی کلچر کی

عکاسی اور خوشی کے اظہار پر مبنی لڈی رقص پیش کیا تقریب میں اے ایف سی فورٹ عباس عبدالجبار،اے ایف سی چشتیاں حمزہ نور،

اے ایف سی چشتیاں رانا خالد ،اے ایف سی فقیر والی لیاقت علی اور زمیندار وسیم احمد گجر ،ملک محمد اعجاز اعوان ،

محمد اسلم جاوید اور اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایف سی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو توصیفی اسناد اور ڈپٹی کمشنر کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

تقریب کے اختتام پر ملک کی ترقی ، خوشحالی اور کورونا کے خاتمے کے لیے دعا بھی کی گئی۔…


بہاولنگر//

(صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی اپنے آفس میں علماء کرام و ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ میٹنگ،ڈی پی او نے موجودہ حا لا ت میں علما ء کرام و امن کمیٹی کے کر دار کو سرا ہا،

کرو نا سے متعلق حکو متی احکا ما ت پر عملد درآ مد کو یقینی بنا نے کا عزم۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ نے علماء کرام و ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کی،

ڈی پی او قدوس بیگ نے علماء کرام کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور امن و امان کے قیام میں ان کے کردارکو سراہا۔ڈی پی او قدوس بیگ نے کرونا وائرس کے پیش نظر علما ء کرام کو حکومتی احکامات سے ا ٓگا ہ کیا

اور اس حوالے سے رمضا ن کے آ خر ی عشرے میں آنے والے ایونٹس کے حوالے سے حکومتی احکامات و حفا ظتی انتظامات سے آگا ہ کیا،

علما ء کرام و ممبران امن کمیٹی نے کرونا سے متعلق حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہا رکیا۔اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر قدو س بیگ نے کہا کہ

کرونا وائرس ایک عالمی وباء ہے جس سے ہم سب نے مل کر بہتر حکمت عملی اختیار کرکے اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرکے بچنا ہے۔

جس پر امن کمیٹی کے ممبران کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔علماء کرام نے میٹنگ میں بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران نماز اور نماز تراویح کی ادائیگی

میں ایس او پی کے مطابق سوشل ڈسٹنسنگ اور دیگر تمام احتیاطی تدابیر کو یقینی بنایا جارہا ہے۔میٹنگ کے آخر میں کرونا وائرس وباء کے خاتمے اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔…


بہاولنگر//

(صاحبزادہ وحید کھرل)

پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن کا شراب فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دوشراب فروش گرفتار، قبضہ سے58لیٹر شراب برآمد، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ،تفتیش جاری,

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے.

پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگر کے ایس ایچ او انسپکٹر عارف باجوہ کی سربراہی میں اے ایس آئی غلام رسول نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر خالد مقبول پارک سے

ملزم عثمان غنی کو گرفتار کیا، قبضہ سے 30لیٹر شراب برآمد، جبکہ دوسری کارروائی میں شوکت ہسپتال کے قریب سے ملزم سرفراز احمد کو گرفتار کیا،

قبضہ سے شراب 28لیٹر برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج. تفتیش جاری.

اس موقع پر ایس ایچ او انسپکٹر عارف باجوہ نے کہاکہ جب تک معاشرہ منشیات سے پاک و صاف نہیں ہوگا معاشرے میں امن و امان بہتر نہیں ہوسکتا.

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ منشات کی روک تھام کے لیے ہر قسم کے اقدامات کیے جارہے ہیں.

منشیات فروشی کا خاتمہ ہمارے بچوں کے مستقبل کے لیے بھی ضروری ہے.

عوام کو چاہیے کہ معاشرہ سے معاشرتی برائیوں اور جرائم کا خاتمہ ممکن بنانے کے لیے پولیس سے تعاون کرتے ہوئے اپنا فرض ادا کریں..


بہاولنگر//

(صاحبزادہ وحید کھرل)

پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن کی بڑی کاروائی،وہیکل چور گرفتار،قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا ٹریکٹر اور موٹر سائیکل برآمد، مقدمات درج، تفتیش جاری۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم کی بیخ کنی کے لیے پولیس کاکریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلہ میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے

ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگر انسپکٹر عارف باجوہ نے اے ایس آئی مطلوب اور پولیس کی نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے وہیکل چوری کی وارداتیں کرنے والے چور

کاشف سکنہ ہارون آبادکوگرفتارکرلیا، ملزم کے قبضہ سے مال مسروقہ دس لاکھ سے زائد مالیت کا ٹریکٹر اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا،

تھانہ سٹی اے ڈویژن بہاولنگر پولیس کو ملزم دو مقدمات میں مطلوب تھا۔ملزم سے و قوعہ سے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ملزم نے روجھانوالی سے مورخہ یکم اپریل کو ایک ٹریکٹر چوری کیا تھا،

جو کہ پولیس تھا نہ سٹی اے ڈ ویژن نے شب و روز محنت کر کے بر آمد کر لیا۔اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہاہے کہ عوام جرائم کے سدباب،

معاشرے میں امن و امان کے قیام اور مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور پولیس سے تعاون کریں۔عوام کی جان ومال کی حفا ظت محکمہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔.

About The Author