وفاقی حکومت کا نویں اور گیارہوں کے طلبہ کو پروموٹ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں،پروموٹ کیے گئے طلبا اگلے سال صرف دسویں اور بارہویں کے امتحانات دیں گے،ان طلبا کے دسویں اور بارہویں کے نتائج کی بنیاد پر نویں اور گیارہویں کے نمبرز دیے جائیں گے
وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں، دسویں اور بارہوں جماعت کےطلبا کو بھی پروموٹ کردیاگیا،دونوں گریڈز کے طلبا کو نویں اور گیارہویں کے نتائج کے نسبت سے تین فیصد اضافی نمبر دیئے جائیں گے۔
چار خصوصی کیٹگریز کےطلبا حالات بہتر ہونےپر ممکنہ طور پر ستمبر یا اکتوبرمیں امتحانات دے سکیں گے، نویں اور دسویں کا مشترکہ امتحان دینے والے، تمام مضامین میں گریڈ کی بہتری کے لئے امتحان دینے والے ، کچھ خاص مضامین میں گریڈ بہتر کرنے والے اور چالیس فیصد سے زیادہ مضامین میں فیل ہونے والے بھی ستمبر میں دوبارہ امتحان دیں گے،چالیس فیصد تک مضامین میں فیل ہونے والوں کو گریس مارکس کے ساتھ پاس کردیاجائےگا
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر