دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا کے باعث فیس ماسک اور باڈی ٹیمپریچر  ہوائی سفر کے لئے معمول کا حصہ بن جائے گا

ان کا کہنا تھا کہ جب تک عالمی وبا کی ویکسین نہیں آ جاتی ایسے اقدامات پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہوگی جو خطرے کو کم کر سکیں

کورونا کے باعث فیس ماسک اور باڈی ٹیمپریچر  ہوائی سفر کے لئے معمول کا حصہ بن جائے گا. تاہم سماجی رابطے کو برقرار رکھنا فضائی سفر کو مزید مہنگا بنا سکتا ہے ۔۔

دبئی ائیر پورٹ کے سی ای او کا کہنا تھا کہ اگر ائیر لائنز پر سیٹیں خالی رکھنے کے لئے کم ٹکٹوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی تو کرایوں میں واضح اضافہ دیکھنے میں آئے گا ۔۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ جب تک عالمی وبا کی ویکسین نہیں آ جاتی ایسے اقدامات پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہوگی جو خطرے کو کم کر سکیں ۔

دنیا کے سب سے مصروف ترین دبئی ائیر پورٹ نے عالمی وبا کے پیش نظر مارچ میں فلائیٹس معطل کر دی تھیں ۔۔

دنیا بھر میں ، حکومتیں ، ہوائی اڈے اور ایئر لائنز فضائی سفر کی بحالی کے لئے عارضی حفاظتی اقدامات پر غور کر رہی ہیں ، جن میں درجہ حرارت کے لازمی جانچ ، چہرے کے ماسک پہننے اور مسافروں کو الگ رکھنا شامل ہے

About The Author