دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

13مئی 2020: آج ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا ؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

شہریوں نے تین روز کے دوران لاکھوں روپے کی عید کی خریداری کرڈالی

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈیڑھ ماہ سے بیروزگار ،بھوک ،کاروبار ختم ،معاشی ،گھریلو بدحالی کا شور ڈالنے والے شہریوں نے تین روز کے دوران لاکھوں روپے کی عید کی خریداری کرڈالی ہے ،

مالی امداد اور راشن کے لئے شوروغل مچانے والے فیملیز سمیت بازاروں میں ہزاروں کی یکمشت عیدکی خریداری کررہے ہیں ،ڈیرہ کے تنگ بازار،مارکیٹیں گھل گئی ہیں ،بازار کچھا کھچ بھرے ہوئے ہیں ،بازار کھلنے کے ساتھ ہی شہری خریداری کے لئے دکانوں پر ٹوٹ پڑے ہیں ،

جوتے ،کپڑے کی ریکارڈ خریداری تین روز کے دوران کی گئی ہے ،کمشنر ی بازار ،کلاں بازار ،پوندہ بازار ،سرکلر روڈسمیت دیگر علاقوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی تاجروں اور شہریوں کی جانب سے کی جارہی ہے

،زیادہ تر فیملیز نے بچوں کے تمام ملبوسات اورجوتے لاک ڈاﺅن کی نرمی ہوتے ہی خریداری شروع کردی ہے ،تاجروں کے مطابق دوسرے روز شوز ،ملبوسات ،گارمنٹس اور دیگر چھوٹی موٹی اشیاءمعمول سے دو سو سے پانچ سو فیصد سے زائد فروخت ہوئی ہیں

جبکہ تاجروں نے ڈیڑھ ماہ کی کسر بھی خریداروں سے نکالنا شروع کردی ہے ،کپڑے کے ایک تاجر کے مطابق اس نے صرف دو روز کے دوران اڑھائی لاکھ روپے کی سیل کی ہے ،شہریوں کے مطابق لاک ڈاﺅن کب دوبارہ لگ جائے

اس لئے عید کی خریداری مکمل کررہے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کے مطابق انہیں اٹھارہ مئی کو تنخواہ مل رہی ہے اور وہ بیس مئی تک عید کی خریداری کریں گے ۔
٭٭٭
چھ سالہ بچے کو اپنی درندگی کا نشانہ بناڈالاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)درندہ صفت نوجوان نے ماہ رمضان کے دوران چھ سالہ بچے کو اپنی درندگی کا نشانہ بناڈالا ،چچا کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ٹاﺅن کی حدود سکندر شمالی میں درندہ صفت جنسی بھیڑے نے

ماہ رمضان کے دوران معصوم چھ سالہ بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس نے متاثرہ بچے کے چچا کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔
٭٭٭
بھائی کے دھکادینے سے دوسرا بھائی ہتھ ریڑھی سے ٹکرا جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) عید کی خوشیاں غارت ہوگئیں ،عید کے لئے جوتوں کی خریدار ی پربھائیوں کے درمیان جھگڑا ، دھکادینے سے ایک بھائی پچیس سالہ انعام اللہ ہتھ ریڑھی سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگیا ،

والدہ کی رپورٹ پر دوسرے بھائی ذیشان اللہ کے خلاف رپورٹ درج کرلی،پولیس ذرائع کے مطابق پنیالہ کے علاقہ محلہ پیر خاکی شاہ میں دوبھائی عید کے لئے جوتوں کی خریداری پر جھگڑ پڑے اور ایک بھائی ذیشان اللہ نے دوسرے بھائی انعام اللہ کو زور سے دھکادیا جس کا سر پیچھے ہتھ ریڑھی سے ٹکر اگیا اور وہ شدید زخمی ہوگیا ،

زخمی کو ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی راستے میں ہی دم توڑ گیا ،پولیس نے والدہ کی رپورٹ پر دوسرے بھائی ذیشان اللہ کے خلاف مقدمہ جرم زیر دفعہ 319 ت پ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
روٹی کے لئے آگ کی بھٹی لگانے سے منع کرنے پر ملزمان نے ڈنڈوں سے ڈاکٹر فرید اللہ کو زخمی کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ کے قریب روٹی کے لئے آگ کی بھٹی لگانے سے منع کرنے پر ملزمان نے ڈنڈوں کے وار سے ڈاکٹر فرید اللہ کو زدوکوب کرکے زخمی کردیا ،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ،تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،

ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ کے سرکاری کوراٹر میں رہائش پزیر ڈاکٹر فرید اللہ محسود نے پولیس کو بتایا کہ تین نامعلوم افراد ہسپتال کے چھوٹے گیٹ کے قریب روٹی کے لئے آگ کی بھٹی لگارہے تھے

جنہیں ایسا کرنے سے منع کیا تو آمادہ فساد ہوگئے اور ڈنڈوں کے وار سے مجھے زدوکوب کرکے زخمی کردیا ،ڈاکٹر کی رپورٹ پر تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔
٭٭٭
ٹیکسی کار سمیت دیگر گاڑیوں کے ذریعے مسافروں کی ڈیرہ شہر سمیت ضلع بھر میں آمدورفت پر پابندی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ حافظ واحد محمود نے دفعہ 144 کے تحت ٹیکسی کار سمیت دیگر گاڑیوں کے ذریعے مسافروں کی ڈیرہ شہر سمیت ضلع بھر میں آمدورفت پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کردیں ،

،یونیورسٹی پولیس نے ٹیکسی کار میں مسافروں کو لانے لے جانے پر دو ٹیکسی کار ڈرائیور وں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرلیا ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت ٹرانسپورٹ سمیت ٹیکسی کار اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے مسافروں کی شہر میں آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے،

ڈی پی او ڈیرہ کی جانب سے دفعہ 144 پر عمل درآمد کرنے کے لئے ضلع بھر کی پولیس کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ٹرانسپورٹ بندش کے علاوہ ٹیکسی کار سمیت دیگر گاڑیوں میں مسافروں کی آمدورفت پر بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ،

صرف پرائیویٹ گاڑیوں میں ایس او پیز کے تحت دو افراد کو آمدورفت کی اجازت دی گئی ۔یونیورسٹی پولیس نے ڈی پی او ڈیرہ کے احکامات پر عمل کرتے دوٹیکسی کار ڈرائیورز کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتارکرلیا ،

پولیس نے ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں حوالات میں بند کردیاہے۔
٭٭٭
بدنام زمانہ جیب تراش رنگے ہاتھوں گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ پولیس کی اہم کاروائی بدنام زمانہ جیب تراش رنگے ہاتھوں گرفتار،ملزم کے قبضہ سے 10 ہزار روپے بر آ مد،تفصیلات کے مطابق عوام الناس کی طرف سے کافی شکایات موصول ہو رہی تھی کہ

بدنام زمانہ جیب تراش غلام عاصم ولد ظہور الدین قوم عوان سکنہ انجم آ باد بسواری چنگچی نمبر 2249/B آ کر کمرشل مارکیٹ اور مختلف بازاروں سے مردوں کے جیبوں اورعورتوں کے پرسوں سے رقم وغیرہ جیب تراشی و چوری میں مصروف ہے۔

جس پر ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر)واحد محمود نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او سٹی صابر حسین کی نگرانی میں ایک سپیشل ٹیم تشکیل دے کر فوری طور پر ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔ ٹیم نے نہایت ہی حکمت عملی اپناتے ہوئے علاقے کی نگرانی کرتے ہوئے عوام الناس کی شکایات پر

ملزم کے حلیہ کے مطابق سٹی پولیس نے کمشنری بازار ڈیرہ میں میاں کمرشل مارکیٹ کے قریب چنگ چی سوار ملزم غلام عاصم ولد ظہر الدین قوم اعوان سکنہ انجم آباد کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے د س ہزار روپے اور چنگ چی برآمد کرلی ،

پولیس کے مطابق ملزم جیب تراش ہے اورمتعدد افراد کو لوٹ چکا ہے ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا۔
٭٭٭
ملزمان نے مخالف کے مکان میں گھس کر اہل خانہ کو ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار سے لہولہان کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)چودھوان کے علاقہ کھیڑا میں خواتین کے تنازع پر ملزمان نے مخالف کے مکان میں گھس کر اہل خانہ کو ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار سے لہولہان کردیا ،تین خواتین سمیت چھ افراد شدید زخمی ،پولیس نے گیارہ افرا د کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

چودھوان کے علاقہ کھیڑا کے رہائشی محمد انور ولد غلام سرور نے پولیس کو بتایا کہ وہ دیگر اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران ملزمان محمد جان ،اسلام ،سلطان ،اسرار ،رضوان ،ذوالفقار ،اکرم ،انعام ،احسان اللہ ،لیاقت اور عرفان شام آٹھ بجے ہمارے داخل ہوئے

اور ڈنڈوں وکلہاڑیوں سے حملہ آور ہوکر ہمیں زدوکوب کیا جس سے میں میری بیوی ،بھتیجی ،بھابھی اور دو بھائی شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔پولیس نے گیارہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔وجہ عداوت فریقین کے درمیان خواتین کا تناز ع بیان کیاگیاہے
٭٭٭
مسلح ملزم کی مخالف پر فائرنگ ، مخالف بال بال بچ گیا ،بارہ سالہ بچہ شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ بندکورائی کی حدود علاقہ بندکورائی میں مسلح ملزم کی درزی کی دکان میں گھس کر مخالف پر فائرنگ ، مخالف بال بال بچ گیا ،بارہ سالہ شاگرگولی لگنے سے شدید زخمی ،زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ کے علاقہ بندکورائی میں خواتین کے تنازع پر مسلح ملزم محمد اصغر ولد عباس قوم بلوچ سکنہ بندکورائی نے اکرام نامی درزی کی دکان کے اندر موجود اپنے مخالف ربنواز پر فائرنگ کردی لیکن وہ خوش قسمتی سے بال بال بچ گیا

تاہم وہاں موجود اکرم درزی کا شاگرد بارہ سالہ محمد حماد ولد نورزمان قوم چوہان سکنہ بندکورائی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ،وجہ عدوات ملزم کی اپنے مخالف ربنواز کے ساتھ خواتین کا تنازع بیان کیاگیا ،

پولیس نے زخمی شاگرد کے والد کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
پولیس کی کامیاب کاروائی ، لیڈی منشیات فروش گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن ، لیڈی منشیات فروش گرفتار ،منشیات فروش خاتون سے 1015 گرام چرس ،220 ہیر وئن اور منشیات فروخت ہونے کی رقم 94650 روپے آ مد ،

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر)واحد محمود کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے اسی کریک ڈاﺅن کے دوران ایس ایچ او کلاچی عطا ءاللہ خان کو عوام الناس کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ

مسما ةبختاور بی بی عرف کاکئی زوجہ محمد رمضان سکنہ محلہ رانا زئی کلاچی منشیات کا کاروباراپنے گھر کی ڈیوڑھی میں کرتی ہے اس اطلاع پر ایس ایچ او نے عدالت سول جج III سے سرچ وارنٹ حاصل کرکے پارٹی پولیس معہ لیڈی کانسٹیبل کے بختاور بی بی عرف کاکئی کے گھر چھاپہ مارا

تو ملزمہ کو ڈیوڑھی میں موجود پایا جس نے پارٹی پولیس کو دیکھ کابھاگنے کی کوشش کی مگر لیڈی کانسٹیبل نے اسے قابو کر کے اس کے قبضہ سے لفافہ پلاسٹک بر آمد کیا ،لفافے کو چیک کیا تو اس میں ایک پیکٹ چرس اور ہیروئن بر آ مد ہوئی

جو وزن کرنے پر 1050 گرام چرس ،220گرام ہیروئن اور 94650 روپے کی رقم جو کہ منشیات کی فروخت سے حاصل کی تھی ۔ پولیس نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیاہے۔
٭٭٭
پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد کی شعبہ انگریزی کے فیکلٹی ممبران سے ملاقات

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخاراحمد کی شعبہ انگریزی کے فیکلٹی ممبران سے ملاقات ۔اس موقع پر سٹی کیمپس کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر شکیب اللہ بھی موجود تھے۔ وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر افتخار احمدنے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں کسی کوبھی کسی قسم کی گروپ بندی نہیں کرنے دوں گا۔

جس نے بھی گروپ بندی کرنی ہے وہ اپنے گھروںمیںکریں ۔تمام اساتذہ ذاتی اختلافات دور کرکے طلباءکی کامیابی پر توجہ دیں‘تمام طلباءکو پر سکون ماحول میں بہتر تعلیم کی فراہمی ممکن بنائیں اور یہ یقینی بنائےں کہ بچوں کا وقت غیر ضروری ضائع نہ ہو۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام طلباءجن کے رزلٹ رکے ہوئے ہیں یا روکے گئے ہیں ان کو فورا طور پر جاری کریں کیونکہ ہمارامقصد صرف طلباءکو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے اوراس میں کسی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔

شعبہ انگریز ی میںنہایت ہی ہونہار طلباءزیر تعلیم ہیں اور خوشی ہوئی کہ اس شعبہ میں طلباءکی تعداد بھی بہت ہی اچھی ہے ۔ انہوںنے مزید کہاکہ آپ تمام اساتذہ ماضی کو بھول کر نئے جوش و جذبہ سے کام کریں کیونکہ ہمارا مقصد شعبہ انگریز ی کا گزشتہ عروج بحال کرناہے ۔

وائس چانسلرنے کہاکہ میرے دروازے گومل یونیورسٹی کے تمام اساتذہ، ملازمین اور طلباءکے لئے ہر وقت کھلے ہیں جس کسی کو بھی کوئی مسئلہ ہو مجھے بتائیں ۔میں اس کو حل کروں گا۔
٭٭٭
سنگدل باپ نے اٹھارہ سالہ بیٹے پر فائر کھول دیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)نشہ آور گولیاں نہ ملنے پر سنگدل باپ نے اٹھارہ سالہ بیٹے پر فائر کھول دیا ،بیٹا کندھے پر گولی لگنے سے شدید زخمی ،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے باپ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتارکر لیا ،

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی ڈیرہ کی حدود محلہ حیات اللہ میں سنگدل باپ نے نشہ آور گولیاں نہ ملنے پر بیوی کے ساتھ جھگڑا گیاجس پر اس کے اٹھارہ سالہ بیٹے نے باپ کو منع کیا تو اس نے بیٹے پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں بیٹا کندھے پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ،

باپ موقع سے فرار ہوگیا ،زخمی بیٹے کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ،پولیس نے بیٹے کی رپورٹ پر باپ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے آلہ ضرر سمیت گرفتارکرلیاہے۔
٭٭٭
تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) گورنمنٹ گرلز کالج2 پروآ اڈہ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہوگیا ،پولیس نے کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود پروآ اڈہ گورنمنٹ گرلز ڈ گری کالج 2 کے قریب تیز رفتار کار موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس سے موٹرسائیکل پر سوار بشیر احمد سکنہ گرہ غوث شاہ پروآ شدید زخمی ہوگیا ،زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے،

پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر کار ڈرائیور کے خلاف ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
شوہر کی میکے میں ناراض بیوی کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شوہر کی میکے میں ناراض بیوی کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش ،مزاحمت پر بیوی اور سسرالیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں ،بیوی نے شوہر اور دیور کے خلاف تھانہ میں ایف آئی آر درج کرادی ،

تھانہ صدر کی حدود بنی گالہ کالونی وانڈہ بلوچ کی رہائشی شادی شدہ خاتون (س بی بی ) نے تھانہ صدر میں رپورٹ درج کرائی کہ چھ ماہ قبل اس کی شادی ہوئی لیکن اس دوران شوہر سے ناراضگی کے بعد وہ اپنے والدین کے گھر آگئی اور وہیں رہائش پزیر ہے ،

وقوعہ کے روز اس کا شوہر اور دیور اسے لینے اور زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کرنے لگے ،میرے انکار اور مزاحمت پر انہوںنے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں ،پولیس نے بیوی کی رپورٹ پر اس کے شوہر اور دیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
نامعلوم چور رات کی تاریکی میں مکان سے لاکھوں روپے مالیت کے بارہ تولہ طلائی زیورات،نقدی لے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تحصیل پروآ کے علاقہ جھوک رشید میں چوری کی سنگین واردات ،نامعلوم چور رات کی تاریکی میں مکان سے لاکھوں روپے مالیت کے بارہ تولہ طلائی زیورات،نقدی اور دیگر قیمتی دستاویزات چوری کرکے فرار ہوگئے ،نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود علاقہ جھوک رشید میں نامعلوم چور پیر اور منگل کی درمیانی شب احمد دین ولد محمد امین قوم منڈیر سکنہ جھوک رشید کے مکان میں داخل ہوگئے اورکمرے میں موجود آہنی بکس کو توڑ کروہاں سے بارہ تولہ طلائی زیورات ،نقدی ،

بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ ،ٹریکٹر کی رجسٹریشن اور شناختی کار ڈ چوری کرکے لے گئے ،پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے پانچ ملزمان کو موقع سے گرفتارکرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)یارک پولیس نے علاقہ مقیم شاہ میں سر چ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے پانچ ملزمان کو موقع سے گرفتارکرلیا ،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ یارک پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ علاقہ مقیم شاہ میں شر چ آپریشن کیا

اور گھر گھر تلاشی کے دوران ایک عدد کالاکوف ،دو پسٹل ،دو رائفل اور دوسو سے زائد ایمونیشن برآمد کرلیا ،پولیس نے کاروائی کے دوران موقع سے ملزمان ثمر گل ،الف خان ،مسعود خان ،افسر خان اور اسلم خان ساکنان مقیم شاہ کو گرفتارکرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔
٭٭٭
شادی شدہ خاتون کا اغواءکرنے کے الزام میں ملزم کے خلاف اغوائیگی کا مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شادی شدہ خاتون کا اغواءکرنے کے الزام میں ملزم کے خلاف اغوائیگی کا مقدمہ درج کرلیاگیا ،شہری نے تھانہ ٹاﺅن میں رپورٹ درج کرائی کہ ملزم صدام نے میری اٹھارہ سالہ بیوی (ز بی بی ) کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کررکھے تھے

اور وہ میری بیوی کو ناجائز مقاصد کے لئے اغواءکرکے لے گیا ہے،پولیس نے شوہر کی ر پورٹ پر ملزم کے خلاف اغوائیگی کا مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے ،
٭٭٭
انجمن تاجران پہاڑپور کا اجلاس زیرصدارت صدر حاجی محمد اقبال منعقد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)انجمن تاجران پہاڑپور کا اجلاس زیرصدارت صدر حاجی محمد اقبال منعقد ہوا جسمیں ممبران نے شرکت کی اجلاس میں ایس ایچ او پہاڑپور کے ذلت آمیز رویہ اور تاجروں کو مارنے کے واقعات کی مزمت کی گئی

اور یہ فیصلہ کیاکہ نئے تعینات ہونے والے ڈی ایس پی کے سامنے اس معاملے کو رکھا جائے گا اور ان کے ساتھ تاجروں کے مسائل اور پریشانی پر بات کی جائے گی تاجر پہلے ہی بے روزگاری کی وجہ سے بہت پریشان ہیں اوپر سے پولیس عملہ کے نارواسلوک نے کاروبار سے بیزار کردیا

تمام ممبران نے ڈی پی او ڈیرہ اور ڈی آئی جی ڈیرہ سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا اس موقع پر جنرل سکریٹری حاجی نعمان خان نیازی نے کہا ہم کسی بھی صورت تاجروں کی عزت نفس مجروح نہیں ہونے دیں گے اور تاجر بھائیوں کو بھی حکومت کی جانب سے ایس او پی پر مکمل عمل کرنا ہوگا

تاکہ کروانا جیسی بیماری سے لڑ سکے اس موقع پر ممبران سبطین عاجز، چوہدری برکت علی اور بلال قادری نے مکمل حمایت کی،

٭٭٭
رواں سال مئی میں گرمی کی شدت زیادہ نہیں ہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مئی کو موسمِ گرما کا گرم ترین مہینہ سمجھا جاتا ہے، تاہم رواں سال مئی میں گرمی کی شدت زیادہ نہیں ہے۔ایک بیان میں ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پچھلے 5 سے 6 سال میں مئی میں مسلسل ہیٹ ویوز آتی رہی ہیں،

مگر رواں سال مئی میں گرمی کی شدت زیادہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے برسوں کے مقابلے میں اس سال موسم کافی بہتر ہے، لاک ڈاون کے باعث صنعتیں بند ہیں، ٹریفک میں کمی اور انسانی سرگرمیاں محدود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آلودگی میں کمی کے باعث ہیٹنگ نہیں ہو رہی، جبکہ مغربی ہواوں کے سسٹم بھی تواتر کے ساتھ پاکستان آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مغربی ہواوں کے یہ سسٹم پاکستان کے مختلف علاقوں میں اچھی بارشیں برسا رہے ہیں،

ان سسٹمز کے باعث کراچی میں سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ حالیہ مغربی ہواوں کا سسٹم دوسرا یا تیسرا ہے، جبکہ مزید 2 سے 3 سسٹمز آ سکتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حالیہ مغربی ہواوں کے سسٹم کے باعث کہیں کہیں بوندا باندی ہو سکتی ہے،

جبکہ 16 مئی تک درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہیگا۔
٭٭٭
سبز یا ں انسا نی جسم کی نشوو نما اور بڑ ھو تر ی کیلئے کلیدی کر د ار ادا کرتی ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سبز یا ں انسا نی جسم کی نشوو نما اور بڑ ھو تر ی کیلئے کلیدی کر د ار ادا کرتی ہیں۔ زرعی ما ہر ین نے سبز یو ں کی غذا ئیت برقرار ر کھنے کیلئے چند مشور ے جن پر عمل کر کے سبز یو ں کی غذائیت کو محفوظ ر کھا جاسکتا ہے،

کیڑوں اور بیماریوں کی و جہ سے 20سے 30فیصد اور بعض او قا ت سار ی فصل کا نقصا ن ہوتا ہے اس لیے ضرور ی ہے کہ کھیت میں کیڑوں اور بیما ریوں سے محفوظ ر کھا جا ئے تا کہ پیداوار بھی متاثر نہ ہو اور غذا ئیت بھی قائم رہے،

کیڑوں اور بیماریو ں کے انسدا دکیلئے ایسی کو ئی دوائی جس کا اثر ز یا د ہ دیر ر ہے استعما ل نہیں کر نی چا ہیے۔سبز ی کو مناسب و قت پر بر د اشت کر نا بہت ضروری ہے، جس طرح خر بو ز ہ اور تر بو ز ا گر وقت سے پہلے توڑ لیے جا ئیں تو ا ن میں مٹھا س کم ہو گی،

اسی طرح ٹنڈ ا بھنڈ ی کد و ں و غیر ہ کو د یر سے تو ڑا جا ئے تو یہ سخت ہو جاتے ہیں اور کھا نے کے قا بل نہیں ر ہتے، منڈی لے جا نے کیلئے سبز یات کو شا م کے وقت بر د اشت کریں تا کہ ا گلی صبح تاز ہ حا لت میں ا ن کو منڈ ی لے جا یا جا سکے۔

ا گر مو سم گر ما ہو تو سبز ی کو شا م کے وقت بر دا شت کر کے فور ی طور پر کسی سا یہ دا ر جگہ پر ر کھیں اور گیلے ٹاٹ یا بو ر ی سے ڈھا نپ د یں تا کہ گر می کے نقصان وہ اثر سے محفوظ ر ہے۔
٭٭٭
گلاب کے پودے نومبر سے فروری کے مہینے تک لگائے جاسکتے ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ گلاب کاپھول اپنی خوبصورتی کی وجہ سے کوئین آف فلاورزکہلاتاہے، دنیابھرمیں گلاب کی 20ہزار سے زائداقسام ہیں، گلاب کے پودے نومبر سے فروری کے مہینے تک لگائے جاسکتے ہیں،

جہاں گلاب لگاناہووہاں کی ز مین بھربھری زرخیزاوراچھے نکاس والی ہو۔ زمین کا تعامل PH 6سے 6.5ہونی چاہیے سخت زمین پرگلاب کامیاب نہیں ہوتا، گلاب کیلئے زمین کی تیاری موسم گرمامیں کریں تاکہ دھوپ خوب لگے اورموسم برسات میں بارش کے بعدزمین اچھی طرح تیارہو جائے۔

زمین اڑھائی فٹ گہرائی تک کھودکراسے تیارکریںپودے لگانے کیلئی222کے فٹ سائز کے کھڑے کھودیں اوپر والی ایک فٹ مٹھی الگ کریں اورنیچے والی ایک فٹ مٹھی دوسری طرف رکھ لیں پودے لگانے سے ایک ہفتہ پہلے گڑھیں گھودیں،

گڑھوں کوکھلا چھوڑدیں تاکہ روشنی اورہواسے زمین کوفائدہ پہنچے، اس کے بعد گڑھابھرنے کیلئے اوپر والی ایک فٹ مٹھی 50فیصدگوبرکی کھاد20فیصدپتوں کی کھاد20فیصد10فیصدبھل کاآمیزہ تیارکریںاورا س کوپودے لگانے کیلئے گڑھوں میں استعمال کریں،

کھودے گئے گڑھوں میںتیارشدہ مٹھی کاآمیزہ ڈالی پودے کوگڑھے میںسیدھا کھڑاکریں اورمٹھی ڈالتے جائیں پودے کے تنے کے ساتھ کی مٹھی تھوڑی انچی رکھیں پودے کے اردگردمٹھی کواچھی طرح دبادیں۔

ہائیبرڈٹی گلاب کیلئے پودے سے پودے کا فاصلہ3فٹ ہوناچاہیے جبکہ قطارسے قطار کافاصلہ بھی اتنی ہی رکھیں تاکہ پودوں کی گوڈی اوردوسر ے کام آسانی سے ہوسکیں۔
٭٭٭
کاشتکار پیازکی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنا شروع کردیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ وہ پیازکی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنا شروع کردیں نیز پنیری کی منتقلی سے قبل پانی کی فراہمی روکنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں تاکہ نرسری سخت جان ہوجائے

تاہم پودے آسانی سے نکالنے کیلئے پنیری کو کھیت میں منتقل کرنے سی2گھنٹے قبل اچھی طرح پانی دے دیناچاہئیے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)نے بتایا کہ پنیری کی جڑیں ٹوٹنے سے بچانابھی اشدضروری ہے

کیونکہ جڑ ٹوٹنے کی صورت میں پنیری کے پھلنے پھولنے کے امکانات انتہائی معدوم ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کاشتکاروں کویہ بھی تاکیدکی کہ وہ زمین کی تیاری کیلئے پہلے مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اور بعدمیں 2مرتبہ کلٹی ویٹر چلاکر زمین کو کھلاچھوڑ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگرکاشتکار کسی قسم کی مشکل محسوس کریں تو وہ ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رجوع کرسکتے ہیں۔
٭٭٭
کاشتکار سبزیوں کی گوڈی کرتے وقت ضرورت کے مطابق تنوں کے ساتھ مٹی چڑھادیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار سبزیوں کی گوڈی کرتے وقت ضرورت کے مطابق تنوں کے ساتھ مٹی چڑھادیں اور جڑی بوٹیاں تلف کرنے کیلئے بھی بروقت اقدامات کریں تاکہ سبزیات کی اچھی فصل حاصل ہوسکے۔

انہوں نے دوران ملاقات صحافیوںکوبتایا کہ موسم گرما کی شدت میں اضافہ کے باعث سبزیات کو معمول سے زائد آبپاشی کی بھی ضرورت ہوتی ہے اسلئے کاشتکار سبزیات کی فصل کو 8سی10روزکے وقفہ سے آبپاشی کرتے رہیں‘

درجہ حرارت بڑھنے سے کیڑے مکوڑوں اورمختلف بیماریوں کا حملہ ہونے کا بھی خدشہ رہتاہے۔
٭٭٭
یکم جون سے تمام یونیورسٹیز کا مکمل آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)یکم جون سے تمام یونیورسٹیز کا مکمل آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ، تفصیلات کے باعث کورونا کے باعث تمام یونیورسٹیز بند ہیں جس کے بعد اب ہائیر ایجوکیشن کے ہنگامی اجلاس میں تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے یکم جون سے مکمل آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جس دوران فیصلہ کیا گیا کہ تمام تیاریاں مکمل کرکے یکم جون سے کلاسز شروع کی جائیں گی۔
٭٭٭
ایس او پیز پر عملدر آمد کرانے کیلئے ڈیرہ پولیس حرکت میں آگئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) حکومتی احکامات کے بعد ایس او پیز پر عملدر آمد کرانے کیلئے ڈیرہ پولیس حرکت میں آگئی ، شہر کے مختلف تجارتی و کاروباری مرکز میں پولیس موبائل و موٹر سائیکل کا گشت ، دکانداروں سمیت خریداروں کو احتیاطی تدابیر استعمال کرنے کی ہدایات ،لاک ڈاﺅن نرمی وقت ختم ہوتے ہی شہر کی مختلف مارکیٹ بند کرا دی ،

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد شہر میں تجارتی و کاروباری مراکز میں دکانداروں اور خریداروں کی جانب سے ایس ا و پیز پرعملدر آمد نہ کئے جانے والے اطلاعات کے بعد ڈیرہ پولیس ایس او پیز پر عملدر آمد کرانے کیلئے حرکت میں آگئی ہے ،

ڈیرہ شہر کے مختلف تھانوں کی پولیس نے اپنے حدود تھانہ کی تجارتی و کاروباری مراکز سمیت گلی محلوں میں کھلنے والی دکانیں پر لوگوں کے ہجوم اور کرونا وائرس کے پھیلاﺅکے خدشات مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کے سخت احکامات کی روشنی میں ایس او پیز پر عملدر آمد کرانے کیلئے پولیس موبائل ،

اور موٹر سائیکل پر گشت کیا اور دکانداروں سمیت خریداری کیلئے آنے والے مرد و خواتین سمیت دیگر معمر افراد کو ہدایات دی کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلاﺅکو روکنے کیلئے ایس او پیز پر عملدر آمد کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر استعمال کرکے ایک دوسرے کی زندگیاں محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں

دوسری جانب پولیس کی جانب سے لاک ڈاﺅن میں نرمی کا وقت ختم ہوتے ہی شہر کی مختلف تجارتی و کاروباری مرکز سمیت گلی محلوںمیں کھلی ہوئی چھوٹی دکانیں بھی بند کرا دی گئیں۔
٭٭٭
آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 20 فیصد اضافے کی تجویز پیش کر دی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 20 فیصد اضافے کی تجویز پیش کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن کی مد میں 142 ارب روپے اضافی مختص کئے جا سکتے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پنشن میں 999 ارب روپے جبکہ پشن کیلئے 530 ارب روپے مختص کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔گریڈ 21،22 کے سول ملٹری افسروں کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہو گا بتایا گیا ہے کہ 2016، 2017،2018 کے ایڈہاک ریلیف کو بھی ضم کیا جا سکتا ہے۔

یہ بات بھی قابل غور رہے کہ پے اینڈ پنشن کمیشن کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ سابق سیکرٹری خزانہ واجد علی رانا کی سربراہی میں قائم ہے اینڈ کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مالی وسائل میں رہتے ہوئے وفاقی بجٹ کے لیے عبوری سفارشات پیش کرے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بجٹ میں ریلیف دیا جا سکے۔

پے اینڈ کمیشن سیکرٹریٹ سے منسلک سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے قبل ایک تجویز یہ بھی تھی کہ بجٹ میں تنخواہوں کے سکیلوں پر نظر ثانی کر کے نئے پے سکیل 2020 لاگو کیے جائیں۔ تاہم کورونا وائرس کے پھیلا کے بعد عالمی معیشت کی تباہی اور پاکستانی معیشت پر اس کے تباہ کن اثرات کے بعد اس آپشن جو محدود کر دیا گیا ہے۔

حکومت نے کمیشن کو ابتدائی طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ بجٹ میں شامل کرنے کے لیے جو سفارشات پیش کرے ان پر لاگت کا تخمینہ 80 ارب روپے تک ہو تاہم کمیشن کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے ہی وہ پنشن کا حجم خطرناک حد تک بڑھنے اور ملک ریوینیو میں مطلوبہ شرح سے اضافہ نہ ہونے کے باعث مشکلات کے حل کے لیے بھی سفارشات دے۔

وفاقی حکومت نے 18 رکنی پے اینڈ پنشن کمیشن کو پہلے عبوری سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ بجٹ میں ملازمین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔۔
٭٭٭
لاک ڈاﺅن میں نرمی کا شہری ‘ دکاندار ‘ تاجر حضرات ناجائز فائدہ اٹھانے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) حکومت کی طرف سے معاشی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے لاک ڈاﺅن میں نرمی کا شہری ‘ دکاندار ‘ تاجر حضرات ناجائز فائدہ اٹھانے لگے ‘ بازاروں ‘ مارکیٹوں میں کرونا حفاظتی تدابیر یکسر نظر انداز کردی گئیں جس سے کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے

‘ دوسری طرف خیبر پختونخواسمیت ملک بھر میں کرونا کے متاثرہ افراد کی تعداد میں بھی انتہائی تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن اسکے باوجود شہری اپنی ذمہ داریاں محسوس کرنے سے قطعی طور پر غافل ہیں اور کرونا ایس او پیز پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا ‘

شہری خواتین اور بچوں کے ہمراہ رش والی جگہوں پر جانے سے گریز نہیں کررہے دوسری طرف دکاندار اور تاجر حضرات نے بھی حکومتی ہدایات کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا ہے اور لاک ڈاﺅن میں نرمی کا بھر پور ناجائز فائدہ اٹھایا جارہا ہے

جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ حکومت دوبارہ لاک ڈاﺅن میں سختی کرنے پر مجبور ہو جائیگی ‘ ہر روز کرونا وائرس کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے اور روز بروز اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے لیکن شہریوں نے اس تمام تر صورتحال کے پیش نظر بجائے حفاظتی اقدامات کرنے کے موجودہ صورتحال کو تفریح کاذریعہ بنا لیا ہے

‘ بازاروں ‘ مارکیٹوں میں جانیوالے مرد و خواتین میں ماسک کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایات بھی مکمل طور پرنظر انداز کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے خدانخواستہ صورتحال مزیدبگڑنے کا خدشہ ہے ‘ اس سلسلہ میں حکومت کو چاہیے کہ وہ کرونا ایس او پیز پرمکمل عملدرآمد یقینی بنائے اور اس سلسلہ میں اگر سختی سے بھی کام لینا پڑے تو گریز نہیں کرناچاہیے تاکہ کرونا کا پھیلاﺅ روکا جاسکے اور شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنانے میں مدد مل سکے۔
٭٭٭
ہزاروں افراد آج بروز جمعرات سے اعتکاف پر بیٹھ جائینگے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر میں ہزاروں افراد آج بروز جمعرات سے اعتکاف پر بیٹھ جائینگے جبکہ پشاور سمیت صوبے کے بعض اضلاع میں کل سے ہی سینکڑوں افراد اعتکاف پر بیٹھ گئے ہیں ۔

مساجدوں میں اعتکاف کے لئے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیںاجتماعی اعتکاف پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ایس او پیز کے تحت بڑے بڑے مساجد اور چھوٹے مساجد میں اعتکاف کے لئے علماء حضرات سے رابطے کئے گئے ہیں

بڑے بڑے مساجدوں میں 3سے 6افرادجبکہ چھوٹے چھوٹے مساجد میں 2سے 3افراد اعتکاف پر بیٹھیں گے۔اعتکاف پر ڈیرہ سمیت صوبے بھرکے مختلف اضلاع میں آج سے سینکڑوں شہری اعتکاف پر بیٹھیں گے،

حساس ترین عبادت گاہوں پر اعتکاف کے لئے بیٹھنے والوں کی چھان بین بھی شروع کی گئی ہے۔ خواتین گھروں میں اعتکاف پر بیٹھیں گی۔

بازاروں ، مختلف گلیوں اور علاقوں میں واقع مساجدوں میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے علماء حضرات کو ہدایات جار ی کی جا رہی ہیں کہ وہ کرونا ایس او پیز کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں
٭٭٭
ڈیرہ کا موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈیرہ کا موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ

گزشتہ رات چلنے والی آندھی اور بارش کی وجہ سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی شہر میں ٹھنڈی ہواﺅں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
٭٭٭
ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، قیمتوں میں کئی گنا اضافہ عام طبقہ شدید متاثر

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، قیمتوں میں کئی گنا اضافہ عام طبقہ شدید متاثر، ادویات کی قیمتوںمیں وقفہ وقفہ کے ساتھ اضافہ نے مریضوں کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے ،ادویات خریدنے کی قوت مریضوں کیلئے دم توڑنے لگی ہے ،

امراض دل شوگر بلیڈ پریشر کڈنی سمیت دیگر مریضوں کو اکثر اوقات رقم کم ہونے پر ادویات خریدے بغیر واپس جانا پڑتاہے کیوں کہ ہر بار ادویات کی قیمت میں اضافہ ہوچکا ہوتا ہے میڈیسن کمپنیوں نے ادویات کی قیمت بڑھا دی ہوتی ہے

مریضوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا سرکاری ہسپتالوں میں پہلے جو ریلیف ملتا تھا اب وہ بھی چھین لیا گیا ہے اب تو لیبارٹری ٹیسٹ کی بھی فیس ادا کرنا پڑتی ہے اورمریضوں کو ہاتھ میں ادویات باہر سے خریدنے کی پرچی تھاما دی جاتی ہے ،

اس کمر توڑ مہنگائی میں مریضوں کیلئے ادویات خریدنا مشکل ہو گیا ہے ان کیلئے ڈاکٹروں کی فیس لیبارٹری ٹیسٹ اور ادویات سمیت علاج کروانا ناممکنہو گیا ہے اور وقتی ریلف کیلئے ان کے پاس عطائیوں کا سہارا لینے یا گھر بستر پر لیٹ کر ہی موت کا انتظار کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے
٭٭٭
پاکستان میں ترک ڈراما”ارطغرل غازی“ نے مقبولیت میں ترکی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پاکستان میں ترک ڈراما”ارطغرل غازی“ اس قدر مقبول ہوگیا ہے کہ اس نے مقبولیت میں ترکی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں یہ ڈراما تیار کیا گیا تھا۔

ترکی ریڈیو اور ٹیلی ویژن (ٹی آر ٹی) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پہلی رمضان سے روزانہ نشر کیا جانے والا ڈراما”ارطغرل غازی“ ہر گزرتے دن کے ساتھ نیا ریکارڈ بنا رہا ہے اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ڈرامے کے یوٹیوب چینل پر صرف 15 روز میں 15 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہو گئے ہیں اور اس کی پہلی قسط کو یوٹیوب پر ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ”ارطغرل غازی“ کی ”ٹی آر ٹی“ پر پہلی قسط کو 5 سالوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ بار دیکھا گیا

جبکہ ڈرامے کی پاکستانی یوٹیوب چینل پر پہلی قسط کو صرف دو ہفتوں میں ہی ایک کروڑ 13 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔واضح رہے کہ ترک ڈراما ”دیریلیش ارطغرل“ جسے پاکستان میں ”ارطغرل غازی“ کے نام سے نشر کیا جارہا ہے،

مشرق وسطیٰ میں ہی نہیں بلکہ جنوبی ایشیا میں بھی لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا چکا ہے اور لاکھوں افراد لاک ڈاو¿ن کے دوران اس کے سیزن دیکھ کر وقت گزار رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کچھ ماہ پہلے اسے نشر کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور یکم رمضان سے پاکستان ٹیلی ویڑن (پی ٹی وی) پر اسے نشر کرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔
٭٭٭
سال2020کا پہلاسورج گرہن21 جون کو لگے گا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سال2020کا پہلاسورج گرہن21 جون کو لگے گا جوپاکستان ، سری لنکا،بھارت ،سعودی عرب ،امریکہ ،کانگو ،افریقہ سمیت یورپ کے بیشتر ممالک میں دیکھا میں بھی جا سکے گا۔

جبکہ دوسرا سورج گرہن21اگست کو لگے گا جو امریکہ میں دیکھا جا سکے گا۔
٭٭٭٭٭

About The Author