نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

13مئی2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی نائب صدر حاجی اللہ وسایا خان لنگاہ نے کارکنان کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

وزیر اعلی عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان میں چھوٹے موٹے منصوبوں کی بجائے کشمور ڈیرہ دو رویہ سڑک کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کرا کر کام شروع کرائیں

ائیرپورٹ کو انٹرنیشنل پروازون کیلئے چالو کرائیں خواتین یونیورسٹی کا اجرا کرائیں مانیکہ کینال میں جب تک سیورج کا پانی ختم نہ ہو گا

یہ لوگوں کو فائدہ نہیں دے سکتی حکومت وقت ڈیرہ غازی خان کو سی پیک منصوبے میں شامل کرے انہوں نے مزید کہا کہ

کرونا وائیرس کی مد میں عوام کو مزید ذلیل نہ کیا جائیغریب عوام بھوک سے مرنیکی حالت میں ہے فوری طور پر لاک ڈاؤن ختم کیا جائے

پاکستان کا سب سے حساس مسلہ صوبہ سرائیکستان کا قیام ہے جس کیلئے ہم کئی دھائیوں سے جدوجہد میں مصروف ہیں

اس موقع پر عبدالمجید لنگاہ فیصل خان لنگاہ ملک حبیب اللہ مسن ایڈوکیٹ راول خان زریاب خان ملک راحیل خان عمران خان لنگاہ کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈی پی او اختر فاروق نے پولیس موبائل خدمت مرکز تونسہ کا دورہ کیادوران وزٹ ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں عوام الناس کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس خدمت مرکز اور پولیس موبائل خدمت مرکز کا دوبارہ فنگشنل کر دیا گیا ہے۔

پولیس موبائل خدمت مرکز کو فنگشنل کرنے کا مقصد عوام الناس کو ان کی دہلیز پر خدمات فراہم کرنا ہیپولیس موبائل خدمت مرکز میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں

تاکہ ان کو تھانہ کے بار بار چکر نہ لگانا پڑے۔جہاں پر عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے 14 سہولیات جن میں کریکٹر سرٹیفکیٹ، جنرل پولیس ویری فکیشن، وہیکل کلیئرنس سرٹیفکیٹ،

گمشدگی دستاویزات، جرم کی اطلاع، قانونی رہنمائی برابر تشدد خواتین، FIR کی کاپی، اندراج کرایہ داران، اندراج گھریلو ملازم وغیرہ شامل ہیں۔

ڈی پی او نے کہا کہ پولیس موبائل خدمت مرکز میں کورونا سے بچاؤ کے لیے SOP پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر عوام کو بھر پور خدمات فراہم کر رہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان ():

ہیئر ڈریسرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر حاجی محمد لطیف سپل نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وباء سے بچاؤ کے سبب تمام ہیئر ڈریسرز اور بیوٹی پارلرز بند ہو نے کی وجہ سے

سخت مالی بحران کا شکار ہیں ہمارا طبقہ سفید پوش ہو نے کی وجہ سے ہم کسی کے آگے ہاتھ بھی نہیں پھیلا سکتے ہیں

دکانوں،مکانوں کے ماہوار کرائے،گیس و بجلی کے کمرشل بل،بچوں کی سکولوں کی فیسیں،ٹھیکے کے دکانوں کے لاکھوں روپے ماہوار کرائے ماہو ار تنخواہ لینے والے اور روزانہ کی بنیاد پر اپنا کمیشن لینے والے باربر کاریگر بھی سخت پریشانی کا شکار ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو دی گئی درخواست کے بعد گزشتہ روز ڈی جی خان میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا

اس موقع پر ان کے ہمراہ محمود احمد،عبد الوحید عثمانی،سلیم ببر،شوکت زاہد،شاہد مرید،نواز اکبر سپل،عبد المجید،عطاء محمد،منظور احمد،ساجد حسین و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے

حاجی محمد لطیف سپل نے کہا کہ موجود ہ حکومت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی انڈسٹریز /تعمیرات وغیرہ کے لئے اربوں روپے کا مالیاتی پیکج اور مختلف ٹیکسز میں چھوٹ اور آسان شرائط کر دی گئیں اور ان لوگوں کے مالی وسائل زیادہ ہو نے کی وجہ سے

نظام زندگی چل رہا ہے جبکہ ہمارے ہیئر ڈریسرز بھائیوں کو نہ ہی احساس پروگرام میں کو ئی امداد ملی ہے اور نہ ہی وزیر اعظم پورٹل پروگرام کے تحت کو ئی امداد ملی ہے

ہم حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ ان محنت کش اور سفید پوش لوگوں کی مالی امداد کی جا ئے اور بجلی کے کمرشل بلوں میں خصوصی چھوٹ دی جا ئے

اور اس لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ متاثر ہو نے والے متوسط طبقہ کے تمام ہیئر ڈریسرز کو آسان شرائط پر بلا سود قرضے فراہم کر نے کی پالیسی مکمل کی جا ئے

اور بجلی گیس کے بلوں میں چھوٹ دکانوں کی اول،دوئم،سوئم درجہ بند کر کے ان کے ماہوار کرائے اور ٹیکسوں میں چھوٹ دی جا ئے۔


ڈیرہ غازیخان

جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو میں صاف پانی کی عدم دستیابی پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہے. سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ندیم محبوب نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے

ساتھ محکمانہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس میں واٹر سپلائی سمیت وزیر اعلی کے انیشیٹیوز پر کام کی رفتار تیز تر کرنے کے احکامات جاری کئے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ گرمیوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد فورٹ منرو کا رخ کرتی ہے اور پانی بنیادی ضرورت ہے۔

وزیر اعلی کی طرف سے واٹر سپلائی کے منصوبہ کی جلد تکمیل کی واضح ہدایات دی گئی ہیں.کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی عدم دلچسپی سے منصوبہ غیر ضروری تاخیر کا شکار ہے سیکرٹری پبلک ہیلتھ نے افسران سے کہا کہ

فورٹ منرو واٹر سپلائی کو جلد فنکشنل کیا جائے۔انہوں نے ڈی جی خان میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے تعمیراتی کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اجلاس میں وزیر اعلی انیشیوز کے 102 ترقیاتی منصوبوں،صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے جاری اور نئے منصوبوں،

کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام،ایس ڈی جیز،سیپ پروگرام فیز ون اور ٹو سمیت دیگر منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے بریفنگ دی۔متعلقہ محکموں کے افسران اجلاس میں شریک تھے۔


ڈیرہ غازیخان :

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما معروف مذہبی سکالر سفیرامن مولانا قاری جمال عبدالناصر،سابق بارصدر ملک فیض محمد ایڈوکیٹ ،وفاق المدارس کے مسئول مولانامفتی خالدمحمود،پیر طریقت مولانا محمد اسحاق ساجد،قاری محمد طاہر جلبانی ،

سردار عبدالمجید خان ڈیوانی، غلام حیدرخان چنگوانی ،حکیم عبدالرحمن جعفر ،شیخ عبدالمنان مفتی عمرفاروق قاری اللہ وسایارحیمی آفتاب خان لنگراہ پروفیسر مفتی عبدالرزاق بزدارنے

مولانا غلام اکبر ثاقب مرحوم کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا غلام اکبر ثاقب (مرحوم) ختم نبوت اور مولانا فضل الرحمن کے ترجمان تھے ڈیرہ غازیخان

ایک علمی تحقیقی شخصیت سے محروم ہوگیا یے اچھے شاعراور فصاحت وبلاغت کے روشن مینار تھے آہ آج انکی جدائیگی پسماندگان اورشاگردوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی حلقوں کوویران کرگئی ہے

جمعیت علما اسلام اور ختم نبوت کے پنجاب میں سب سے بڑے ترجمان اور عشق کی حد تک دونوں جماعتوں سے پیار کرتے تھے اللہ تعالی مرحوم کی بخشش فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین


ڈیرہ غازیخان:

جمعیت علما اسلام اور ختم نبوت کے پنجاب ترجمان اور جامع مسجد غازی یونیورسٹی کے خطیب مولانا غلام اکبر ثاقب انتقال کرگئے ،

مرحوم شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض تھے ،ان کی نمازجنازہ آبائی قصبہ ترمن میں ادا کردی گئی جس میں دینی ،

سیاسی ،تاجر اور اہل علاقہ نے شرکت کی آج انکی جدائیگی پسماندگان اورشاگردوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی حلقوں کوویران کرگئی ہے

آپ جب لائیبریری میں بیھٹتے تو مسلسل کتابوں کی ورق گردانی اور مطالعہ میں مستغرق نظر آتے علمائاور مدارس سے بے پناہ محبت کرتے تھے۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار تین روزہ دورہ پر اسلام آباد سے خصوصی طیارہ سے ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے،

پروگرام کے مطابق وزیر اعلی پنجاب آج14مئی کو 11 بجے دن اپنے والد مرحوم سے منسوب سردار فتح محمد خان بزدارانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے منصوبے پرچار ارب سے زائد لاگت آئے گی

اور یہ منصوبہ مرحلہ وار دو سال کی مدت میں مکمل ہو گا وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے بی ایس ایل لیو ل ٹو اور تھری لیول

سمیت کرونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص پچاس بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال کے علاوہ 100 بستروں پر مشتمل سوشل سیکیورٹی ہسپتال اور شہر کے مختلف علاقوں میں

قائم پارکس سمیت پل ڈاٹ کی کشادگی و تزئین وآرائش سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے بعدازا ں وہ کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے

جہاں مختلف محکموں کے متعلقہ سربراہان انہیں ڈویژن بھرکے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دیں گے اس سلسلے میں کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال نے بتایا کہ

وزیر اعلی پنجاب کے دورہ کے انتظامات کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ شہر میں صاف ستھرائی چھڑکا¶ اور سکیورٹی کے خصوصی اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں

دریں اثنا صوبائی وزیر اطلات فیاض الحسن چوہان وزیر اعلی پنجاب کے دورہ سے ایک روز قبل ڈیرہ غازی خان پہنچ چکے ہیں اور وہ صحافیوں کے مختلف وفود سے ملاقات کریں گے .


ڈیرہ غازی خان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے عوام کی تقدیر بدلنے آئے ہیںگزشتہ حکمرانوں نے صوبے میں وسائل کی غیر

مساوی تقسیم سے جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیاجنوبی پنجاب کی عوام کا احساسِ محرومی کا خاتمہ بزدار حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی خان کے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ

سردار عثمان بزدار نے پہلے سال سے ہی جنوبی پنجاب میں بے شمار ترقیاتی کاموں کا آغاز کیاپنجاب کے بجٹ کا 35 فیصد حصہ اب صرف جنوبی پنجاب پر خرچ کیا جائے گا

جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام کے لیے بزدار حکومت نے تین ارب روپے کے فنڈز مختص کیے ہیںتعلیم کے میدان میں خواجہ فرید آئی ٹی اینڈ انجینئرنگ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سا¶تھ پنجاب، میر چاکر رند ٹیکنیکل یونیورسٹی چند مثالیں ہیں صحت کے شعبہ میں ملتان

اور ڈی جی خان انسٹیٹیوٹس آف کارڈیالوجی، مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اینڈ نرسنگ کالج، نشتر ہسپتال فیز ٹو کا قیام قابلِ ذکر ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، واسا اور کیٹل مارکیٹ کا قیام علاقے میں اپنی نوعیت کے پہلے منصوبے ہیںان کے علاوہ اربوں کی لاگت سے

کمیونٹی ڈیویلپمنٹ، سیوریج، صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے جاری ہیںسردار عثمان بزدار نے پہلی دفعہ قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے 800 ملین مختص کیے

ہیںبزدار حکومت کا سا¶تھ پنجاب پیکج تعلیم صحت، بےروزگاری کے خاتمے، ترسیلی نظام کی بہتری، انڈسٹریل سیکٹر کا احاطہ کرتا ہے ۔


ڈیرہ غازی خان

ملتان روڈ نزد تھانہ دراہمہ بری شاہ نہر میں چھہ سالہ بچہ ڈوب گیا۔ اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو اینڈ سرچ ٹیم موقع پر پہنچ گئیں ریسکیو ذرائع کے

مطابق لکڑی کی عارضی پل سے نہر کو عبور کرتے ہوئے چھ سالہ بچہ اچانک پاوں پھسلنے سے نہرمیں گرگیا

اور تیز پانی کی لہروں نے اسے دبوچ لیا تاہم ریسکیو کے غوطہ خواروں نے سرچ آپریشن کیا۔اندھیرا ہونے کے سبب آپریشن معطل کر دیا گیا آج دوبار تلاش شروع کریں گے۔


ڈیرہ غازیخان

ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمن بگٹی نے تفتیشی افسران میں کاسٹ آف انوسٹی گیشن کی مد میں چیک تقسیم کئے اس دورا ن انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس ریاست کی عملی طاقت کی تصویر ہے

لہٰذا آپ لوگ خدمت خلق کو شعا ر بناتے ہوئے دیانتداری سے کام کرتے ہوئے معیاری تفتیش اور عام شہریوں کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں انوسٹی گیشن کی مد میں

چیک تقسیم کرتے ہوئے ایس پی نے کہا کہ تفتیشی افسران میں بروقت کاسٹ آف انویسٹی گیشن کی رقم تقسیم کرنے سے ایک طرف تو تفتیشی افسران کا مورال بلند ہوتا ہے

دوسری جانب وہ دلچسپی لے کر مستقبل میں بہتر تفتیش کرتے ہیں اس موقع پر ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ ضلعی پولیس کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے تفتیشی افسران کو تفتیش کے

دوران ہونے والے اخراجات ادا کرنے کی ذمہ داری میری ہے اوران کو ہر کیس کی تفتیش کی مد میں رقم اد ا کی جارہی ہے

تاکہ عوام پر اس کا بوجھ نہ پڑےڈی پی او اختر فاروق کا کہنا تھا کہ کہ رقم کی تقسیم کی شفافیت اور منصفانہ عمل کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیشی افسران کو بائی نیم چیک جاری کئے گئے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان :

قانون شکن عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ عوام الناس کا تحفظ میرا مشن ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ قیصر حسنین نے بتایا کہ

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے دوران کاروائی غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے

قبضہ سے کلاشنکوفیں اور پسٹل معہ گولیاں برآمد کرتے ہوئے ملزمان محب علی، محمد کاظم، زاہد حسین اور ابراہیم کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر دئے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان
پولیس تھانہ کالا کی کاروائی ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب مجرم اشتہاری اسلحہ سمیت گرفتار،مجرم اشتہاری منور حسین ولد محمد اسماعیل سندیلہ سکنہ

شاہصدر پولیس کو مقدمہ نمبر 99/16 میں مطلوب تھا4 سال سے مفرور ڈکیتی میں مطلوب مجرم اشتہاری کو پولیس تھانہ کالا نے گرفتار کرلیا ایس ایچ او کالا اللہ ڈتہ نے کہا کہ

ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

About The Author