جون 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

‎امریکا کا چین پر کورونا ویکسین کی معلومات چُرانے کا الزام

‎امریکا کا چین پر کورونا ویکسین کی معلومات چُرانے کا الزام سامنے آیا ہے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سیکیورٹی ماہرین نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ چینی ہیکرز کورونا وائرس کی ویکسین سے متعلق کی جانے والی تحقیق چوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

رپورٹ مطابق فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ جلد ہی چین سے تعلق رکھنے والے ہیکرز کو انتباہ جاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ہیکرز نا صرف کورونا کی ٹیسٹنگ اور علاج سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں بلکہ وہ انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کو بھی ہدف بنا رہے ہیں۔

امریکی حکام نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ ہیکرز کا تعلق چینی حکومت سے ہے جنہیں آئندہ دو چار روز میں سرکاری طور پر خبردار کردیا جائے گا۔

%d bloggers like this: