نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل کی صاحبزادی عظمیٰ گل نے صحافی نادر بلوچ کو قانونی نوٹس کیوں بھجوایا؟

عظمیٰ گل نے موقف اختیار کیا ہے کہ وارن بس سروس اراضی سے متعلق کیے گئے وی لاگ سے اُن کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

سابق ڈی جی آئی ایس لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل کی صاحبزادی عظمیٰ گل نے صحافی ویوٹیوبر نادر بلوچ کو 5 کروڑ کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

چیئرپرسن وارن بس سروس عظمیٰ گل نے اپنے وکیل سردار احمد خان کے ذریعہ کے نادر بلوچ قانونی نوٹس بھیجوایا جس میں عظمیٰ گل نے موقف اختیار کیا ہے کہ وارن بس سروس اراضی سے متعلق کیے گئے وی لاگ سے اُن کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، مجھ پر عائد کیےگئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں،

دوسری جانب صحافی و یوٹیوبر نادر بلوچ نے 5 کروڑ کے لیگل نوٹس ملنے کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے وکیل سے مشاورت کے بعد قانونی نوٹس کا جواب دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی تحقیق کے مطابق مواد پبلش کیا تھا۔

یاد رہے کہ راولپنڈی انتظامیہ نے اپریل کے تیسرے ہفتے میں صدر راولپنڈی کے قلب میں واقعہ سابق جنرل بس اسٹینڈ کی عاراضی واگزار کرائی تھی، یہ عاراضی فروری 2000 سے وارن بس انتظامیہ کے پاس تھی۔

About The Author