دسمبر 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس 3 گنا بڑھانے اور 60 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کرلیا

معاشی نقصانات سے نمٹنے کے لیے سرکاری اخراجات میں کمی کے ہنگامی منصوبے کو آگے لے کر جایا جارہا ہے

سعودی عرب نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس 3 گنا بڑھانے اور 60 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کرلیا،

سعودی وزیر خزانہ کے مطابق سعودی حکومت تیل کی کم قیمتوں اور کورونا کی وجہ سے معاشی بحران کے دوران ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو 3 گنا بڑھائے گی اور شہریوں کو ماہانہ ادائیگی روک دے گی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی حکام کے یہ اقدامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب معاشی نقصانات سے نمٹنے کے لیے سرکاری اخراجات میں کمی کے ہنگامی منصوبے کو آگے لے کر جایا جارہا ہے،،

وزیر خزانہ محمد الجدان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رہائشی الاؤنس کو جون 2020 سے روک دیا جائے گا

اور یکم جولائی سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو 5 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کردیا جائے گا۔ ملک 60 ارب ڈالر قرض لے گا تاکہ بھاری بجٹ خسارے کو پورا کیا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر خام مال کی مانگ میں کمی آئی ہے

اور تیل سے آمدنی میں زبردست کمی کے دوران ریاستی مالیات کو تیز کرنے کے لیے یہ اقدامات ضروری تھے۔

About The Author