دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

11مئی2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

(آفتاب نواز مستوئی سے )

سیکریٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب سید جاوید اقبال بخاری کی زیر صدرات کورونا وائرس ،ڈینگی،گندم خریداری مہم ، پرائس کنٹرول اور انسداد ٹڈی دل بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی کا مطلب زیادہ احتیاط کرنا ہے۔موٹر سائیکل کی ڈبل سورای پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

تمام دکان دار سینی ٹائزر اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔سماجی فاصلے کو ہر صورت یقینی بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

2 پولیس اہلکاروں کا کورونا وائرس ٹسٹ مثبت آنے پر ان کو اپنے ہی گھروں میں ائسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ضلع بھر میں 11آئسولیشن وارڈ بنائے گئے ہیں۔

میونسپل کمیٹیوں کی جانب سے باقاعدگی سے کلورین ملے پانی کا پبلک مقامات پر سپرے کیا جا رہا ہے۔سیکریٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب نے ڈینگی کے حوالے سے چیف آفیسر صحت ڈاکٹر محبت علی

کو ہدایت کی کہ قبرستانوں اور ٹائر شاپس کو بھی ہاٹ سپاٹس میں شامل کیا جائے ۔لیڈی ہیلتھ ورکرزکو گھر گھر بھیج کر ڈینگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے۔

ضلع راجن پور ڈینگی فری ہے۔ بعد ازاں گندم خریدا ری مہم کے حوالے سے بتایا گیا کہ گندم خریداری مہم میں ضلع راجن پور نے پنجاب بھر میں سب سے پہلے اپنا ٹارگٹ مکمل کیا ہے

جس پر سیکریٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب نے محکمہ خوراک کی کارکردگی کو سہراتے ہیں اور سیکریٹری خوراک کو را جن پور کے لئے تعریفی سند دینے کی سفارش کی۔مزید بتایا گیا کہ

ٹڈی دل کے تدارک کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 15ہزار 2سو ایکٹر جبکہ زمین سپرے 49ہزار 4سوایکٹر پر کیا گیا ہے۔

رمضان المبارک کے دوران ضلع بھر میں 23پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ڈیو ٹیاں تضویض کی گئی

ہیںپرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے دکان داروں کو3لاکھ 62ہزار روپے جرمانہ کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرا دیا گیا ہے۔


جامپور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیا ئے ضروریہ کی حکومتی نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔یہ باتیں انہوں نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک جیسے بابرکت ماہ میں ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی ہرگز برداشت نہیں ہو گی۔

مزید برآں انہوں نے مارکیٹ میں صاف ستھری اور معیاری سبزیاں اور پھلوں کوالٹی کو بھی چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ

لوگوں کے لئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں۔خرید و فروخت کرنے والے افراد کاروباری اوقات کے دوران سماجی ضابطوں کا خیال رکھیں۔اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔


جامپور

(آفتاب نواز مستوئی )

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں نئی حد بندیوں اور لوکل گورنمنٹ کے تحت مختلف اداروں کی حتمی نقشہ بندی بارے تجاویز طلب کرلی گئی ہیں۔

حتمی حدبندیوں اور نقشہ بندیوں کو مکمل کر کے رپورٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جلد ہی بھیج دی جائے گی۔

یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے محکمہ مال، لوکل گورنمنٹ اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راجنپور کے ہمراہ ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو مدنظر رکھا جائے کہ نہیں حد بندیوں اور نقشہ بندیوں میں محکمہ مال اور لوکل گورنمنٹ کی مثبت تجاویز حتمی رپورٹ میں شامل ہوں

اور اس ضمن میں کسی بھی سٹیک ہولڈر کو کوئی بھی شکایت نہ ہو۔

About The Author