بہاولنگر //
(صاحبزادہ وحید کھرل)
بہاولنگر۔ ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے ضلع بھر کے ریونیو افسران کو خبردار کیا ہے کہ ریونیو وصولیوں اور سرکاری واجبات میں ناقص کارکردگی اور غفلت کے مرتکب افسران سے قانونگوئی حلقے
واپس لے لیے جائیں گے اور ایسے افسران کی سالانہ رپورٹس میں بھی اس کی عکاسی کی جائے گی۔ وہ ڈی سی آفس کے کمیٹی روم ریونیو افسران کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے
جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد،متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ، محکمہ انہار اور ریونیو افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے فیس انتقالات،
زرعی انکم ٹیکس ، سٹیمپ ڈیوٹی اور واٹر ریٹ اور سرکاری واجبات کی وصولیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ریونیو افسران کی انفرادی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔
شعیب خان جدون نے اجلاس میں کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولیوں کا معیشت سے گہرا تعلق ہے اور ریونیو افسران محنت لگن اور جانفشانی سے
اپنے فرائض سرانجام دیں اور سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولیوں کو ہر صورت میں یقینی بنائیں۔..
بہاول نگر//
(صاحبزادہ حید کھرل)
ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کہاہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عوام الناس کو کورونا سے بچاو کے لیے زیادہ احتیاط اور ذمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا۔
یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں کورونا کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد سلیم ،
متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایچ او ڈاکٹر وحید افسر باجوہ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بہاول نگر میں الحمداللہ کورونا کے40 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اور اس وقت کورونا پازیٹو کے 9 مریض ہیں۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا
ضلع میں 1311 کی سیمپلنگ کی گئی ہے جس میں سے 706 افراد کورونا نیگیٹو ہیں اور 556 کے رزلٹ کا انتظار ہے۔..
بہاول نگر//
(صاحبزادہ وحید کھرل)
ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی زیر صدارت گندم کی خریداری مہم کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں محکمہ خوراک پنجاب بہاول نگر نے ابتک 37لاکھ 61ہزار 610بوری باردانہ (%106)کاشتکاروں کو جاری کیا ہے
اور 34لاکھ 87 ہزار 860 بوری (%98)گندم خریدی لی گئی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں حکومت نے محکمہ فوڈ کو 35لاکھ57ہزار بوری گندم کی خریداری کا ٹارگٹ دیا ہے۔
جو کہ آئندہ دو یوم میں ٹارگٹ سے بھی زیادہ خرید لیں گے۔ ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے کہا کہ ضلع بہاول نگر الحمداللہ گندم کی خریداری میں صوبہ بھر ٹاپ پر ہے۔.
بہاولنگر//
( صاحبزادہ وحیدکھرل)
پولیس تھانہ مروٹ کی بڑی کاروائی، مویشی چور گرفتار، قبضہ سے اڑھائی لاکھ سے زائد مویشی جن میں 04عدد بکریاں اور 01 عدد بکرا برآمد،
ملزم سے ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور بھی برآمد ہوا. پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی.
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم کی بیخ کنی کے لیے پولیس کی ٹیموں کا تحرک جاری ہے. ایس ایچ او سب انسپکٹر نوید نزاکت نے پولیس ٹیم کے ہمراہ
کاروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد ولد نذیر قوم راجپوت سکنہ 340ایچ آر کو گرفتار کرکے قبضہ سے 250000 کا مال مسروقہ جن میں 04 عدد بکریاں اور 01 بکرا برآمد کرکے
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی. ملزم رات کی تاریکی لوگوں کے بہانہ مویشی سے بکرے اور بکریاں چوری کرکے فرار ہوجانا تھا،
ایس ایچ او نوید نزاکت اور ان کی ٹیم نے شب و روز محنت کی بدولت ملزم کے گرد گھیرا تنگ کر کے گرفتار کیا.
اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنابھرپور کردار ادا کررہی ہے.
بہاولنگر//
( صاحبزادہ وحیدکھرل )
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کے احکامات پر ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کاسلسلہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے،
گزشتہ 48 گھنٹوں میں ڈسٹرکٹ پولیس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے
ہوئے51مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا،
مجرمان اشتہاری راہزنی،چوری،ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے.
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف ڈی پی او قدوس بیگ کے حکم پر
کریک ڈاؤن جاری ہے، ضلعی پولیس نے 51مجرمان اشتہاریوں کو تحویل میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا گیا،A کٹیگری کے 05 مجرمان اشتہاری جبکہ 46Bکٹیگری کے اشتہاری شامل ہیں.
مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری ضلع پولیس کے لیے بڑا چیلنج بنی ہوئی تھی، مجرمان کو پولیس نے جدید ٹیکنالوجی،تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے
اور جدید طرز تفتیش کے ذریعے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ خطرناک اشتہاریوں کو اپنی گرفت میں لیکر پابند سلاسل کردیا،
اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا ہے کہ پولیس ٹیمیں شب و روز جرائم کے خاتمے کے لیے پوری محنت جانفشانی سے اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے سرگرم عمل ہے۔ضلع سے منشیات،
ناجائز اسلحہ، شراب فروشوں، قبحہ خانوں سمیت معاشرتی برائیوں کے خاتمے کو ممکن بنانے کے لیے مزید جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل اقدامات کیے گئے ہیں،
پولیس سے متعلق مسائل کے حل کے لیے میرے دروازے عوام الناس کے لیے ہروقت کھلے ہیں،عوام کو چاہیے کہ معاشرہ سے معاشرتی برائیوں،
جرائم پیشہ عناصر کے حوالے سے ان ناسوروں کے خاتمہ کو ممکن بنانے کے لیے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے اپنا فرض ادا کریں.انہوں نے مزید کہا کہ
منشیات کا زہر ہماری نوجوان نسل کو کھوکھلا کررہی ہے، منشیات جیسی لعنت سے معاشرہ کو پاک کرنے کے لیے شہری ان ناسوروں کی نشاندہی کرکے ہمارا ساتھ دیں
تاکہ ان ناسوروں کو پولیس اپنی گرفت میں لےکر قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی….
بہاولنگر//
( صاحبزادہ وحیدکھرل )
پولیس تھانہ مدرسہ کی بڑی کاروائی، ایک سال سےمفرور راہزنی کے مقدمہ میں ملوث خطرناک اے کٹیگری کا مجرم اشتہاری گرفتار، تفتیش جاری ،
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں اشتہاری
مجرمان کی گرفتاری کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے،
ایس ایچ او تھانہ مدرسہ سب انسپکٹر نواز احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ایک سال سے راہزنی کی واردات میں ملوث ملزم مولا بخش سکنہ مدرسہ کو گرفتار کرکے
وقوعہ سے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا. ملزم مولا بخش واردات کے بعد گرفتاری کے خوف سے مختلف اضلاع میں روپوش رہا،
پولیس ٹیم نے جدید سائنٹیفک ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو اپناتے ہوئے ملزم کےگرد گھیرا تنگ کرکے گرفتار کر لیا.
اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پولیس عوام کی جان و مال وعزت کے تحفظ کے لیے شب وروز کوشاں ہے.
پولیس افسران جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری اور جرائم کے انسداد کے لیے ہمہ وقت متحرک ہیں….
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون