دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

10 مئی 2020:آج میانوالی میں کیا ہوا؟

میانوالی سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

میانوالی

(سویل نیوز رپورٹ)

ڈپٹی کمشنر عُمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز،سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور محکمہ خوراک کے افسران اِنسدادِ ذخیرہ اندوزی آرڈیننس 2020 کے تحت

ذخیرہ اندوزی،گرانفروشی اور گندم کی غیرقانونی نقل وحمل کرنے والے عوام دُشمن عناصر کا سختی سے محاسبہ کریں۔

ذخیرہ کیا گیا سامان ضبط کریں۔ مُرتکب عناصر کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے حوالہ پولیس کریں اور باقاعدہ ایف آئی آر درج کروائیں ۔

انہوں نے کہا کہ گندم سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع کے داخلی وخارجی راستوں ہر قائم کردہ چیک پوسٹس پر بلا امتیاز سخت چیکنگ کریں

اور سمگلنگ میں استعمال ہونیوالی گاڑیاں بندکرنے کے علاوہ ملوث عناصر کو گرفتار کروا کرجیل بھجوائیں۔ اُن خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے

ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کے لئے ٹائیگرز والنٹیرز فورس سے بھی دضاکاران کی خصوصی ڈیوٹیاںلگائیں گے .

انہوں نے کیا کے عوام الناس بھی ایسے عناصرکی نشاندہی کریں اور ضلعی وتحصیل انتظامیہ کو اطلاع دیں ۔ اُن کا نام صیغہءِ راز میں رکھا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عُثمان بُزدار نے گرانفروشی و ذخیرہ اندوذی کے سِدِباب کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے لانے کا حکم دیا ہے

اور کمشنر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے بھی اپنے دورہءِ میانوالی کے موقع پراس سلسلہ میں حکومت پنجاب کی جاری کردہ ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی تھی۔

ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متعلقہ علاقوں میں لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کی معاونت سے بلا تعطل چھاپے مارنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کے علاوہ

گرانفروشوں،ملاوٹ کنندگان،ناپ تول میں کمی کے مرتکب عناصراور زائدالمیعاداشیا فروخت کرنیوالے عناصر کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے مزید کہا کے تاجران،دکانداران اور ٹھیلے بانوں سمیت سب کو اس امر کا پابند کیا جائے کہ عوامی آگہی کے لئے ہر آئٹم کے سرکاری نرخ جلی حروف میں الگ الگ نمایاں

لکھوا کر آویزاں کروائیں۔ انہوں نے جُملہ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روزانہ کارکردگی رپورٹ ڈی سی آفس بھجوانے کی ہدایت کی۔

About The Author