دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

10مئی2020:آج ضلع مظفرگڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

وائرس کی اس مشکل گھڑی میں مظفرگڑھ کے 5 علاقے جن میں بہاری کالونی غریب آباد سمن آباد کالونی بلال نگر اور ٹبہ کریم آباد شامل ہیں

بہاری کالونی کے ڈاکٹر محمود نے اپنی زاتی دشمنی نکالنے کیلئے پانچ علاقوں کا رمضان کے اس مقدس مہینے میں پانی روک دیا گیا

علاقے والوں کا کہنا ہے کہ روضے رکھے جاتے ہیں اور ہمارے چھوٹے معصوم بچے ہیں جن کیلیے پینے کے لئے پانی صاف میسر نہیں

جمشید دستی صاحب کی شفقت پر علاقے میں پانی تھرمل کی پائپ لائن سے منظوری لے کر کروایا گیا آج وقت کے یزیدوں نے اس پاک مہینے میں بند کرا دیا

یہ کیسا پاکستان ہے انتظامیہ سے سخت کارروائی کرے اور ہمیں پانی میسر کیا جائے…


مظفرگڑھ

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
خبر غم
*رانا محمد جمیل سی ڈی سی آفیسر محکمہ صحت مظفرگڑھ کی نمازہ جنازہ کل صبح بروز سوموار 10بجے مسجد دربار پیر جہانیاں مظفرگڑھ میں ادا کی جائیگی۔

مرحوم کورونا ایمرجنسی میں فرنٹ لائن پر کام کررہے تھے کہ

اچانک بلڈ پریشر تیز ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین.


کوٹ ادو

مدر ڈے کے موقع پر پریس کلب دائرہ دین پناہ کی ٹیم 6 بچوں کی ماں بیوہ خاتون کے گھر بستی مائی سہاگن جا پہنچی جہاں پر بیوہ خاتون اس مشکل مہنگائی کے دور میں

غربت کی حالت میں رہائش پذیر ہے جوکہ گھروں میں کام کاج کر کے بچوں کا پیٹ پال رہی ہے اور پڑھا رہی ہے

بینظیر انکم سپورٹ موجودہ احساس پروگرام سے بیوہ خاتون کا نام نکال کر حکومتی امداد سے محروم کر دیا گیا

بیوہ خاتون کاچیف جسٹس آف پاکستان،صدر مملکت،وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لے کر امداد بحال کرنے کا مطالبہ


دائرہ دین پناہ

(نامہ نگار)

دائرہ دین پناہ مدر ڈے کے حوالے سے پریس کلب دائرہ دین پناہ کی ٹیم بستی مائی سہاگن غریب بیوہ خاتون رشید بی بی زوجہ محمد اشرف مرحوم کے گھر پہنچی جوکہ ایک کمرہ پر محیط ہے

جو کہ انجیوز نے بنا کر دیا تھا بیوہ خاتون رشید بی بی اپنے 6 بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہے بیوہ خاتون سے میڈیا کے نمائندوں نے پوچھا تو بیوہ خاتون کا کہنا تھا کہ

میرا خاوند محمد اشرف درزی کا کام کرتا تھاجوکہ ڈھائی سال قبل ادھار رقم لے کر یمن روزی روٹی کمانے کے لئے گیا تھا

وہاں جا کر بیمار ہو کر فوت ہو گیا جبکہ ہمیں جب پتا چلا کہ تو ہمارے پاس لاش لانے کے بھی پیسے نہیں تھے

جس کی وجہ سے لاش کو یمن میں ہی دفنا دیا گیا ہمیں مرحوم کی صرف ویڈیو دکھائی گئی جبکہ میں اور میرے بچے اپنے باپ کی لاش کو دیکھ کر روتے رہے

میرے خاوند کے فوت ہونے پر گھریلو حالات تنگ ہوتے گئے مجھے بینیظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد ملتی تھی

اسی سے ہی گھر کا چولہا جلتا تھا مگراب میرا نام بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جو کہ موجودہ احساس پروگرام کے نام سے جاری ہے نکال دیا گیا

جب میں دفتر کو ٹ ادو پہنچی تو انہوں نے نام نکالنے کی وجہ یہ بتائی کہ تمہارے خاوند کا پاسپورٹ بنا ہوا ہے اور وہ یمن میں ہے میں نے بتایا کہ میرا خاوند ادھار رقم لے کر یمن گیا تھا

مگر وہ اب وہیں بیمار ہو کر فوت ہو چکا ہے جس کی لاش بھی ہم غربت کی وجہ سے نہ سکے جبکہ فوتگی کا اندراج بھی کرا چکے ہیں

جو کہ انہیں دیکھایا مگر انہوں نے ایک نہ سنی اور مجھ غریب بیوہ خاتون کو بچوں سمیت دفتر سے نکال دیا۔
متاثرہ بیوہ خاتون رشید بی بی نے میڈیا کے توسط سے چیف جسٹس سپریم کورٹ،چیف جسٹس ہائی

کورٹ،صدر پاکستان،وزیراعظم پاکستان عمران احمد خان نیازی،گورنر،وزیراعلیٰ پنجاب سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام موجودہ احساس پروگرام سے امداد کی رقم بحال کرائی جائے میرے بچے سکول پڑھ رہے ہیں

بڑا بیٹا محمد عثمان چھٹی کلاس کا طالبعلم ہے اپنے بچوں کو پڑھا سکوں اور ان کا پیٹ پال سکوں۔

رپورٹ رانا محمدصدیق صدر پریس کلب دائرہ دین پناہ تحصیل صدر پاکستان فیڈریشن آف میڈیاجرنلسٹ کوٹ ادو

About The Author