دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

10مئی2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

ڈی پی او اختر فاروق کی طرف سے پولیس لائن میں روزہ افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا روزہ افطار پارٹی میں ڈی پی او اختر فاروق سمیت ایس اپی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمان و پولیس آفیسران و کانسٹیبلان تک نے

بھر پور شرکت کی اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا مرکز ہے اور ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی طرف سے ماہ رمضان میں قیام امن کو برقرار رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی

اور اتنی سخت گرمی میں دوران عبادت صبح کی نماز سے نماز تراویح کی ادا ئیگی تک ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ عوام الناس کے جان و مال کے

تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ دوسرے عشرہ میں داخل ہو چکا ہے

اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہم ہمیشہ کی طرح عوام الناس کو بھر پور تحفظ فراہم کرنے میں سرخرو ہوں گے اور آج دوران افطار پارٹی میں تمام پولیس جوانوں کو ماہ رمضان میں

اچھی ڈیوٹی کرنے پر شاباش دیتا ہوں اور اس بات پر فخر محسوس کرتا ہوں کہ عوام کی حفاظت کے لیے محکمہ پولیس کو چنا گیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

مجرمان اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے جبکہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں، انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کیا جائے

جبکہ موثر گشت کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے یہ بات ڈی پی او اختر فاروق نے پولیس لائن شہدا ہال میں ڈی ایس پیز،

ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کے دوران کہی تفصیلات کے مطابق پولیس لائن شہدا ہال میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمن بگٹی سمیت سرکل کے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز،تمام برانچز کے انچارج نے شرکت کی میٹنگ میں ڈی پی او نے ہر تھانہ میں جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا

ڈی پی او نے دوران میٹنگ جملہ ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفیسران کو سختی سے ہدایت کی کہ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں / ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے

اور جلدازجلد زیر تفتیش مقدمات کو حقائق کی روشنی پر یکسو کیا جائے انہوں نے کہا کہ پولیس اپنی کارکردگی مزید بہتر کرے اور عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے قتل،

اقدام قتل، ڈکیتی، رہزنی جیسے جرائم کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں اور سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں

اور گشت کے نظام کو بہتر بنائیں تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ پرکی جائے عید الفطر کی آمد کے موقع پر منشیات فروشوں کے خلاف بھر کاروائی عمل میں لائیں

خاص طور پر زہریلی شراب بیچنے والے قانون کی گرفت سے بچ نہ سکیں انھوں نے ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقے میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرتے ہوئے

حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ہدایت نامہ برائے ماہ رمضان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔


ڈیرہ غازیخان :

پولیس تھانہ وہوا کی کاروائی،منشیات فروش سے ساڑھے تین کلو چرس برآمد،ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے

منشیات فروشوں کے خلاف کامیابی سے آپریشن جاری ہیں پولیس تھانہ وہوا نے منشیات فروش عاقب ولد افضل قوم قیصرانی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 3 کلو 500 گرام چرس برآمد کر لی ہے

ایس ایچ او تھانہ وہوا غلام شبیر انسپکٹر نے بتلایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا ہے

انہوں نے کہا کہ ڈی پی او اختر کی ہدایت پر علاقہ کو منشیات سے پاک کر کے ہی دم لیں گے عوام الناس کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع شروع ہے۔


ڈیرہ غازیخان:

اگر وطن عزیز میں نظام عدل کا مضبوط نفاذ ہو تو کسی کی جرات نہیں کہ ختم نبوتؐ پر بات کر سکے؎ حضرت محمدؐ نبوت کی عمارت کی وہ آخری اینٹ ہیں

جس سے یہ عمارت تکمیل کو پہنچ چکی ہے اور اب کسی نئے نبی نے نہیں آناآپؐ خاتم النبین ہیں ہمارا ایمان ہے اور جو یہ دعوی کرتا ہے وہ اللہ پر جھوٹ باندھ رہا ہوتا ہے اس کا یہ عمل اسے دوزخ کی

ان گہرائیوں میں لے جائے گاجس کا ہم سوچ بھی نہیں سکتے ان خیالات کا اظہا رامیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ اللہ کریم نے آپؐ کی نبوت و رسالت کو ایسا دوام عطا فرمایا ہے کہ رہتی دنیا تک اور حشر تک قائم رہے گی آپؐ کی ذات اقدس پر کفار نے بھی اعتراض کیے

لیکن ان کے اعتراض کا جواب اللہ کریم نے خود فرمایا۔انبیاء کرام ؑ کی ہستیاں اللہ کریم کی پسندیدہ اور عزیز ترین ہستیاں ہوتی ہیں۔کسی بھی معاملے کو آپؐکی بارگاہ میں پیش کریں

تو اس کا حل وہاں سے مل جائیگا۔کوئی تشنگی باقی نہیں رہتی۔انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز میں اس بات پر بحث ہو رہی ہے کہ

کمیشن میں قادیانیوں کو شامل کیا جائے یا نہ کیا جائے اگر قانون اسلام کے مطابق ہو تو پھر اقلیت اور اکثریت کے حقوق میں کوئی فرق نہیں ہوگاسب کو یکساں نظام عدل ملے گا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ ہے اور شیاطین قید ہیں لیکن معاشرے میں وہ بد عملی نظر آرہی ہے۔

سود کا لین دین اور باقی بد عنوانیاں بھی عروج پر ہیں۔تو دیکھنا ہوگا کہ شیطانیت کہاں پر ہے اس کا مطلب ہے کہ ہم شیطان کی راہ پر اتنا چل چکے ہیں کہ

شیطانیت ہمارے اندرسرائیت کر چکی ہے ہم سب رمضان المبارک میں اپنا محاسبہ کر سکتے ہیں کہ ہمارے اندر کس حد تک شیطانیت ہے ہمارے کردار سے ہمارے اعمال سے ہمیں خود کو دیکھ سکتے ہیں

اور اللہ کریم سے معافی طلب کرنی چاہیے کہ اس بخشش کے عشرے میں اللہ کریم ہمارے حال پر رحم فرمائیں۔

آخر میں انہوں نے دعا فرمائی کہ اللہ کریم اس وبائی مرض سے رمضان المبارک کی برکت سے ہماری حفاظت فرمائیں۔او ر ہم بحیثیت قوم نبی کریم ؐ کے بتائے ہوئے ارشادات کے مطابق اپنی زندگی بسر کریں۔


ڈیرہ غازیخان :

قبضہ مافیا ہفتہ وار سستا بازار پر ناجائز قابض ہو کر ہم غریب لوگوں کے چولہے ٹھنڈے کر نا چاہتی ہے ناجائز قبضہ نہیں ہو نے دیں گے

ان خیالا ت کا اظہار ہفتہ وار سستا بازار چوک چورہٹہ کے متاثرین اعجاز خان پنوار،مجاہد،یٰسین پنوا،ممتاز خان،فرید خان،رمضان خان،اللہ ڈتہ،امین خان،یعقوب نادر،

رفیق شاکر،شہباز اور رمضان نے کیا انہوں نے کہا کہ ہم سستا بازار چوک چورہٹہ میں ریڑھیاں لگا کر اپنا گزر بسر کر تے ہیں

اس بازار کو سابق کمشنر نسیم صادق نے سستا بازار کے نام سے الاٹ کیا تھا مگر اب سمال انڈسٹری کے اہلکاروں نے اس بازار کے سامنے دیوار قائم کر نے کے بعد کھدائی شروع کر دی ہے

جو کہ ہمیں بے روزگار کر نے کی سازش کی جا رہی ہے جس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ بازار کے اندر ہی ٹف ٹائل کا کام جاری ہے

مگر اب سمال انڈسٹری والے اس بازار پر ناجائز قبضہ کر نے کے درپہ ہیں انہوں نے آخر میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان خان بزدار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ

سستا بازار چوک چورہٹہ پر ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف سخت کاروائی کی جا ئے اور سستا بازار میں قائم کھدائی کو بھی بند کرایا جا ئے ورنہ کمشنر آفس کے باہر احتجاج پر مجبور ہوں گے۔


ڈیرہ غازیخان :

پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ ماہ لاک ڈاﺅن کے دوران میری طرف سے 11سو سے زائد خاندانوں کو 16لاکھ سے زیادہ کا راشن فراہم کیا گیا

انشاءاللہ اگلے پندرہ دنوں میں 400سے زیادہ افراد کو راشن اور عید گفٹ فراہم کیا جائے گا ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ اللہ نے جن لوگوں کو اپنی نعمتوں سے نوازا ہے

انہیں غریبوں اور ناداروں کو بھی ان میں شامل کرنا چاہیے اور یہ اللہ کی نعمتوں کا شکریہ ادا کرنے کا بہترین طریقہ ہے

آج کل کے مشکل حالات میں مخیر لوگوں کی طرف سے اس طرح کے اتفاق کی اہمیت اور زیادہ بڑھ گئی ہے میں اللہ سے دعا گو ہوں کہ اللہ اس طرح کا اتفاق کرنیوالوں کو بہترین اجر عطا فرمائے آمین ۔


ڈیرہ غازیخان :

پرائیویٹ سکولز کی زبردستی بندش تعلیم دشمنی ہے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد ہزاروں کاروبار کھل گئے ہیں لیکن سکولز کی بندش کا فیصلہ ناقابل فہم ہے

ان خیالات کا اظہار عامر لغاری کنوینئر پرائیویٹ سکولز الیکشن سیل نے واحد بخش مخلص، سیف اللہ محمد اقبال اور خلیل احمد کے ہمراہ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی

اجلاس میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین ضیاءالسلام زاہد قریشی نے بھی خصوصی شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا

ممبران صوبائی اسمبلی سے ملاقات کرکے انہیں پرائیویٹ سکولز کے مسائل سے آگاہ کیا جائے گا نئے ترمیمی آرڈینینس برائے پرائیویٹ سکولز کو ہم مسترد کرتے ہیں

اجلاس میں طے کیا گیا کہ جون کے مہینے میں ممبر سازی مکمل کر کے پرائیویٹ سکولز کی ضلعی باڈی کے الیکشن کرائے جائیں گے

ماہ رمضان المبارک کے بعد الیکشن شیڈول تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز ، ایپسا ، فورس ، میپس اور پی ایس اے کی مشاورت سے جاری کیا جائے گا ۔


ڈیرہ غازی خان

ملتان روڈ ٹمبر مارکیٹ کے ساتھ کی آبادی سے اغواء ہونے والا 5 سالہ بچہ بلوچستان قلعہ سیف اللہ کے قریب اغوا کاروں سے بازیاب کروالیا گیا۔

ڈیرہ غازی خان پولیس اور بلوچستان کی انتظامیہ و پولیس کے جوائنٹ آپریشن کے نتیجے میں بچہ باخیریت بازیاب مقامی تھانہ گدائی پولیس کو بچے کے والد محمد اختر پتافی نے بیان دیا تھا کہ

اس کے بیٹے کو گھر کے سامنے گلی سے اغواء کیاگیا ہے۔ تھانہ گدائی نے وقوعہ کی رپورٹ ہونے پر مقدمہ نمبر 318/20بجرم 363 درج کرتے ہوئے نامعلوم اغواء کاروں کی تلاش شروع کردی تھی ۔

اغوا کاروں نے بچے کی رہائی کے لیے بھاری تاوان مانگا تھا اور والدین کو فون کئے گئے۔ والدین نے پولیس کو اعتماد میں لے کر سب کچھ تفصیلات بیان کئیں۔

ڈی پی او اختر فاروق نے خود پولیس آپریشن کی نگرانی کی اور ایس ایچ او گدائی شکیل بخاری کی قیادت میں پولیس پارٹی سراغ لگاتے ہوئے بلوچستان پہنچی۔ معلومات کے تبادلہ کی روشنی میں

بلوچستان پولیس و دیگر فورسز کے تعاون سے قلعہ سیف اللہ کے قریب کے علاقے سے بچے بازیاب کرایا گیا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ ایک اغواء کار بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ بچے محمد عمر کے والد محمد اختر پتافی نے تصدیق کی ہے کہ

بچہ بازیاب ہوگیا ہے اور ایس ایچ او شکیل بخاری نے بچے کے ساتھ ان کی واٹس ایپ ویڈیو کال بھی کرائی ہے۔

ڈیرہ غازی خان پولیس نے چوبیس گھنٹے کے اندر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بچہ بازیاب کرایا ہے اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب ،

سٹی صدر سردار جان عالم خان لغاری و دیگر عہدیداروں اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئر مین سردار حبیب الرحمن خان لغاری اوردیگر نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے بچے کی

بحفاظت بازیابی پر ڈی پی او اختر فاروق ،ڈی ایس پی عمران رشید ،ایس ایچ او تھانہ گدائی شکیل بخاری انچارج سی آئی اے حامد مقبول اور دیگر کو خراج تحسین پیش کیا

اور اس کامیاب کاروائی پر آئی جی پنجاب سے تمام ٹیم کو سرٹیفیکیٹ اور خصوصی حوصلہ افزائی کا مطالبہ کیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

پی ٹی آئی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان دنیا بھر میں بدنام ہو رہا ہے

ملک کے موجودہ حالات نے ملک میں رہنے والے ہر انسان کو پریشان کر کے رکھ دیا کرونا وائرس جیسی خطرناک وبا نے ملک کے ہر شہر کی اپنی لپیٹ میں لے لیا

جس کے باعث انسانی زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ہے ان افسوس ناک حالات میں بھی ہمارے ملک کے حکمرانوں کو عوام کو زرا خیال تک نہ آیا

اور کہیں بھی عوام کیلئے کوئی ریلیف سامنے آتے نہیں نظر آرہا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق ایم پی اے سید عبدالعلیم شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوام دشمنی اقدامات کے پیش نظر مکمل طور پر بے نقاب ہوچکی تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والے عمران نیازی عوام کو ذلیل اور خوار کر رہے ہیں

موجودہ مہنگائی نے غریب شہری کے ساتھ ساتھ ایک عام شہری کو بھی شدید متاثر کیا ہے جہاں ملک بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا ہے

تو وہی ہمارے حکمران مسجدوں میں جاکر نمازیوں کے درمیان کا فاصلہ چیک کر کے خوب فوٹو سیشن کر رہے ہیں

میرا ان کو پیغام ہے آپ مسجدوں کو بند نہ کرے ہم نے عید نہیں اپنے اللہ کو منانا ہے جب رب راضی ہوگا تب عید کی خوشیاں نصیب ہوگی۔


ڈیرہ غازیخان:

وہ وقت دور نہیں جب ہمارا ملک پاکستان تمام مشکلات سے نکل جائے گا اور جلد ہی روشن پاکستان نظر آئے گا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں

دن رات عوام کیلئے کام کر رہی ہے اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے تمام منتخب حکومتی نمائندے بھی ہر وقت خدمت میں مصروف عمل ہے

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد لطیف خان پتافی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت کے مطابق اس وقت ڈیرہ غازی خان ترقی کی جانب گامزن ہے

بڑے بڑے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں جن کے جلد افتتاح بھی وزیراعلی اپنے دورہ ڈی جی خان کے دوران کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے ملک کو بے دردی سے لوٹا

اور عوام کو خوار کردیا آج پاکستان ایک ایسے شخص کی حکمرانی میں ہے جو صرف اپنی زندگی اس وطن کے خاطر گزار رہا ہے

وزیراعظم عمران خان کو ملک بہت مشکل حالات میں ملا لیکن میں عوام کو یقین دلواتا ہوں جلد ملک کے حالات بہتر ہونگے اور آپ بھی دیکھے گے

پی ٹی آئی حکومت عوام کیلئے بہت سے ایسے کام کرے گی جو کسی حکومت نے آج تک نہ کیے ہونگے محمد لطیف پتافی نے کہا کہ

پی ٹی آئی وہ سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے پارٹی ورکر کو بھرپور عزت دی اور کبھی کارکنوں کو ذاتی مفادات کیلئے استمعال نہیں کیا انہوں نے کہا کہ

عوام سے اپیل کرتا ہوں وہ تھوڑا صبر کرے اور پی ٹی آئی حکومت کا ساتھ دے مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دینا لازمی ہے پھر انشااللہ اچھا وقت زیادہ دور نہیں ہوگا۔

About The Author