دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

10مئی2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر//
(صاحبزادہ وحید کھرل )

پولیس تھانہ مدرسہ کی بڑی کاروائی، ایک سال سےمفرور راہزنی کے مقدمہ میں ملوث خطرناک اے کٹیگری کا مجرم اشتہاری گرفتار،

تفتیش جاری ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں اشتہاری
مجرمان کی گرفتاری کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے،

ایس ایچ او تھانہ مدرسہ سب انسپکٹر نواز احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ایک سال سے راہزنی کی واردات میں ملوث ملزم مولا بخش سکنہ مدرسہ کو گرفتار کرکے وقوعہ سے

متعلق تفتیش کا آغاز کردیا. ملزم مولا بخش واردات کے بعد گرفتاری کے خوف سے مختلف اضلاع میں روپوش رہا،

پولیس ٹیم نے جدید سائنٹیفک ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کو اپناتے ہوئے ملزم کےگرد گھیرا تنگ کرکے گرفتار کر لیا.

اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پولیس عوام کی جان و مال وعزت کے تحفظ کے لیے شب وروز کوشاں ہے.

پولیس افسران جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری اور جرائم کے انسداد کے لیے ہمہ وقت متحرک ہیں…

About The Author