دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

9مئی 2020:آج ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کیاہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ، تجزیے اور تبصرے۔

بجلی اور گرمی کے ستائے نوجوانوں نے نہروں کارخ کر لیا ، نوجوانوں کی نہر میں چھلا نگیں اور مستیاں

ڈیرہ اسماعیل خان : نہروں میں نہانے پر پابندی کے باوجود بجلی اور گرمی کے ستائے نوجوانوں نے نہروں کارخ کر لیا ، نوجوانوں کی نہر میں چھلا نگیں اور مستیاں، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ میں موسم گرما کے شروع ہوتے ہی پیسکوکیجانب سے لاک ڈاو¿ن اور رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کے اعلان کے با وجود ڈیرہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کوئی کمی واقع ہوئی ہے

بجلی اور گرمی کی وجہ سے شہریوں خصوصا روزیداروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اورگرمی کی وجہ سے ڈیرہ کے نوجوانوں نے ضلع ڈیرہ کی مختلف نہروں اور کینالوں میں نہانے پر عائد پابندی کے باوجود نہروں کا رخ کر لیا ہے

اوردریائے سندھ کی مختلف نہروں اور کینالوں پر نہانے میں مصروف دیکھائی دیتے ہیں پابندی کے باوجود نہروں پر نہانے والے عمل پر شہری حلقوں نے ڈیرہ انتظامیہ سمیت متعلقہ محکموں کے بالا افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ نہروں پر عائد پابندی پر عملدر آمد کراتے ہوئے نوجوان نسل کی زندگیاں محفوظ بنائی جائے۔

٭٭٭
نمازیوں کی گرفتاری ، مرکزی انجمن تاجران سراپااحتجاج ، پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ایس ایچ او تھانہ سٹی صابر حسین بلوچ کی جانب سے نماز تروایح کے بعدمسجد ختم نبوت سے باہر نکلنے والے بے قصور نمازیوںکے خلاف ناجائز اور بے بنیاد ایف آئی آر کے اندراج کے خلاف مرکزی انجمن تاجران سراپااحتجاج ، پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت ،

آر پی او ڈیرہ اور ڈی پی او ڈیرہ سے مذکورہ ایس ایچ اوکوفوری طور پر تھانہ سٹی سے تبدیل کرنے اور بے بنیاد ایف آئی آر کے خاتمے کا مطالبہ ،مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر راجہ اختر علی منعقد ہوا ،

جس میں سرپرست اعلی سہیل اعظمی ،محمد رمضان ،چوہدری جمیل ،محمد نواز ،غلام سبحانی ،محمد جاوید ،محمد اشرف ، محمد حنیف تھہیم ،چوہدری خلیل نمبردار ،محمد فاروق ،شیر خان ،جنابات خان محسود ،محمد سعید اعوان ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،

اجلاس کے دوران شرکاءنے بروز جمعہ رات دس بجے کے قر یب ایس ایچ او سٹی صابر حسین بلوچ کی جانب سے مسجد ختم نبوت کمشنری بازار ڈیرہ سے نماز اور تراویح پڑھ کر نکلنے والے شریف شہریوں جن میں یونیورسٹی ،کالجز اور سکولز کے طلباءاور ان کے والدین شامل تھے

کو گرفتارکرکے انہیں تھانے میں بند کرکے ان پر تشدد کرنے اور ان کے خلاف بے بنیاد اور ناجائز ایف آئی آر درج کرنے کی سخت اور شدید الفاظ میں مذمت کی ،تاجروں کے اجلاس میں شرکاءنے کہا تھانہ سٹی کا علاقہ جو کہ شہر کا انتہائی حساس ترین علاقہ ہے

یہاں پر ایسے ایس ایچ او کو تعینات کیاگیا ہے جو کہ جوکہ پبلک ڈیلنگ سے مکمل طور پر عاری ہے۔اب تک بے شمار مہذب اور شریف شہری اس کی بدتمیزی اور زیادتیوں کا شکار ہوچکے ہیں ،مذکورہ ایس ایچ او پہلے بھی کئی مرتبہ شکایتی معطل کیا جاچکا ہے جبکہ اسے ڈیرہ سے بھی شکایتی دوسرے ضلع تبدیل بھی کیاگیا ،

اب مسجد سے نکلنے والے نمازیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے شریف شہریوں اور ان کے والدین کو رمضان المقدس کے مبارک مہینے میں ناجائز طور پر تنگ کیاگیا ہے جوکہ انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔

تاجر اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیاگیا کہ وزیراعظم کے سٹیزن پورٹل اور آئی جی پی خیبر پختونخوا کو مذکورہ زیادتی کے بارے میں تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا ،تاجروں نے یہ فیصلہ کیا کہ ڈی آئی جی ڈیرہ سے مل کر اس واقعہ کے اصل حقائق اور ایس ایچ اوکی فوری برطرفی کا مطالبہ بھی رکھا جائے گا۔

٭٭٭
پانچ لاکھ پاکستانی زائرین عمرہ کے لئے سعودی عرب جانے سے محروم

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پانچ لاکھ پاکستانی زائرین عمرہ کے لئے سعودی عرب جانے سے محروم ،کورونا وائرس کے باعث عمرے کی ویزوں کی بندش کے باعث اس بار پانچ لاکھ کے قریب پاکستانی زائرین عمرہ کے لئے سعودی عرب نہیں جاسکے

جس سے ٹریول ایجنسیوں سے منسلک کاروبار کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پرا ،شعبان اور ماہ رمضان عمرہ کے لحاظ سے ٹاپ سیزن شمار کیا جاتاہے ،شعبان میں اوسطً دو لاکھ اور ماہ رمضان میں اوسطً پانچ لاکھ پاکستانی عمرہ کی ادائیگی کے لئے حجاج مقدس جاتے ہیں ،

عمرہ کی ادائیگی کے لئے رمضان المبارک کے دوران ٹکٹوں میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔تاہم رواں ماہ رمضان میں پاکستانی زائرین عمرہ کی سعادت سے محروم رہے ،ڈیرہ سمیت صوبے بھر کے سینکڑوں افراد نے لاک ڈاﺅن سے پہلے ماہ رمضان کے لئے عمرہ کی ایڈوانس بکنگ بھی کروائی تھی ،

بحران کے باعث ایئر لائنز اور ٹریول ایجنٹس کو بھی مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،مختلف ایئر لائنز کے پاس ٹریول ایجنٹس کے کروڑوں روپے پھنسے ہوئے ہیں جن کی وآپسی کا معاملہ تاحال حل نہیں ہوا ہے ،اس صورتحال کے باعث درجنوں ٹریول ایجنسیاں مالی خسارے کا شکار ہوگئی ہیں

اور ٹریول ایجنسیوں نے بیشتر ملازمین کو بھی فارغ کیاہے ،ٹریول ایجنسیوں سے پانچ لاکھ سے زائد افراد کاروبار سے منسلک ہیں ،ٹریول ایجنٹوں اور صارفین کے درمیان تکرار کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے ،ٹریول ایجنٹوں کی جانب سے صارفین کو ادائیگی نہیں کی جارہی ہے

٭٭٭
ضلعی عدالتوں کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے ایس او پیز وضع کرنے کے احکامات

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ضلعی عدالتوں کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے ایس او پیز وضع کرنے کے احکامات ،خیبر پختونخوا کی تمام ضلعی عدالتوںکو کورونا وائرس کی روک تھام اور بچاﺅ کے لئے اضافی رہنما اصول (ایس او پیز ) وضع کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں

جبکہ عدالت میں کیس سے متعلقہ چھ سے زائد افراد کے کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت نہ دینے کی بھی ہدایت کردی گئی ،رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ خواجہ وجیہہ الدین کی جانب سے صوبہ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز وغیرہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق

کورونا وائرس کے پیش نظر عدالتوں میں احتیاطی تدابیر اپنا کر آنے والے تمام افراد کے لئے محفوظ بنایا جائے اور ضرورت پڑنے پر موجودہ حالات میں اضافی ایس او پیز بنائے جائیں ،اسی طرح کیس سے متعلقہ چھ سے زائد موکلوں وغیرہ کو سماعت کے دوران عدالت میں نہ بلانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے

جبکہ عدالتی کاروائی کے دوران سماجی دوری اپنانے پر زور دیاگیاہے ،اعلامیہ میں ضلعی ججز کو افسران اور عملے کے لئے آگاہی سیشن کے انعقاد کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وہ اپنے آپ کو اس وباءسے محفوظ رکھ سکیں ،واضح رہے کہ ہائی کورٹ پہلے ہی تمام عدالتوں کو کورونا سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کرچکی ہے۔

٭٭٭

کارسٹینڈ قائم کرکے لوگوں کا رش اکٹھا کرنے کے الزام میں سات کار ڈرائیور گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ٹاﺅن پولیس نے درابن چوک بائی پاس پر کارسٹینڈ قائم کرکے لوگوں کا رش اکٹھا کرنے کے الزام میں سات کار ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے سات کاریں تحویل میں لے لیں ،

ٹاﺅن پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرکے درابن چوک بائی پاس پر ٹیکسی کارسٹینڈ قائم کرنے اور لوگوں کا رش اکٹھاکرنے کے الزام میں سات کارڈرائیور وں کو موقع سے گرفتارکرلیا ۔

پولیس نے وہاں موجود سات کاریں بھی اپنی تحویل میں لے لیں ،پولیس نے کار ڈائیوروں کے خلا ف مقدمہ درج کرلیاہے۔

٭٭٭
منشیات اور اسلحہ برآمد، پولیس کانسٹیبل محمد یوسف کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)نواب پولیس نے چھاپہ زنی کے دوران بھاری مقدار میں چرس ،غیر قانونی اسلحہ اور کار تحویل میں لے کر پولیس کانسٹیبل محمد یوسف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نواب پولیس نے پولیس کانسٹیبل محمد یوسف ولد محمد رشید سکنہ محلہ پیر خاکی شاہ پنیالہ کی ایجنسی پر چھاپہ زنی کے دوران وہاں سے 1790 گرام چرس ،

ایک پسٹل تیس بور اور آٹھ کارتوس کے علاوہ ایک عدد موٹرکار برآمد کرکے تحویل میں لے ،پولیس نے کانسٹیبل محمد یوسف کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

٭٭٭
موٹرسائیکل سوار دو سالہ بچے پر چڑھ دوڑا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ یونیورسٹی کی حدود درابن خورد اڈہ کے قریب موٹرسائیکل سوار دو سالہ بچے پر چڑھ دوڑا ،بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ،بچے کے والد کی رپورٹ پر موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،

علاقہ درابن خورد کے رہائشی نے بتایا کہ اس کی درابن خورد اڈہ پر حجام کی دکان ہے ،میرا دوسالہ بیٹا محمد حسنین دکان کے باہر کھڑا تھا کہ اس دوران تیز رفتار موٹرسائیکل سوار اس کے ساتھ ٹکراگیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ہے۔

بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پولیس نے موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

٭٭٭
مسلح شخص کی مخالف پر فائرنگ ،مخالف بال بال بچ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ چودھوان کی حدود علاقہ کوٹ عیسیٰ میں مسلح شخص کی مخالف پر فائرنگ ،مخالف بال بال بچ گیا ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ کوٹ عیسیٰ کے رہائشی شائستہ ولد محمد جان بلوچ نے تھانہ چودھوان میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنی اراضی میں موجود تھا کہ اس دوران ملزم سلطان ولد مہربان قوم بلوچ سکنہ کوٹ عیسیٰ وہاں آیا اور میرے اوپر فائرنگ کی جس سے میں بال بال بچ گیا ،

وجہ عداوت اس نے پولیس کو یہ بیان کی کہ میری دکان کی چوری ہوئی تھی جس کا شبہ ملزم پر ظاہر کیاتھا ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

٭٭٭
غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

پہاڑپور پولیس نے کاروائی کے دوران تین بندوق ،ایک رپیٹر بارہ بور،ایک پسٹل اور پچیس کارتوس کے علاوہ ایک کلو گرام چرس برآمد کرکے چار افراد کو گرفتارکرلیا ،

نواب پولیس نے کاروائی کے دوران منشیات فروش سے آدھا کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی ،

پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے انہیں پابند سلاسل کردیاہے۔

٭٭٭
پانی چوری کرکے اراضی کو سیراب کرنے کے الزام میں 12 زمینداروں کے خلاف مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ صدر اور ٹاﺅن کی حدود میں نہر سے پانی چوری کرکے اراضی کو سیراب کرنے کے الزام میں 12 زمینداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ڈی او محکمہ ایری گیشن پہاڑپور سرکل کی رپورٹ پر سی آربی سی نہر سے پانی چوری کرکے اراضی سیراب کرنے پر 9 زمینداروں جبکہ

ٹاﺅن پولیس نے علاقہ اباشہید کے قریب نہر سے پانی چوری کرکے کے الزم میں 3 زمینداروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔

٭٭٭
لاتوں مکوں اور کلہاڑیوں کے استعمال سے میاں بیوی اور تین بیٹوں سمیت پانچ افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ صدر کی حدود علاقہ کوکار میں لڑائی جھگڑے کے دوران لاتوں مکوں اور کلہاڑیوں کے استعمال سے میاں بیوی اور تین بیٹوں سمیت پانچ افراد زخمی ہونے کا مقدمہ 17 افراد کے خلاف درج کرلیاگیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع علاقہ کوکار میں ملزمان نے لاتوں مکوں اور کلہاڑیوں کو استعمال کرکے محمد امین ولد ملک خان قوم میانی سکنہ کوکار اس کی بیوی اور تین بیٹوں محمد گلاب ،جان محمد ،محمد یٰسین سمیت پانچ افراد کو شدید زخمی کردیاگیا ،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیاگیا ،

وجہ عداوت سابقہ لڑائی جھگڑا بیان ہوا ،پولیس نے زخمی محمد امین کی رپورٹ پر خان عالم میر عالم پسران محمد عالم ،جمعہ خان ولد دراز خان ،امیر محمد اور گلاب خان پسران غلام فرید سمیت 17 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

٭٭٭
چوری کی شبہ میں مشکوک کارکو روکنے کی کوشش ،کار سوار شہر کی گلیوں میں پولیس کو چکمہ دے کر فرار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سٹی پولیس کی ناکہ بندی پر چوری کی شبہ میں مشکوک کارکو روکنے کی کوشش ،کار سوار شہر کی گلیوں میں پولیس کو چکمہ دے کر فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس نے کارسوار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق سٹی پولیس نے محلہ کڑی علیزئی گیٹ پر ناکہ بندی کے دوران چوری کی شبہ میں مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی لیکن کار سوار رکنے کی بجائے شہر کی گلیوں میں پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،

پولیس نے کار سوار ملزم ملک اداریس ولد عبدالستار سکنہ محلہ کڑی علیزئی سٹی ڈیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

٭٭٭
فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاون

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاو¿ن،ملاوٹ شدہ دودھ تلف کرکے جرمانے عائد کردیئے گئے ،ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کی ٹیم نے

عوامی شکایت پر تحصیل پروآ کے علاقہ ماہڑہ بازار میں مختلف قسم کی کھانے پینے کی اشیاءکی دکانوںکا معائنہ کیااور وہاں موجود اشیاءخورونوش کا جائزہ لیا ،اس موقع پر انہوںنے دودھ فروش دکانوں پر معائنہ کے دوران دودھ کے نمونے حاصل کیے

اور انہیں موقع پر لیبارٹری میں چیک کیے جس میں پانی کی مقدار پائی جانے پر ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کردیاگیا ۔ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فوڈ ہینڈلرز کو اشیاءکا معیار مزید بہتر کرنے کے لئے اصلاحاتی نوٹس بھی جاری کردیئے گئے ہیں ۔

٭٭٭
پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابرنے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد کے ہمراہ گومل یونیورسٹی کا دورہ کیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابرنے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احمد کے ہمراہ گومل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے انہیں اس موقع پر خوش آمدید کہا اور عہدہ سنبھالنے کے بعد یونیورسٹی میں کئے جانےوالے اقدامات سے آگاہ کیا۔

گومل یونیورسٹی کے دورے کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمدنے اپنے معزز مہمانوں کویونیورسٹی میں ہر سطح پر شفافیت کے قیام، تمام دفاتر کے دروازوںپر شیشے لگائے جانے کے متعلق، بجلی کی بچت کرتے ہوئے یونیورسٹی کو روشن کرنےوالے منصوبے ‘ عمارتوں کی ریفیلنگ بارے میں مکمل آگاہی دی۔

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار نے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں ڈسپلن ‘شفافیت پر سختی سے عملدرآمد ‘اکیڈمک اور ریسرچ کو بہتر کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ جس پرکام شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو خطے میں فروغ تعلیم کے بارے میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابرنے کہا کہ گومل یونیورسٹی نہ صرف اس خطے بلکہ پاکستان کی قدیم تعلیمی درسگاہ ہے جس میں اس خطے سمیت پورے ملک سے آئے ہوئے بچے زیور تعلیم سے مستفید ہوئے اور اب تک ہو رہے ہیں ۔

زرعی یونیورسٹی ڈیرہ بھی اس خطے بلکہ پورے ملک میں تعلیم کی شمع روشن کرنے کےلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔ انہوںنے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ نے کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاﺅن کے دوران

طلباءکےلئے آن لائن کلاسزکا اجراءاورانتظامی امور کومحفوظ اورفعال طریقے سے جاری رکھنے کی خاطر مختلف میٹنگز کاآن لائن انعقاد کیا نہ صرف قابل تحسین بلکہ قابل تقلید اقدامات ہیں۔انہوں نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کے درج بالااقدامات کو بھی سراہا۔

٭٭٭
دنیا بھر میں ٹماٹر کی اوسط پیداوار 10ٹن جبکہ پاکستان میں 4ٹن فی ایکڑ ہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ دنیا بھر میں ٹماٹر کی اوسط پیداوار 10ٹن جبکہ پاکستان میں 4ٹن فی ایکڑ ہے لیکن اس کے باوجود پنجاب میں ٹماٹر کی وافر اور سستے نرخوں پر دستیابی کے باعث اسے محفوظ بنا کر 6ماہ تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوںنے بتایاکہ پنجاب میں اپریل سے جون تک ٹماٹر وافر مقدار میں پیدا ہوتا ہے جو پورے ملک کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔انہوںنے بتایاکہ ٹماٹر کی پیسٹ بنا کر اسے محفوظ بنایا جا سکتا ہے اسی طرح ٹماٹر کو فریز کرکے بھی مستقبل میں استعمال کیا جا سکتا ہے

تاہم فریز کیا گیا ٹماٹر فریزر سے باہر نکال کر فوری طور پر استعمال کر لینا چاہیے۔ انہوںنے بتایاکہ ٹماٹر کو محفوظ بنانا بہت آسان ہے جس کیلئے گھریلو خواتین تھوڑی سی محنت سے ٹماٹر گھر میں پیسٹ اور چٹنی کی شکل میں محفو ظ رکھ سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹماٹر اپنی بھرپور غذائیت کی وجہ سے سبزیوں میں اہم مقام رکھتا ہے جس میں حیاتین اے اور سی ، ریبوفلیون، تھایامین، تایاسین اور معدنی نمکیات ، لوہا، چونا، فاسفورس وغیرہ کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو صحت کو برقرار رکھنے کیلئے بہت ضروری ہیں۔

انہوںنے بتایاکہ ٹماٹر پنجاب بھر میں لیکن مظفرگڑھ میں سب سے زیادہ رقبہ پر کاشت ہوتا ہے جبکہ گوجرانوالہ میں اس کی سب سے زیادہ فی ایکڑ اوسط پیداوار ہے۔ انہوںنے بتایاکہ ٹماٹر ہر گھر کے کچن کی اہم ضرورت ہے

کیونکہ ٹماٹر کی چٹنی، پیسٹ اور کیچپ وغیرہ بھی استعمال کی جاتی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ اس کی مصنوعات کی مانگ بیرونی ممالک میں بھی دن بدن بڑھ رہی ہے۔

٭٭٭
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ازتھرومائسین بنانے کی ترجیحی بنیادوں پر منظوری دے دی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ازتھرومائسین بنانے کی ترجیحی بنیادوں پر منظوری دے دی، اینٹی بائیوٹک ازتھرومائسین کو کورونا وائرس کے علاج کیلئے کارآمد قرار دیا گیا ہے، ڈریپ کی جانب سے دوائی بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس مریضوں کی جلد صحتیابی کیلئے اینٹی بائیوٹک ازتھرومائسین بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔ازتھرومائسین سے کورونا مریض جلد صحت یاب ہوئے ہیں۔

اینٹی بائیوٹک ازتھرومائسین بنانے کیلئے درخواستوں کی آخری تاریخ 4 جون ہوگی۔ درخواستوں کی جانچ پڑتال اور رجسٹریشن کروانے والوں کو ترجیحی بنیادوں پر باقاعدہ دوائی تیار کرنے کا اجازت نامہ دیا جائے۔

واضح رہے رہے کورونا وباء جو پچھلے سال دسمبر سے شروع ہوئی اور دنیا بھر کے 210 ممالک میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔لیکن اس وائرس کا توڑ سماجی فاصلہ برقرار رکھ کر اور حفاظتی اقدامات سے ہی ممکن ہے۔ لیکن وائرس کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے ویکسین ضروری ہے۔

دنیا بھر کے مختلف ممالک امریکا، چین، اٹلی، جاپان و دیگر کی جانب سے ویکسین بنانے کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔ چین، اٹلی اور جاپان نے ویکیسن بنانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ لیکن کورونا کے مﺅثر علاج کیلئے تاحال کہیں مﺅثر ویکسین نہیں بنائی جا سکی۔

ماہرین صحت اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی تین اقسام بتائی ہیں۔ اور یہ ویکسین مختلف طریقوں سے کام کرتی ہیں۔ ان ویکسین میں براہ راست ویکسین (Live vaccine)، غیر فعال ویکسین (Inactivated vaccine) اور ڈی این اے یا ایم آر این اے ویکسین (Gene-based vaccine) شامل ہے۔

براہ راست ویکسین کو دیکھا جائے تو اس نقطہ آغاز عام ویکسین پر مبنی وائرس ہے۔یہ عام وائرس بیماری کا باعث نہیں بنتا لیکن ہمارے جسم کے خلیوں میں کئی گنا بڑھ سکتا ہے۔ یہ مدافعتی ردعمل کو متحرک کرتا ہے، لیکن براہ راست ویکسین پر مبنی وائرس کو جسم میں داخل کرکے اس سے معتدی امراض کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح غیر فعال ویکسین میں منتخب وائرل پروٹین یا غیر فعال وائرس ہوتے ہیں یہ روگجن وائرس پر مبنی ویکسین ہیں جو مردہ ہوتے ہیں۔مردہ وائرس جسم میں زیادہ نہیں بڑھ سکتے۔ جسمانی دفاعی نظام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اینٹی باڈیز ویکسین تیار کی جائیں۔

ایسی ویکسین حاصل کرنے والا فرد بیماری کو فروغ نہیں دیتا۔ یہ ویکسین پہلے سے ہی انفلوئنزا، پولیو، کھانسی، ہیپاٹائٹس بی اور تشنج جسی بیماری کے خلاف استعمال ہوئی ہے۔ تیسری قسم ڈی این اے یا ایم آر این اے ویکسین یا پھر اس کو جین پرمبی ویکسین بھی کہا جاتا ہے۔

اس ویکسین میں کورونا وائرس ڈی این این اے یا ایم آر این اے کی شکل میں خالص جینیاتی معلومات موجود ہیں۔ اس طریقہ کار میں پیتھوجین سے جینیاتی معلومات کے الگ الگ حصوں کو نینو پارٹیکلز میں باندھ کرخلیوں میں داخل کیا جاتا ہے۔

اس ویکسین کو ایک بار لگانے سے مدافعتی تحفظ کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ ان تمام ویکسینز کا پہلا تجربہ جاری ہے، ان میں جرمنی کی تیارکردہ ویکسین کو واحد ویکسین کو فیزون کی منظوری ملی ہے۔ جرمنی کی ایم آر این اے ویکسین کو انسانوں پر آزمایا جا رہا ہے۔

٭٭٭
سلے سلائے کپڑوں کی آن لائن خرید و فروخت میں اضافہ ہو گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں سلے سلائے کپڑوں کی آن لائن خرید و فروخت میں اضافہ ہو گیا۔ شہریوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مارکیٹیں بند ہونے سے ان سلے کپڑے نہیں خرید سکتے۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف کمپنیوں اور افراد نے سلے سلائے کپڑوں کی سہولت فراہم کی ہے جن سے بچوں سمیت ہر فرد کے لئے خریداری کی جا سکتی ہے۔ شہریوں نے بتایا کہ عید کے موقع پر دیگر اخراجات پورے کرنے ہوتے ہیں اس لئے مارکیٹیں اور بڑے بازار بند ہونے کے باعث آن لائن شاپنگ کی ہے۔

انہوں نے بتایا کے آن لائن خریداری کیلئے کمپنیوں کی ہوم ڈیلیوری کی سہولت بھی اچھی ہے۔ انہوں نے شہریوں کو مشورہ بھی دیا کہ وائرس کی وجہ سے آن لائن خریداری کو ترجیح دیں۔

٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کے فیصلے پر لاک ڈاون میں مزید نرمی کرتے ہوئے تمام دکانوں کو ہفتے میں 4 دن کھولنے کا فیصلہ کردیا ہے اشیاء خوردونوش کے علاوہ تمام دوکانیں جمعہ،ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے

اس سلسلے میں محکمہ ریلیف وآبادی نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیاہے۔اعلامیہ کے مطابق تمام قسم کی دکانیں مقررہ کردہ طریقہ کار کے مطابق کام چلائیںگے 9 بجے سے 4 بجے تک کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی ہے

علاوہ ازیں تمام قسم کے انٹرا اور دیگر ٹرانسپورٹ متعلقہ یونین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائیگا۔

٭٭٭
موسم گرما میں پھلدار پودوں کی خصوصی دیکھ بھال کریں تاکہ اچھی کوالٹی کا پھل حاصل کیا جا سکے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) باغبان موسم گرما میں پھلدار پودوں کی خصوصی دیکھ بھال کریں تاکہ اچھی کوالٹی کا پھل حاصل کیا جا سکے۔ان خیالات کااظہار ترجمان محکمہ زراعت نے باغبان کے نام اپنے پیغام میں کیا۔

محکمہ زراعت کے مطابق گرمی اور خشکی سے پھل جھلس جاتا ہے اور اس کا چھلکا پھٹ جاتا ہے جس سے پھل کی خاصیت متاثر ہوتی ہے۔زیادہ گرمی کی وجہ سے پتوں کے مسام بند ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے ضیائی تالیف کا عمل صحیح طور پر نہیں ہوتا اور پودوں میں خوراک بنانے کا عمل متاثر ہوتا ہے۔

شدید گرمی کی وجہ سے پتے زرد ہو جاتے ہیں اور ان میں سبز مادہ (کلوروفل) نہ ہونے کی وجہ سے پتے نشاستہ یعنی کاربوہائیڈریٹ نہیں بنا سکتے اور اس طرح پھل کی نشوونما بری طرح متاثر ہوتی ہے۔سخت گرمی پھل کے شدید کیرے کا باعث بنتی ہے اور پھل کا بیشتر حصہ مئی اور جون کے مہینوں میں ہی گر جاتا ہے۔

پودے کے ساتھ ساتھ پھل بھی داغ دار ہو جاتاہے کیونکہ بعد دوپہر گرمی کا زیادہ اثر اسی طرف ہوتا ہے۔ اس قسم کا زیادہ نقصان ترشاوہ پھلوں میں خاص طور پر لیموں، مالٹا اور گریپ فروٹ پر ہوتا ہے۔ کمزور، چھوٹے یا ایسے پودے جن کو پانی کم ملتا ہو گرمی سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

باغبان پودوں کو سخت گرمی سے بچانے کیلئے جنوب مغربی حصے کی طرف جنتر کی باڑ لگا دیں۔ملچنگ کرنے سے زمین کے درجہ حرارت کو معتدل رکھا جا سکتا ہے اور اس طرح سے زمین میں سے پانی کا ضیاع بہت کم ہوتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بڑے پودوں کی 10 سے 12 دن کے وقفہ سے اور چھوٹے پودوں کی 5 سے 6 دن کے وقفہ سے ہلکی آبپاشی کرتے رہیں۔ نئے لگائے گئے پودے گرمی سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں ان پودوں پر سرکنڈا، پرالی یا ٹاٹ وغیرہ سے سایہ کریں۔

نئے باغات میں شروع کے چند سالوں تک جنتر کاشت کریں تاکہ پودوں پر گرمی کا اثر کم ہو۔ گرمیوں کے موسم میں پھل دار پودوں کے تنوں کو نیلا تھوتھا اور چونا کا محلول ملا کر سفیدی کرنے سے گرمی کے اثرات سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے اور اس طرح تنے کا چھلکا پھٹنے سے محفوظ رہتا ہے۔

٭٭٭
صوبے میں تعمیراتی شعبہ کے فیز دوئم کو کھولنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں تعمیراتی شعبہ کے فیز دوئم کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سٹیل ،پی وی سی پائپ ، بجلی کا سامان ، المونیم کی اشیاء بنانے والی فیکٹریاں، سیرامک اور پینٹ فیکٹریاں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹری ، پینٹ، سٹیل اور المونیم، بجلی کے سامان کی دکانیں اور ہارڈ ویئر سٹور بھی کھولے جائیں گے۔ جبکہ ان کاروباروں کے اوقات کار سہ پہر چار بجے تک ہونگے اور ہفتے میںچار دن کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

ان کاروباروں کو حکومت کی جانب سے طے کردہ ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا اور جمعہ،ہفتہ اور اتوار کو ان کا ناغہ ہوگا جبکہ اشیائے ضروریہ کی دکانیں پورا ہفتہ کھلی رہینگی صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کے

بارے میں انہوں نے کہا کہ اندرونِ ضلع ایک شہر یا قصبے سے دوسرے کو جانے والی مسافر گاڑیوں بشمول بسوں ، ویگنوں کی آمدورفت اور بین الاضلاعی کمرشل گاڑیوں کی آمدورفت کیلیئے ٹرانسپورٹروں کے نمائندہ وفد سے صوبائی سطح پر اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی جنکے سربراہ ڈویژنل کمشنرز ہیں کی سطح پر بات چیت کی جائے گی

تاکہ مناسب ایس او پیز پر اتفاقِ رائے ہو سکی. جو دکاندار یا تاجر احتیاطی تدابیر کا خیال نہیں رکھے گا ان کی دکان کو سیل کیا جائیگا۔صوبے میں کورونا کی تازہ صورتحال کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 244 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

جس سے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3956 ہوگئی ہے۔ جبکہ صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 06 اموات بھی ریکارڈ ہوئیں جس سے اموات کی کل تعداد 209 ہوگئی ہے۔ صوبے میں ایک دن میں 45 کورونا مریض صحت یاب ہو ئے ہیں جس سے صحتیاب مریضوں کی مجموعی تعداد 984 ہو گئی ہے۔

٭٭٭
سپیشل سیکرٹری معتصم بااللہ شاہ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخواکے سپیشل سیکرٹری معتصم بااللہ شاہ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا ہے۔

جمعہ کو خیبرپختونخوا کے محکمہ ریلیف سے جاری بیان کے مطابق معتصم بااللہ شاہ لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخواکے سپیشل سیکرٹری کے عہدہ پر فائز ہونے کیوجہ سے

کورونا وائرس کیخلاف روز اول سے اب تک مردان ڈویژن اور ملاکنڈڈویڑن میں اپنے ٹی ایم ایز کیساتھ اپنے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

About The Author