دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

09مئی2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرےاورتجزیے۔

بہاول نگر//

(صاحبزادہ وحیدکھرل )

سیکرٹری لیبر پنجاب محمد عامر جان کی زیرصدارت ڈی سی آفس بہاول نگر میں کورونا وپرائس کنٹرول ، ٹڈی دل کے خاتمے اور گندم کی خریداری کے جائزہ اجلاس کی صدارت

جسمیں ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ساجداور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری پنجاب عامر جان نے کہا کہ

حکومت پنجاب کورونا کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ گندم کی خریداری میں ٹارگٹ کے حصول میں ضلعی انتظامیہ کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

عامر جان عامر جان نے ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی بہتر حکمت عملی سے ضلع بہاولنگر گندم خریداری کاہدف مکمل کرنے اور صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے مین کامیاب رہا,

انہون نے کہاکہ ٹڈی دل کا تدارک مربوط لائحہ عمل اور ٹھوس اقدامات سے ممکن ہوگا۔ پرائس کنٹرول میکانزم پر عملدرآمد سے گرانی اور ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی ہوئی ہوگی,

سیکرٹری لیبر عامر جان کا 9 گجیانی میں گندم کے خریداری مرکز کا بھی دورہ گندم کی خریداری میں پنجاب بھر میں ٹاپ کرنے اور ہدف کے حصول پر ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی کاوشوں کو سراہا۔.


بہاولنگر//

( صاحبزادوحید کھرل )

پولیس تھانہ شہرفرید کی بروقت اور بڑی کاروائی، اسلحہ کے زور پرلوٹ مار کرنے والے خطرناک ڈکیت گینگ کے دوملزمان گرفتار،قبضہ سے مال مسروقہ موٹرسائیکل،

موبائل،نقدی رقم سمیت واردات میں استعمال ہونے والاناجائز اسلحہ بھی برآمد۔تفتیش میں ملزمان سے مزید انکشافات متوقع۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں

ڈسٹرکٹ پولیس جرائم کی بیخ کنی کے لیے سرگرم عمل ہے۔ڈی ایس پی چشتیاں ہمایوں افتخار کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ شہرفرید سب انسپکٹر لیاقت علی بوہڑ نے اے ایس آئی عمران ودیگر پولیس ٹیم کے

ہمراہ بڑی کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والے خطرناک ڈکیت گینگ کے دوملزمان گرفتار جبکہ دوملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیموں کا تحرک جاری ہے۔

قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ رپیٹر 12بور، پسٹل 30بور، مال مسروقہ موٹر سائیکل، موبائل ونقد رقم برآمد کرلی۔ ملزمان نے 14-2-2020کو رات 9/30موضع مہارشریف میں وسیم افضل لیکچرار پنجاب کالج چشتیاں سے

اسلحہ کے زور پر راستہ روک کر موٹر سائیکل، موبائل و نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھے۔تشکیل کردہ ٹیم نے تمام صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت کوبروئے کارلاتے ہوئے

ملزمان ظہیر عباس اور منیر احمد کو گرفتار کیا ۔اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ شہرفرید پولیس کی یہ بڑی کاروائی اور ریکوری قابل ستائش عمل ہے۔پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے

ڈی پی او نے نقد انعام وتعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی پولیس جرائم کی روک کی تھام کے لیے اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری و جانفشانی سے سرانجام دیں

تاکہ ضلع کو کرائم فری زون بنایا جاسکے۔اس حوالے سے پولیس افسران وملازمین اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔..


بہاولنگر//

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

پولیس تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں کی منشیات فروشی کے خلاف کامیاب کارروائی، ملزم گرفتار، قبضہ سے 1280 گرام چرس برآمد,ملزم پابند سلاسل، ملزم سے تفتیش جاری.

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں انسپکٹر اسلم ڈھڈی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر ریلوے پھاٹک چشتیاں کے قریب ریڈ کر کے منشیات فروش محمد ایوب کو گرفتار کرلیا.

ملزم کے قبضہ سے چرس 1280گرام برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا. اس موقع پر ایس ایچ او انسپکٹر اسلم ڈھڈی نے کہاہےکہ جب تک معاشرہ منشیات سے پاک و صاف نہیں ہوگا.

معاشرے میں امن وامان بہتر نہیں ہوسکتا. اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے ہر قسم کے اقدامات کیےجارہے ہیں.

منشیات فروشی کا خاتمہ ہمارے بچوں کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہےاور ایک صحت مند معاشرے کے لیے بھی ضروری ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو چاہیے کہ معاشرہ سے معاشرتی برائیوں اور جرائم کا خاتمہ ممکن بنانے کے لیے پولیس سے تعاون کرتےہوئے اپنا فرض ادا کریں…


بہاولنگر//

( صاحبزادہ وحید کھرل)

تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر کی مخبر کی اطلاع پربروقت کارروائی،نذیر کالونی سےپتنگیں فروخت کرنے والاملزم گرفتار،قبضہ سے کافی تعدادمیں پتنگیں برآمد، مقدمہ درج. تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم کے سد باب اور سرکوبی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں،

ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگر سب انسپکٹر سیف اللہ حنیف نے اے ایس آئی محمد شاکر و نفری کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے نذیر کالونی سے پتنگ فروش ملزم محد اسلم کوگرفتار کرکے

قبضہ سے کافی تعداد میں پتنگیں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔اس موقع پرڈی پی او قدوس بیگ نے کہا ہے کہ پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے بنائے گئے قانون کی رو سے پتنگ اڑانے، پتنگ بنانے،

پتنگ فروخت کرنے اور ان کو سٹور کرنے والے اور دھاتی تار سمیت کسی بھی قسم کے دھاگے یا ڈور سے پتنگ اڑانا سخت منع ہے۔ایسے افراد کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

عوام کو چاہیے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ پتنگ بازی کے خطرناک کھیل سے شہریوں کی جان کو محفوظ بنایا جاسکے۔اس خطرناک کھیل سے بہت سے لوگ اپنی قیمتی جان سے ہاتھ دو بیٹھے ہیں۔پتنگ بازی تفریحی کھیل نہیں بلکہ ایک جان لیوا مشغلہ بن چکا ہے۔..

About The Author