دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

09مئی2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیاہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

آر پی او ڈیرہ غازیخان عمران احمر کی آفس سٹاف کے ساتھ میٹنگ۔ تفصیل کیمطابق ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں ہیڈ آف برانچز کے ساتھ میٹنگ کاانعقادکیا

سیکیورٹی سمیت دیگر اشوز کے حوالے سے ہدسیات جاری کیں۔ تفصیلات کے مطابق آر پی او عمران احمر نے ریجنل پولیس آفس کی تمام برانچز کے ہیڈ انچار ج کے ساتھ دفتری امور پر تفصیلی گفتگو

کی اور دفتری معاملات کا جائزہ لیا گیا۔دوران میٹنگ آر پی او عمران احمر نے موجودہ سکیورٹی صورت حال کیپیش نظر ریجن بھر میں حکومت کی طرف سے لاک ڈاون کی

ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور یوم شہادت حضر ت علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔

اور کہا کہ ریجن بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر اقدامات او ر کچہ ایریا میں نئی پولیس پوسٹوں کے قیام پر بھی گفتگو کی۔

آر پی عمران احمر نے کہا کہ روڈ ایکسڈنٹ کی روک تھام کے لیے سپیڈ کیمروں کے استعمال سے کافی کمی لائی جاسکتی ہے ڈیرہ غازیخان،تونسہ کی مین شاہراوں پر سپیڈ کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

آر پی او نے ڈی پی او آفس ڈیرہ غازیخان کی زیر تعمیر بلڈنگ کو جلد فعال بنانے اور کنسٹرکشن کے کام کابھی جائزہ لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے دفتر میں آئے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

سائلین کی عزت و نفس کا خیال رکھیں۔ سائلین کے مسائل سن کر فوری طور پر متعلقہ افسرا ن سے فوری رابطہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کررونا وائر س کیمتعلق احتیاطی تدابیر من ومن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔


ڈیرہ غازیخان :

صحت کی سہولیات کی فراہمی میں ایک اور وعدے کی تکمیل ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں جدید BSL3 لیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے

جس کا افتتاح بروز سوموار مشیر صحت حنیف خان پتافی کریں گے۔اب ڈی جی خان کے مریضوں کے خون کے نمونے دوسرے شہروں میں نہیں بھیجے جائیں گے

جبکہ کورونا کے تمام ٹیسٹس بھی اب ہسپتال میں ہی کیئے جائیں گے۔جبکہ سٹیٹ آف دی آرٹ ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ جس میں سی۔ٹی اسکین مشین،

ایم آر آئی مشین ڈیجیٹل ایکسرے پلانٹ کی خریداری کے لیئے فنڈز بھی ہسپتال کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیئے جا چکے ہیں

اور ان مشینوں کی خریداری کے لیئے ایک سیز بھی کھولی جا چکی ہیں انشااللہ بہت جلد مذکورہ مشینیں مریضوں کو سہولیات فراہم کرنا شروع کردیں گی۔


ڈیرہ غازیخان :

اخبار فروش یونین ڈیرہ غازی خان کا ایک اجلاس زیر صدارت چیئرمین کمیٹی حافظ غلام حسین منعقد ہوا اس اجلاس میں کمیٹی ممبران نے بھر پور شرکت کی اجلاس میں یونین کے

بہبود فنڈ کے چیئرمین کی مدت (تین سال)مکمل ہونے پر چیئرمین بہبود فنڈ کا عہدہ تحلیل کر دیا گیا اور سابق چیئرمین بہبود فنڈ کوبذریعہ لیٹر آگاہ کرتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ

5 یوم کے اندر تمام ریکارڈ بمہ ثبوت چیئرمین کمیٹی کے سپرد کیا جائے تاکہ یونین کے معاملات افہام و تفہیم سے چلائیں جا سکے اجلاس میں ناصر جواد،محمد نواز،الہی بخش اور رانا بابر نسیم نے شرکت کی۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازی خان میں انڈسٹریل سٹیٹ کیلئے کوششیں تیز کردی گئیں۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے مناسب جگہ کی فوری نشاندہی کے احکامات جاری کردئیے۔

کمشنرسے ریجنل ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز سمیع اللہ قیصرانی نے ملاقات کی اور ڈیرہ غازی خان میں انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کیلئے پیشرفت سے آگاہ کیا۔

کمشنر نے کہا انڈسٹریل سٹیٹ علاقہ کی ترقی کیلئے تحفہ ہوگا۔معاشی ترقی کے ساتھ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

منصوبہ پر پیشرفت کیلئے مزید تاخیر نہ کی جائے کمشنر نے انڈسٹریل سٹیٹ کیلئے مناسب جگہ کی فوری نشاندہی کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کردیں۔

انڈسٹریل سٹیٹ کیلئے 200 کنال سے زائد رقبہ درکار ہوگا۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے پبلک ہیلتھ کی سکیموں میں تاخیر اور کوالٹی کے تحفظات پر واضح ہدایات جاری کردیں

انہوں نے ایس ای پبلک ہیلتھ کو کہا کہ وہ سکیموں کا خود وزٹ کریں اور تمام منصوبوں میں کام رفتار تیز اور معیار بہتر کیا جائے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا ہے کہ کرشن لال بھیل کا فن ھمیشہ زندہ رھیگا۔انہوں نے یہ بات فنکاروں کے ایک وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ کرشن لال بھیل ایک بہترین فنکار تھے اور انہوں نے اپنی گائیکی کے ذریعے خطے کی ثقافت کو دنیا بھر میں متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرشن لال بھیل کی گائیکی کا انداز سب سے الگ تھا اور کافی اور لوک گیت گانے میں انہیں مہارت حاصل تھی

جس کے باعث ان کے فن کے مداح نہ صرف ملک بلکہ دیگر ملکوں میں بھی کثیر تعداد میں پائے جاتے ھیں۔

پروگرام آفیسر فضل کریم نے کہا کہ کرشن لال بھیل اچھے فنکار ھونے کے ساتھ ساتھ اچھے انسان بھی تھے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کہاہے کہ ماہ صیام میں عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے.

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کے معائنے کر کے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کررہے ہیں.

گزشتہ روز مارکیٹوں کے 175معائنے کیے گئے اور 33مقامات پر پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 44800روپے جرمانہ کیاگیا.

انہوں نے دکانداروں سے کہاکہ وہ نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کے ساتھ اشیاء کی سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنائیں.

انہو ں نے شہر کے مختلف یوٹیلٹی سٹورز کا معائنہ کرتے ہوئے اشیاء کی دستیابی،نرخ چیک کرنے کے ساتھ گاہکوں سے بھی معلومات حاصل کیں.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عبدالغفار اوردیگر ہمراہ تھے.


ڈیرہ غازیخان :

اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈیرہ غازیخان محمد اسد چانڈیہ نے کوٹ چھٹہ کا دورہ کیا

اور ریونیو اور سرکاری واجبات کے حوالے سے ریونیو افسران کے اجلاس کی صدارت کی.

انہوں نے کہاکہ سرکاری واجبات کی وصولی کیلئے کردار ادا کیا جائے.

ریونیو افسران فیلڈ میں نکلیں، سٹیمپ ڈیوٹی، آبیانہ،مالیہ،

زرعی انکم ٹیکس اور دیگر سرکاری واجبات کا سو فیصد ہدف پورا کیا جائے.


ڈیرہ غازیخان :

ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری پولیس تھانہ وہوا نے سنگین جرم میں ملوث مجرم اشتہاری اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر سعادت علی ڈی ایس تونسہ شریف نے ایک سپیشل ٹیم غلام شبیر انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ وہوا،منیر حسین اے ایس آئی تھانہ وہوا تشکیل دی

ٹیم نے سنگین جرم میں ملوث مجرم اشتہاری محمد رفیق عرف پنل ولد مکھنی سکنہ بتہ گرہ تحصیل درابن ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

اشتہاری عرصہ تقریباً 6 سال روپوش رہااس موقع پر سعادت علی ڈی ایس پی تونسہ نے کہا کہ تحصیل تونسہ شریف میں سنگین نوعیت میں جو مجرمان اشتہاری مطلوب تھے

کافی حد تک گرفتار ہوچکے ہیں چند مجرمان اشتہاری کی گرفتاری رہتی ہے انشاءاللہ جلدہی باقی اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا جائے گا

ڈی پی او اختر فاروق کی زیر کمانڈاور اُن کی راہنمائی پر تحصیل تونسہ شریف میں جرائم میں واضح کمی ہوئی ہے۔


ڈیرہ غازیخان:

ڈی پی او اختر فاروق نے دریائی پوسٹ گجہ بہار علاقہ تھانہ دراہمہ کا اچانک دورہ کیا اس دوران ڈی پی او اختر فاروق نے انچارج چیک پوسٹ کو ہدایت کی کہ

آپ اپنے اپنے علاقے میں موثر گشت کرتے ہوئے اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ مجرمان اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی

میں کوئی کسر نہ چھوڑیں آخر میں ڈی پی او اختر فاروق نے چیک پوسٹ کی عمارت اور صفائی و ستھرائی چیک کرنے کے ساتھ ساتھ چیک پوسٹ پر تعینات ملازمین کے مسائل بھی

دریافت کئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ آپ مجھ سے شیئر کر سکتے ہیں تاکہ میں اسکا مناسب حل نکال کر آپ کے لئے ہر ممکن اقدامات کروا سکوں۔

About The Author