دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

08مئی 2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

جوہر امین

سیکرٹری معدنیات پنجاب عامر اعجاز اکبر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کے آبائی ضلع ہونے کی وجہ سے ڈیرہ غازی خان میں حکومت کے اہداف بروقت مکمل کرائے جائیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کیلئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے۔ٹیم ورک سے چیلنجز احسن طریقے سے پورے کئے جاسکتے ہیں.

انہوں نے یہ بات کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. کمشنر ساجد ظفر ڈال،قائمقام کمانڈنٹ و فوکل پرسن سمیع اللہ فارو ق، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شاہ بہرام،

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ظفر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر شاہد حسین مگسی، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر خالد تحسین،

ای اے ڈی اے اطہر جلیل، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ، ڈی او انڈسٹریز غلام اصغر صدیقی، ڈائریکٹر زراعت اوردیگر موجود تھے.

سیکرٹری عامر اعجاز اکبر نے اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال، گندم خریداری مہم، انسدادڈینگی و ٹڈی دل مہم،

پرائس کنٹرول، فوڈ چین سپلائی اوردیگر امور پر متعلقہ افسران سے بریفنگ لی. انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر لاک ڈاون پر عملدرآمد کرایا جائے.


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ساجد ظفر ڈال نے بتایا کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں دو مراحل کے دوران پانچ لاکھ 55ہزار 473خاندانوں میں چھ ارب 66کروڑ 56لاکھ 76ہزار روپے کی مالی امداد تقسیم کی جا چکی ہے

تیسرے مرحلے کے تحت11مئی سے پنجاب انصاف امداد کے تحت لاک ڈاؤن میں بے روزگار ہونے والے دیہاڑی داروں کو مالی امداد کا سلسلہ شروع کیا جائیگا.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن چھ لاکھ 15 ہزار759 خاندانوں کو بارہ،بارہ ہزار روپے امداد دینے کیلئے 103 احساس کفالت سنٹرز

میں 444کاونٹرز قائم کیے گئے جہاں بائیو میٹرک تصدیق کے بعد مالی امداد کا سلسلہ جاری ہے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازیخان میں احساس کفالت پروگرام کے رجسٹرڈ مستحقین کے جعلی انگوٹھے بنا کر مالی امداد کی رقم نکالنے کا انکشاف کیاگیا ہے جس کے تحت ڈیرہ غازیخان میں کارروائی کرتے ہوئے

اب تک دو جعلساز ریٹیلرز گرفتار کر لیے گئے ہیں. ضلعی فوکل پرسن و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازیخان سمیع اللہ فاروق نے اجلا س میں بتایا کہ

ریٹیلرز کے پاس مستحقین کا ڈیٹا موجود ہوتا ہے جدید آلات کا استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ سے فنگر پرنٹ لے کرپلاسٹک و دیگر مٹیریل سے مستحقین کے جعلی فنگر پرنٹ تیار کیے گئے

اور بائیو میٹرک شناخت کے بعد مالی امداد کی تمام رقم نکلوائی گئی. ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے دو جعلساز گرفتار کر لیے انہو ں نے بتایا کہ

احساس کفالت سنٹر پر خواتین کے انگوٹھے لگا کر رقم نہ دینے او ر کٹوتی کرنے والے 12 ریٹیلرز فراڈیوں کو بھی مقدمات درج کرکے گرفتار کیا گیاہے۔


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیر ہ غازیخان ساجد ظفر ڈال نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں دیگر کی نسبت کورو نا وائرس کی لوکل ٹرانسمشن خوش قسمتی سے کم ہے

تاہم تمام احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرایا جائے گا. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چاروں اضلاع میں کورونا وائرس کے 84لوکل مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے

40زیر علاج اور 43صحت یاب ہوگئے ہیں انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے 849رابطہ کاروں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 711نیگیٹو اور 48پازیٹو ہوئے

جنہیں آئسولیٹ کر دیاگیا ہے. کمشنر ساجد ظفر ڈال نے بتایا کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں کورونا وائرس کی لہرکے دوران 28غیرملکی تبلیغیوں کو بھی کورنٹائن کیاگیا

ٹیسٹ کے بعد تمام نیگیٹو رپورٹ ہوئے جنہیں حکومت پنجاب کے ذریعے متعلقہ ممالک کیلئے روانہ کیا گیا. انہوں نے بتایاکہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں کورنٹائن کیے گئے

1357ملکی تبلیغی اراکین کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 1327کے نیگیٹو آئے اور انہیں احتیاطی تدابیر کے ساتھ گھروں کو روانہ کر دیاگیاہے

پاز یٹو رپورٹ کے حامل 30تبلیغیوں کو آئیسولیٹ کر د یاگیاہے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازیخان ڈویژ ن میں پولیس اور جیل ملازمین کی کوروناوائرس کے حوالے سے سمارٹ سیمپلنگ کی جا رہی ہے.

سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان کے 63قیدی و جیل ملازمین کے نمونے لیے گئے جن میں سے 61نیگیٹو اور دو پازیٹو رپورٹ ہوئے 513پولیس ملازمین کے نمونے لیے جاچکے ہیں

جن میں سے 103نیگیٹو اور صرف ایک پازیٹو رپورٹ ہوا ہے

409کے نتائج زیرالتواء ہیں. کمشنر ڈیرہ غازیخان ساجد ظفر ڈال نے بتایاکہ مجموعی طو رپر 1170پولیس ملازمین کے کورونا ٹیسٹ لیے جائیں گے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 15فلورملز سے 4453ٹن ذخیرہ کی گئی گندم ضبط کر لی گئی ہے. کمشنر ساجد ظفر ڈال نے بتایاکہ

ضلعی انتظامیہ نے محکمہ خوراک کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے سات مئی تک ذخیرہ اندوزوں کے خلاف 18مقدمات درج کرائے. انہوں نے بتایاکہ

گندم خریداری کیلئے752017میٹرک ٹن ہدف مقرر کیاگیا تھا اور ابتک ڈویژن کے 44سنٹرز سے 451363میٹرک ٹن گندم خرید کرتے ہوئے 60فیصد ہدف حاصل کر لیاگیاہے.

کمشنر نے بتایا کہ چاروں اضلاع میں 639499بوری باردانہ جاری کیاجاچکا ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ 20مئی تک ٹارگٹ سو فیصد پورا کر لیا جائے

کمشنر نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں کاشتکاروں کو سہولیات میسر کرنے کے ساتھ

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز اور فوری کارروائی کریں.


ڈیرہ غازیخان:

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فارو ق کی ہدایت پر ضلع میں گرانفروشوں او رذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کاسلسلہ جاری ہے.

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد یوسف نے کارروائی کرتے ہوئے طیبہ کاٹن فیکٹری تونسہ سے ذخیرہ کی گئی پچاس کلو گرام کی چھ ہزار بوری گندم ضبط کر کے محکمہ خوراک کے حوالے کر دی.

اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشوں کو 12ہزار روپے جرمانہ عائد کیا.

ضلع کے 25پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کررہے ہیں

مارکیٹوں کے معائنہ کے ساتھ سبزی منڈیو ں میں نیلامی کو مانیٹر کرنے کیلئے اعلی افسران کی

ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں.


ڈیرہ غازیخان :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غاز یخان ڈویژن میں 37روز کے دوران 12گرانفروشوں کو گرفتار کر کے 27مقدمات درج اور 25لاکھ 66ہزار چار سو روپے

جرمانہ عائد کر د یاگیا. کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے بتایاکہ

چاروں اضلاع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے یکم اپریل سے سات مئی تک مارکیٹوں کے 12304معائنے کیے

اور 1861مقامات پر پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی ثابت ہوئی

جس پر قانون کے تحت کارروائی کرتے ہوئے جرمانے اور گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں.


ڈیرہ غازیخان :

یارو روڈ کوٹ ہیبت کے نزدیک پل کلیری پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم،تصادم کے نتیجہ میں کوٹ ہیبت کے رہائشی موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا موقع پر جاں بحق،

ریسکیو ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ یاروروڈ پر کوٹ ہیبت کے نزدیک پل کلیری پر مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مارد ی حادثہ کے نتیجہ میں

موٹر سائیکل سوار کوٹ ہیبت کے رہائشی 65سالہ غلام فرید ولد یار محمد اور اس کا بیٹا25 سالہ محمد یعقوب ولد غلام فرید موقع پر جاں بحق ہو گئے

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے امدادی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور دونوں جاں بحق افراد کو جائے حادثہ پر پہنچے ہو ئے لواحقین کی درخواست پران کے حوالے کر دیا

جبکہ تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈی پی او آفس میں عوامی مسائل حل کرنے کے لئے ڈی پی او اختر فاروق کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں سائلین نے شرکت کی۔ ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری

میں عوام الناس کے مسائل سنے۔ڈی پی او اختر فاروق نے متعلقہ افسران کو مسائل کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کیے۔

اور کہا کہ عوام کی جان و مال کاتحفظ اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

عام آدمی کی دہلیز تک انصاف پہچانے کے لیے تمام تروسائل بروئے لائے جائیں گے۔

متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتشیشی افسران زیر التواء مقدمات کو فوری طور پر حل کریں۔اور میرٹ کو بروئے کار رکھیں۔


ڈیرہ غازیخان :

سابق وفاقی وزیر مواصلات و رکن قومی اسمبلی ڈیرہ غازی خان وناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کے پوتے عبدالعزیز بن محمد بقضائے الٰہی وفات پا گئے

وفات پانے والے مرحوم سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کے بڑ ے بھائی شیخ عمر کے پوتے اور حسین عمر کے بھتیجے تھے

انکی نماز جنازہ جامعہ محمدیہ عام خاص باغ ملتان میں بعد نماز جمعہ ادا کر دی گئی

جس میں سیاسی و سماجی رہنماؤں،تاجروں،صحافیوں،وکلاء سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی

اور مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہو ئے دعائے مغفرت کی۔


ڈیرہ غازیخان :

کرونا وائرس اور لاک ڈاﺅن سے دیہاڑ ی دار مزدوروں کے گھروں میں فاقے ہو نے پر وزیر اعظم عمران خان فی الفور توجہ دیں اور 12ہزار رقم کی فوری ادائیگی کریں

اور یہ امدادی رقم صرف حقداروں کو دی جا ئے نہ کہ غیر حقداروں کو پہنچائی جا ئے پی ٹی آئی کی حکومت نے دیہاڑی دار مزدوروں کا خیال نہ کیا

تو حکومت کے جانے کے امکانات قریب ہیں ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیر جہان ہوتانی نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا

انہوں نے کہا کہ حکومت ،تاجر اور مخیر حضرات کرونا وائرس وباءاور لاک ڈاﺅن سے متاثرہ دیہاڑی دار اور مزدوراور ماہ صیام میں یتیموں ،مسکینوں ،

غریبوں اور بیواﺅں کا خاص خیال رکھیں ان سب کی ضروری مد د کی جا ئے تاکہ وہ بھی روزوں سے مستفید ہوں اور عید کی خوشیوں میں شریک ہوں

اور انہی کی دعاﺅں سے ہماری زندگی سنور سکتی ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

ریجنل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ غازیخان عمران احمر نے اپنے آفس میں کھلی کچہری کار انعقاد کیا ۔

آرپی او نے کھلی کچہری میں عوام کے درخواستیں اور مسائل سماعت کیے ۔دوران سماعت انہوں نے متعلقہ افسران کو مسائل کےفوری حل کے لئے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ عوام کی جان و مال کاتحفظ اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

مظلوم کی دادرسی انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق کی جائے۔عام آدمی تک انصافی کی فراہمی کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

اپنے فرائض خوش اسلوبی سےادا کر یں لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ۔

About The Author