بہاول نگر//
(صاحبزادہ وحیدکھرل)
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاول نگر سیف اللہ ساجد نے کہا ہے کہ مصنوعی گرانی پر انتظامیہ کی زیرو ٹالرینس ہے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ
ناجائز منافع خوری اور مصنوعی گرانی کے مرتکب دکانداروں سے کوئی رو رعائت نہ برتی جائے ۔ یہ بات انہوں نے آج علی الصبح فروٹ و سبزی منڈی بہاول نگر کے اچانک دورے کے
موقع پر قیمتوں کے جائزہ کے دوران کہی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں تاجروں کو ازخود قیمتوں میں کمی کرنی چاہئیے
لیکن بدقسمتی سے رحجان اس کے برعکس ہوتا ہے ۔ سیف اللہ ساجد نے کہا کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیاء خوردونوش سمیت سبزی وفروٹس کی ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کے لیے
سخت اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں اوریکم اپریل سے ابتک 631 گراں فروشوں کو 8 لاکھ 96 ہزار 450روپے جرمانہ عائد کیا گیا
جبکہ 13مقدمات کا اندراج اور 14منافع خور گرفتار کیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاول نگر نے منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی ، قیمتوں کا جائزہ کے ساتھ آکشن کے عمل کی بھی
نگرانی کی اور منڈی کے سامنے تجاوزات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اینٹی انکروچمنٹ عملہ کے ذریعے موقع پر تجاوزات کو ختم کروا دیا۔ سیف اللہ ساجد نے منڈی میں سینی ٹائزیشن اور کورونا کی احتیاطی تدابیر و اقدامات کا بھی معائنہ کیا۔.
بہاولنگر//
(صاحبزادہ وحید کھرل)
ڈاکٹرصغیراحمد گجر طویل عرصہ علالت کیبعد آج دارفانی سے کوچ فرماگئے انکی وفات کی خبر سنتے ہیں بہاولنگر پاکپتن شریف دونوں اضلاع میں صف ماتم بچھ گئ
انکی موت ایک انسان دوست فرشتہ صفت انسان سے دونوں اضلاع کے عوام سمیت کئ دوستوں کو بھی سوگوار کرگئ ڈاکٹر صغیر احمد گجر جنکاتعلق عارفوالہ سے تھا
وہ کافی عرصہ عارفوالہ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں بطورمیڈیکل آفیسر, میڈیکل سپرنٹیڈنٹ بھی رہے موصوف ضلع بہاولنگر اور پاکپتن شریف میں بطور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر,
اور ای ڈی اوہیلتھ بھی رہے,ڈاکٹر صغیر احمد ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں بطور میڈیکل آفیسر کافی عرصہ تعینات رہے,وہ وعدے کے پکے اور وفادار انسان راسخ العقیدہ مسلمان بھی تھے
موصوف وسیع تر شیفق مہربان آفیسر دردِ انسانیت رکھنے والے مسیحا بھی تھے, انکی ناگہانی وفات پر انکی فیملی کے علاوہ لاتعداد دوستوں کی آنکھیں آج شدید اشک بار ہیں,مرحوم اپنے محکمہ ہیلتھملازمین
سمیت ہر انسان کیساتھ خندہ پیشانی سے پیش آتے تھے کسی بھی انسان کو ان سے شکوہ بھی نہ ہوتا تھاایسے انسان صدیون بعد پیدا ہوتے ہیں ایسے ہی لوگوں کیلئے یہ شعر ہے لازم ہیکہ
,, بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئ.
اِک شخص تھا سارے زمانے کو ویران کرگیا,,
ڈاکٹر صغیر احمدگجر سحر انگیز شخصیت کے مالک تھے ان سے جو بھی ملتا بس اُنہیں کا ہوجاتا بڑے بڑوں کو خاطر میں نہ لانیوالے نڈر شخص تھے وہ توکلی انسان تھے
جو صرف اور صرف اللہ تعالیٰ پر یقین رکھتے تھے جس سےوعدہ کرتے وہ پورا کرتے تھے ملازمین ہیلتھ روتے اور پریشانی کے عالم میں ڈرتے ہوئےانکے کمرہ آفس میں داخل ہوتے
اور خوشی سے ہنستے ہوئے باہر آتے ,محکمہ ہیلتھ پاکپتن شریف کے بیشماراہلکاران, سپرنٹڈنٹ خواجہ ابوسفیان تونسوی,بہاولنگر محکمہ صحت کے اہلکاران سابق سپرنٹڈنٹ جاوید بھٹی,
ساجد اقبال مٹھا, میان فیاض عثمانکا جوئیہ,اصغر سکھیرا,شفیق احمدکمپیوٹراپریٹر محمدآصف کمپیوٹر اپریٹر,صفدر سی ایم ,چوہدری قیوم, ڈاکٹر وحید افسر باجوہ DHO,ڈاکٹر راؤ خالد جاویدDDHO,
ڈاکٹر اسلم جتالہ, چوہدری طارق محمود جنرل سیکرٹری, صاحبزادہ وحیدکھرل صدر روھی پریس کلب, پریس کلب بہاولنگر,
ریجنل یونین آف جرنلسٹ, ڈسٹرکٹ یونین آف بہاولنگر بہاولنگر پریس کلب بہاولنگر کے تمام ممبران وعہدیدران کیجانب سے انکی ناگہانی وفات پر اظہار افسوس
اور مرحوم کی فیملی ,دوستوں سمیت سینکڑوں چاہنے والوں کیلئے صبرجمیل کی دعا کی گئ..
بہاول نگر//
(صاحبزادہ وحید کھرل)
ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کہا ہے کورونا ایک گلوبل چیلنج ہے اور اس سے بچاو کا طریقہ احتیاط اور حفاظتی تدابیر میں مضمر ہے۔
ضلع بہاول نگر میں کورونا الحمداللہ کنٹرول میں ہے عوام حفاظتی اقدامات کو ہرگز نظر انداز نہ کریں وہ ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں کورونا کی صورت حال کے جائزہ اجلاس خطاب کررہے تھے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بہاول نگر میں کورونا کی سیپملنگ اور ٹیسٹنگ کو بڑھایا گیا ہے اور اب تک 1188افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں
جن میں سے 608نیگیٹو ہیں اور 469 کے رزلٹ کا انتظار ہے۔ ضلع میں کورونا کے 43 مریض تھے جن میں سے 31مریض (ڈبل نیگیٹو)کے ساتھ صحت مند ہوگئے ہیں
جبکہ 10مریضوں کا سنگل نیگیٹو رزلٹ آگیا ہے اور وضع کردہ اصولوں کے مطابق دوسرا رزلٹ نیگیٹو آنے پر یہ مریض بھی صحت یاب افراد کی فہرست میں شامل ہوجاہیں گے۔
لہذا 41مریض کورونا فری ہیں اس وقت صرف دو مریض ڈی ایچ کیو میں کورونا پازیٹو ہیں اور یہ مریض لاہور قرنطینہ سے بہاول نگر منتقل ہوئے ہیں ۔
ضلع میں کورونا مرض سے کسی کا انتقال نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی مریض سیرس ہے۔.
بہاول نگر//
صاحبزادہ وحیدکھرل)
ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی زیر صدارت گندم کی خریداری مہم کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں محکمہ خوراک پنجاب بہاول نگر نے ابتک
36لاکھ 44ہزار 960بوری باردانہ (%102)کاشتکاروں کو جاری کیا ہے
اور 32لاکھ 10 ہزار 950 بوری (%90)گندم خریدی لی گئی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ
ضلع میں حکومت نے محکمہ فوڈ کو 35لاکھ57ہزار بوری گندم کی خریداری کا ٹارگٹ دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے کہا کہ ضلع بہاول نگر الحمداللہ گندم کی خریداری میں صوبہ بھر ٹاپ پر ہے۔
بہاول نگر//
(صاحبزادہ وحید کھرل)
ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی زیر صدارت احساس ایمرجنسی کیش ریلیف پروگرام کا جائزہ
اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 77ہزار 746خاندانوں میں 94کروڑ 64لاکھ34 ہزار کی
مجموعی رقم احساس سنٹرز پر تقسیم کردی گئی ہے.
بہاولنگر //
( صاحبزادہ وحید کھرل)
تھانہ منچن آباد پولیس کی جواریوں کے خلاف بروقت اور بڑی کاروائی،بستی شریں والہ موضع بھگوان پورہ میں تاش پرجواء کھیلتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتارکرلیا،
ملزمان کے قبضہ سے داؤپر لگی رقم بیس ہزار سے زائد برآمد کرلی،مقدمہ درج۔
تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،
ایس ایچ او منچن آباد سب انسپکٹر رزاق احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جواریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بستی شریں والہ سے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا،
قبضہ سے داؤپرلگی رقم20350روپے برآمد کرتے ہوئے مقدمہ کااندراج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا۔
ملزمان میں غلام نبی،باغ علی،محمد افضل،محمد اصغر،ریاض احمد،محمد اسلم،محمد انوراور محمد رفیق شامل ہیں۔اس موقع پر ایس ایچ اومنچن آباد رزاق احمد نے کہا کہ ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر سماج دشمن
عناصر،جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے۔جرائم کی بیخ کنی کے لیے گشت کے نظام کو مزید موثر کرتے ہوئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
جوراؤنڈ دی کلاک گشت پر معمور ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہاکہ پولیس افسران و ملازمین ضلع کو کرائم فری بنانے کے لیے اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری،
دلجمعی وجانفشانی سے سرانجام دیں تاکہ عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
عوامی تعاون او رآگاہی کے ذریعے پولیس افسران معاشرتی برائیوں کے خاتمے کوبھی یقینی بنائیں۔.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون