دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

07مئی 2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

(آفتاب نواز مستوئی سے)

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اختیارات تضوض کر دئیے گئے ہیں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیا ئے ضروریہ کی حکومتی نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔

یہ باتیں انہوں نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل اور سبزی و فروٹ کی طلب و رسد میں توازن کا جائزہ لیتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک جیسے بابرکت ماہ میں ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی ہرگز برداشت نہیں ہو گی۔مزید برآں انہوں نے مارکیٹ میں صاف ستھری اور معیاری سبزیاں

اور پھلوں کوالٹی کو بھی چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں۔خرید و فروخت کرنے والے افراد کاروباری اوقات کے دوران سماجی ضابطوں کا خیال رکھیں۔

اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔


راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں ہو گی اور نہ ہی کام کے معیارپر کوئی سمجھوتہ ہو گا۔ہر کام باقاعدہ منصوبہ بندی سے ہونا چاہیے

صرف ٹائم پاس منصوبوں سے کام نہیں چلے گا۔یہ باتیں انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پورکی عمارت کی تزین و آرائش کا معائنہ کرتے ہوئے کیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ فہد بلوچ ،اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سندھو اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب تعلیم کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات کہ باقاعدہ منصوبہ بندی، نقشہ اور مستقبل کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے

عمارت میں تبدیلی اور تزین و آرائش کی جائے تاکہ آنے والی نسلوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم ہو سکیں۔


راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سندھونے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راجن پور میں ہیلتھ ورکرز کے لئے کورونا وائرس سے بچاو کی حفاظتی کٹس فوکل پرسن ڈاکٹر جلیل الرحمان کے حوالے کرتے ہوئے کہا ہے کہ

ہیلتھ ورکرز طبی سہولیات کی فراہم اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنے میں بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ ان کی حفاظت ہمیں مقدم ہے۔

ان حفاظت کے لئے سماجی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ کی جانب سے حفاظتی سامان کی تقسیم ایک خوش آئند اقدام ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ

ہمارا مقصد لوگوں کو محفوظ بنانا ہے ۔ہم سب پر لازم ہے کہ حکومت پنجاب کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں ۔

اس موقع پر سماجی تنظیم کے نمائندہ نے بتایا کہ ہیلتھ ورکرز کی حفاظت کے لئے 55کٹس تقسیم کی جا رہی ہیں۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راجن پور،

ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 اور دیگر موجود تھے۔

About The Author