دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

07مئی 2020:آج ضلع مظفرگڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

بیٹی کو ملنے نہ دینے کا گلہ دینے پر داماد نے فائر مارکر ساس کو قتل کردیا،اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع پتی دایہ چوکھا میں اعجاز فاطمہ کی بیٹیوں مدیحہ زوجہ مقصود احمد

اور اقصیٰ زوجہ اشفاق احمد سے ہوئی تھی داماد اشفاق احمد اپنی ساس اعجاز فاطمہ کو اس کی دونوں بیٹیوں سے ملنے نہ دیتا تھا

گزشتہ روز اعجازفاطمہ اپنی والدہ کنیز فاطمہ کے ہمراہ داماد اشفاق کے گھر گلہ دینے کیلئے گئیں جس پر دونوں میں توں تکرار ہوئی اشفاق احمد نے پسٹل نکال لیا

اور اعجاز فاطمہ پر فائر کھول دیے جس کے نتیجہ میں اعجاز فاطمہ موقع پر جاں بحق ہوگئی،ملزم اشفاق احمد پسٹل لہراتا ہوا موقع سے فرار ہوگیا،

پولیس سنانواں نے مقتولہ اعجاز فاطمہ کی والدہ کنیز فاطمہ کی مدعیت میں اشفاق احمد گورمانی کے خلاف مقدمہ نمبر160/20زیر دفعہ 302درج کرکے قاتل کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

پنجاب بھر میں سرخ کٹی مرچ کے نرخ ملکی تاریخ کے بلند ترین سطح پر پہنچ گئے،مارکیٹ میں قیمت فی کلو 8سو روپے سے تجاوز کر گئی،

لاک ڈاؤن کے دوران فی من قیمت 18ہزار روپے فی من سے32ہزار روپے فی من تک پہنچ گئی،لال مرچ کی قیمت سن کر شہریوں کے چہرے بھی لال ہوگئے،

اس بارے تفصیلات کے مطابق سرخ مرچ کے سیزن کے اختتام پر سرخ مرچ کے نرخ ملک کی تاریخ میں پہلی بار بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں لاک ڈاؤن کیوجہ سے مرچ منڈی بند ہونے کے باوجود

مقامی بیوپاری کاشتکاروں سے سرخ ڈنڈی کٹ لونگی مرچ 32ہزار اور ہائیبرڈ لمبی سرخ مرچ 30 ہزار روپے فی چالیس کلو گرام کے حساب سے خرید کر رہے ہی

لاک ڈاؤن کے آغاز پر مرچ منڈی بند ہونے پر مرچ کا ریٹ 18 ہزار روپے فی چالیس کلو گرام تھا، اس وقت مرچ کے سیزن کا اختتام پذیر ہو چکا ہے،

پھل نہ دینے پر کاشتکاروں نے ہزاروں ایکڑ پر کاشت کی گئی مرچ کی فصل کاٹ کر خالی کی جانے والی زمین دوبارہ مرچ کی کاشت کیلئے تیار کی جا رہی ہے،

مرچ کی نئی فصل کی بوائی کیلئے کاشتکاروں نے بڑی مقدار میں مرچ کی پنیری تیار کر لی ہے اور کچھ تیاری کے مراحل میں ہے،

دوسری طرف لال مرچ کی قیمت سن کر شہریوں کے چہرے بھی لال ہوگئے، مارکیٹ میں قیمت فی کلو 8سو روپے ہو گئی،


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

پولیس اسٹیشن افیسر کوٹ ادو محمد ادریس خان نے کہا ہے کہ پولیس عوام کے جان و مال کے محافظ فورس ہے جو ہمہ وقت چوکنا ہو کر شہریوں کی حفاظت کے لیئے ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں،

عوام سے رابطے بحال رکھنے میں صحافیوں کا بہت بڑا کردار ہے،صحافی جرائم کے اڈوں کی نشاندہی کرتے ہیں

جسکی وجہ سے پولیس کو جرائم پیشہ افراد تک رسائی حاصل ہوتی ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب کوٹ ادو کے صحافیوں سے تعارفی میٹنگ کے دوران کیا،

انہوں نے کہا کہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ کے رہائشیوں کے جان مال وعزت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،

جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے تھانہ کی حدود میں پولیس کاگشت مزید بڑھا دیا، عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے اردگرد جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں

اور قانون شکن کی بلا خطر نشاندہی کریں،

انہوں نے کہا کہ اداروں میں کمزوری اور کو تاہیاں ہو سکتی ہیں جن کی اصلاح کیلئے صحافی براہ راست مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں،،انہوں نے مزید کہا کہ صحافی معاشرے میں آنکھ کی حیثیت رکھتے ہیں صحافی انتہائی اہم سٹیک ہولڈر ہوتے ہیں انہیں چاہیے کہ

وہ تنقید برائے تنقید کی بجائے تنقید برائے اصلاح کو مد نظر رکھتے ہوئے خبر کو بریک کریں،اس موقع پر صدر پریس کلب حاجی محمد سلیم ریاض، جنرل سیکرٹری آصف شہزاد خان،

سابق صدرشیخ محمد عثمان،، محمد اظہر فاروق،سعید انصاری،محمد طارق روحانی،طارق اسماعیل بھٹہ،نعیم جاوید،رانا گل شیر،محمد عمر درازتیمور اطہرسمیت پی آر او مہر تضارب ودیگر شریک تھے۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

خاوند کی عدم موجودگی میں خاتون سمیت 4افراد نے شادی شدہ حاملہ لڑکی اغواء کرلی،گھر کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،

اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ چوک سرور شہیدکے علاہ چک نمبر517ٹی ڈی اے میں اختر حسین رنگساز کی بیٹی میمونہ بی بی کی شادی 8ماہ قبل چک نمبر517ٹی ڈی اے کے فیاض حسین لک

کے ساتھ ہوئی تھی جوکہ حاملہ تھی فیاض حسین گزشتہ شب گندم کی تھریشر کیلئے مزدوری پر گیا ہوا تھا کہ اسی اثناء میں اظہر لک،

مظہر لک،فیاض لک اپنی والدہ منظوراں بی بی کے ہمراہ اس کے گھر داخل ہوگئے اور میمونہ بی بی کو کو کار میں ڈال کر اغواء کرکے لے گئے

تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر566ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد اویس معید بھٹی گزشتہ روز اپنے سسرال ملنے کیلئے آیا

اور اپنی موٹر سائیکل باہر گلی میں کھڑی کردی،کچھ دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم اٹھا کر لے گئے،پولیس سرکل کوٹ ادو نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں،


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

گھریلو پالتو پاگل کتے کے کاٹنے سے والدہ،بیٹا،بیٹی سمیت 2کم سن بھی زخمی،پانچوں زخمیوں کو ہسپتال داخل کرادیا گیا،

اس بارے تفصیلات کے مطابق موضع چوہدری کوٹ ادو کے رہائشی سید مظفر شاہ نے گھر میں پالتو کتا رکھا ہوا تھا کہ گزشتہ روز کتا پاگل ہو گیا

اور گھر میں موجود مظفر شاہ کی بیوی 30سالہ شازیہ بی بی اوراس کے2 بچوں 15 سالہ ریحان اور 10 سالہ ہما سمیت 2کم سن ان کے کزنوں 8 سالی عو ن محمد اور 5 سالہ کاشان کو کاٹ کر اپنی ہوس کا

شکار بنایا تمام زخمیوں کا ابتدائی علاج کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو ٹ ادو داخل کرادیا گیا،

دوسری طرف گزشتہ کئی عرصہ سے شہر میں آواراہ کتوں کے گھومنے کے باوجود میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کی جانب سے کسی بھی طرح کی احتیاتی تدابیر نہیں کی گئی

جسکی وجہ سے شہر بھر میں اوارہ کتوں کی بھر مار ہے۔


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

سابق امیدوار قومی اسمبلی اور معروف قانون دان نیاز احمد خان بزدار ایڈووکیٹ نے اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے موجودہ دور میں لوگ حصول انصاف کیلئے مایوس ہوگئے ہیں،

لوگ جس ادارہ میں اور جہاں کہیں بھی جاتے ہیں جس ادارہ سے رجوع کرتے ہیں لوگوں کو انصاف نہیں ملتا خاص کر پولیس کا ادارہ تو بالکل لوگوں کو انصاف دینے میں ناکام ہوچکا ہے

اب تو ہماری خواہش ہے کہ موجودہ حکومت پولیس کے ادارہ کو پرائیویٹ کردیں تو ٹھیک ہو گا،جب عوام نے پیسے دے کر انصاف ہی خریدنا ہے تو جب لگانا ہی پیسہ ہے

تو اس سے بہتر ہے کہ حکومت پولیس کے محکمہ کو پرائیویٹ کردے،تاکہ لوگ پیسہ کر انصاف کے حصول کیلئے کوشش کریں،کوینکہ موجودہ حکومت جب برسراقتدار آئی تھی تو یہ دعویٰ کیاتھا کہ پولیس کے محکمہ میں تبدیلی لائیں گے

اور انصاف لوگوں کی دہلیز پر ملے گا،لیکن اب ایسا نہیں ہوا محکمہ پولیس کے افسران کا کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،وہی پرانی باتین ہیں پہلے سے بھی زیادہ ناانصافی ہے،

لہٰذا میں موجودہ حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ہر ضلع میں ایماندار افسروں کی کمیٹی بنائی جائے اور وہ کمیٹی تفتیش کو چیک کرے

اگر وہ تفتیش بدنیتی پر مبنی ہو تو کمیٹی موجودہ تفتیشی افسر کے خلاف محکمانہ انکوائری کرائی جائے اور ساتھ ساتھ اگر بدنیتی پر مبنی اور انصاف کے تقاضے پورے نہ ہوں تو

اس آفسر کو برطرف کردے اور پرچہ درج کرکے اس تفتیشی آفسر کو سزا دلوائے،میں یقین سے کہتا ہوں کہ اس طرح کے حکومت اگر اقدامات کردے

تو ملک میں انصافی نہیں رہے گا،اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایماندار آفیسر ان کی کمیٹی ہر ضلع سطح پر بنائی جائے تاکہ نا انصافی ختم ہو سکے،بلکہ ہر خاص و عام کو انصاف اپنی دہلیز پر ملے،


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کوٹ ادو کا کھاد ڈیلر کی دکان پر چھاپہ جعلی کھاد فروخت کرنے والا ڈیلر گرفتار،بھیجے گئے کھاد کے سیمپل میں کھاد جعلی ثابت ہونے پر ڈیلر سمیت سیلزافیسر کے

خلاف تھانہ استغاثہ بھجوا دیا،پولیس نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ڈیلر کوحوالات میں بند کردیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو جی ٹی روڈ پر قائم عبدالشکور اینڈ کوکھاد ڈیلر محمد آصف کی دکان پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادود شبیر احمد گشکوری نے جعلی کھاد کی شکایت پر ٹیم کے

ہمراہ اس کی دکان پر چھاپہ مارا تھا اور دکان سے بے مثال نائٹروفاس گرنیشن کمپنی فیصل آباد کھاد کی بوریوں کو مشکوک جان کر ان کے سیمپل لیے تھے

جنھیں ایگری کلچرکیمسٹ سائل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری ڈیرہ غازیخان اور ڈائریکٹر پروانشل ریفرنس فرٹیلائزر ٹیسٹنگ لیبارٹری لاہور بھجوائے تھے

جن کے گزشتہ روز رزلٹ موصول ہوگئے ہیں جس میں جعلی کھاد ثابت ہوگئی ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کوٹ ادو شبیر احمد گشکوری نے پولیس کی مدد سے گزشتہ روز کھاد ڈیلر محمد آصف کو گرفتار کر لیااور اس

کے خلاف تھانہ کوٹ ادو میں استغاثہ بھجوا دیا،پولیس کوٹ ادو نے کھاد ڈیلر عبدالشکور اینڈ کو مالک محمد آفتاب اور سیلز افیسر گرنیشن کیمیکلز فیصل آباد ندیم خان کے خلاف

مقدمہ نمبر251/20زیر دفعہ فرٹیلائزر کنٹرول آرڈر 10-1-6-1-18-1-7973کے تحت مقدمہ درج کرکے سیلز مین کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

چھاپہ پر 2شراب کی چالو بھٹیاں پکڑی گئیں،بھاری مقدار میں دیسی شراب سمیت آلات کشید برآمد،پولیس نے پسٹل بھی برآمد کرلئے،

اس بارے تفصیل کے مطابق پولیس سنانواں نے مخبری پر موضع ذوالفقار آباد میں لطیف گورمانی کی شراب کی چالو بھٹی اور رفیق گورمانی کی شراب کی بھٹیاں پکڑ کر شراب فروشوں لطیف

اور رفیق کو گرفتارکرلیا اور دونوں سے ڈیڑھ سو لیٹر دیسی شراب سمیت آلات کشید اور پسٹل برآمد کرلئے،

جبکہ پولیس سنانواں نے دوران گشت لیاقت گورمانی اور وقاص تیلی کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 2پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے ہیں،


بنوں

خادم حسین کهر

پرندوں کی نسل کشی اور فخریہ انداز سوشل میڈیا پف پرندوں کی تصاویر ڈالنا شکاری کو مہنگا پڑ گیا پولیس نے گرفتار کر کے وائیلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا

گزشتہ دنوں کئی روز سے سوشل میڈیا پر تصاویر گردش کررہی تهی تصاویر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں یاسر آفریدی کی نظروں سے گزری انہوں نے

پولیس کو احکامات دیے کہ اس شکاری کو ٹریس کیا جائے مختلف زرائع سے معلومات لی گئی تو پتہ چلا کہ شکاری راشد شاہ ولد عبدالولی خان سکنہ پیپل بازار کو ملوث پایا گیا

کینٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے راشد شاہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ڈی پی او یاسر آفریدی کا کہنا ہے یہ وقت پرندوں کے گھونسلے میں انڈے دینے کا ہے

اور ایسے وقت میں ان کا شکار ان کی نسل کشی ہے اور یہ غیر انسانی اقدام ہے پولیس کسی کو پرندوں کی نسل کشی کی اجازت ہرگز نہیں دے گی

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے جس طرح اپنے گهر اور بچوں کا خیال رکھتے ہو اس طرح ان پرندوں کا تحفظ بهی کریں اور یہ انسانیت ہے

ترجمان پولیس بنوں یاد رہے پرندوں کو زبح کر کے سوشل میڈیا پر دیکهانے والے کی تصویریں ماہیگیروں کی اپنی تنظیم ؛سندهو بچاؤ ترلا ؛

اور مختلف پیج پر شکاری کے خلاف کارروائی کیلیے ڈالی گئی تھیں جو 200 کے قریب شئیر ہوئی تهیں ۔

About The Author