دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

07مئی2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر//

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور زبیر احمد دریشک کا اپنی تعیناتی کے بعد پہلا دورہ بہاولنگر، ڈی پی او آفس پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی،آر پی او کی ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ، دفتر ڈی پی او کی برانچز کی انسپکشن .

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور زبیر احمد دریشک نے دورہ بہاولنگر کے موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ، ایس پی انوسٹی گیشن طارق محمود اور ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز،

ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی.دوران میٹنگ تمام تھانوں کے زیر تفتیش مقدمات پر ڈسکس کی گئی اور کارکردگی بابت گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران چیک کی گئی.میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او بہاولپور نے کہا کہ

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن کے مطابق پر و فیشنلزم، میرٹ، سروس ڈلیوری اور شہریوں کی جان، مال و عزت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام فورس کو ٹیم ورک کے طور پر کام کرتے ہوئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا.

نیک نیتی، ایمانداری اور محنت کو اپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں.گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران اور ٹارگٹ افینڈرز کے عمل کو مزید تیز کیا جائے.

بعدازاں آر پی او بہاولپور نے ڈی پی او آفس کی برانچز کی انسپکشن کی. ڈی پی او بہاولنگر نے ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور کو اپنے تعیناتی کے عرصہ میں کیے جانے والے اقدامات کے متعلق تفصیل سے بریف کیا.

آر پی او بہاولپور نے ڈی پی او بہاولنگر کی کارکردگی کو سراہا اور قدوس بیگ کو احسن اقدامات پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ بہاولنگر پولیس اس عزم اور ولولے سے مشن جاری رکھےگی…


بہاولنگر//

(صاحبزادہ وحید کھرل)

ضلع بہاول نگر کورونا فری ہونے کے قریب پہنچ گیا۔ ضلع بھرمیں ابتک31لاکھ880بوری گندم خرید کی گئ جو ہدف کا87فیصد ٹارگٹ مکمل کرلیاگیا ہے,

ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون نے کہا ہے کہ ضلع بہاول نگر میں کورونا کنٹرول کی صورت حال حوصلہ افزا اور اطمینان بخش ہے اور انشااللہ اس بیماری سے نجات حاصل کرکے دم لیں گے۔

وہ ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں کورونا کی صورت حال کے جائزہ اجلاس خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بہاول نگر میں کورونا کے 43 مریض تھے جن میں سے 31مریض (ڈبل نیگیٹو)کے ساتھ صحت یاب ہوگئے ہیں

جبکہ 10مریضوں کا سنگل نیگیٹو رزلٹ آگیا ہے اور ایس او پیز کے مطابق دوسرا رزلٹ نیگیٹو آنے پر یہ مریض بھی صحت یاب افراد کی لسٹ میں شامل ہوجاہیں گے۔

لہذا 41مریض کورونا فری ہیں اس وقت صرف دو مریض ڈی ایچ کیو میں کورونا پازیٹو ہیں اور یہ مریض چند پہلے لاہور قرنطینہ سے بہاول نگر منتقل ہوئے ہیں ۔

ضلع میں کورونا سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا نہ ہی کسی مریض کی حالت تشویشناک ہے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی زیر صدارت گندم کی خریداری مہم کا جائزہ اجلاس

ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں محکمہ خوراک پنجاب بہاول نگر نے ابتک 35لاکھ 88ہزار 700بوری باردانہ (%101)کاشتکاروں کو جاری کیا ہے اور 31لاکھ 880بوری (%87)گندم خریدی لی گئی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں حکومت نے محکمہ فوڈ کو 35لاکھ57ہزار بوری گندم کی خریداری کا ٹارگٹ دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے کہا کہ ضلع بہاول نگر گندم کی خریداری میں صوبہ بھر اوّل نمبر پر ہےضلع بہاول نگر کی گندم خریداری پنجاب کے بیس اضلاع کی مجموعی خریداری سے بھی زیادہ ہے.

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے گندم کی شاندار پیداوار اور ریکارڈ خریداری پر ضلع بھر کے کاشتکاروں و کسانوں سے دلی اظہار تشکر کیا ہے۔.

About The Author