دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

07مئی 2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

حکومت نے کورونا اور دیگر سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے کیلئے صوبائی سیکرٹریز کی ڈیوٹیاں لگادیں اور ڈویژن آلاٹ کردئیے.

سیکرٹری بہبود آبادی علی بہادر قاضی نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور کمشنر آفس میں متعلقہ محکموں کا اجلاس منعقد کرتے ہوئے کورونا وائرس،انسداد ڈینگی و ٹڈی دل مہم،

گندم خریداری،پرائس کنٹرول اور سپلائی چین منیجمنٹ کے معامالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔کمشنر ساجد ظفر ڈال موجود تھے۔

سیکرٹری بہبود آبادی نے ٹیچنگ ہسپتال کے کورونا آئسولیشن وارڈ اور ڈیرہ غازی خان کے گندم خریداری مرکز کا معائنہ کیا.

سیکرٹری بہبود آبادی علی بہادر قاضی نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اہداف کی تکمیل کیلئے سنجیدگی سے کام کیا جائے۔

ہم سب کا مقصد ہر انسان کو کورونا وائرس سے بچانا ہے۔خود احتیاط کرکے مثال بنا جائے۔ احتیاطی و حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

سپتالوں میں آئسولیشن وارڈ،وینٹی لیٹرز اور دیگر آلات فنکشنل رکھے جائیں۔ماہ صیام میں عوام کو پھل،سبزیاں اور اشیائے خوردونوش سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔

ٹارگٹ سے بڑھ کرگندم خریداری کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے جائیں۔سپلائی چین منیجمنٹ کو بہتر کیا جائے۔

ٹڈی دل کے حملوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں عوام کی سمارٹ کورونا سیمپلنگ شروع کردی گئی ہے۔

اس وقت طیب اردگان ہسپتال سمیت دیگر مقامات پر 40 افراد آئسولیشن میں ہیں۔ ڈینگی کے ہاٹ سپاٹ کا سروے اور اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ڈویژن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فعال کرنے کے ساتھ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی جاری ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

ضلع ڈیرہ غازیخان میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون تیز کر د یاگیا ہے. چھ روز کے دوران تین لاکھ 52ہزار چار سو روپے جرمانہ عائد کر کے دو گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں.

مجموعی طو رپر 36روزہ کارروائی کے دوران نو لاکھ آٹھ ہزار چھ سو روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ اٹھارہ مقدمات درج کر کے بارہ گرانفروش گرفتار کیے گئے.

مارکیٹوں کے 3025معائنے کیے گئے اور 510مقامات پر گرانفروشی، نرخنامے آویزاں نہ ہونے اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی دیگر خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں.

ڈپٹی کمشنر ڈیر ہ غازیخان طاہر فاروق نے کہاکہ ماہ صیا م میں عوام کو معیاری پھل، سبزیاں اور اشیائے خوردونوش سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقداما ت کیے جائیں گے.

عوام بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں. گرانفروشی،ملاوٹ،نرخنامے آویزاں نہ ہونے اوردیگر خلاف ورزی پر ان کے آفس، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اورقیمت ایپ پنجاب پر شکایات درج کرائی جائیں.


ڈیرہ غازیخان :

ضلع ڈیر ہ غازیخان میں 37روز کے دوران پچاس کلو گرام کی 81500گندم کی بوریاں ذخیرہ اندوزوں سے برآمد کی گئیں. سولہ ذخیرہ اندوزوں کو دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ مقدمہ درج کرا دیاگیا.

ضلعی آفیسر انڈسٹریز غلام اصغر صدیقی نے بتایاکہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر نو گندم کے گودام سربمہر کیے گئے اپریل کے دوران 168معائنوں کے دوران گیارہ ذخیرہ اندوزی رپورٹ کی گئی

جس پر ایک لاکھ ستر ہزارروپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے پچاس کلو گرام کے 61ہزار گندم کے بیگ برآمد ہونے پر چھ گودام سیل کر دیئے گئے

اور مقدمہ بھی درج کرا دیاگیا. یکم سے سات مئی تک 20ہزار پانچ سو گندم کی بوریاں برآمد ہونے پر تین گودام سیل کردیئے گئے.

ذخیرہ اندوزی کے پانچ واقعات پر 30ہزارروپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا. ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شاہ بہرام نے بتایاکہ لائسنس اور کوٹہ کے تحت فلورملیں 72گھنٹوں کے کوٹہ کی گندم رکھ سکتی ہیں

زیادہ گندم ذخیرہ اندوزی شمار ہو گی اور ایک کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے.


ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب کی ہدایت پر لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 25سے زائد دکانیں سربمہر کر دی گئیں.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار، اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ اور دیگرنے

کارروائی کرتے ہوئے پابندی کی حامل دکانیں اور ہوٹل سیل کرا دیئے.

اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے بتایا کہ حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد کیلئے

ہر ممکن وسائل بروئے کارلائے جائیں گے.


ڈیرہ غازیخان :

پولیس CIA اور تھانہ کوٹ مبارک کی بھرپور کاروائی،اسلحہ سمگلر اور خرید و فروخت کا کام کرنے والے 5 کس ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ برآمد مقدمہ درج۔

ڈی پی او اختر فاروق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ انچارج CIA عبدالروفSI اور تھانہ کوٹ مبارک پولیس معہ حامد مقبول SI،

محمدجواد ASI,ارشد علی ASIمعہ ٹیم اکو اطلاع ملی کہ کچھ ملزمان جو کہ ناجائز اسلحہ کی خرید و فروخت کاکام کرتے ہیں جن کے پاس کافی تعداد میں خطرناک

اسلحہ موجود ہے اور سمگلنگ کی غرض سے دو عدد مختلف کاروں میں بھاری مقدار میں اسلحہ کو پشاور سے ضلع مظفر گڑھ لے کر جا رہے ہیں

اطلاع ملتے ہی پولیس نے بہتر حکمت عملی اپناتے ہوئے اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ملزمان فاروق احمد ولد محمد شریف قوم گاڈی سکنہ سرگودھا،

سجاد خان ولد محمد اکرم قوم پٹھان سکنہ پشاور،نواب علی ولد عبدالخالق قوم پٹھان سکنہ پشاور،ارسلان ولد اعجاز خان قوم پٹھان سکنہ پشاور،ابو بکر ولد عطاء اللہ قوم ڈمر سکنہ علی پورکو گرفتار کر کے

ملزمان کو سمگلنگ کی غرض سے لے جانے والے خطرناک اسلحہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور دوران ریڈ ملزمان کے قبضہ سے ذیل تعدا د میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

جن میں پسٹل 55،رپیٹر 03،منی کلاشنکوف 01،کلاشنکوف 05،میگزین رپیٹر 06،میگزین SMG 04،ٹوٹل راوند 10000 ہزار شامل ہیں۔

ڈی پی او کا مز ید کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان1۔ فاروق احمد ولد محمد شریف قوم گاڈی سکنہ سرگودھا2۔

سجاد خان ولد محمد اکرم قوم پٹھان سکنہ پشاور3۔نواب علی ولد عبدالخالق قوم پٹھان سکنہ پشاور4۔ارسلان ولد اعجاز خان قوم پٹھان سکنہ پشاور5۔ابو بکر ولد عطاء اللہ قوم ڈمر سکنہ علی پورکے خلاف تھانہ کوٹمبارک میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے

اور ملزمان سے پولیس مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں امن و امان قائم رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے

امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گاکیونکہ قانون کی پاسداری ہم سب کا فرض ہے اور اس پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا

جبکہ بد امنی پھیلانے والے عناصر کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان :

محکمہ خوراک گندم خریداری کا ٹارگٹ پورا کر نے میں ناکام،محکمہ خوراک کے نئے ڈی ایف سی نے کسانوں نے خریداری کی بجائے غلہ منڈی پر دھاوا بول دیا،

زبردستی آڑھتیوں کے پاس موجود سٹاک اٹھانے پر غلہ منڈی کے آڑھتی مشتعل،پنجاب کے صدر کی بات چیت کے بعد غلہ منڈی سے واپس چلے گئے

اگر محکمہ خوراک نے آڑھتیوں کے ساتھ زیادتی کی تو پورے پنجاب کی منڈیاں بند کرنے پر مجبور ہوں گے صدر پنجاب انجمن آڑھتیان رائے احسان اللہ منج،جنرل سیکرٹری طاہر شریف گجر،

صدر ڈیرہ غازی خان جان عالم لغاری کی میڈیا سے گفتگو اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق رواں سیزن میں محکمہ خوراک ضلع ڈیرہ غازی خان ٹارگٹ 19لاکھ بوری مقرر ہے

جبکہ اب تک محکمہ خوراک ڈیرہ نے تقریباً دس لاکھ بوری خریداری کی ہے ٹارگٹ پورا نہ ہو نے کی وجوہات میں ڈیرہ سے بلوچستان اور خیبر پختونخوا ہ سمگلنگ ہے جو کہ

محکمہ خوراک کی ملی بھگت سے ہی گندم اور آٹے کی صور ت میں جاری ہے اسی وجہ سے تین روز قبل ڈی ایف سی جاوید وڑائچ کو بھی سیکرٹری فوڈ پنجاب نے معطل کر دیا ہے

گزشتہ روز چارج سنبھالنے والے ڈی ایف سی مظہر بلوچ نے فیلڈ میں ٹیموں کے ذریعے گندم کی خریداری کی بجائے شارٹ کٹ راستہ اختیار کر تے ہو ئے ضلعی انتظامیہ کو لے کر غلہ منڈی پہنچ گئے

اور وہاں آڑھتیوں کے پاس موجودسٹاک جو زیادہ مقدار میں بھی نہیں ہے کو زبردستی قبضہ میں لینے کو کہا اور دوسری صورت میں ذخیرہ اندوزی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر نے کی دھمکی دی

جس پر غلہ منڈی کے تاجروں نے ان سے پوچھا کہ کس قانون کے تحت 1550روپے خرید کی گئی گندم 1400روپے پر آپ کو دی جائے

جبکہ پہلے بھی محکمہ کے اہلکار تعاون مانگنے پر پانچ سو بوری سے زائد ٹارگٹ کے لئے لے جا چکے ہیں جس کی رسیدیں آڑھتیوں نے میڈیا نمائندوں کو دکھائیں

اس موقع پر انجمن آڑھتیان غلہ منڈی پنجاب کے صدر رائے احسان اللہ منج،جنرل سیکرٹری طاہر شریف گجر،انجمن تاجران سٹی و غلہ منڈی ڈیرہ کے صدر سردار جان عالم خان لغاری نے میڈیا سے

گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہمارے پاس مختلف فلاحی تنظیموں کی زکواۃ فنڈز کا سٹاک اور دیگر سٹاک کا تمام ریکارڈ موجود ہے جو کہ گزشتہ 77سال سے ہم غلہ منڈی میں رائج طریقہ کار کے مطابق کام کر رہے ہیں

محکمہ خوراک کی اپنی نااہلی کی وجہ سے سمگلنگ اور دیگر وجوہات کے باعث ان کے ٹارگٹ اگر پورے نہیں ہو رہے ہیں

تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے اور صوبہ بھر میں کہیں بھی غلہ منڈی کے اندر موجود سٹاک محکمہ خوراک نے قبضے میں نہیں لیا

جبکہ ہم نے محکمہ خوراک کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کر تے ہو ئے پانچ سو بوری سے زائد سٹاک بھی محکمہ خوراک کو دیا جس کی رسیدیں موجود ہیں

انجمن آڑھتیان غلہ منڈی کے دیگر عہدیداروں حاجی خادم حسین کھرل،عبد القیوم پراچہ،سعید الحسن جڑھ،شیخ محمد طفیل اور دیگر نے کہا کہ

اعلیٰ حکام فوری طور پر اس اقدام کا نوٹس لیں کیونکہ غلہ منڈی سے پورے شہر کا طبقہ گندم سال بھی اپنی ضرورت کے مطابق ہفتہ وار یا ماہانہ بنیاووں پر خرید کر تا ہے

اگر محکمہ خوراک نے اسی طرح زیادتی کی تو ہم صوبہ بھر کی منڈیاں احتجاجاً بند کر نے پر مجبور ہوں گے اور گندم کی قلت یا بحران کی ذمہ داری محکمہ خوراک پر ہوگی۔


ڈیرہ غازیخان :

پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خواتین اور بچیاں ان مشکل حالات میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں

اس حوالے سے ڈیرہ غازی خان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر خواتین کے لیے ایک ایکٹویٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے

یہ بات ڈاکٹر شاہینہ نے گرلز گائیڈ ٹرینر میں آسیہ پروین کے ساتھ میٹنگ کے بعد میڈیا کو بتائی ڈاکٹر شاہینہ جو کہ ریجنل گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کی وائس پریذیڈنٹ بھی ہیں نے مزید بتایا کہ

مئی کے مہینے میں بچیاں اپنی والدہ کے ساتھ مل کر کچن میں مدد کریں گی گھر کی صفائی اور سیٹنگ کریں گی روزانہ آدھا گھنٹہ واک یا ایکسر سائز کریں گی

قرآن پاک ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ پڑھیں گی اپنے اندر ایک اچھی عادت پیدا کریں گی ایک بری عادت ختم کریں گی

اور کوئی ایک اچھی کتاب پڑھیں گی جو ان کی تربیت میں مدد گار ہو اور سب سے بڑھ کر نماز کی عادت کو پختہ کریں گی تاکہ

رمضان کے بعد بھی وہ نماز باقاعدگی سے ادا کریں ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ مئی کے مہینے میں سکول اور کالج کی بچیوں کے لیے ایک مضمون نویسی کا مقابلہ کرایا جا رہا ہے

جس کا عنوان ہے ”covid-19وبا میں عام پاکستانی کا کردار“ اس موضوع پہ 31مئی تک تین صفحات یا ساڑھے تین سو الفاظ پر مشتمل مضمون گرلز گائیڈ آفس میں جمع کرایا دیا جائے

فرسٹ سکینڈ اور تھرڈ کو ہمت آرگنائزیشن کی طرف سے 5ہزار، 3ہزار اور 2ہزار نقد انعام دیا جائے گا مزید معلومات کے لیے گرلز گائیڈ آفس سے یا پھر جیو کیئر فرید آباد سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔


ڈیرہ غازیخان:

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجدظفر ڈال سے تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے ملاقات کی اور کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی کمشنرنے کہا کہ

لاک ڈاؤن کی پابندی پر عملدرآمد کیلئے کاروباری افراد تعاون کریں۔حفاظتی اقدامات اور ہم سب کا مقصد انسانی جان کا تحفظ ہے۔

تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔حکومت پنجاب کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔

چوہدری ریاض احمد،فدا حسین،قیصر عباس اور دیگر تاجروں نے کمشنر ساجد ظفر ڈال کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا.


ڈیرہ غازیخان :

ڈسڑکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت شیخ الیاس احمد اور استاد مجاہد فرید ہوا جس میں وکٹری فٹبال کلب کے گول کیپر معروف احمد کی والدہ

اور محسن عباس گازر کے نانا کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے

اور کروٹ کروٹ جنت الفردوس نصیب کریں اس کے ساتھ لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے اجلاس میں سجاد حیدر سجو راشد لطیف چانڈیہ رضوان درانی شہزاد شادا وارث مٹھو لالا مصطفی وقاص احمد شیروانی

شبیر احمد حفیظ مشوری آصف میر ملک حشمت اللہ صداقت قریش چوھدری رحمت جاوید پپو خان محمود کھتران ارشد اچھا ودیگر عہداران نے شرکت کی۔


ڈیرہ غازیخان :

نئے تعینات ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرمظہر حسین بلوچ نے ڈیرہ غازیخان پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے

انہوں نے ڈیرہ پہنچ کر فیلڈ سٹاف سے میٹنگ کرتے ہوئے انہیں گندم کا ٹارگٹ پورا کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ کاشتکاروں سے گندم کا ایک ایک دانہ خرید کیا جائے گا

اور عملہ کاشتکاروں سے نہایت ہی احترام سے پیش آئے کرپشن کرنے کی کسی کو اجازت نہ دی جائے گی انہوں نے پی آر سنٹر ڈیرہ اور دیگر مراکز کا دورہ بھی کیا

اور پی آر سنٹر ڈیرہ پر معطل انسپکٹر مہر اصف ندیم کی جگہ انسپکٹر فوڈ رفعت مرتضی کی بطور انچارج تعیناتی کے احکامات جاری کیے

دورہ کے دوران فیلڈ سٹاف نے انہیں بریفنگ بھی دی واضح رہے کہ سابق ڈی ایف سی چوہدری جاوید وڑائچ کو کرپشن اور سنگین بدعنوانی کے الزامات پر سیکرٹری فوڈ پنجاب نے معطل کرتے ہوئے

لاہور رپورٹ کرنے کاحکم جاری کیا تھا اور مظہر بلوچ کو راولپنڈی سے ڈیرہ ٹرانسفر کیا گیا ہے۔ ان کوڈی ایف سی راولپنڈی کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈویثرنل پبلک سکول کے اساتذہ اور ملازمین 3 ماہ کی تنخواہ سے محروم ، گھروں میں فاقے ہیں بل بجلی دودھ گیس کے بل ادا نہیں کرسکتے

اور اب رمضان المبارک کے دنوں میں سحری و افطاری کا انتظام کرنے سے بھی قاصر ہیں،چیئرمینBOG کمشنر ڈیرہ سے تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج ڈیرہ غازی خان کے اساتذہ و معلمات درجہ چہارم کے ملازمین کلیریکل سٹاف 3ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں

کرونا صورتحال کے پیش نظر حکومت پنجاب نے تعلیمی ادارے بند کردیئے ہیں جس کی بنا پر والدین بچوں کی فیسیں ادا نہیں کرتے جس کی وجہ سے ٹیچرز کے گھروں میں فاقے ہیں

بل بجلی دودھ گیس کے بل ادا نہیں کرسکتے اور اب رمضان المبارک کے دنوں میں سحری و افطاری کا انتظام کرنے سے بھی قاصر ہیں

عید الفطر سر پر ہے لیکن ٹیچرز اپنی روٹی پانی باوجہ سفید پوشی نہیں چلا سکتے وزیراعظم عمران خان وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ایک طرف تو بیروزگاروں کو ریلیف پیکیج دے رہے ہیں

اور دوسری جانب برسرروزگار معماران قوم تنخواہوں سے محروم ہیںکلیریکل سٹاف درجہ چہارم ٹیچرز نے کمشنر ڈیرہ ساجد ظفر ڈال سے تنخواہ ادائیگی کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

About The Author