دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

6مئی2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

بہاولنگر//
(صاحبزادہ وحید کھرل)

بہاولنگرمیں کرونا کے متعلق بڑی خبر,ضلع میں 35لاکھ 76ہزار 150بوری گندم خرید کرلی گئی83.66فیصد ہدف مکمل, تفصیلات کیمطابق ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی زیر صدارت دواہم اجلاس منعقد کورونا کی صورت حال کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد سلیم ، ایم ایس ڈاکٹر انعام جمالی، ڈی ایچ اوڈاکٹر وحید افسر باجوہ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بہاول نگر میں کورونا کے 43 مریض تھے جن میں سے 31مریض (ڈبل نیگیٹو)کے ساتھ صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ 10مریضوں کا سنگل نیگیٹو رزلٹ آگیا ہے اور ایس او پیز کے مطابق دوسرا رزلٹ نیگیٹو آنے پر یہ مریض بھی صحت یاب افراد کی لسٹ میں شامل ہوجاہیں گے۔ لہذا 41مریض کورونا فری ہیں اس وقت صرف دو مریض ڈی ایچ کیو میں کورونا پازیٹو ہیں۔ ضلع میں کورونا سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا نہ ہی کسی مریض کی حالت تشویشناک ہے۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر شعیب خان جدون کی زیر صدارت گندم کی خریداری مہم کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں محکمہ خوراک پنجاب بہاول نگر نے ابتک 35لاکھ 53ہزار 290بوری باردانہ (%99.88)کاشتکاروں کو جاری کیا ہے اور 29لاکھ 76ہزار 150بوری (%83.66)گندم خریدی لی گئی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں حکومت نے محکمہ فوڈ کو 35لاکھ57ہزار بوری گندم کی خریداری کا ٹارگٹ دیا ہے.اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ ضلع میں گندم کی غیر قانونی نقل وحمل کی روک تھام کرتے ہوئے بارہ مقدمات کا اندراج اور 29 گاڑیاں گندم کی ضبط کر کے 10185 بوری گندم سنٹرز پر پہنچائی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے کہا کہ ضلع بہاول نگر گندم کی خریداری میں صوبہ بھر اوّل نمبر پر ہےضلع بہاول نگر کی گندم خریداری پنجاب کے بیس اضلاع کی مجموعی خریداری سے بھی زیادہ ہے جس کے لیے ضلع کے کاشتکار مبارکباد کے حق دار ہیں۔…#


بہاولنگر//
( صاحبزادہ وحید کھرل)

ڈی پی او قدوس بیگ کے حکم پر ضلع پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،جواریوں،منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار، سامان قمار بازی،شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر قدوس بیگ کے احکامات کی روشنی میں ضلع پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔تھانہ کچھی والا، سٹی بی ڈویژن چشتیاں اور بخشن خاں کے علاقوں میں کارروائی، ملزمان گرفتار، کچھی والا پولیس نے چک نمبر186/7-Rمیں دوران گشت ملزم خالد محمود سے اسلحہ ناجائزبندوق 12 بور برآمدکی،تھانہ بخشن خاں پولیس نے چک نمبر94فتح سے ملزم وحید سے شراب 30لیٹربرآمدکی جبکہ دوسری کاروائی جواریوں کے خلاف کی گئی، اویس وغیرہ چھ ملزمان کبوتر بازی پر جواء کھیلنے میں مصروف تھے جنہیں بروقت کاروائی کے بعد گرفتار کیاگیا، اسی طرح سٹی بی ڈویژن چشتیاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے امجد حسین کو گرفتار کرکے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے پولیس اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری و جانفشانی سے سرانجام دے، تاکہ ضلع کو کرائم فری زون بنایا جاسکے۔ایس ایچ اوز اپنی حدود میں گشت کو مزید موثر بناتے ہوئے جرائم کی روک تھام اورعوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔…#

About The Author