جون 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

06مئی 2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

4 سال سے مفرور ڈکیتی و اقدام قتل میں ملوث اے کیٹیگری کا مجرم اشتہاری گرفتار۔ تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان ساجد فرید نے بتایا کہ

اقدام قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری محمد شکیل ولد غلام سرور قوم جسکانہ ضلع راجن پور جو کہ 4 سال سے مفرور تھا کو گرفتار کر لیا ہے

ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونا والا مجرم اشتہاری مقدمہ نمبر 07/16 اور مقدمہ نمبر 19/16 میں مطلوب تھا

جسے پولیس تھانہ درخواست جمال خان نے گرفتار کر لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اختر فاروق کی

ہدایت پر مجرمان اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔


ڈیرہ غازیخان :

مشیروزیراعلی پنجاب حنیف خان پتافی کا شہر کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق مشیر صحت حنیف پتافی کی خصوصی ہدایت پہ شہر ڈیرہ غازیخان کی مختلف یونین کونسل سمیت

مانکہ کینال کی ڈی سلٹنگ کے بعد پلوں کی ڈی سلٹنگ،اور شہر کے اہم مقامات گلی فیض پکوان خیابان سرورمیں 400 فٹ نئی سیورلائن،

راجپوت کالونی روڈ کی مرمت،چوک چورہٹہ تا پل ڈاٹ تک روڈ کا پیچ ورک،پل پیارے والی تا ٹریفک چوک تا ہسپتال چوک تک پیچ ورک مکمل،فریدآباد گلی نیو سیور لائن 300 فٹ شروع کروادی گئی ہے

مشیر صحت حنیف پتافی نے بتایا کہ اس کے علاوہ جناح پارک کشمیر پارک اور غازی پارک کی رینوویشن اور کلین اینڈ گرین ماڈل بازار کی بیوٹی فیکیشن کے ساتھ خیابان سرور بلاک سی کے پارکس اور

ماڈل ٹاون بلاک زیڈ،عارف پارک کی رینوویشن کا کام جلد شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ بلاامتیاز شہر کی خوبصورتی میں مصروف عمل ہیں

اس موقع پر میٹروپولٹین کارپوریشن کے چیف آفیسر قبال فرید اور ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹرعابد بھی ان کے ہمراہ تھے۔


ڈیرہ غازیخان :

ینگ نرس کیطرف سے پیرا میڈیکس کو سوئیپر،گارڈز وغیرہ کہہ کر مخاطب کرنے کی بھر پور مزمت کرتے ہیں۔صدر ینگ پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن پنجاب شکیل ملک۔صوبائی صدر ینگ پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن

پنجاب شکیل ملک اور سیکٹری انفارمیشن پنجاب ایم ایس گورچانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ینگ نرس ممبر رخسانہ کیطرف سے پیرا میڈیکس کو سوئیپر اور گارڈز وغیرہ جیسے ناموں سے

پکارا جاتا ہے اور انکا رویہ بھی انتہائی رقت آمیز ہوتاہے جوکہ کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں مگر خاتون ہونے کے ناطے ان کا احترام کرتے ہیں مگر انہوں نے اس احترام کے رشتہ کو ہماری بزدلی

سمجھ لیا ہے انکے رویہ سے ملک بھر کے لاکھوں پیرا میڈیکس کا دل دکھا ہے،جس کی جسقدر مزمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے کہا کہ کلاس فور سے تعلق رکھنے والے دوستوں کی ہم دل سے

قدر کرتے ہیں اور وہ ہمارے بھائی ہیں،میڈم رخسانہ کیطرف سے اس طرح کا بیان یقیناً اسکی کم علمی کی وجہ سے دیا گیا،

محمکہ ہیلتھ میں پیرا میڈیکل اسٹاف کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت سے نوازا گیا ہے،پیرا میڈیکس اپنی الگ ایک پہچان رکھتے ہیں،

رخسانہ بی بی نے اگر اپنا بیان واپس نہ لیا تو قانونی کارروائی کی جائے گی اور اس مشکوک نرس کے تمام ڈاکومنٹس اور بھرتی کو بھی چیلنج کیا جائے گا

کیونکہ ایک پڑھی لکھی نرس اس طرح کے بیان ہرگزنہیں دے سکتی ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

اسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر جبکہ ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے ملازمان کو ڈی پی او اختر فاروق اور ایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمان بگٹی نے

سب انسپکٹر اور اے ایس آئی کے شولڈربیج لگائے۔ڈی پی او اختر فاروق نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدہ پرپر موٹ ہونے والے ملازمین نعمت اللہ، سعید الرحمان،

محمد سونہارا، فہیم الدین ، محمد شریف ، محمد صدیق ، مجاہد حسین ودیگر کو مبارک باد دی۔اس موقع پرایس پی انوسٹی گیشن حفیظ الرحمان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ پرموٹ ہونے والے ملازمان کو جلداز جلد مختلف تھانہ جات میں تفتیشی آفیسر تعینات کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پانے پر تمام ملازمین پر مزید ذمہ داریاں عائد ہو گئی ہیں

میرٹ اور انصاف کو تھام کر کام کرنے والے بہت ترقی کرتے ہیں اس لئے آپ سب کو انصاف کا دامن تھام کر کام کرنا ہوگا۔


ڈیرہ غازیخان :

پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی نائیب صدر حاجی اللہ وسایا خان لنگاہ نے ڈویژنل صدر لائیر ونگ حبیب اللہ مسن ضلعی صدر لائیر ونگ اللہ نواز خان جنجوعہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

ڈیرہ بار سے ہر ہفتے نئے صوبہ کے قیام کے لئے ہٹر تال کی جاتی ھے ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صوبہ سرائیکستان کا قیام فوری عمل میں لایا جائے سرائیکی قوم کے حقوق کی بازیابی تک

ھماری جدوجہد جاری رہے گی جب تک صوبہ سرائیکستان کا قیام عمل میں نہیں آتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے پاکستان کا قیام ایک وکیل کے ہاتھوں ہواا تھا

صوبہ سرائیکستان کا قیام بھی وکلا کی جدوجہد سے عمل میں آئے گا ہم کچھ دنوں میں اپنی تنظیم سازی مکمل کر لیں گے

اس موقع پر ولید نواز ایڈوکیٹ طاہر طیب ایڈوکیٹ ملک ظفر اقبال ایڈوکیٹ راول خان لنگاہ عبدالمجید خان لنگاہ کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنان موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور تکمیل کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں

چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا ڈیرہ غازیخان کا دورہ جلد متوقع ہے

جہاں وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے ساتھ نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

چوک چورہٹہ میں لنگر خانہ کی تکمیل آخری مراحل میں ہے مانکا کینال کے کناروں پر چھوٹے چھوٹے پارکس بنائے جارہے ہیں

رجسٹری برانچ کی تزئین و آرائش کی جارہی ہے آفیسرز کلب کو بحال کرنے کے ساتھ دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے

وزیر اعلی پنجاب کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کاجلد سنگ بنیاد رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہوگی تاکہ

منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچائے جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کریں۔ میٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا.


ڈیرہ غازیخان :

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے ڈیرہ غازیخان کے جامع ہائی سکول میں مزید 100خاندانوں میں راشن کے پیکٹس تقسیم کیے.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائر س سے روزگار کے ذرائع محدود ہو گئے. رزق دینے والی ذات اللہ تعالی ہے تاہم انسان کوشش کر کے تکلیف کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے

انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کو بلانے کی بجائے ان تک پہنچا جائے. وزیر اعظم عمران خان نے احسا س کفالت پروگرام کے تحت 144ارب روپے مستحق خاندانوں میں تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے

تاہم مخیر حضرات بھی آگے آئیں اور عزت و تکریم کے ضرورت مندوں کی مدد کی جائے.انہوں نے کہاکہ آج کی تقریب میں نظم و ضبط اور عزت و تکریم کے ساتھ ضرورت مندوں کو بیٹھا دیکھ کر

خوشی ہوئی. ضرورت مندوں کو بلانے کی بجائے ان کے پاس جا کر امداد دی گئی. اس موقع پر دیگر افراد بھی موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی اور ایک روز کے دوران مارکیٹوں کے 175 معائنے کیے گئے.

پرائس ایکٹ کی 33خلاف ورزیوں پر 73900روپے جرمانہ کیاگیا. علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد یوسف نے اڈہ کریم والا میں معائنہ کے دوران پرائس ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو دکاندار گرفتار کرانے

کے ساتھ پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا. مارکیٹ کمیٹیوں کے سیکرٹریز نے منڈیوں میں پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی.


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان طاہر فاروق کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی

اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے تین فلورملوں کے گودام سے بیس لاکھ کلو گرام گندم برآمد کرکے محکمہ خوراک کے حوالے کر دی

انہوں نے آرڈیننس کے تحت کارروائی کرتے ہوئے تین فلورملوں سے پچاس کلو گرام کی

چالیس ہزار گندم کی بوریاں برآمد کیںاور گندم محکمہ خوراک کے سنٹرز میں منتقل کر دی گئی۔


ڈیرہ غازیخان :

خوف کی علامت سمجھے جانے والے لادی گینگ کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ پولیس کا سرچ آپریشن جاری۔

ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر لادی گینگ کے ممبران اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری عمل میں لانے کے لئے کشوبہ میں بی ایم پی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن

اور ناکہ بندی کر کے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے تاکہ امن و امان کی صورت حال برقرار رہے۔

ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ معاشرے کا امن ہرگز تباہ نہیں کرنے دیں گے لادی گینگ کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے

اور عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوۓ لادی گینگ کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔

آخر میں ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ عوام بھی جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کر کے پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔


ڈیرہ غازیخان :

حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی ضلعی ناظمہ ڈیرہ شہناز فیض،تحصیل ناظمہ فرحت بزدار، میونسپل کارپوریشن کی ناظمہ شکیلہ عثمان نے 10 رمضان المبارک کو یوم وفات حضرت خدیجہ رضہ

اور یوم باب الاسلام کے حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ” مسلمان خواتین کے لیے حضرت خدیجہ رضہ اور نوجوانوں کے لیے محمد بن قاسم کی شخصیت رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے, ام المومنین حضرت خدیجہ رضہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر سب سے پہلے ایمان لانے والی اور دین اسلام کی تصدیق کرنے والی تھیں۔آپ نہ صرف نبی کریم صہ کی ہم خیال

اور غم گسار تھیں بلکہ ہر قدم پر ان کی مدد کے لیے تیار رہتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ وسلم اور اسلام کو حضرت خدیجہ رضہ کی ذاتِ اقدس سے جو تقویت تھی وہ سیرت نبویّ کے ایک ایک صفحہ سے نمایاں ہے۔

حضرت خدیجہ رضہ اپنی دولت، اثرورسوخ اور فہم و فراست سے کام لے کر مکی دور میں ہر نازک موقع پر اسلام کے لئے ڈھال بنی رہیں۔علم و حکمت سے بھرپور، فہم و فراست سے لبریز، ایثاروقربانی کی پیکر اور دکھ سکھ میں اپنے شوہر حضرت محمد صلی وسلم کی معاون حضرت خدیجۃ الکبریٰ کی حیات پاک

مسلم خواتین کے لیے ایک قابل تقلید نمونہ ہے ضلعی ناظمہ ڈیرہ شہناز فیض نے کہا کہ ” یوم باب الاسلام نہ صرف برصغیر بلکہ عالم اسلام کے لئے بھی ایک اہم تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔محمد بن قاسم نے یہاں جس نظام کی بنیاد رکھی اس کی پہچان عدل، رواداری،

تحمل، حاکمیت الہی اور معاشرتی فلاح تھی ” میونسپل کارپوریشن کی ناظمہ شکیلہ عثمان یوم باب الاسلام سندھ کے باسیوں کے لئے بالخصوص ایک یادگار دن ہے۔

یہ برصغیر پر محمد بن قاسم کے اس احسان کے اظہار تشکر کا دن ہے جس کے سبب برصغیر کا یہ علاقہ سلطنت اسلامیہ میں داخل ہوا اور یہاں کے لوگ کلمہ حق سے آشنا ہوئے۔

یہ شکر و سپاس گزاری ہی کا دن نہیں بلکہ یہ اس عزم کی تجدید کا دن بھی ہے کہ اس علاقے کے لوگ دین اسلام سے اپنی وابستگی عملی طور پر اور پختہ کریں اور اپنے دشمنوں سے ہوشیار رہیں, تحصیل ناظمہ فرحت بزدار نے کہا کہ

” حالات اس مقام پر آگئے ہیں کہ جب ایک نئے ابن قاسم کی ضرورت ہے جو عصیبت،لسانی قومیت اور اسلام دشمن تصورات کی جگہ اس روایت کو تازہ کرے جو تقریباً ایک ہزار سال قبل اس خطے کی پہچان بن گئی تھی ”۔


ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب کی طرف سے ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کے لئے جدیدطبی سہولیات اور مشینری سے آراستہ ہسپتال کا تحفہ دے دیا گیا ہے۔

مشیر صحت پنجاب حنیف خان پتافی نے سوشل سکیورٹی ہسپتال میں انتظامات،مشینری،ادویات اور دیگر معاملات کا جائز ہ لیے نے کے بعد صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں جدید طبی سہولیات اور مشینری کے حامل سوشل سیکورٹی ہسپتال چوک چورہٹہ میں فنکشنل کردیا گیا

جہاں ورکرز کے مفت علاج کے ساتھ ساتھ دیگر افراد کو کم فیس کے ساتھ بہترین علاج معالجہ اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔

اور یہاں انڈسٹریز،فیکٹریز اور دیگر رجسٹرڈصنعتی اداروں کے ورکرز کا علاج معالجہ مفت ہوگا دیگر افراد بھی بہترین علاج معالجہ کی سہولیات حاصل کرسکتے ہیں

جس کے لیے بہت کم فیس مقرر گئی ہے۔اس مو قع پرڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر مظہر عباس لغاری بھی موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان :

پولیس تھانہ صدر کی کاروائی A کیٹیگری کا مجرم اشتہاری گرفتار۔مجرم اشتہاری تھانہ صدر کو ڈکیتی جیسے سگین مقدمات میں مطلوب تھا۔گرفتار ہونے والے مجرم اشتہاری سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری علی محمد کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے ناپاک ارادوں کا ناکام بنایا جا رہا ہے۔

ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق کے احکامات کی روشنی میں معاشرہ کے ناسوروں کے خلاف بھر پور کاروائی جاری۔ایس ایچ او تھانہ سول لائن کرم الہی نے کاروائی کر کے شراب کے سمگلر کو

گرفتار کر لیا۔شراب سمگلر محمد ارسلان ولد محمد بشیر قوم سانگھی شراب سمگلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار۔ملزم کے قبضہ سے 34 عدد و لایتی شراب کی بوتلیں برآمد،

ملزم نے شراب کی بوتلیں ایک گٹو میں چھپارکھی ہو ئی تھی۔گرفتار ہونے والے ملزم کے خلاف تھانہ سول میں مقدم درج کر دیا ہے۔

ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر شراب سمگلر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

پولیس تھانہ درخواست جمال خان کی کامیاب کاروائی موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان گرفتار اور ملزمان سے چوری کیے گئے 2 عدد موٹر س سائیکل برآمد۔

ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اختر فاروق کی خصوصی ہدایت پر تھانہ درخواست جمال خان پولیس نے موٹرسائیکل چوروں کو گرفتار کر لیا۔ملزم ہاشم،

یوسف اور منظور سے مسروقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان ساجد فرید کا کہنا تھا کہ

سماج دشمن عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

میری عوام الناس سے اپیل ہے کہ اپنی اپنی سواری کی حفاظت کو یقینی بنا?یں کبھی بھی اپنی موٹر سائیکل اور گاڑی کو لاوارث کھڑا نہ کریں۔


ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب کی طرف سے ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کے لئے جدیدطبی سہولیات اور مشینری سے آراستہ ہسپتال کا تحفہ دے دیا گیا ہے

سوشل سکیورٹی کے زیر انتظام مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال چوک چورہٹہ میں فنکشنل کردیا گیا جہاں ورکرز کے مفت علاج کے ساتھ ساتھ دیگر افراد کو کم فیس کے ساتھ بہترین علاج معالجہ اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔

مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے سوشل سکیورٹی ہسپتال کا دورہ کیا۔انتظامات،مشینری،ادویات اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔

ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر مظہر عباس لغاری نے بریفنگ دی۔مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں جدید طبی سہولیات

اور مشینری کے حامل سوشل سکیورٹی ہسپتال فنکشنل کردیا گیا ہے

جہاں انڈسٹریز،فیکٹریز اور دیگر رجسٹرڈصنعتی اداروں کے ورکرز کا علاج معالجہ مفت ہوگا دیگر افراد بھی علاج معالجہ کی سہولیات حاصل کرسکتے ہیں جس کے لیے بہت کم فیس مقرر گئی ہے.


ڈیرہ غازیخان :

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں عوام کو معاشی ریلیف دلانے کے لئے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا ہوگا

اس سلسلے میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں نکلیں۔ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،

کولڈ سٹوریج پر چھاپے مارے جائیں اورسبزی منڈیوں میں نرخ کنٹرول کئے جائیں. انہو ں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کے دفتر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عبد الغفار اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے وزیر مملکت کو پرائس کنٹرول پربریفنگ دی.

وزیر مملکت نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ

وہ متعلقہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتاریاں عمل میں لائیں۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹرحسین میاں نے کہا ہے کہ کمیونٹی میں آگاہی مہم کے مثبت نتائج مرتب ہور ہے ہیں

مختلف ایمرجنسیوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے تاہم حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کواپناتے ہوئے مختلف ایمرجنسیوں میں خاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہے

انہوں نے یہ بات سنٹرل سٹیشن پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں گذشتہ ماہ ہونے والے حادثات کا جائزہ لیاگیا.

بتایاگیا کہ اپریل میں کل3173ایمرجنسیوں میں 3163افراد متاثر ہوئے جن میں روڈ ٹریفک حادثات کے421،میڈیکل کی2221،آتشزدگی کے26،جرائم کے،110 ڈوبنے کے پانچ عمارات منہدم ہونے کے

دو، سلنڈر پھٹنے کا ایک اورمختلف نوعیت کے387واقعات رونما ہوئے جن میں سے1290افراد کوموقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی

اور1810افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیاان تمام ایمرجنسیوں میں ریسکیو 1122کا اوسطاً ریسپانس ٹائم 6.99 منٹ رہا۔

ڈاکٹر حسین میاں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے تمام لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں غیرضروری گھروں سے نکلنے سے اجتناب کریں،

دن میں کئی بار صاف پانی اور صابن سے ہاتھ دھوئیں، آلودہ، گندے ہاتھوں آنکھ، ناک یا منہ کو مت چھوئیں،استعمال کے بعد ٹشو کو مناسب طریقے سے ضائع کریں،

کھانسی یا چھینک آنے پر منہ اور ناک کو ٹشویا آستین کے کپڑے سے ڈھانپیں (ہاتھوں سے نہیں)اگر آپ کو کھانسی بخار ہے تو دوسرے لوگوں سے کم از کم ایک میٹر کا فاصلہ رکھیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس وائرس سے زیادہ تر 5سال سے کم اور 50سال سے زائد عمر کے افراد کے متاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

اور وہ بھی خاص طور پر اُن لوگوں میں جن میں قوت مدافعت کم ہوتی ہے۔کسی اور ملک سے سفر کر کے واپس آنے والے لوگ رضا کارانہ طور ہسپتال جا کر اپنا ٹیسٹ کروائیں تاکہ

اس وباء کو پھیلنے سے روکا جا سکے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کہاہے کہ سبزی منڈی تونسہ میں دکانوں کی الاٹمنٹ اور نیلامی کے حوالے سے جلد لائحہ عمل مرتب کر لیاجائے گا.

آکشن،الاٹمنٹ کمیٹی تجاویز پیش کرے. انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں منعقدہ آکشن الاٹمنٹ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

ای اے ڈی اے اطہر جلیل نے بتایاکہ سبزی منڈی تونسہ میں ستر دکانوں کی الاٹمنٹ اور چھیالیس کی نیلامی کی جائے گی

جس کیلئے آڑھتیوں اور دیگر سے تجاویز طلب کی جا رہی ہیں۔


ڈیرہ غازیخان :

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں جاری ہیں.

اسسٹنٹ کمشنر صدر نے مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے چودہ ہزارروپے جرمانہ عائد کیا. اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نے دو غیر قانونی آئل ایجنسیاں سربمہر کرتے ہوئے پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا.

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین نے پل ڈاٹ او رپل شوریہ پر مرغی کے گوشت کی زیادہ قیمتیں وصول کرنے پر چار ہزارروپے جرمانہ عائد کیا.

ڈیرہ غازیخان اور تونسہ کی منڈیوں میں پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی بھی کی جارہی ہے.


ڈیرہ غازیخان :

اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈیرہ غازیخان محمد اسد چانڈیہ نے کوٹ چھٹہ میں ڈینگی اوردیگر معاملات کا جائزہ لینے کیلئے تحصیل انسداد کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا

جس میں بتایاگیاکہ تحصیل کوٹ چھٹہ میں 112ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کی گئی 450گھرو ں کی سرویلنس کے ساتھ پانچ ریڈ ایریا اور یونین کونسل سخی سرور میں ڈینگی

لاروا سائیٹ کی نشاندہی بھی کی گئی ہے. اجلاس میں کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں وزیر اعلی کے کورونا ٹائیگر فورس کے معاملات کی نگرانی کیلئے تحصیل سطح پر منیجمنٹ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں

جس کے تحت پولیٹیکل اسسٹنٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ز متعلقہ کمیٹی کے کنوینر ہوں گے دیگر چودہ اراکین میں متعلقہ ڈی ایس پی،

رسالدار فیلڈ بی ایم پی کے علاوہ ایم پی ایز خواجہ محمد داود سلیمانی، سردار جاوید اختر لنڈ، سردار محسن عطا کھوسہ،

محمد حنیف پتافی، احمد علی دریشک، سردار محی الدین خان کھوسہ، سوشل ویلفیئر آفیسر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈی ڈی ایچ او اور اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے نامزد معزز علاقہ شامل کیے گئے ہیں.

دریں اثنا یونین کونسل، ویلج کونسل، نیبرہڈ کونسل اور آپریشنل کمیٹی کیلئے بھی ٹائیگر فورس کی ذمہ داریوں کو مانیٹر کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں.

متعلقہ ٹاون کمیٹی کا ایڈمنسٹریٹر کمیٹی کا کنوینر ہو گا. دیگر آٹھ ارکان میں اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے نامزد سیاسی نمائندہ،

معزز علاقہ و ممبر مسجد کمیٹی، سیکرٹری کونسل، ایس ایچ او، ا یڈیشنل ایس ایچ او، چوکی انچارج، متعلقہ سکول ہیڈماسٹر، پٹواری شامل ہو گا.


ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں موجود سبزی منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر نیلامی کے عمل کو مانیٹر کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں.

ماہ صیام میں سبزی منڈی تونسہ کے معاملات کی نگرانی کیلئے پیر کو تحصیلدار تونسہ، منگل اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تونسہ، بدھ کو ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک،

جمعرات نائب تحصیلدار ایڈیشنل تونسہ، جمعہ کو نائب تحصیلدار مکول کلاں، ہفتہ کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ اوراتوار کو سینئر ویٹرنری آفیسر تونسہ معائنہ کر کے ڈپٹی کمشنر آفس میں رپورٹ پیش کریں گے.

ڈیرہ غازیخان اور سرور والی منڈیو ں کی نیلامی کو مانیٹر کرنے کیلئے پیر کو ایڈیشنل ڈ پٹی کمشنر ریونیو، منگل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل،

بدھ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس وپلاننگ، جمعرات ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک،

جمعہ اسسٹنٹ کمشنر صدر، ہفتہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اور اتوار کو ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت فرائض انجام دیں گے.


ڈیرہ غازیخان :

پاکستان فلور ملز ایسو سی ایشن کی ڈویژنل باڈی کا ہنگامی اجلاس سابق چیئرمین فلور ملز ایسو سی ایشن پنجاب سردار حبیب الرحمن خان لغاری کی زیر صدرات منعقد ہوا

اجلاس میں محکمہ خوراک کی غیر م¶ثر پالیسی بارے خصوصی گفتگو ہوئی اجلاس سے اپنے خطاب میں سردار حبیب الرحمن لغاری نے کہا کہ

محکمہ خوراک کی جانب سے فلور ملوں کو منظور کردہ 72گھنٹے کا کوٹہ نہیں رکھنے دیا جا رہا ہے جس سے فلور ملیں طلب کے حساب سے آٹا بنانے سے قاصر ہیں انہوں نے کہا کہ

جب فلور ملوں کوگندم ہی فراہم نہیں کی جائے گی تو اوپن مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی کیسے ممکن بنائی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ

اس وقت محکمہ خوراک کی ناقص پالیسی کے باعث جنوبی پنجاب کی بیشتر فلور ملیں بند ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کے اس غلط اور غیرقانونی اقدام کے خلاف ہم نے

عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ خوراک کی موجودہ پالیسیوں کے باعث آنے والے چند ہی دنوں میں آٹے کا بحران پیدا ہو سکتا ہے

حبیب الرحمن خان لغاری نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک نے اس وقت کے پی کے اور بلوچستان کیلئے آٹے کی فراہمی روک رکھی ہے جس سے جنوبی پنجاب کی فلور ملیں بند ہوچکی ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو ممکنہ بحران کی طرف دھکیل رہے ہیں

یہ عمل خطرناک شکل اختیار کر سکتا ہے سردار حبیب الرحمن خان لغاری نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ

بعد کے پچھتانے سے قبل از وقت سنبھل جانا دانش مندی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کی ناقص پالیسیوں بارے وہ جلد ہی

سیکرٹری خوراک پنجاب جواد رفیق سے ملاقات کر کے ساری صورت حال سے آگاہ کریں گے۔


ڈیرہ غازیخان :

آر پی او عمران احمر کی خصوصی کاوش پر چیک پوسٹ غازیگھاٹ پر افطار دسترخواں کا اہتمام کیا گیاپولیس فورس خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہوکر اپنی ذمہ داریاں نبھارہی ہے

جو بحث فخر ہے آر پی او عمران احمرترجمان ریجنل پولیس آفس کے مطابق آر پی او ڈی جی خان عمران احمر کی خصوصی کاوش پر چیک پوسٹ غازیگھاٹ پر افطار دسترخواں کا اہتمام کیا گیا

روزہ افطاری میں آرپی او عمران احمر ،ڈی پی او ڈی جی خان اختر فاروق سمیت دیگر کافی افسران ملازمان ،رینجر اہلکاران اور عام شہریوں و مسافروں نے شرکت کی آرپی او نے سب کے ساتھ مل کر

روزہ فطار کیا اور جوانوں کے جذبہ خدمت خلق کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اس موقع پر آر پی او کا کہنا تھا کہ

رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اللہ پاک کے احکامات کی پیروی کرنی چاہیے

جس سے ہماری دنیا اور آخرت میں آسانیاں پیدا ہوں عوام الناس کی خدمت کرنا ہم سب کا فرض ہے اپنے فرائض خوش اسلوبی سے ادا کر یں

لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوش اخلاقی سے پیش آئیں بداخلاقی اور بدعنوانی سے اجتناب کریںموقع پر موجود عام شہریوں نے پولیس کی طرف سے

افطاری کے لیے کیے گئے اہتمام کی تعریف کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


ڈیرہ غازیخان :

نوسر باز گروہ ڈیرہ شہر میں سرگرم،آئے روز واردتوں میں اضافہ، پوش علاقہ خیابان سرور میں دن دیہاڑے بزرگ خاتون کو لوٹ لیا گیا،

کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ لیں۔تفصیلات کے مطابق شاہرو بیگم نامی بزرگ خاتون رکن آباد کالونی کی رہائشی جوکہ اپنی پنشن لینے نیشنل بنک خیابان سرور گئی پنشن نکلوا کر گھر واپس جا رہی تھی کہ

دن دیہاڑیراستے میں کھڑینوسر بازوں نے بزرگ خاتون کو ورغلا کر روکا اور اس سے پنشن کے پیسے 14 ہزار اور سونے کی بالیاں چھین کر فرار ہو گئے،

نوسر بازوں کے ہاتھوں لٹنے والی خاتون شاہروبیگم نے سخت احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اختر فاروق سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیرہ غازیخان میں لاک ڈاؤن کے دوران نوسربازوں کا گروہ متحرک ہوگیا ہے اور آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

تھانہ صدر پولیس نے ڈکیتی و چوری میں ملوث کلکلی گینگ کے دو ممبران کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیتی کے 4 عدد موٹر سائیکل برآمد کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر چوہدری علی محمد نے بتایا کہ علاقہ میں ڈکیتی و چوری میں ملوث ملزمان کو تھانہ صدر پولیس کے تفتیشی آفیسران نادر علی ASI اور محمد بلال ASI نے

ٹریس کر کے کلکلی گینگ کے 2 ملزمان محمد صدیق ولد سعید نمڑدی سکنہ برکھیڑا جبکہ طارق ولد اللہ بخش پھیروانی کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ہونے والے ملزمان نے دوران تفتیش علاقہ تھانہ صدر میں موٹر سائیکل ڈکیتی و چوری کرنے تسلیم کرتے ہوئے ڈکیتی و چوری کیے گئے

موٹر سائیکل کی برآمدگی بھی دی جو انہوں نے مختلف جگہوں سے ڈکیتی و چوری کیے تھے۔ایس ایچ او تھانہ صدر نے بتایا کہ

مقدمہ نمبر 24/20، 45/20، 195/20 اور 160/20 میں موٹر سائیکل برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دئیے ان میں دو عدد موٹر سائیکل 125اور دوعدد موٹر سائیکل 70ccتھے۔۔

در یں اثناتھانہ صدر پولیس کی ایک کاروائی کاروائی عادی چور اسلحہ سمیت گرفتار جن سے چوری کی گئی قیمتی آٹو میٹک سلائی مشینیں برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر علی محمد نے بتایا کہ

تھانہ صدر پولیس نے تین عادی چوروں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے اور ملزمان سجاد ولد غلام فرید نہڑ سکنہ شمس آباد کالونی، عبدالباسط ولد صادق حسین جلبانی سکنہ کوٹ ہیبت اورغلام مصطفے

ولد ربنواز کلیری سکنہ پل کلیری کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر دئیے ہیں اور ملزمان کے قبضہ سے چوری کی گئی لاکھوں مالیتی سلائی مشین بھی برآمد کر لی ہے۔

ایس ایچ او نے کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے

اور تھانہ صدر پولیس کی کاوشیں رنگ لا رہی ہے اور ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر گرفتار ہونے والے چور جو پولیس تھانہ صدر کو کافی عرصہ سے چکمہ دے رہے تھے

کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے اور ملزمان سے دوران تفتیش مزید برآمدگی بھی متوقع ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر شراب ڈیلر اور چرس فروش گرفتارتھانہ سول لائن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 4 کس ملزمان شراب فروش اور چرس فروش کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ سول لائن کرم الہی نے بتایا کہ محمد ابرہیم SI معہ تھانہ سول لائن پولیس نے محمد ساغر سے 1335 گرام چرس، عابد حسین سے 130 گرام چرس اور اسی طرح محمد طارق سے

دیسی شراب 16 لیٹر جبکہ محمد اجمل سے 15 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرگئے۔

ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے کہا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر معاشرے کے ناسوروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے معاشرے کے ناسور اور اس پیشہ سے منسلک تمام افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان :

حکومت نے کورونا اور دیگر سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے کیلئے صوبائی سیکرٹریز کی ڈیوٹیاں لگادیں اور ڈویژن آلاٹ کردئیے گئے.

سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن سید جاوید اقبال بخاری کو ڈیرہ غازی خان ڈویژن آلاٹ کیا گیا انہوں نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا

اور کمشنر آفس میں متعلقہ محکموں کا اجلاس منعقد کرتے ہو ئے کورونا وائرس،انسداد ڈینگی و ٹڈی دل مہم،

گندم خریداری،پرائس کنٹرول اور سپلائی چین منیجمنٹ کے معامالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کمشنر کی نمائندگی کی.

سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن سید جاوید اقبال بخاری نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے بی ایس ایل تھری لیب کی تنصیب مکمل کرکے جلد فنکشنل کی جائے۔

حکومت پنجاب کے احتیاطی و حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈ،وینٹی لیٹرز اور دیگر آلات فنکشنل رکھے جائیں ماہ صیام میں عوام کو پھل،سبزیاں اور اشیائے خوردونوش

سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔گندم خریداری ٹارگٹ سوفیصد پورا کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے جائیں۔

سپلائی چین منیجمنٹ کو بہتر کیا جائے۔ٹڈی دل کے حملوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کمشنر کی نمائندگی کرتے ہوئے بتایا کہ

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 200 بیڈ کے حامل طیب اردگان ہسپتال کو مکمل طور پر کورونا کیلئے مختص کردیا گیا۔

چاروں اضلاع میں بھی آئیسولیشن وارڈ قائم ہیں جہاں 87 وینٹی لیٹرز نصب کرکے فنکشنل کردئیے گئے ہیں۔

ایک ماہ کے دوران ڈویژن میں 9960 مارکیٹوں کے چھاپے مارکر گرانفروشی پر 27 مقدمات درج کرائے 12 ناجائز منافع خور گرفتار

اور دس لاکھ 94 ہزار سے زائد جرمانے کئے گئے۔سات لاکھ 52 ہزار میٹرک ٹن گندم کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے ڈویژن میں 44 خریداری مراکز قائم کرکے 77 فیصد باردانہ جاری کردیا گیا

اور ٹارگٹ کا 48 فیصد گندم خرید کرلی گئی۔


ڈیرہ غازیخان :

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تونسہ کے ڈاکٹرز اور سٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق پر وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے گلدستے اور تحائف بجھوائے گئے.

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد،اے سی تونسہ محمد یوسف اور ایم ایس ڈاکٹر طاہر نے گلدستے اور تحائف متاثرین کو دیئے.

ڈاکٹر خلیل احمد نے کہاکہ ڈاکٹرز اور سٹاف فرنٹ لائن ورکرز ہیں،خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف نے کہاکہ

ڈاکٹرز اور سٹاف کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں. انہو ں نے کہاکہ سیکرٹری ہیلتھ نے بھی تحائف کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ کے پانچ ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

جن میں ایک ڈاکٹر،تین مراکز اور ایک جینیٹوریل سپروائزر شامل ہے اورتمام عملہ کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں کورنٹائن کردیا گیاہے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹرحسین میاں نے کہا ہے کہ پوری دنیاکی طرح پاکستان میں بھی4مئی بین الاقوامی طور پر فائر فائٹر ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

تقریباً 150سو سال قبل ایک فائر فائٹر نے فائر فائٹنگ کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔سنٹرل اسٹیشن ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان پر فائر فائٹر ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

انہوں نے کہاکہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122نے 1 لاکھ 43ہزارآگ کے واقعات پر پیشہ وارانہ فائر فائٹنگ سے447ارب روپے کے نقصانات سے بچایا.

قبل ازیں ڈاکٹر حسین میاں کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا اس کے علاوہ تحصیل تونسہ اور کوٹ چھٹہ میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ز کی سربراہی میں فائر فائٹر ڈے کے حوالے سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا

جس میں فائر فائٹر ز کی خدمات کو سراہا گیا جو اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جان اور مال کی حفاظت کرتے ہیں گھکڑ پلازہ میں شہید ہونے والے فائر فائٹر کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر حسین میاں نے کہا کہ فائر فائٹر اپنی جانوں کی بازی لگا کر لوگوں کی مال وجان کی حفاظت کرتے ہیں اُن کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ

ہم آتشزدگی کے واقعات نہ ہونے دیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے. انہوں نے کہاکہ کثیر المنزلہ عمارتیں بناتے ہوئے فائر فائٹنگ کوڈز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

بجلی کی وائرنگ معیاری کیبل سے کروائیں گھروں، مارکیٹوں اور فیکٹریوں میں سرکٹ بریکر اور ارتھ لگوائیں۔

رات کو دُکانیں بند کرتے ہوئے یو پی ایس احتیاطً بند کر دیں، ہمیشہ معیاری یو پی ایس لگوائیں۔ ڈھیلی تاروں ناقص پلگوں اور ساکٹوں کی علامات کا پتہ لگائیے مثلاً جلنے کے نشان،

گھٹتی بڑھتی روشنی اور سپارک کی آواز وغیرہ اور خراب ہونے کی صورت میں فوراً تبدیل کروائیں۔ گندم کی فصل کاٹنے کے بعد باقیات کو آگ مت لگائیں۔

خواتین کچن میں کھانا پکاتے ہوئے ڈھیلے ڈھالے کپڑوں کے استعمال سے گریز کریں اور ہمیشہ ایپرن استعمال کریں۔

رات کو سونے سے پہلے گیس کے مین والو بند کر دیں۔انہوں نے کہا کہ عوام محفوظ اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں ریسکیو 1122کا ساتھ دیں اور ہرشہری کو چاہیے کہ

وہ بیسک لائف سپورٹ او ر آگ بجھانے کی تربیت حاصل کرے تاکہ محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے سبزی منڈی کا معائنہ کرتے ہوئے پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائز ہ لیا.

سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ نے بریفنگ دی. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ماہ صیام میں عوام کو ر یلیف دلانا ہے

جس کیلئے منڈی سے ہی قیمتوں کو اعتدال میں لانا ہو گا. آڑھتیوں اور کاشتکارو ں سے ملاقات کر کے منافع جائز حد تک کم کرنے کیلئے ترغیب دی جائے.

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے.

اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے گرانفروشی پر چھ ہزارروپے، ریونیو آفیسر ثاقب شہزاد نے 2500روپے،

سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ نے چار ہزار روپے جرمانہ عائد کیا. دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں.


ڈیرہ غازیخان :

ریٹیلرز کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے کروڑوں روپے ہڑپ کرنے والا فراڈیہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر احساس پروگرام سنٹرملک ظفر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔

ساتھی ایوب رمدانی فرار ہونے میں کامیاب تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق کروڑوں کی کرپشن میں ملوث اسسٹنٹ ڈائریکٹر BISP ملک ظفر جس پر بیوہ پروین اختر کے پیسے ہڑپ کرنے

سمیت درجنوں خواتین کی رقم خردبرد کرنے کا الزام تھا۔اور اس کے خلاف پروین بی بی کی مدعیت میں تھانہ دراہمہ میں زیردفعہ 430/468/471 مقدمہ بھی درج تھا

کو غازی گھاٹ سے گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ اس کا ساتھی پولیس کو چکر دے کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی۔


ڈیرہ غازیخان :

پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اولین ترجیح عوام کو آسانیاں فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ

وزیر اعظم ٹائیگر فورس کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے وہ وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں ہونیوالی پارلیمانی پارٹی کی آن لائن میٹنگ میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہی تھیں

ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ ٹائیگر فورس ضلعی اور تحصیل انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی

پوسٹ کرونا کاروباری زندگی کی بحالی، عوام تک اشیائے ضروریہ کی بروقت اور کنٹرولڈ ریٹس پر فراہمی، مہنگائی کنٹرول،

سوشل فاسلہ اور کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے میں عوام کی رہنمائی، ضرورت مندوں کی نشان دہی یہ سب وہ کام ہیں

جس میں ٹائیگر فورس اپنا بھر پور کردار ادا کریگی انہوں نے کہا کہ عنقریب ہر یو سی میں ڈیسک بنا کر روزگار سے محروم افراد کی رجسٹریشن کی جائے گی

اور عوام کو آن لائن رجسٹریشن بارے آگہی دی جائے گی تاکہ تمام ضرورت مند میرٹ پر اور سیاسی وابسطگی سے متاثر ہوئے بغیر حکومتی امدادی پیکج سے مستفید ہو سکیں

ڈاکٹر شاہینہ نے مزید کہا کہ میں ٹائیگرز سے گذارش کرونگی کہ وہ محنت اور ایمانداری اور انسانی ہمدردی کو شعار بناتے ہوئے غریبوں،

ضرورت مندوں کی مدد کے ذریعے دنیا و آخرت دونوں میں سرخروئی حاصل کر سکتے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان :

اخبار فروش یونین ڈیرہ غازی خان کا ایک اجلاس زیر صدارت چیئر مین اخبار فروش یونین واجد علی جسکانی منعقد ہوا جس میں تمام سینئر عہدیداروں نے شرکت کی

اجلاس میں موجود ہ یونین کی معیاد مکمل ہو نے پر تحلیل کر دی گئی ہے متفقہ طور پر سرپرست اعلیٰ حافظ غلام حسین کے ساتھ مشاورت اور تمام دوستوں کی رائے کے بعد

یونین کے آئندہ کے معاملات چلانے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے

جس کے مطابق حافظ غلام حسین ممبران میں رانابابر نسیم،الٰہی بخش،ناصر جواد،

محمد نواز شامل ہیں آئندہ الیکشن کا اعلان بعد میں کیا جا ئے گا۔


ڈیرہ غازیخان :

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے چوک چورہٹہ کا دورہ کیا

سی او میونسپل کارپوریشن اقبال فرید ہمراہ تھے۔

مشیر وزیر اعکی نے چوک چورہٹہ پر مانکہ کینال کے اطراف بننے والے پارک کا جائزہ لیا.

انہوں نے کہا کہ تمام تعمیراتی کام بروقت مکمل ہوں گے۔

جناح پارک، سٹی پارک، غازی پارک کی خوبصورتی کا کام جاری ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

غیرتصدیق شدہ بیج کپاس اور بغیر لائسنس کے فروخت کرنا قانونی جرم ہے، سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے،

ڈائریکٹر سیڈ جان محمد خان کا انتباہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈائریکٹر سیڈ انفورسمنٹ جان محمد خان اور انسپکٹر محمد جعفر طاہر نے ڈیرہ غازیخان کے مضافات کی زرعی مارکیٹوں کو چیک کیا

اور انہوں نے سیڈ ڈیلرز کو ہدایات کیں کہ بغیر تصدیق کے کوئی بیج فروخت نہ کیاجائے اور نہ ہی بغیر لائسنس فروخت کیاجائے

خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور غیر تصدیق شدہ بیج کا سٹاک ضبط کیاجائیگا

انہوں نے مزید کہا کہ جس ڈیلر نے ابھی تک لائسنس نہیں بنوائے وہ فوری طور پر اپنے لائسنس بنوائیں۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے تونسہ شریف اور ڈیرہ غازی خان میں زیرتعمیر سپورٹس منصوبوں کا معائنہ کیا، انہوں نے کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا،

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے تحصیل تونسہ شریف میں شاہ سلمان کرکٹ سٹیڈیم اور سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ

تونسہ شریف سپورٹس کمپلیکس کو ہرصورت 30جون تک مکمل کیا جائے، اس کی تکمیل کے لئے دن رات کام کیا جائے

یا ڈبل شفٹ لگائی جائے، اس معاملے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو اکرم صوبن، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رؤف باجوہ،

ایکسیئن ہمایوں خان اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمان بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ڈیرہ غازی خان میں بھی کرکٹ سٹیڈیم اور ہاکی سٹیڈیم کا معائنہ کرتے ہوئے

کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمان نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کو منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،

اس موقع پرڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں سپورٹس کی سہولتوں کی فراہمی کو اولین ترجیح دے رہے ہیں،

وہ خودان منصوبوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہاکی سٹیڈیم میں 24 مئی سے آسٹرو ٹرف بچھانی شروع کردی جائے گی،

اس منصوبے کی تکمیل سے جنوبی پنجاب کے ہاکی کے کھلاڑیوں کو جدید سہولت میسر آجائے گی جس سے وہ اپنے کھیل کو مزید بہتر بنا سکیں گے،

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ڈیرہ غازی خان کرکٹ سٹیڈیم کے لئے 15لاکھ روپے مالیت کا سامان ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمان کے حوالے کیا

جس میں ٹریکٹر، ٹرالی، روٹری، گراس کٹنگ مشین و دیگر سامان شامل ہے، ایکسیئن ہمایوں خان نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کو بتایا کہ

2ہفتوں میں تونسہ کرکٹ سٹیڈیم کی پویلین، چار دیواری اور گراؤنڈ مکمل کرلی جائیں گی۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کا کہنا تھا کہ

تمام سپورٹس منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور کام کے معیار کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے اس معاملے میں کسی کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں،

عوامی منصوبوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزیدکہا ہے کہ

پنجاب میں جاری سپورٹس منصوبوں کے لئے مسلسل فنڈز فراہم کررہے ہیں، لاہور سمیت جنوبی پنجاب میں بھی سپورٹس کے جدید منصوبے بنارہے ہیں،

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق جنوبی پنجاب اور پسماندہ علاقوں میں بھی سپورٹس کی جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے تیزی سے کام کیا جارہا ہے۔

%d bloggers like this: