سابق امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما ورچوئل گریجوایشن تقریب کی میزبانی کریں گے،
تقریب میں پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی شریک ہوں گی، گریجوایٹ ٹوگیدر نامی تقریب 16 مئی کو تمام ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھائی جائے گی،
تقریب میں باسکٹ بالر لیبرون جیمس ، پاپ اسٹار جوناس برادرز، اور امریکی فٹ بال کھلاڑی میگین ریپنو جیسی مشہور شخصیات بھی شریک ہوں گی۔
6 جون کو سباق صدر اوباما اور ان کی اہیلہ یو ٹیوب کے پروگرام ڈیئر کلاس آف 2020 میں بھی شریک ہوں گے،
سابق صدر اوباما کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ
وہ علیحدہ علیحدہ تقریبات سے خطابات کریں گے اور طلبا کو ایک مشترکا پیغام دیں گے۔
یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب امریکی طلبا نے ٹویٹر پر
ہیش ٹیگ ObamaCommencement2020 کی ایک مہم چلائی کہ ان کی تقریب سے
سابق صدر خطاب کریں۔
اے وی پڑھو
امریکہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مطمئن
امریکا: ویکسینیٹڈ افراد پر سے سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ
امریکہ میں سانحہ نائن الیون کو 20 برس بیت گئے