دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

3مئی 2020:آج ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے۔

عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر ڈیرہ پریس کلب میں تقریب کا اہتمام

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پاکستان سمیت دنیابھر میں یوم آزادی صحافت منایا گیا۔ اس موقع پر ڈیرہ پریس کلب میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ پریس کلب کے ممبران نے تمام صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھرپور شرکت کی گئی ۔

اس موقع پر ڈیرہ پریس کلب کے صدرمحمد یٰسین قریشی ،سینئر صحافیوں اور مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ا س میں کوئی شک نہیں کسی بھی ملک کی ترقی میں صحافت کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون قرار دیا گیا ہے

لیکن افسوس پاکستان سمیت دنیا بھر کے صحافیوں کے تحفظ کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس کی وجہ سے صحافی خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ ہم ترقی پذیر ممالک کا جائزہ لیں تو یہاں صحافی برادری ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں زیادہ غیریقینی کا شکار ہیں،

یہاں صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں نہ صرف غیر ریاستی عناصر بلکہ بعض اوقات ریاستی اداروں کی جانب سے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان میں صحافت ابھی تک آزاد نہیں ہے مختلف مراحل پر صحافیوں کو دھمکیوں کا سامنا ہے،

انہوں نے کہا کہ صحافی ماضی کی طرح اپنی جدوجہد کے ذریعے آزادی صحافت کو یقینی بنائیں گے۔ ان کاکہنا تھافرد ظلم برداشت کرے تو معاشرہ مردہ ہو جاتا ہے جمہوریت اور صحافت معاشرے کی خدمت کے ادارے ہیں پاکستان میں ہمیشہ صحافت کی آواز کودبانے کی کوشش کی گئی،

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں میڈیا نمائندگان کو صحافتی فرائض کی انجام دہی میں خطرناک حالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس موقع پر حکومت سے پاکستان میں صحافتی فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونیوالے صحافیوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافتی شہداء اور زخمیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔آج کے دن ہمیںعہد کرنا ہو گا کہ اپنے ملک کی تعمیر ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کریںگے۔انہوں نے کہا کہ تین مئی صحافیوں کے دکھ سکھ کا دن ہے۔

لاک ڈاﺅن کے دوران صحافیوں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر بھی صحافی چھ چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ہم اظہار رائے کی آزادی کی بات کرنا چاہتے تھے مگر ہمیں معاش کی طرف راغب کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت آزادیِ صحافت کا ہمیں مسئلہ نہیں ہمیں تو اپنے مالی حقوق کا مسئلہ ہے ہزاروں کے حساب سے میڈیا ورکرز برطرف ہوگئے ہیں اور انہیں تنخواہیں بھی نہیں ملتی اور سیاستدان بھی مصلحت کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا ایک طرف میڈیا مالکان نے اپنے مفادات کے لیے ایکا کر کے صحافیوں کے لیے مشکلات کھڑی کی ہیں تو دوسری جانب صحافیوں نے خود کو بھی دھڑوں میں تقسیم کر دیا ہے، سب اتحاد کا کہتے ہیں مگر چند لوگوں کو اتحاد سوٹ ہی نہیں کرتا ،

انہوںنے کہا کہ تمام صحافی برداری کوذاتی عناد اور مفادات سے بالا تر ہوکر متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر شرکاءنے شہید صحافیوں کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔
٭٭٭
اسسٹنٹ کمشنر درازندہ کافروٹ و سبزی منڈی رتہ کلاچی کا دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) طارق سلیم اسسٹنٹ کمشنر درازندہ نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی سب سے بڑی فروٹ و سبزی منڈی رتہ کلاچی کا دورہ کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں تمام اشیا خوردو نوش کی بولی لگوائی گئی اور تمام ڈیلرز کو ہدایات جاری کیں کہ حکومت کے جاری کردہ نرخنامہ کے مطابق تمام اشیا کی عوام تک رسائی کو ممکن بنائیں۔

اس حوالے سے نرخنامہ جاری کیا گیا اور منڈی میں موجود مختلف جگہ جہاں فروٹ و سبزی کی بولی ہو رہی تھی کا دورہ بھی کیا۔

منڈی میں موجود تمام بروکرز/ ایجنٹس اور ڈیلرز کو ہدایات جاری کی گئیں کہ اگر کسی کو حکومت کے جاری کردہ نرخنامہ کے علاوہ زیادہ ریٹ پر اشیا کو بیچتے ہوئے پایا تو اسکے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ اسکا لائسنس بھی منسوخ کر دیا جائے گا۔
٭٭٭
بجلی چوری کرنے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمات درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ، اعوان آباد میں بجلی کے ڈائریکٹ کنڈوں کی مدد سے بجلی چوری کرنے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ،

ایس ڈی او پیسکو مندھراں سب ڈویژن نے واپڈا سٹاف اور پولیس کے ہمراہ اعوان آباد میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا اور ڈائریکٹ کنڈوں کے ذریعے بجلی چوری کرنے پر ایل ٹی لائن سے کنڈے اتار کر 4گز تار برآمد کرلی۔

کینٹ پولیس نے بجلی چوری کے الزام میں چار افراد کیخلاف 462-Iالیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
موجودہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے جرنلسٹ سیفٹی لا کے نفاذ کے لیے سنجیدہ کوشش کرے عبدالرشید استرانہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)موجودہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے جرنلسٹ سیفٹی لا کے نفاذ کے لیے سنجیدہ کوشش کرے تاکہ صحافی ہر جگہ بلاخوف و خطر صحافتی امور انجام دے سکیں،عالمی یومِ صحافت پر حقیقی صحافیوں کو سرخ سلام پیش کرتا ہوں

انفارمیشن سیکرٹری گلوبل یونین آف جرنلسٹ ڈیرہ اسماعیل خان عبد الرشید استرانہ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی صحافتی تنظیم گلوبل یونین آف جرنلسٹ (رجسٹرڈ) ڈیرہ اسماعیل خان کے انفارمیشن سیکرٹری عبد الرشید استرانہ نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے جرنلسٹ سیفٹی لا کے نفاذ کے لیے سنجیدہ کوشش کرے

تاکہ صحافی ہر جگہ بلاخوف و خطر صحافتی امور انجام دے سکیں۔ حق وسچ کی آواز بلند کرنے والے پاکستان کے حقیقی صحافیوں کو صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ”سرخ سلام“ پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ،لینڈ مافیا،ڈرگ مافیا،جاگیرداری نظام،سیاسی ناخداو¿ں کی جانب سے حملوں،دھمکیوں،جھوٹے مقدمات ودیگر انتقامی کارروائیوں سے نا آشنا ہوکرآج کا حقیقی عوامی ترجمان(صحافی) اپنے فرائض کی ادائیگی اورحق وسچ کی آواز کو بلند کئے ہوئے ہیں۔

پاکستان کے حقیقی صحافیوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی ظلم وجبر کے خلاف جہاد کے طور پر ادا کی ہے اور کئی صحافیوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی چیرمین ملک خلیل اعوان اور مرکزی کابینہ کے ہدایات پر ڈیرہ اسماعیل خان سمیت پاکستان بھر میں مثبت صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے فلاح و بہبود کیلئے گلوبل یونین آف جرنلسٹ رجسٹرڈ اپنا کردار ادا کرتی رہی گی
٭٭٭
کرنسی نوٹوں سے کوروناو ائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے پاکستان فوج میدان میں آ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کرنسی نوٹوں سے کوروناو ائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے پاکستان فوج میدان میں آ گئی ہے جس کے بعد پاک فوج کے الیکٹریکل اور مکینیکل انجینئرنگ کور نے کرنسی نوٹوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کی مشین تیار کرلی ہے۔

مشین کے بارے میں بتاتے ہوئے کور کے ایک رکن کا کہنا تھا کہ یہ مشین تین طریقوں سے کرنسی نوٹ کو ڈس انفیکٹ کرسکتی ہے، پہلا طریقہ ہے یو وی لائٹ کا، دوسرا ڈس انفیکٹنٹ سپرے اور تیسرا ہیٹ ریز۔

اس کا استعمال بینکوں میں ہو سکتا ہے جہاں کرنسی نوٹوں کی ایک بڑی تعداد کو ایکسچینج کیا جاتا ہے۔ کور کے رکن کا مزید کہنا تھا کہ اس مشین کے استعمال سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے میں کافی مدد مل سکتی ہے۔

حکومتی سرپرستی میں اس کی زیادہ تعداد کو تیار کرنے کی ضرورت ہے جس کےبعد اسے ان مقامات پر نصب کر دیا جائے جہاں لوگوں کی کیش ٹرانزیکشنز کی تعداد زیادہ ہے، تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکا جاسکے۔

خیال رہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

کورونا وائرس نے اس وقت ہر ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ہرگزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میںاضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
٭٭٭
کھجور کے باغبان فوری طور پر درختوں کی شاخ تراشی کریں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ماہرین زراعت نے کھجور کے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر درختوں کی شاخ تراشی کریں تاکہ پودوں اور پھل کی نشو ونما بہتر انداز میں ہو سکے۔

انہوںنے بتایاکہ کھجور کے پودے اور اس کے پھل کی مناسب انداز میںنشو ونما کیلئے ضروری ہے کہ سال میں کم از کم 2مرتبہ درختوں کی شاخ تراشی کی جائے۔انہوںنے کہا کہ عمل زیر گری کے وقت اور پھل کی کٹائی کے دوران اضافی، غیر ضروری ، خشک شاخوں کی کانٹ چھانٹ اشد ضروری ہے۔

انہوںنے کہا کہ کانٹ چھانٹ کے عمل سے کھجور کے پھل کو زیادہ روشنی اور مناسب جگہ ملتی ہے جس سے اس کی بڑھوتری بھی زیادہ ہوتی ہے۔

انہوںنے کہا کہ بڑی اور موٹے سائز کی لذیز کھجوریں حاصل کرنے کیلئے ہر دوسرے پھل کو کاٹ دینا چاہیے اور یہ عمل اس وقت تک جاری رکھنا چاہیے جب تک پھل کا سائز مٹر کے دانے کے برابر نہ ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ کھجور ہر لحاظ سے انتہائی اکثیر اور منافع بخش پھل کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوںنے کہا کہ کھجور کے بہتر پھل کے حصول کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی مشورہ کیا جاسکتا ہے۔
٭٭٭
سونف کے پودے ایک ہی وقت میں کاٹنے کی بجائے اس کے گچھوں کو علیحدہ علیحدہ کاٹنے کی کوشش کریں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ سونف کے پودے ایک ہی وقت میں کاٹنے کی بجائے اس کے گچھوں کو علیحدہ علیحدہ کاٹنے کی کوشش کریں اور سونف کی کٹائی اس وقت شروع کی جائے جب سونف کا پودا اپنا قد پورا کر چکا ہو اور گچھوں میں دانے زر دی مائل ہو جائیں۔

محکمہ کے ترجمان نے بتا یا کہ سونف کی کاشت تقریباً پورے ملک میں کی جاتی ہے۔انہوںنے بتا یا کہ سونف کا پودا جھاڑی نما ہونے کے علاوہ تین سے پانچ فٹ تک اونچا ہوتا ہے۔انہوںنے کہا کہ سونف ایک انتہائی اکثیر چیز ہے جو آنکھوں کی بینائی قائم رکھنے سمیت دماغ کو طاقت بھی فراہم کرتی ہے۔

انہوںنے بتا یا کہ سونف کا تیل کھانے اور کھانا پکانے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔انہوںنے بتا یا کہ مئی کے مہینہ میں سونف کے بیجوں کے گچھے پک کر تیار ہو جاتے ہیں۔اس لئے ان کی کٹائی میں احتیاط کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

انہوںنے بتا یا کہ جو گچھے پہلے پک جائیں انہیں پہلے کاٹ لیا جائے اور بعد میںپکے ہوئے گچھوں کو بعد میں ہی کاٹا جائے۔انہوںنے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ کٹے ہوئے سونف کے گچھوں کو ٹاٹ پر بچھا کر سائے میں خشک کر لیں اور 2سے 3روز کے وقفہ کے دوران ان کو الٹاتے پلٹاتے رہیں

اور جب تما م گچھے اچھی طرح خشک ہو جائیں تو بیج کو چھڑیوں سے الگ کر کے محفوظ کر لیا جائے۔انہوںنے بتا یاکہ اس ضمن میں مزید معلومات محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔
٭٭٭
پاکستان کی پہلی آن لائن انوسٹمنٹ سروس

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) COVID19 جیسی خطرناک وبا نے دنیا کے ہر انسان پر کسی نہ کسی طرح اثر ڈالا ہے۔اس وباکے خوف نے ہمیں گھروں میں بند کر کے رکھ دیا ہے۔ لاک ڈا و¿ن سے معمولات زندگی تو سبھی کے درہم برہم ہوئے ہیں مگر خاص طور پر تنخواہ دار طبقے میں ضروریات زندگی کی فکر بڑھ گئی ہے۔

دنیا بھر میں معاشی حالات اتار چڑھاو کا شکار ہیں۔تمام بینک اپنی شرح میں رد ّوبدل کر رہے ہیں۔ دنیا کی معیشت اس لئے گر رہی ہے کہ لوگ اب گھر بیٹھے صرف اپنی ضروریات زندگی کو پورا کرنے کے لئے خرچ کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ کوئی خریدو فروخت نہیں کی جا رہی۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ لاک ڈاون میں ہم اپنے معاشی حالات کیسے برقرار رکھ سکتے ہیں۔یہ ایک اچھا موقع ہے کہ ہم اپنے اخراجات پر نظر ڈالیں اور روزانہ کی بنیاد پر کچھ بچت شروع کریں۔ابھی سے اپنے بچوں کے لئے کچھ رقم مختص کر نا شروع کریں اور اپنی ریٹائرمنٹ کے لئے منصوبہ بندی کریں۔

یہ لسٹ بڑھتی جائے گی لیکن اصل کام یہ ہے کہ اخراجات اور بچت کے تناسب کو کس طرح برقرار رکھا جائے اور اس پر لاک ڈاو¿ن کے بعد بھی عمل کیا جائے۔بدقسمتی سے پاکستان میں ایسے مواقع بہت محدود ہیں جہاں ایک عام انسان کم سے کم رقم میں بھی منافع بنا سکے۔

موجودہ حالا ت میں گھر سے نکلے بغیر یہ کام کرنا ناممکن لگتاہے مگر اب ایسا نہیں ہے۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ MCB Arif Habib کی جانب سے ایک شاندار ڈیجیٹل پلیٹ فارم "iSave” کا آغاز کیا گیا ہے جس کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی انوسٹمنٹ کی رقم جمع کروائی جاسکتی ہے۔

iSave پاکستان کی پہلی آن لائن انوسٹمنٹ سروس ہے جس سے ایک ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے Mutual Fund Account بنایا جا سکتا ہے اور Shariah compliant اصولوں کے تحت منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔

تو گھر بیٹھے بغیر کاغذی کارروائی کے آج ہی اپنا اکا و¿ نٹ بنائیں اور iSAVE Debit Card کے ذریعے رقم نکلوائیں۔ iSAVE پر اکاو¿نٹ بنانے کا طریقہ بہت آسان ہے۔ اکاو¿نٹ بناتے وقت اپنے CNIC اور Bank Account کی معلومات کو ساتھ رکھیں۔

iSAVE کی ایپ کھولیں۔اپنا موبائل نمبر،ای میل اور شناختی کارڈ نمبر درج کریں۔تصدیق کے لئے Activation Code درج کریں۔ذاتی معلومات درج کریں۔مکمل جائزہ لیں اور اپنی درخواست داخل کر دیں۔

لاک ڈا ون سے گھر بیٹھے فائدہ اٹھا ئیں اورآج ہی اپنا اکاو نٹ بنا ئیں۔iSAVE کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریںiSAVE Debit Card کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں
٭٭٭
کوروناوائرس کے خاتمے یا اثرکم کرنے کا گرمی کی شدت سے کوئی تعلق نہیں عالمی ادارہ صحت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا میں اپنے قدم جمائے ہوئے ہیں۔ ہر طرف اس کا خوف پھیلا ہوا ہے۔اس وقت دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاﺅن جاری ہے جس کے بعد لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

کورونا وائرس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ افواہیں بھی جنم لے رہی تھیں جس میں کہا جا رہا تھا کہ اگر سورج کی شعاعوں یا 25 فیصد سے زیادہ درجہ حرارت میں باہر نکلا جائے گا تو کورونا وائرس آپ پر اثر نہیں کرے گا۔

عالمی وبا پھیلنے کے بعد سے ہی لوگوں کو ہدایات جاری کر دی گئی تھیں کہ صرف اسی معلومات پر عمل کریں جو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دی جائے۔ اب ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سورج کی شعاعوں اور 25 فیصد سے زیادہ درجہ حرارت میں باہر نکلنے سے وائرس سے نہیں بچا جاسکتا۔

اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ اسے کورونا وائرس متاثر نہ کرے تو اس کے لئے اسے بار بار ہاتھ دھونے ہوں گے جب کہ منہ، ناک اور آنکھوں کو ہاتھ لگانے سے بھی گریز کرنا ہو گا۔مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس نے ان ممالک کو بھی متاثر کیا ہے جہاں گرمی کی شدت بہت زیادہ ہوتی ہے،

اس لئے اس وائرس کے خاتمے یا اثر کم کرنے کا گرمی کی شدت سے کوئی تعلق نہیں۔ خیال رہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

کورونا وائرس نے اس وقت ہر ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ،امریکہ جیسے ملک بھی اس کی لپیٹ میں آگیا ہے جس کے بعد عالمی سطح پر تمام ممالک کی جانب سے اس پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اس میں ابھی تک کسی قسم کی کوئی کا میابی سامنے نہیں آئی۔

خیال رہے اس وقت دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 39 ہزار افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔
٭٭٭
آم کے باغبان ناغے پرکرنے اور فاسفورس ‘پوٹاش‘جپسم کھاد ڈال کر ہلکی آبپاشی کریں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے آم کے باغبانوں کو ناغے پرکرنے اور فاسفورس ‘پوٹاش‘جپسم کھاد ڈال کر ہلکی آبپاشی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ آم کے باغات میں نشوونما کے مرحلہ کے دوران پھول آنے اور نئے پتے نکلنے کا آغازہوچکاہے

اسلئے باغبان فاسفورس اور پوٹاش کا تیسراحصہ جبکہ جپسم ڈالنے سمیت عناصرصغیرہ کا سپرے مکمل کرلیں۔ترجمان محکمہ زراعت نے کوبتایا کہ باغبان کھادڈالنے کے بعد ہلکی آبپاشی بھی کریں اور کیڑے مکوڑوں کے حملوں کا بھی بغورجائزہ لیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ جب آم کے پودے پر 40فیصد کے قریب پھول آجائے تو حفاظتی سپرے میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیاجائے بٹوروالے پھولوں کو سبزحالت میں خشک ہونے سے پہلے کاٹ کر تلف کردیاجائے اور مکمل پھول آنے پر یوریاکھاد ایک کلو گرام فی پوداڈال دی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ پھول آنے کے مرحلہ پر کاشتکارکھادوں کا استعمال محکمہ زراعت کی مشاورت سے کریں‘باغات میں گہری جڑ والی فصلوں کی کاشت نہ کی جائے۔
٭٭٭
کمادکی مونڈھی فصل کو نائٹروجنی کھاد مٹی چڑھاتے وقت ڈالنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کوکمادکی مونڈھی فصل کو نائٹروجنی کھادکی پہلی قسط رواں ہفتے میں مٹی چڑھاتے وقت ڈالنے کی ہدایت کی۔ترجمان محکمہ زراعت نے ” صحافیوں“کوبتایاکہ جڑوتنے کے گڑوﺅں کے تدارک کے لئے مناسب دانے دار زہریں ڈال کر کھیت کو پانی لگادیں‘

کلراٹھی زمین یا ٹیوب ویل کے پانی کے ناموزوں ہونے کی صورت میں ایس ایس پی کھاد کا استعمال کریں اوریوریاکی مقدار ایک بوری فی ایکڑ بڑھا دیں ‘کماد کی فصل پر مئی سے جون تک تنے کے بورجبکہ مئی سے اکتوبر تک جڑکے بور کا حملہ ہوتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار محکمہ زراعت یا شوگرملز کی لیبارٹریوں سے دستیاب مفید کیڑوں‘ٹرائایکوگراما‘ کے کارڈلے کر شروع ہی سے کھیتوں میں لگائیںاس اقدام سے سنڈیوں کے تدارک میں مددملے گی۔
٭٭٭
پاکستان میں پیٹرول کی قیمت علاقائی ممالک بھارت، بنگلادیش، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات میں سب سے کم ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پاکستان میں پیٹرول کی قیمت علاقائی ممالک بھارت، بنگلادیش، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات میں سب سے کم ہوگئی۔ پاکستان کے مقابلے میں بھارت میں پیٹرول چھیانوے فیصد اور بنگلادیش میں ایک سو چار فیصد تک مہنگا ہے۔

قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد پاکستان میں ایک لیٹر پیٹرول 81 روپے 58 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے جو تقریبا ً ڈالر میں فی لیٹر 51 سینٹس بنتا ہے۔اگر بھارت میں دیکھیں تو نئی دہلی میں فی لیٹر پیٹرول 92 سینٹس اور ممبئی میں ایک ڈالر سے زیادہ میں فروخت ہو رہا ہے۔

اس کا پاکستانی کرنسی میں حساب لگائیں تو ایک لیٹر پیٹرول نئی دہلی میں 146روپے 24 پیسے جبکہ ممبئی میں 160روپے 36 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔اسی طرح بنگلادیش میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت ایک ڈالر سے زیادہ ہے جو پاکستانی کرنسی میں 166 روپے 82 پیسے بنتی ہے۔

سری لنکا میں بھی فی لیٹر پیٹرول 85 سینٹس اور پاکستانی کرنسی میں 135 روپے 73 پیسے کا ہے نیز متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمت پاکستان سے معمولی زیادہ ہے، جو 52 سینٹس اور پاکستانی کرنسی میں 82 روپے 85 پیسے ہے۔
٭٭٭
نوکریوں سے بر طرف افراد کو خصوصی پیکج دینے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے نوکریوں سے بر طرف افراد کو خصوصی پیکج دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نجی ٹی وی کیمطابق کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاو¿ن سے متاثر ہو کر ملازمتیں کھونے والے افراد کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی پیکج کا فیصلہ کیا ہے۔

اس پیکج کے تحت ملازمتوں سے برطرف افراد کو حکومت 12000 روپے فی کس دے گی، وزیر اعظم کی ہدایت پر بے روزگار افراد کے لیے خصوصی پورٹل بھی تیار کر لیا گیااس پورٹل کے ذریعے معیار پر پورا اترنے والے بے روزگار شخص کو وفاقی حکومت 12 ہزار روپے دے گی۔
٭٭٭
پھل کی مکھی کے کیمیائی انسداد کیلئے نئی کیمسٹری کی حامل سفارش کردہ زہریں استعمال کریں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)باغبان پھل کی مکھی کے کیمیائی انسداد کیلئے محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے مقامی عملہ کے مشورہ سے نئی کیمسٹری کی حامل سفارش کردہ زہریں استعمال کریں۔

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا ہے کہ پھل کی مکھی کے میزبان پودوں میں امرود، آم، لوکاٹ، جامن، ترشاوہ اور آرڑو شامل ہیں، پھل کی مکھی اپنی افزائش نسل پھل کے اندر ہی رہ کر کرتی ہے اور بڑی ہو کر پھل سے زمین میں داخل ہوجاتی ہے

اور پیوپے کی شکل میں زمین میں رہتی ہے پھر خول اتار کر پروانے کی صورت میں زمین سے باہر آکر نر اور مادہ ملاپ کرتے ہیں۔تر جما ن کے مطابق مادہ مکھی ملاپ کے بعد پھر پھل کے اندر انڈے دیتی ہے اور اپنی افزائش نسل جاری رکھتی ہے،

نر مکھی کو کنٹرول کرنے کیلئے فیرومون، میتھائل یوجینال اور پروٹین ہائیڈرولائزیٹ کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ پھل کی مکھی کے لئے بے حد کشش رکھتا ہے۔تر جما ن نے بتا یا کہ فیرومون پھندے کے استعمال سے پھلوں کے باغات میں پھل کی مکھی کے طریقہ انسداد کو بہتر بنایا گیا ہے

جو نر کیڑے کے انسداد کا بہترین علاج ہے، فیرومون محلول میتھائل، یوجینال اور میلاتھیان سے تیار کیا جاتا ہے، اس محلول میں ڈبو کر پلاسٹک کے گول پھندے میں ڈال دیا جاتا ہے جس کی شرح 6 پھندہ فی ایکڑ ہوتی ہے اور اس طرح پھل کی مکھی کا حملہ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے

جب اس کا موازنہ 50 سے 60 فیصد کے پہلے دورانیے سے کیا جاتا ہے، اس سے کاشتکاروں کیلئے پھل کی مکھی کو کنٹرول کرنے کیلئے زہروں کا استعمال بھی 80 سے 90 فیصد کم ہوجاتا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ چنائی کے بعد پھل کو 60منٹ کیلئے 5 فیصد نمک کے محلول میں رکھیں جس سے پھل کی مکھی کے انڈے مر جائیں گے اور پھل کو بعد میں اچھی طرح صاف کرلیں۔
٭٭٭
پٹرولیم مصنوعات میں نمایاں کمی کا اقدام خوش آئند ہے،شہری حلقے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں نمایاں کمی کا اقدام خوش آئند ہے، اب ٹرانسپورٹرز حضرات کو بھی چاہئے کہ کرایوں میں فوری کمی کو یقینی بنائیں، اگر پٹرولیم مصنوعات میں معمولی اضافہ ہوتا ہے

تو ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ کیا جاتا ہے، انتظامیہ کرایوں میں کمی کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔اس سلسلہ میں عوامی و سماجی حلقوں نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں تاریخی کمی کا اعلان کیا گیا ہے،

ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی فوری طور پر کمی کی جائے، شہر کے اندر چلنے والی رکشوں اور چنگ چی کے کرایوں میں بھی کمی کی جائے، شہر میں کرایہ فی الفور 10 روپے کیا جائے کیونکہ پٹرولیم مصنوعات میں حکومت نے بہت بڑا ریلیف دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام شہروں کی ضلعی انتظامیہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے اعلان کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان کروا کر عوام کو ریلیف فراہم کرے۔
٭٭٭
کمپنیوں نے ری فنانس سکیم کے تحت قرضہ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کردیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 700 سے زائد کمپنیوں نے ری فنانس سکیم کے تحت قرضہ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

کورونا وائرس کی وباءکی وجہ سے وفاقی حکومت کی ہدایت پر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے لاک ڈاﺅن اور تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کی کمی کے باعث نجی صنعتوں کو 3 فیصد شرح سود پر ری فنانس سکیم کے تحت قرضوں کافیصلہ کیا

تاکہ نجی صنعتیں اپنے ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنا سکیں اور لاکھوں کارکنوں کو بے روزگاری سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ری فنانس سکیم کے اعلان کے بعد بینکوں اور مالیاتی اداروں سے قرضہ کے لئے اب تک 700 سے زیادہ کمپنیوں نے اپلائی کیا ہے

جبکہ ابھی مزید کئی ادارے قرض کے حصول کے لئے معلومات حاصل کر رہے ہیں۔توقع ہے کہ 65 ارب روپے کی ری فنانس سکیم کے تحت استفادہ کے خواہش مند نجی اداروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا اور سکیم کے تحت قرضہ کا حصول 100 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا۔

صنعتی شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ آنے والے مہینوں کے دوران مزید کمپنیاں درخواستیں جمع کرائیں گی کیونکہ ابھی تک بینکوں سے معاملات حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالی مشکلات کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ صنعتیں کم شرح سود کی ری فنانس سکیم سے استفادہ کی خواہش مند ہیں اور اس سکیم کے تحت جاری قرضوں کا حجم ایک سو ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

انہوں ے کہا کہ سکیم سے صنعتی کارکنوں کو بے روزگاری سے تحفظ فراہم کرنے میں نمایاں مدد ملے گی۔
٭٭٭
نئے کرایہ نامہ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی(پی ٹی ای) نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد یکم مئی سے صوبہ خیبرپختونخوا کے بڑے شہروںکے مابین مختلف روٹس پرڈیزل سے چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مناسب ردوبدل کرکے نئے کرایہ نامہ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔

صوبائی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے یکم مئی 2020 سے ڈیزل کی قیمت میں 107 روپے فی لٹرسے 80 روپے فی لٹرکمی کردی ہے

جس کے باعث صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ڈیزل سے چلنے والی مسافرگاڑیوں کے لئے فی کلومیٹر کے حساب سے کرایہ مقرر کردیا ہے جو فوری طورپرنافذالعمل ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کا 320 کلومیٹر کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس کے لئے 304 روپے‘ اے سی بس کا کرایہ368 روپے‘ عام بس کا کرایہ 256 روپے فی مسافر مقرر کردیاگیا
٭٭٭
رواں سال کے لیے صدقہ فطر کی کم سے کم رقم 90 روپے مقرر

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پاکستان علماءکونسل کے زیر انتظام دارالافتاء پاکستان نے رواں سال کے لیے صدقہ فطر کی کم سے کم رقم 90 روپے مقرر کی ہے۔ صدقہ فطر اور فدیہ کی کم ازکم مقدار چکی کاآٹاپونے 2سیر یا اس کی قیمت 90روپے فی کس ہے،

گندم کے حساب سے یہ فطرہ کی کم سے کم رقم ہے جب کہ جو کے نصاب سے فطرہ 260روپے اور کھجور کے نصاب سے 1100روپے،کشمش کے نصاب سے 1900روپے بنتا ہے۔مذکورہ قیمتیں درمیانی درجے کہ اجناس کے اعتبار سے ملک کے بڑے شہروں اور ان کے مضافات کیلئے مقررکی گئی ہیں

دیگر علاقوں میں رہنے والے اپنے اپنے علاقوں میں اجناس کہ قیمت کے حساب سے صدقہ فطر ادا کریں۔ دارالافتاء پاکستان نے یہ بھی کہا ہے کہ لاک ڈاون کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر صدقہ فطراگر عید الفطر سے پہلے ادا کردیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔

چیئرمین پاکستان علماءکونسل و صدر دارالافتاء پاکستان نے کہا ہے کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں، جو لوگ روزہ نہیں رکھ سکتے وہ 30 روزوں کا فدیہ ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ جو مسلمان اتنا مال دار ہو کہ اس پر زکوة واجب ہو یا اس پرزکوة تو واجب نہیں لیکن ضروری اسباب سے ز ائد اتنی قیمت کا مال یا سامان اس کے پاس موجود ہے

جس کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی یا ساڑھے سات تولہ سونے کی قیمت کے برابر پہنچتی ہو تو اس پر عیدالفطر کے دن صدقہ دینا واجب ہوتاہے چاہے وہ مال تجارت کا ہو یانہ ہو اور چاہے سال پورا گزر چکا ہو یا نہ گزرا ہو اور اس صدقہ کو شرع میں صدقہ فطر کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے دن جس وقت فجر کا وقت آتا ہے (یعنی جب سحری کا وقت ختم ہوتاہی) اسی وقت یہ صدقہ واجب ہوتا ہے اور عید کی نماز کے لیے جانے سے پہلے پہلے اسے ادا کرنا ضروری ہے۔
٭٭٭
ضلعی انتظامی افسران، یونین کونسل سیکریٹریز اور اساتذہ کے ضلع بھر کی مساجد میں روزانہ کی بنیاد پر دورے جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے اجتماعی نماز تراویح کے حوالے سے جاری کردہ 20 نکاتی احتیاطی تدابیر پر عمل درامد کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامی افسران، یونین کونسل سیکریٹریز اور اساتذہ کے ضلع بھر کی مساجد میں روزانہ کی بنیاد پر دورے جاری ہیں

اور حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کروانے کے ساتھ ساتھ آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نماز تراویح کے دوران کورونا وائرس پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے نمازیو ں اور صفوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کرنے کو یقینی بنائیں۔محکمہ بلدیات کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مساجد میں جراسیم کش سپرے کئے جا رہے ہیں۔
٭٭٭٭

About The Author