دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

03مئی 2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان:

تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی موٹر سا ئیکل چوری میں ملوث ملزمان سے چوری شدہ 1 موٹر سائیکل اور 91 ہزار روپے ریکوری کی مد میں برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔

اس موقع پر شہریوں نے محکمہ پولیس کا شکریہ اداکیا اور SHO کی کارگردگی کو سراہا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق آفاق نے بتلایا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر موٹر سائیکل چوری میں

ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں لانے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ٹیم نے چوری میں ملوث ملزمان محمد زاہد اور منور ظریف کو گرفتار کر لیا

اور دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے مقدمہ 403/19، 18/20، 43/20 اور مقدمہ 56/20 میں چوری کیا گیا

1 عدد موٹر سائیکل جبکہ91 ہزار ریکوری کی مد میں برآمد کر لییایس ایچ او کہنا تھا کہ ڈی پی او اختر فاروق کی ہداہت پر ملزمان سے برآمد کیا گیا

موٹر سائیکل اور رقم مالکان کے حوالے کر دی گئی ہے۔


ڈیرہ غازیخان:

قرنطینہ سنٹر پر اپنے فرائض سر انجام دینے والے پولیس کے جوانوں کے کورونا ٹیسٹ کا عمل شروع۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے حکم پر پولیس افسران وملازمین کی صحت کے معیار

کو جانچنے کے لیے کورونا ٹیسٹ کا عمل پولیس لائن شہداء ہال میں آ ج سے شروع کیا گیا ہے۔مرحلہ وار ڈیرہ غازیخان پولیس کے افسران وجوان جنہوں نے قرنطینہ سنٹر اپنے اپنے فرائض سر انجام د ئے

ان سب کا باری باری ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ماہر ڈاکٹر کورونا سے بچاؤ کے لیے ان کو مفید مشورے بھی دے رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈی پی او اختر فاروق کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر قرنطینہ سنٹر پر اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور جذبے سے ادا کیے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان :

تھانہ سٹی پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری،

ملزم گرفتار منشیات برآمدترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

تھانہ سٹی کے ایس ایچ او فاروق آفاق انسپکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ساجد علی عرف بکرا سے دوران کاروائی 1900 گرام چرس برامد کر لی

اور ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔اس موقع پر فاروق آفاق ایس ایچ او سٹی کا کہنا تھا کہ معاشرے میں ایسے لوگوں کی گنجائش نہ ہے تمام برائیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔


ڈیرہ غازیخان :

اللہ ہر اس صحافی کی حفاظت کرے جو سچ اور حق کی آواز بنتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان اختر فاروق نے صحافت کے عالمی دن کے موقع پر

اپنے ایک بیان میں کیا ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان اختر فاروق نے بتلایا کہ آج آزادی صحافت کا عالمی دن ہے

اللہ ہر اس صحافی کی حفاظت کرے جو سچ اور حق کی آواز بنتے ہیں

جو عوام تک سچائی لاتے ہیں اپنے قلم، ایمان کا سودا نہیں کرتے بھلے انہیں کوئی بھی لالچ دیا جائے ایسے صحافیوں کو کو میرا سلام ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

دنیا بھر کی طرح 3مئی آزادی صحافت کا عالمی دن ڈیرہ غازیخان میں بھی منایا گیا اس حوالے سے سماجی فاصلے قائم رکھتے ہوئے ایک سادہ تقریب منعقد ہوئی

جس میں پریس کلب کے سینئر وجو نیئرممبران اشرف بزدار، طارق اسماعیل،سہیل رضادرانی، یعقوب خان بزدار، فاروق غوری، سجاد چنوں، بخت کھوسہ، اخترعلی گجر، شاہدخٹک،

شمشاد احمد، محمد حسین، ریاض جاذب، طارق برمانی، سلیم بزدار،اختر پتافی،مدثر لشاری، شاہد اعوان، منظور لغاری،محمد شائیگان درانی، محمدعاشراشفاق، احمد قریشی،

فواد خان، سلیم رضا، جاوید بروہی،محمد طاہر جاوید،فہد نصیر ودیگر درجنوں ممبران نے شرکت کی اس موقع پر سینئر صحافی اشرف خان بزدار،

طارق اسماعیل، شمشاد احمد، اختر گجر، سہیل رضا درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی دن کے موقع پر ہم جرنلسٹ اس بات کی تجدید کرتے ہیں کہ

کسی بھی پرتشدد عناصر یا ریاستی دباؤکے بغیر قلم کی حرمت کا خیال رکھتے ہوئے آزاد، حقائق پر مبنی درست اور ذمہ دارانہ اطلاعات عوام تک پہنچانے کے ساتھ اپنے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے

جدوجہد کرتیرہیں گے جبکہ صحافی اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی یکسوئی سے جاری رکھنے کا عزم بھی کرتے ہیں۔

پاکستان میں اگرچہ صحافت کوریاست کا چوتھا ستون تسلیم کیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان میں صحافیوں کے ساتھ حکومتی اور سیاسی جماعتوں کی سطح پر پرتشدد واقعات آمرانہ دور کے

تلخ تجربوں کے ہمراہ بعض اوقات جمہوری ادوار میں بھی زیادتیوں کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔

صحافیوں کے حقوق انہیں میسر نہیں کئے جارہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر شہر میں صحافیوں کو رہائشی کالونیاں فراہم کرے

اورانکے بچوں کو مفت تعلیم اور مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جائے۔ کیونکہ صحافی دھوپ، چھاؤں، گرمی و سردی، وبائی امراض سمیت ہر مشکل موقع پر فرنٹ لائین پر کھڑے ہوتے ہیں

ملک میں دیگر تین ستون کو جو مراعات مل رہی ہیں۔ وہ ہمارا بھی حق ہے۔وزیراعظم عمران خان ان وہ تمام مراعات چھوتھے ستون کو بھی دینے کا اعلان کریں

انہوں نے کہا کہ یہ صحافیوں کاجائز مطالبہ ہے اب تک جتنے صحافی شہید ہوچکے ہیں حکومت انکے بیوی بچوں کی کفالت کرے انہیں امداد دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیابھر کے شہدائے صحافت کو سلام اورخراج عقیدت پیش کرتے ہیں اس موقع پر دیگر ممبران نے بھی خطاب کیا

اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا کہ میر شکیل الرحمن کو فوری طور پر رہا کیا جائے اورآخر میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہید ہونے والے تمام صحافیوں اور کررونا وباء کے خاتمہ کے لئے دعا کی گئی.


ڈیرہ غازیخان :

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے ”آزادی صحافت کے عالمی دن” کے موقع پر ڈی جی خان کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ

مارشلائی دور سے زیادہ آج صحافت کو مشکلات اور چیلنجز درپیش ہیں اقتدار میں رہنے والی جماعت ہی آزادی صحافت کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن جاتی ہے

قلمکاروں کی ”قلم” کو کنٹرول کرنے کے لیے ان کے سر ”قلم” کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے اشتہارات کی بندش، واجبات کی عدم ادائیگی،

میڈیا ہاوسز کے مالکان اور کارکنان کی گرفتاری ان پر مقدمات انتہائی حد تک بڑھتے جارہے ہیں صحافت ریاست کا اہم ستون ہے اپوزیشن کی ہر جماعت آزادی صحافت کی علمبردار ہوتی ہے

جبکہ اقتدار میں آکر وہی جماعت آزادی صحافت کے لیے سب سے برا خطرہ بن جاتی ہے لکھاری اورصحافی کے قلم کو کنٹرول کرنے کے لیے لالچ اور دھونس اگر کام نہیں آتے تو پھر قلمکار کے سر

کو قلم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے میڈیا ہاوسز کو کنٹرول کرنے اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پر اپنا تسلط قائم کرنے کے لیے آج جس انداز میں حربے استعمال کئے جارہے ہیں

وہ انتہائی قابل مذمت ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی اس آزمائش کی گھڑی میں بھی سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے آل صحافت ہی نظر آتے ہیں

صحافت کو کنٹرول کرنے کے لیے حکمران اطلاعات کے شعبوں میں نت نئی تبدیلیاں اس لیے کررہے ہیں تاکہ وہ صحافت کے حوالے وہ تمام مقاصد مکمل حاصل کئے جاسکیں

وزارت اطلاعات میں تیسری تبدیلی ”تبدیلی سرکار“ کا بڑا کارنامہ نظر آتا ہے لیکن کل کے عہدیداروں کو فارغ کرتے وقت اشتہارات میں بدعنوانی کا الزام حکومت ہی لگا رہی ہے

عجیب ستم ظریفی ہے کہ دواؤں کا اسکینڈل ہو چینی و آٹے کی ذخیرہ اندوزی ہو ناجائز سبسڈی ہو یا اشتہارات میں کمیشن کا معاملہ ہو ملوث عناصر کو عہدوں سے فارغ کرنے

یا اس میں تبدیلی ہی کو سزا تصور کیا جارہا ہے غیر منتخب مشیروں اور ترجمانوں کی بھرمار کے باوجود حکمران پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر اپنے نمائشی کارکردگی سے مطمئن نظر نہیں آتے

حافظ حسین احمد نے کہا کہ عمران خان اور ان کی جماعت کو گمنامی کے فرش سے اقتدار کے عرش تک پہنچانے والی میڈیا آج ان ہی حکمرانوں کو اس لیے کھٹکتی ہے کہ

وہ ان کے ماضی کے دعوؤں اور وعدوں کو بار بار دکھاتے ہیں حافظ حسین احمد توقع ظاہر کی ہے کہ قلم کی آبرو کو قائم رکھنے والے قلمکار کالے دھندے کرنے والوں کے کرتوت قلمبند اور فلمبند کرتے رہیں گے

پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے صحافت کی مکمل آزادی اور ان کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوراً ان اقدامات پر نظر ثانی کی جائے.


ڈیرہ غازیخان:

کوروناکیس ڈیرہ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزیاں جاری لاک ڈاون صرف نام تک محدود کاروباری مراکز کھل گئے بازاروں اوراہم شاہراوں پرلوگوں کے مجمع پولیس خاموش تماشائی تفصیل کیمطابق

مک بھر میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشہ میں پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب بھرمیں دفعہ 144 کے تحت لاک ڈاون کیاجارہاہے

لیکن وزیراعلی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازیخان میں گزشتہ روز سے کوروناکیس پازٹیو انے کے باوجود لاک ڈاون صرف نام تک محدود ہوگیاہے

ضلع بھرمیں دفعہ 144 کی مکمل خلاف ورزیاں کی جارہی ہے اہم شاہراوں چوکوں ہوٹلوں پرائیویٹ اسپتالوں سمیت سرکاری ہسپتال ٹیچنگ میں بھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی جارہی ہے

جہاں پردرجنوں افراد بغیرفاصلہ کے ڈیرے لگائے بیٹھے ہیں اور شہرکے بازار بھی کھل چکے ہیں جہاں پردرجنوں خواتین مرد شاپنگ کیلئے سڑکوں پرگھومتے دیکھائی دیرہے ہیں

تھانہ صدر بی ڈویژن سٹی اور سول لائن گدائی کے اہم شاہراؤں پر ریڑھی بانوں کے دن رات ڈیرے لگے ہوئے ہیں

اور کاروباری مراکز بھی کھلے ہیں اور کریا نہ سٹور زبھی رات کو گیارہ بجے تک کھلے رہتے ہیں جہاں پر عوام کا جم غفیر جمع ہوتا ہے

عوامی سماجی حلقوں نے آر پی او ڈیرہ غازیخان عمران احمر اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے دفعہ 144 لاک ڈاون پرایس اوپیزکے تحت عملدارآمد کرانیکامطالبہ کیاہے۔


ڈیرہ غازیخان:

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن مدثر ریاض ملک نے ڈیرہ غازی خان میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے حوالے سے مجوزہ سائٹ کا صدر چیمبر آف کامرس

سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ کے ہمراہ دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز کارپوریشن خالد رحمان ،ریجنل ڈائریکٹر سلیم قیصران محکمہ ریونیو کے آفیسران اور چیمبر کے عہدیدار بھی موجود تھے

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن مدثر ریاض ملک نے تمام متعلقہ آفیسران کو انڈسٹریل اسٹیٹ کا پی سی ون فوری طور پر تیار کر نے کا حکم دیا اور کہا کہ

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ڈیرہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرانا چاہتے ہیں تاکہ اس علاقے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہواور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں

ڈیرہ غازی خان میں تفصیلی وزٹ کے بعد منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز ،سابق کمشنر مدثر ریاض ملک نے تونسہ کا بھی دورہ کیا جہاں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا نئی عمارت کا کام چیک کیا

اس موقع پر ڈائریکٹر ورکس خالد رحمن اور ریجنل ڈائریکٹرڈیرہ سلیم قیصرانی موجود تھے ایم ڈی مدثر ریاض ملک نے آرٹیزن ویلج کی جگہ کا معائنہ کیا

اور جگہ کی نشاندہی کے احکامات جاری کئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وہوا میں گزشتہ دورہ کے حوالے سے وہوا کا بھی دورہ کیا

جہاں پر انہوں نے چھوٹے قرضہ جات جاری کرنے کے احکامات جاری کئے اور وہوا میں خواتین کے لئے دستکاری کی ٹریننگ کا حکم جاری کیا

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی تکمیل کے لئے تونسہ اور وہوا میں غریب دستکار کے لئے قرضہ سکیم شروع کر دی ہے

اس موقع پر ڈائریکٹر صبیح ذکاء،رحیم سرفراز اور خیر محمد بزدار بھی موجود تھے ۔


ڈیرہ غازیخان :

کوہ سلیمان بارتھی کے قریب مسافر ڈالہ کا ٹائی راڈ ٹوٹنے سے ڈالہ قلابازیاں کھا کر الٹ گیا،

چھ افراد زخمی، ریسکیو اہلکاروں نے آر ایچ سی بارتھی ہسپتال منتقل کردیا

تفصیلات کے مطابق کوہ سلیمان بارتھی کے علاقہ نزد لوپھانی دف میں تیزرفتار مسافر ڈالا کا ٹائی

راڈ موڑ کاٹتے ہوئے ٹوٹ گیا جس کے سبب ڈالا قلابازیاں کھا کر الٹ گیا

حادثہ کے نتیجہ میں ڈالہ میں سوار چھ افرادکالوخان، محمدامین،کریم بخش،مقصود احمد،

بخت محمد، اور محمد آصف شدید زخمی ہوگئے ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر

زخمیوں کوطبی امداد دینے کے بعد آر ایچ سی ہسپتال بارتھی منتقل کردیا

جہاں پر ڈاکٹروں کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جا رہی ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

علماء کرام قانون کوہرگزہاتھ میں نہ لیں ماہ رمضان میں صدارتی ایجنڈے 20 نکاتی پرعمل کریں قانون کوہاتھ میں لینے والے علماء کرام کاہم ساتھ نہیں دینگے

ان خیالات کااظہار تحصیل امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث کوٹ چھٹہ و ضلعی ممبرامن کمیٹی عبدالمالک مکی نے علماء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا

کورونا وائرس دفعہ 144 حکومت پنجاب کی ہدایات پرمکمل عمل کیاجارہاہے علماء کرام قانون کوہاتھ میں ہرگز نہ لیں

حکومت کی ہدایات کو ممبرپرکھڑے ہوئے عوام میں بیان کیا جائے انہوں نے کہا ماہ رمضان میں نماز باجماعت اور نماز تراویح کیلئے صدر عارف علوی اور جید علماء کرام کے

بیس نکاتی ایجنڈے پرعمل کیا جائے اس ایجنڈے پرعمل کرتے ہوئے نماز تراویح ادا کی جائے عبدالمالک مکی نے مزید کہا

جو علماء کرام حکومتی تدابیر اور بیس نکاتی ایجنڈے پر عمل نہیں کرینگے قانون کوہاتھ میں لینگے ان کی مکمل مخالفت کی جائے گی

ان کا ساتھ نہیں دیاجائے گا انہوں نے جماعت اہلحدیث کے علماء کرام خطباء کرام اور متولیان مساجد سیاپیل کی کہ وہ حکومت کاساتھ دیں تاکے کورونا کوہم ہرانے میں کامیاب ہوسکیں۔


ڈیرہ غازی خان

جمعیت علماءاسلام جنوبی پنجاب کے نائب صدر مولانا عبدالحمید بزدار نے کہا ہے کہ قادیانیت کے کفر و دجل میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے

امت مسلمہ بیدار اور متفق ہے قادیانیوں کو اپنے نظریات امت مسلمہ پر ٹھونسنے اور اسلام کے پردے میں اپنے آپ کو چھپانے کی کوشش میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے

حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ قادیانیت کی سازشوں سے خبر دار رہے

پاکستان کی قومی اسمبلی 1974 کا متفقہ فیصلہ سب کے سامنے ہے کہ

قادیانی غیر مسلم اقلیت قرار پائے قادیانی آئین پاکستان کو تسلیم کریں اور حکومت وقت انہیں آئین پاکستان پا پابند بنائے.


ڈیرہ غازی خان :

نامعلوم تخریب کاروں کی طرف سے کوئٹہ روڈ کے نزدیک ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ،

زور دار دھماکے سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ڈی پی او اختر فاروق ، سی ٹی ڈی،ریلوے پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں

اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام پانچ بجے ڈیرہ سے کراچی ٹریک کو گدائی چونگی کوئٹہ روڈ کے نزدیک دھماکہ خیزمواد سے اڑانے کی نامعلوم تخریب کاروں کی طرف سے

کوشش کر تے ہو ئے ٹریک کے ساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کر کے اڑا دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ڈیرہ اختر فاروق پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے

صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ ابتدائی طور پر تخریب کاری کا واقعہ لگتا ہے

تاہم ریلوے پولیس، سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے بعد اصل صورتحال واضح ہو گی انہوں نے کہا کہ

واقعہ کی فوری تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں اور اس کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا یا جا ئے گا ڈی پی او نے کہا کہ

ٹرینیں بند ہو نے کی وجہ سے کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ادھرڈی پی او کی ہدایت پر ضلعی پولیس ،سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر

شواہد اکٹھے کر نے شروع کر دیئے ہیں موقع پر موجود عینی شاہد فیاض نے بتایا کہ وہ لوگ قریبی مسجد میں نماز عصر ادا کررہے تھے کہ

زور دار سھماکے کی آواز آئی اور عمارت لرز گئی نمازی اور اہل علاقہ دھماکے کی آواز کی جان دوڑے تو یہاں ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے

اور گڑھا بھی پڑ گیا ہے علاقہ مکین خوفزدہ ہیں فوری طور پر تحقیقات کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جا ئے.

About The Author