دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

02مئی 2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

( آفتاب نواز مستوئی سے )

صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

کارونا وائرس سے بچاو کے لیے لوگوں کو چاہیے کہ وہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عمل کریں۔ یہ باتیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کمپلیکس کے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی، چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر محبت علی، لائیو سٹاک،ڈی او انڈسٹری اور مارکیٹ کمیٹی اور زراعت کے افسران موجود تھے۔

اجلاس میں انسداد کارونا وائرس اقدامات، گندم خریداری مہم، انسداد ٹڈی دل آپریشن اور اشیاء خوردونوش کی قمیتوں کے کنٹرول بارے میں بریفنگ دی گئی۔

محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ ضلع راجن پور میں 22لوگوں میں کارونا مثبت آیا تھا جن میں سے بیشتر کا تعلق تبلیغی جماعت سے تھا،

ان میں سے 20 لوگ صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں بقیہ2 افراد کے ٹیسٹ رزلٹ آنے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے روزانہ کی بنیاد پر سبز ی و فروٹ منڈی کے علاوہ مختلف مارکیٹوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس چھاپے مار رہے ہیں۔

رمضان المبارک کے مہینے uhمیں ذخیرہ اندوزوں اور زیادہ منافع خوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کی جارہی ہیں۔

گندم خریداری مہم بارے بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ باردانہ کی تقسیم کا عمل تقریبا مکمل کر دیا گیا ہے جبکہ 71 فیصد سے زائد گندم خریدی بھی جا چکی ہے۔

اس موقع پر ضلع راجن پور میں ڈینگی کے حوالے سے بھی صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی۔


راجن پور۔

( آفتاب نواز مستوِئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔سبزی و فروٹ کے نرخ چیک کیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کو حکومتی مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کسی غفلت کو برداشت نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت ایام میں گراں فروشوں کو لوگوں کی

جیبیں کاٹنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی۔


راجن پور۔۔۔

( آفتاب نواز مستوئی )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اونگزیب سندھو کے ہمراہ ضلع راجن پور کے علاقہ میں ٹڈی دل کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور نے کہا ہے کہ ٹڈی دل ایک ہجرت کرنے والا کیٹرا ہے جو نہ صرف پاکستان کے کئی علاقوں میں بلکہ کئی دیگر ممالک میں آفزائش پا رہا ہے۔

ٹڈی دل کا پھیلاو اس قدر تیز ہوتا ہے کہ چند ہفتوں میں ہی اس کے لاکھوں جھنڈ کروڑوں کی تعداد ٹڈیاں پیدا کرتے ہیں۔

ٹڈی دل کو قدرتی غیر کیمیائی اور کیمیائی طریقوں سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر راجن پور نے کہا ہے کہ

ضلع راجن پو رمیں ٹڈی دل کے خلاف پوری قوت کے ساتھ آپریشن جاری ہے اورکافی حد تک ٹڈی دل کا خاتمہ بھی کر دیا گیا ہے

فیڈرل پلاٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ فضائی و زمینی آپریشن میں ہیلی کاپٹر، سپرے طیارہ، ڈیفنڈر سمیت دیگر بھاری مشینری بھی استعمال کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے خلاف کاشتکاروں اور زمینداروں کو بھی آگاہی دی جا رہی ہے

آپریشن بہت مشکل ہے مگر سب ادارے مل کر اس کے خلاف حالت جنگ میں ہیں یہ آپریشن جلد نتیجہ خیز ثابت ہو گا۔


راجن پور۔۔۔

( آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی زیر صدارت مختلف سماجی تنظیموں کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں کنگ سعود اور حیات فاونڈیشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اس موقع پر سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے کہا ہے کہ کارونا کے حوالے سے ہم ضلع راجن پور کے مختلف علاقوں میں مستحق افراد میں خشک راشن تقسیم کرنا چاہتے ہیں

اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کا تعاون چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور نے کہا ہے کہ

ضلع راجن پور ایک پسماندہ ضلع ہے ان میں مستحق افراد زیادہ ہیں آپ لوگ ضلعی انتظامیہ کے مشاورت سے کا م کریں۔

سماجی تنظیمیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر غریب اور مستحق افراد کا سہارا بنیں۔


راجن پور۔۔۔

( آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی زیر صدارت تحصیل کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں لوکل گورنمنٹ آرڈئننس2019 کے بارے میں ہدایات جاری کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور نے کہاہے کہ

تمام یونین کونسل کو ختم کردیا گیا ہے اب ان کی جگہ فیلڈ آفس بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یونین کونسل کی بجائے

فیلڈ آفس کے سائن بورڈ مونوگرام کے ساتھ پنجاب حکومت کے جاری کردہ ضوابط کے مطابق لگا کر ضلعی انتظامیہ کو رپورٹ پیش کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ آفس میں رجسٹریشن کلرک کی تعینات کیے جائیں تاکہ عوام الناس کی طرف سے پیدائش رجسٹریشن ،

نکاح رجسٹریشن، اموات کی رجسٹریشن اور دیگر رجسٹریشن درج ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون اور پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق فوری عمل درآمد کیا جائے۔

مزید یہ کہ لوگوں کی طرف سے تدابیر اور شکایات بھی افسران بالا کے نوٹس میں لائے جائیں۔ اس موقع پر میونسپل اور تحصیل کونسل میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

About The Author