دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

02مئی 2020:آج ضلع مظفرگڑھ میں کیا ہوا؟

ضلع مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو

(تحصیل رپورٹر)

چیئرمین الفتح کیپکو ایمپلائزیونین سی بی اے زبیر احمد خان مروت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر اس سال یوم مزدور سادگی سے منانے کا مقصد آج کے دن محنت کش طبقہ کے

بنیادی حقوق سے محروم رکھنے والوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہے،شکاگوں کے مزدور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

جنھوں نے امریکی شہر شکاگو میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے،آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ مزدوروں کے مسائل کے حصول کیلئے کی جانے والی کوششوں کو مزید اور کیپکو

ملازمین کے WWPFکے حصول اور سابقہ دور میں ملنے والے ڈیویڈنٹ کے حصول کیلئے دن رات ایک کرکے کام کیا جائیگا

اور ہر صورت میں مزدور کے حقوق دلائے جائیں گے،اس موقع پر صدر عابد حمید چانڈیہ، جنرل سیکرٹری شاہد مقصود، اشفاق احمد، صفدر علی،محمد اقبال، عزیز الحق، چوہدری اشرف شاہد،

قاضی فرید،مقصود ربانی، محمد شہباز، خالد حسین ارمانی، فہد خان کے علاوہ جھنگ گروپ اور انعام مجیدخان گروپ کے انعام المجید،سید عابد حسین شاہ،چوہدری غلام حسین چدھڑ،

چاچا ظفر، عبدالجبار انجم، نصیب عالم، مبشر بھٹی محمد فاروق خان چانڈیہ سمیت دیگر بھی شریک تھے،انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لاک ڈاؤن جاری ہے

اور صنعتوں کی بندش کیوجہ سے سب سے زیادہ مزدور طبقہ متاثر ہورہا ہے،کہ ویسے تو اس موذی وبا سے پہلے بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں سرمایہ دار اور صنعت کار طبقہ محنت کشوں کے

حقوق سلب کرتا آ رہا ہے لیکن کرونا وائرس کی وباء نے مزدوروں کا خصوصا”ڈیلی ویجز ورکرز کا ناقابل تلافی نقصان کیا ہے،

بہت سی فیکٹریوں، ملوں اور اداروں نے مزدوروں کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ہے جسکی وجہ سے انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑھ گئے ہیں

اور وہ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں، انہوں نے یوم مزدور کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب جناب سردار عثمان بزدار اور لیبر منسٹر پنجاب انصر مجید نیازی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ

کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کی وجہ سے پسے ہوئے مزدوروں کے معاشی مسائل کے فوری حل کیلیئے WPPF کے قانون کا بقیہ کام جلد مکمل کر کے پچھلے کئی سالوں سے تعطل کا شکار بونس کی

ادائیگی عید الفطر سے پہلے کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیئے جائیں،اس موقع پر جھنگ گروپ اور انعام مجیدخان گروپ کے انعام المجید نے اپنے

ساتھیوں سمیت الفتح کیپکو ایمپلائزیونین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا،


کوٹ ادو

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ملک رضا ربانی کھر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت 18ویں آئینی ترمیم کی غلط تشریح کر کے ملک کے لیے ایک جامع حکمت عملی بنانے کی اپنی ذمہ داری سے

دستبردار نہیں ہو سکتی،پوری دنیا میں ایک وبا پھوٹی ہوئی ہے اور ملک میں جنگ کی سی صورتحال ہے مگر حکمران اٹھارویں ترمیم کی بات کررہے ہیں،

عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی پر پاکستان نے تیل نہیں خریدا جس کی سزا اور خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے،

حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لٹر کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم وفاقی صوبوں کو اختیار دیتی ہے لیکن وفاقی حکومت کو راہ فرار نہیں دیتی، انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی سطح پر پالیسی بنانے کی ذمہ داری وفاق کی ہی ہے

اور اس وقت وہاں ‘قیادت کا فقدان ہے۔‘پوری دنیا میں ایک وبا پھوٹی ہے اور ملک میں جنگ کی سی صورتحال ہے

تو اِس وقت وہ اٹھارویں ترمیم کی بات کرتے ہیں،انہوں نے کہا 47 روپے فی لٹر پٹرول دینے کا وعدہ کرنے والے آج صارفین کو ان کا حق دینے پر تیار نہیں،

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی 50 فیصد یا کم ازکم ایک تہائی کمی کی جائیاور بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کرکے ڈیزل اور پٹرول 50روپے لیٹر کرے،

پٹرول اور ڈیزل 50 روپے فی لٹر کرنے سے معاشی صورتحال میں بھی بہتری آسکتی ہے،پٹرول اور ڈیزل 50 روپے کم کرنے سے آٹا، دال، گھی، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں ۔


کوٹ ادو

ملتان کی معروف سماجی شخصیت راؤ مظہرالاسلام کی غربت و افلاس سے زندگی ہارنے والے نذیر احمد کے گھر آمد،مالی امداد کا چیک دیا،

بچوں کی کفالت اور ان کے تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری لینے کا اعلان،بیوہ کے مطالبہ پر گھر بنوانے کا بھی وعدہ کیا،

جب سے اس افسوس ناک واقعہ کی خبر اخبارات میں پڑی ہے تب سے اسے بے چینی تھی اور نیند کوسوں دور ہو گئی تھی،

راؤ مظہرالاسلام،اس بارے تفصیل کے مطابق غربت و افلاس سے زندگی ہارنے والے نذیر حسین کے گھر بیوہ کی مالی امداد کے لیے مختلف مخیر حضرات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،

گزشتہ روز ملتان سے سماجی شخصیت راؤ مظہر م الاسلام نے بھوک وافلاس سے تنگ خودکشی کرنے والے نذیرحسین کی بیوہ سے ملاقات کی اور انہیں مالی امداد کا چیک اور بھاری مقدار میں

انہیں راشن بھی مہیا کیا گیا، اس موقع پر راؤ مظہرالاسلام کا کہنا تھا کہ انہوں نے جب سے اس افسوس ناک واقعہ کی خبر اخبارات میں پڑی ہے

اور خود کشی کے بعد بھی انہیں کسی نے راشن نہ دیا تو تب سے اسے بے چینی تھی اور نیند کوسوں دور ہو گئی تھی،

اس موقع پر انہوں نے بیوہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی تینوں بیٹیوں کی کفالت اور ان کی تعلیم کے لیے ان کی ذمہ داری لیتے ہیں

جبکہ بیوہ کے مطالبہ پر انہوں نے ان کی رہائش کے لیے گھر بنانے کا بھی وعدہ کیا،اس موقع پر نانا پی ٹی آئی راؤ محمد یٰسین بھی انکے ہمراہ تھے ۔


کوٹ ادو

ایگریرین ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان ریجن کے ایگریرین امیدواروں محمد نعمان طیب،محمد عمیر حسن اور مہر مجاہد حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ

ایگریرین ایسوسی ایشن حکومت پاکستان سے رجسٹرڈ ایگریرئن کی واحد نمائندہ جماعت اور ایگریرین اور ایگریکلچر کی بہتری کیلئے پا کستان میں اپنا ایک کردار ادا کرنے کی خواہاں ہے،

ڈیرہ غازی خان ریجنل کوآرڈینیٹر پولنگ مہم سرگرم اور بھرپور طریقہ سے ایگرین کے بنیادی حقوق اور مقاصد کے حصول کی طرف رواں دواں ہیڈیرہ غازی خان ریجن پولنگ کیلئے انتہائی مخلص،

باوقار اور قابل فہم 3ایگریرین امیدواروں کا اعلان کور کمیٹی کی باہمی مشاورت و اتفاق سے کیا گیا ہے جن میں محمد نعمان طیب، محمد عمیر حسن اور مہر مجاہد حسین شامل ہیں،

ڈیرہ غازی خان ریجن کا یہ الیکشن آن لائن فیس بک پر 1 مئی سے 3 تک جاری رہے گا اور تمام ایگریرین اس میں اپنا حق رائے استعمال کریں گے،

امیدواروں کے اپنے ایگریرین کو دیئے گئے منشور قلمبند کیے گیے جن میں پاکستان میں پی۔ آئی۔اے سے لے کر کلرک اور حجام تک تمام ایسوسی ایشن ہیں،

اب ہم اس ایگریرین ایسوسی ایشن پاکستان سے ایگریرین کی بہتری اور ان کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔


کوٹ ادو

لاک ڈاون سے ماری بھوکی عوام نے مساجد کو بھی نہ بخشا،نامعلوم چور مسجد کے گلہ کا تالا توڑ کر نقدی اور واٹر کو لر کے ساتھ لگاسٹپلائزر لے گئے،

لاک ڈاون کے دوران اسی مسجد میں یہ تیسری واردات ہے، اس بارے تفصیل کے مطابق لاک ڈاؤن کی ماری غریب عوام نے اب چوری کیلئے مساجد کا رخ کرلیا ہے،

بستی سندھی میں قائم جامعہ مسجد صدیق اکبر سے نامعلوم چور گزشتہ رات چندہ کے لیے رکھا گلہ کے تالے توڑ کر اسے سے ہزاروں روپے نقدی

اور واٹر کولر کے ساتھ لگا سٹپلائزر چوری اٹھا کر لے گئے،واضع رہے کہ مذکورہ مسجد میں لاک ڈاون کے دوران یہ تیسری واردات ہے۔


مظفرگڑھ:

تیل کی قیمتوں میں اس قدر کمی حکومت کا عوام سے مذاق ہے۔ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جس قدر کمی ہوئی ہے

اس قدر پاکستان کے عوام کو ریلیف نہیں دیا جا رہا۔حکومت صبرف اعلانات کے ذریعے لوگوں کو تسلی دے رہی ہے۔ حکومت فی الفور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں نرخوں کے تناسب سے کمی لائے۔

ان خیالات کا اظہار ملک صفدر پہوڑ ایڈوکیٹ صوبائی نائب صدر پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب نے مظفرگڑھ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں نرخوں میں واضح کمی آئی ہے مگر حکومت خود اس سے فائدہ اٹھا رہی ہے اپنی عوام کو ریلیف نہیں دیتی۔ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کو چاہیئے کہ

اپنے ملک کے عوام کو اعلانات کے ذریعے صرف تسلی دینے کے بجائے عملا ریلیف دے۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابقہ دور حکومت میں عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ تھیں

مگر اس وقت کے سابق وزیراعظم پاکستان مخدوم سید یوسف رضا گیلانی کی سیاسی بصیرت اور عوام دوست پالیسیوں کے سبب عوام پر بوجھ نہیں ڈالا گیا۔

آج حکومت ایک طرف تو عوام کو بار بار میڈیا پر آکر عوام کو اپنی ہمدردیاں جتلاتی ہے دوسری طرف عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات،نرخوں میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف دینے سے قاصر ہے۔

انھوں نے کہا کہ جب سے لاک ڈاون شروع ہوا ہے ہمارے وزیراعظم ہر روز میڈیا پر عوام کی معاشی پریشانیوں کا رونا روتے ہیں۔

دوسری طرف پٹرول مہنگا بیچ کر عوام کا خون چوس رہے ہیں۔ عوام حکومت کے اس دوہرے پن سے تنگ آچکی ہے۔

اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکر اپنی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیٹرول کی قیمت فی الفور کم کی جائے

اور اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔اس موقع پر ملک بلال کالرو۔ ملک اکرم ملہیہ۔رانا جہانذیب کالرو ملک نذر پہوڑ بھی موجود تھے۔

About The Author