ڈیرہ غازیخان :
ڈیرہ غازیخان ڈویژن کی اہم ہسپتالوں کی آن لائن مانیٹرنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
کمشنر آفس میں کنٹرول روم فعال کردیا گیا.کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں 9 ایل ای ڈیز کو مختلف کیمروں سے منسلک کردیا گیا
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی معاونت سے ہسپتالوں کی صورتحال کو مانیٹر کیا جائے گا
کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کنٹرول روم کا دورہ کیا انہوں نے ڈی بی اے شہزاد قدیر اوردیگر سے بریفنگ لی.
کمشنر ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں سے متعلق اجلاس کا بھی انعقاد کیا گیا
کمشنر نے ڈویژن میں سکیموں کی موجودہ صورتحال پر رپورٹ طلب کرلی ہے
انہوں نے کہا ہے کہ چاروں اضلاع میں مکمل،جاری اور تجویز کردہ سکیموں کی الگ الگ رپورٹ پیش کی جائے۔
ڈیرہ غازیخان :
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے تونسہ کا دورہ کیا انہوں نے مختلف علاقوں میں جاکر ترقیاتی منصوبوں کا موقع پر تفصیلی جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر نے مکول کلاں،سوکڑ،،بنڈی اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا انہوں نے تونسہ میں ٹیوٹا کالج اور ریسٹ ہاؤس کیلئے مجوزہ جگہوں کا معائنہ کیا۔
مکول کلاں چوک،واٹر فلٹریشن پلانٹ،ٹف ٹائلز اور دیگر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا گیا
ڈپٹی کمشنر نے سوکڑ کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا انہوں نے سبزی منڈی اور مارکیٹوں دورہ کرتے ہوئے پھل،
سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کے نرخ اور معیار کوچیک کیا ڈپٹی کمشنر نے بستی ڈونہ کا بھی دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبے چیک کئے
انہوں نے گندم خریداری مرکز اورٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ کا بھی دورہ کیا
ڈپٹی کمشنر نے تونسہ ہسپتال میں ادویات اور طبی سہولیات کے بارے میں بریفنگ لی
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اور ایم ایس ڈاکٹر طاہر نے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کام کا بھی جائزہ لیا.
ڈیرہ غازیخان:
ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈیرہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ نے کہا ہے کہ پٹرولنگ پولیس نے ماہ اپریل کے دوران مختلف نوعیت کے 104مقدمات درج کر کے 113ملزمان کو گرفتار کیا.
ایس پی نے بتایاکہ پٹرولنگ پولیس نے گزشتہ ماہ کے دوران اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران 16پسٹل 30بور، تین پسٹل 32بور، سات رائفلز بارہ بور،
تین پسٹل بارہ بور، چھ کارٹیج، ایک رائفل 22بور، ایک رائفل آٹھ ایم ایم اور75گولیاں برآمد کیں اسی طرح منشیات کے خلاف مہم کے دوران 278لٹر شراب،
7615گرام چرس، 4050گرام ہیروئن، سات کلو گرام بھنگ برآمد کی جبکہ اس دوران ا یک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی
اور چار گمشدہ بچوں کو لواحقین کے حوالے کیا گیا. ایس پی نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس کے جوانوں نے اس دوران 495پریشان حال مسافروں کو ہائی ویز پر مدد فراہم کی
اور 19افراد کو حادثات کی صورت میں ابتدائی طبی ادمدا فراہم کی گئی.
ڈیرہ غازیخان :
ڈیرہ غازیخان کے عوام کیلئے مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے غریب عوام کو معاشی ریلیف دلانے کیلئے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے عوام کو سستے داموں پھل اور سبزیاں فراہم کرنے کیلئے
موبائل وین متعارف کرادی ہے موبائل فئیر پرائس شاپ سے پھل اور سبزیاں کنٹرول ریٹ پر دستیاب ہوں گی موبائل وین مختلف علاقوں کا چکر لگاکر عوام کو گھر کی دہلیز پر مارکیٹ سے سستے داموں پھل
اورسبزیاں فراہم کرے گی. وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے موبائل فیئر پرائس شاپ کا دورہ کیا. پھل اور سبزیوں کا معیار چیک کرنے کے
ساتھ مارکیٹ کے ساتھ نرخوں کا موازنہ کیا انہوں نے مارکیٹ اور سبزی منڈی کا بھی دورہ کیااور. پھل اور سبزیوں کا معیار چیک کیا.
اس موقع پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک رفیق اعوان، ای اے ڈی اے اطہر جلیل، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ اور دیگر موجودتھے. .
زرتاج گل وزیر اور محمد حنیف پتافی نے بتایاکہ موبائل فیئر پرائس شاپ کے علاوہ ضلع بھر کی مارکیٹوں میں اشیاء کے نرخ کنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کر دیاگیا ہے.
دریں ا ثنا وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے سٹی پارک کا دورہ کیا. پارک کی بحالی، تزئین و آرائش اور دیگر اقدامات کا جائز ہ لیا.
ڈیرہ غازیخان :
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کیلئے ٹیم کے ساتھ متحرک ہو گئے. انہوں نے خود سبزی منڈی اور مارکیٹوں کے دورے کیے.
اشیائے خوردونوش کے معیار اور نرخ چیک کیے. علاوہ ازیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے دو مقدمات درج کر کے
30ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا. ریونیو آفیسر محمد اقبال عباسی نے مقدمات درج کر کے دو گرانفروشوں کو گرفتار کرایا
اورمجموعی طو رپر دس ہزار پانچ سو روپے جرمانہ بھی عائد کیا. اسی طرح عاشق حسین نے پانچ ہزار روپے،
ڈاکٹر غلام نظام الدین او رعلی عباس کھوسہ نے چھ، چھ ہزار روپے، ثاقب شہزاد نے تین ہزار روپے جرمانہ عائد کیا.
ڈیرہ غازیخان :
حکومت پنجاب کی ہدایت پر مویشی پال حضرات کو گھر کی دہلیز پر ویٹرنری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر کا ڈویژن بھر کی
ویٹرنری ڈسپنریوں کے اچانک معائنہ کے سلسلہ جاری ہے. انہوں نے ضلع لیہ کی ویٹرنری ڈسپنسریوں کا معائنہ کرتے ہوئے ادویات اور ریکارڈ چیک کیا.
ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر مویشیوں کی بروقت ویکسی نیشن اور علاج معالجہ کر کے لائیو سٹاک اور
ڈیری ڈویلپمنٹ شعبہ کو ترقی دی جاسکتی ہے. ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے اکثریت لوگوں کا ذریعہ معاش لائیو سٹاک ہے.
مویشیوں کی بہتر دیکھ بھال کر کے ڈویژن کو گوشت، دودھ اور انڈوں کی پیداوار کے حوالے سے خود کفیل بناسکتے ہیں.
ڈیرہ غازیخان :
حکومت کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے. ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے تونسہ کا دورہ کرتے ہوئے
ٹائیگر فورس کے استقبالیہ ٹریننگ میں شرکت کی. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف اوردیگر موجود تھے. ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ
کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر امدادی سرگرمیوں کو احسن طریقے انجام دینے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے و یژن کے مطابق ٹائیگر فورس تشکیل دی گئی
جس میں نوجوانو ں کو منتخب کیا گیا او رفورس میں نوجوانوں کو شامل کرنے کا مقصد جوش و جذبے اور بہتر طریقے سے امدادی کام کو سرانجام دینا ہے.
انہو ں نے کہا کہ بغیر پیسہ کے اور رضا کارانہ طو رپر کام بظاہر مشکل ہوتا ہے تاہم مصیبت کے دوران دکھی انسانیت کی خدمت سے ضمیر او ردل کو سکون ملتا ہے.
انہوں نے کہاکہ ٹائیگر فورس امدادی کام کے دوران کورو نا وائر س کے پھیلاؤ روکنے کیلئے
حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں گے سماجی رابطوں اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کیاجائے.
ڈیرہ غازیخان :
ڈی پی او اختر فاروق کی ہدیات پر شیشہ\حقہ مختلف فلیور میں نشہ پینے والوں اور اس مکرہ دھندہ میں ملوث اشخاص اور ان کے اڈوں کی سربراہی کرنے والوں کے خلاف
ڈیرہ غازیخان پولیس نے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان نے جرائم کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی برائیوں کی سر پرستی کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی شروع کر دی ہے
گزشتہ روزایس ایچ او تھانہ گدائی شکیل بخاری نے ہمراہ محمد یوسف سب انسپکٹر نے کاروائی کرتے ہوئے میزاب کیفے پر شیشہ پینے والے فراز، حسن،
احمد، اس، وجاہت وغیرہ دس افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا اور وہاں پر موجود مختلف فلیور میں تمباکو اور حقے قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
ایس ایچ او تھانہ گدائی شکیل احمد بخاری نے کہا کہ ڈی پی اختر فاروق کی ہدایت پر دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے اور نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے عناصر جو شیشے جیسے لعنت میں
نوجوان نسل کر مبتلا کر کے ان کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں ان کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈیرہ غازیخان :
سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں تاکہ معاشرے کو ناسوروں کے چنگل سے پاک کیا جا? تھانہ گدائی نے بھر پور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے پل ڈاٹ
نزد نادرا آفس پر 5 جواریوں کو بلیڈ گیم جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔گرفتار شدہ ملزمان دانش، فیصل ظفر، نبیل اور شکیل کو گرفتار کر کے جواء پر لگی
رقم 87000 جبکہ جواء کا سامان قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کے خلاف FIR کا اندراج کر دیا گیا یے۔
ایس ایچ او تھانہ گدائی شکیل احمد بخاری نے کہا کہ پکٹس ڈیوٹیاں اور موثر گشت بڑھا کر ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں
ڈی پی او اختر فاروق کی ہدایت ہر عمل کر تے ہوئے سماج دشن عناصر کے خلاف خلاف بھر پور کاروائیاں کی جارہی ہیں تاکہ امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنایا جائے۔
ڈیرہ غازیخان :
تھانہ سخی سرور کے علاقہ میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی ،ڈی پی او اختر فاروق کا نوٹس ،
پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیاترجمان پولیس کے مطابق 8 سالہ بچی شاہینہ بی بی کو اس کے ہمسایہ دوکاندار
قمر حسین ولد پرویز احمد عرف پپو قوم مجاور نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالاسودا سلف لینے جانے والی
بچی سے قمر حسین نے زبردستی زیادتی کر ڈالی وقوعہ کی اطلاع پر ڈی پی او اختر فاروق نے فوری نوٹس لیتے ہو ئے
ایس ایچ او سخی سرور کو فوری ملزم گرفتار کر نے کی ہدایات جاری کیں
جس پر ایس ایچ او تھانہ سخی سرور سید سجاد حسین نے فوری کاروائی کرتے ہوئے
ملزم قمر کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈیرہ غازیخان :
قادیانی مرتد اور کافر ہیں چاہے قادیانیوں کا فرقہ ہو یا لاہوریوں کا برطانیہ نے اپنے اقتدار کو دوام بخشنے اور طول دینے کیلئے مرزا غلام قادیانی مرحوم ملعون کو کھڑا کیا
اور مرزا غلام قادیانی ملعون نے نبوت کا دعوہ کرتے ہی جہاد کو منسوخ کرنے کا ا علان کر دیا اور انگریز حکومت کی اطاعت کو واجب اور فرض کرار دیا
اسی وجہ سے انگریز نے پورے بر صغیر پاک و ہند میں اس کو پھلنے پھولنے سرکاری طور پر موقع فراہم کیا۔
ان خیالات کااظہار مرکزی نائب صدر جمیعت اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان قاری عبدالرب جروار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ
قادیانیوں کو پاکستان میں بڑ ے بڑ ے عہدوں پر فائز کیا گیا جن کو قیام پاکستان کے بعد بھی ہمارے حکمران ان عہدوں پر سے نہ ہٹا سکے افواج پاکستان کا ماٹو ایمان،تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ ہے
آج تک قادیانیوں نے آئین پاکستان کو تسلیم نہیں کیا 1974 کے آئین میں قادیانیوں کو کافر قرار دیا گیا
اسلام میں مرتد اور کافر کی سزا سر تن سے جدا سر تن سے جدا حالیہ عمران خان کی حکومت بنے کے بعد قادیانیوں کو نوازنے کی کوشش کی جا رہی ہے
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا قادیانیوں کو بطور اقلیت کمیشن میں شامل کرنا افسوس ناک اور دکھ کی بات ہے
جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور تحفظ ختم نبوت کیلئے تن من دھن جان و مال دینے کا عزم کرتے ہیں
ہم اس موقع پر تمام مذہبی جماعتوں کو اکھٹا ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔
ڈیرہ غازیخان :
صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پیف سکولز کے فنڈز بہت جلد جاری کردیئے جائیں گے CMIT رپورٹ میں اکثریت پیف سکولز شفاف قرار پائے ہیں
پیف سکولز بہترین تعلیمی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار حنیف خان پتافی مشیر صحت نے ضیاء السلام زاہد قریشی کی قیادت میں آنے والے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے
وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا. تفصیلات کے مطابق چند روز پہلے ایپسا کے وفد نے حنیف خان پتافی سے ملاقات کرکے انہیں پیف سکولز کے مسائل سے آگاہ کیا تھا
حنیف پتافی نے انہیں بتایا کہ کابینہ اجلاس میں ڈسکس کرنے کے بعد وزیر اعلی عثمان بزدار نے وزیر تعلیم کو احکامات جاری کیے کہ
وہ پیف سکولز کے مسائل فوری حل کریں اور کسی سکول کا فنڈ نہ روکا جائے تاکہ.وہ اپنے سٹاف کو فوری تنخواہیں ادا کر سکیںجس کا شکریہ ادا کرنے کیلئے
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کے رہنماؤں خورشید خان تالپور، ایاز خان. پتافی، شفقت بلال، فرقان غوری، عزیز تونسوی، رب نواز دستی،
امجد امین محمد صدیق بھمبھانی، محمد ندیم، محمد سلیم.، حنیف عطاری نے مرکزی چیئرمین ضیاء السلام زاہد قریشی کی قیادت میں مشیر صحت حنیف خان پتافی سے
ملاقات کرکے کابینہ میں پیف سکولز کے ایشو اجاگرکرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ڈیرہ غازیخان :
حکومت کی ہدایت پر ٹائیگر فورس کو 4مئی سے فعال کرنے کا فیصلہ کر لیاگیاہے ضلع ڈیرہ غازیخان میں بیس ہزار نوجوانو ںکو ٹائیگر فورس کیلئے رجسٹرڈ کیا گیا
فورس کی مرکزی تربیتی و آگاہی ورکشاپ ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی جس میں مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی ، وزیر مملکت زرتاج گل وزیر ،
ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک محمد اقبال ثاقب ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق اوردیگر موجو دتھے
مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رضا کار فورس پیر سے فیلڈ میں اتاری جائے گی رجسٹرڈ نوجوان اپنے علاقوں میں امدادی سرگرمیاں انجام دینے کے ساتھ بے روزگار
مزدوروں کی نشاندہی ، مساجد ،یوٹیلٹی سٹور ، قرنطینہ سنٹر سمیت دیگراہم مقامات پر خدمات انجام دیں گے مقررین نے کہاکہ
ٹائیگر فورس معاوضہ نہیں لے گی بلکہ خدمت خلق کے جذبہ کے تحت رضا کارانہ طور پر دکھی او رمصیبت میں گھری عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرے گی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون