دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سری دیوی اورعرفان خان سے متعلق نامناسب الفاظ، عدنان صدیقی عامر لیاقت پر برہم

عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ میزبان کے الفاظ کا چناؤ اخلاقیات سے عاری اور بےحسی کی حد تک غیرسنجیدہ تھا، یہ دونوں شخصیات میرے دل کے بہت قریب ہیں۔

اسلام آباد: نجی ٹی وی کے میزبان عامر لیاقت کی جانب سے بھارتی اداکار عرفان خان اور سری دیوی سے متعلق نامناسب الفاظ کا استعمال کرنے پر معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

دو روز قبل اداکار عدنان صدیقی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے گیم شو میں شرکت کی جہاں میزبان عامر لیاقت نے بھارتی ستاروں عرفان خان اور سری دیوی کی موت کا مذاق اڑاتےاور انتہائی غیرسنجیدہ تبصرہ کرتے ہوئے اداکاروں کی وفات کو عدنان صدیقی سے جوڑ ڈالا۔

نجی ٹی وی کے میزبان عامر لیاقت  نے عدنان صدیقی سے کہا کہ ’دو انسان بچ گئے، ایک رانی مکھرجی اوردوسری بپاشا باسو کیونکہ آپ نے فلم “مردانی” اور “جسم 2” میں کام کرنے سے انکار کیا‘۔

میزبان نے مزید کہا کہ ’آپ نے فلم ’مام‘ میں کام کیا تو سری دیوی کا انتقال ہوگیا، عرفان خان کے ساتھ کام کیا ان کا بھی انتقال ہوگیا، باہر جاکر آپ جس کے ساتھ کام کرتے ہیں اس کا انتقال ہوجاتا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار عرفان خان انتقال کر گئے

جواباً عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ ’آپ اس معاملے کو مذاق کے طور پر لے رہے ہیں لیکن یہ مذاق نہیں ہے۔ عرفان خان اور سری دیوی دونوں میرے بہت قریب ہیں‘۔

بعد ازاں اداکار عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے اس واقعہ پر عرفان خان اور سری دیوی کی فیملی اور مداحوں سے معذرت کی اور میزبان کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔

View this post on Instagram

🙏.

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1) on

عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ میزبان کے الفاظ کا چناؤ اخلاقیات سے عاری اور بےحسی کی حد تک غیرسنجیدہ تھا، یہ دونوں شخصیات میرے دل کے بہت قریب ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں ان الفاظ پر عرفان خان اور سری دیوی کی فیملی اور مداحوں سے معذرت چاہتا ہوں اور آپ سب سے وعدہ کرتا ہوں کہ مستقبل میں ایسا کوئی بھی تبصرہ بالکل بھی برداشت نہیں کروں گا کیونکہ میں ایک بار سبق سیکھ چکا ہوں۔

About The Author