اکتوبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یکم مئی2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بستی چھینہ ۔

طلائی والہ ممتاز تارک سے

مزدوروں کے حالات بہتر نہ ہوسکے ۔کسمپرسی اور لاچارگی میں گھرا کسان اور مزدور حکومتی اقدامات کا راستہ دیکھ رہا ہے ۔ مزدوروں کی خبریں سے بات چیت

بھٹہ مزدور ، کھیتوں میں کام کرتے کسان آج بھی اپنے حالات کا رونا روتے نظر آئے ۔ کیونکہ عام مزدور کو نہ تو طے شدہ مزدوری ملتی ہے اور نہ بروقت ملتی ہے ۔

بیوی بچوں سمیت بھٹہ مزدور غلام قادر نے بتایا کہ ہم بھٹہ پر مشقت کے نہ خود دام کر طے کر سکتے ہیں اور نہ مزدوری بروقت لے سکتے ہیں ۔

اور نہ ہی کوئی متبادل ہے ۔ ہم کسی فورم پر قانون کی مدد سے بھی کچھ نہیں کر سکتے ۔ کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین اور مرد بھی بدحالی کی داستانیں لیئے پھر رہے ہیں ۔

کہ کوئی طے شدہ محنت نہیں ۔ زمیندار من مرضی سے جتنا چاہیں مزدوری دیں اور جب چاہے دیں ۔ ہمیں تو محنت کے چار پیسے بھی بھیک کیطرح ملتے ہیں ۔

کسان بھی اب مزدور ہی بن کے رہ گیا ہے ۔ اور اس کا آڑھتی سے لیکر فوڈ سنٹر تک استحصال جاری ہے ۔

مزدوروں کے دن منانے کے ساتھ ساتھ ان کے حقوق کے تحفظ میں بھی پیش رفت ضروری ہے ۔ تاکہ مزدور ملکی ترقی میں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کرتا رہے


راجن پور۔

( آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی اور اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سندھو نے صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی راجن پور کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے

عمل کا جائزہ لیا اوراشیائے خوردونوش کی طلب و رسد میں توازن رکھنے کے حوالے سے کسانوں اور آڑھتیوں سے بات چیت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی نے کہا کہ لوگوں کو حکومتی مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔

رمضان المبارک جیسے بابرکت ماہ میں ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی ہرگز برداشت نہیں ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ

ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاون کیا جائے اور اس ضمن میں کسی سے بھی کوئی رعایت نہ کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کسی غفلت کو برداشت نہیں کروں گا۔


راجن پور۔۔

( آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی نے کہا ہے کہ ضلع راجن میں گندم خریداری کا ہدف جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔

اب تک 96فی صد سے زائد باردانہ کسانوں میں تقسیم کیا جاچکا ہے جبکہ تقریباً 70فی صد گندم ضلع بھر میں قائم کردہ 9مراکز گندم خریداری پر خرید کی جاچکی ہے۔

یہ باتیں انہوں نے کوٹ مٹھن گندم خریداری مرکز کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے مرکز انچارج کو ہدایت کہ ٹرالیوں سے گندم اتارنے کا عمل تیز کردیا جائے

اور اس ضمن میں کسانوں کو بلاضرورت انتظار نہ کرایا جائے۔ انہوں نے کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کی بلا اجازت ذخیرہ اندوزی غیر قانونی ہے۔

ایسے ذخیرہ اندوزوں کی اطلاع ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کو دی جائے۔ انتظامیہ ایسے عناصر کے خلاف انسداد ذخیرہ اندوزی آرڈیننس 2020کے تحت بلاامتیاز اور بھر پور کاروائی کرے گی۔

اس حوالے سے تمام اسسٹنٹ کمشنروں اور محکمہ خوراک کے افسران کو واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں

اور اب تک ہزاروں گندم کی غیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئی بوریاں قبضے میں لے کر محکمہ خوراک کے حوالے کردی گئی ہیں۔


راجن پور۔

( آفتاب نواز مستوئی سے )

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سندھونے رات گئے

مختلف پٹرول پمپوں پر چھاپے مارکر وزارت پٹرولیم حکومت ِ پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے کم نرخوں پر پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنایا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سندھو کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت میں گورنمنٹ کی مقررہ کردہ قیمتوں سے زیادہ وصول کرنے والوں کے

خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔اس موقع پر انہوں نے پٹرول پمپوں کے پیمانے بھی چیک کیے۔


راجن پور۔۔

( آفتاب نواز مستوئی سے )

عالمی یوم مزدور کے موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر میاں جہانگیر نے کہا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے کسی بھی ملک میں مزدور معشیت پر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

معیشت کاپہیہ ان مزدوروں کی وجہ سے چل رہا ہے یہ باتیں انہوں نے یوم مزدور کے موقع پرانجمن تاجران کے ممبران اور مختلف ورکرز سے ملاقات کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر ہم مزدور بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں اور لیبر ڈیپارٹمنٹ ہر وقت مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لئے کوشاں ہے۔

محکمہ لیبر راجن پور تمام محنت کش مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔

کارونا کی وجہ سے جو محنت کش گھروں میں بند ہیں ان کی مشکلات دور کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے امدادی پیکج کا کام شروع کر رکھا ہے۔


حاجی پورشریف

ملک خلیل الرحمٰن واسنی

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود من مانے ریٹ مقرر کوئی پوچھنے والا نہیں
گزشتہ شب حکومت پاکستان نے عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے

بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جس کا اطلاق رات 12بجے کے بعد تھا مگر بدقسمتی سے متعلقہ انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کے سبب پٹرول پمپس اور آئل ایجینسیوں کے مالکان نے

حاجی پورشریف و گردونواح میں حیرت انگیز طور پر من مانے ریٹس اور ناجائز حد تک زائد منافع برقرار رکھا ہوا ہے جوکہ

متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کی کارکردگی اور غریب عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی دعووں کے برعکس ہے

اس سلسلے میں شہر بھر کے عوامی،سماجی حلقوں نے فوری طور پر کنٹرول ریٹ پر قیمتوں کی کمی کا بھر پور مطالبہ اور خودساختہ مہنگائی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی اپیل کی ہے۔

About The Author