دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یکم مئی2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر//
(صاحبزادوحید کھرل)

ڈی پی او قدوس بیگ کا کٹاریاں چیک پوسٹ کا دورہ, روزہ چیک پوسٹ پر تعینات جوانوں کے ساتھ افطار کیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن طارق محمود اور ڈی ایس پی چشتیاں ہمایوں افتخار بھی ہمراہ,

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ نے کٹاریاں چیک پوسٹ کا دورہ کیا اور چیک پوسٹ پر تعینات جوانوں کے ساتھ ہی روزہ افطار کیا۔

اس موقعہ پرایس پی انوسٹی گیشن طارق محمود اور ڈی ایس پی چشتیاں ہمایوں افتخار بھی موجود تھے,اس موقعہ پرانہوں نے جوانوں سے ڈیوٹی کے متعلق درپیش مسائل بھی سنے

اور انکے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے .جوانوں کو پیشہ وارانہ خدمات ایمانداری اور خلوص نیت سے انجام دینے کی تلقین کی۔ پولیس جوانوں کو ہدایات کی گئی کہ

وہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں دوسروں کے حقوق کا خاص خیال رکھتے ہوئے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔

اس موقع پر پولیس شہداء کے بلند درجات اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ افطار کے موقع پر ڈی پی او کو اپنے درمیان دیکھ کر نہ

صرف پولیس اہلکاروں کے حوصلے بڑھ جاتے ہیں بلکہ دوستانہ ماحول میں وہ اپنے مسائل و تجاویز بھی ڈی پی او کے سامنے پیش کرتے ہیں

جس سے پولیس فورس کے نظم و ضبط، چین آف کمانڈ اور معلومات کے تبادلے کے مربوط نظام کو مزید تقویت ملتی ہے اور پیشہ وارانہ پالیسنگ کے مطلوبہ اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔.


بہاولنگر//
( صاحبزادہ وحیدکھرل )

ڈی پی او قدوس بیگ کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں کاسٹ آف انوسٹی گیشن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد، کاسٹ آف انوسٹیگیشن کی تمام رقم حقداران میں تقسیم,

تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن طارق محمود ،ضلعی پولیس افسران کی کثیر تعداد میں شرکت،آج کی اس تقریب کا مقصد کاسٹ آف انوسٹی گیشن کی رقم اصل حقداران تک پہنچانا ہے، ڈی پی او قدوس بیگ کا پولیس افسران سے خطاب.

تفصیلات کے مطابق مقدمات کی تفتیش پر آنے والے اخراجات یعنی کہ کاسٹ آف انوسٹی گیشن فنڈ کی رقوم کی تقسیم کے حوالے سے ڈی پی او آفس میں ڈی پی او قدوس بیگ کی زیر صدارت تقریب کا انعقاد کیا گیا،

اس تقریب میں کاسٹ آف انوسٹیگیشن کی تمام رقم حقدارافسران میں تقسیم کی گئ, تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن طارق محمود اور دیگر پولیس افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ڈی پی

او قدوس بیگ نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاسٹ آف انوسٹی گیشن فنڈ کی رقم آپکا حق ہے جو کہ آپ تک پہنچانا ہمارا فرض ہے اور آپ افسران ہی اس کے صحیح حقدار ہیں.

اسی طرح کاسٹ آف انوسٹی گیشن کے ضمن میں ملنے والی رقم وصول کرنے کے بعد آپ کی بھی اخلاقی اور محکمانہ ذمہ داری ہے کہ آپ کسی مدعی مقدمہ، ملزم یا کسی دیگر فرد سے کسی قسم کی کوئی

رقم نہ لیں، انہوں نے مزید کہا کہ تفتیشی افسران کریمینل جسٹس سسٹم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں. میرٹ پر مبنی، شفاف اور جدید خطوط پر کی گئی

تفتیش ہی اصل گنہگار کو اس کے منطقی انجام تک پہنچا سکتی ہے.حکومت پنجاب، پولیس میں بہتری لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا ویژن بھی یہ ہی ہےکہ تفتیشی افسران میسر وسائل میں رہتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں

اور تمام تفتیش ہائے نہایت ایمانداری اور شفافیت سے سر انجام دیں.شفافیت کے پیش نظر
آپ سب کو بائی نیم کراس چیک کے ذریعے کاسٹ آف انوسٹی گیشن تقسیم کی جارہی ہے. تقریب کے آخر میں ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ

میں اس امید کا اظہار کرتا ہوں کہ کاسٹ آف انوسٹی گیشن کی تقسیم سے نہ صرف آپ کا مورال بلند ہوگاب

لکہ آپ لوگ مقدمات کی تفتیش بھی مزید احسن طریقے سے سرانجام دیں گے. پولیس افسران امن و امان کے قیام میں مزید بہتری کے لیے گرفتاری مجرمان اشتہاری کے خلاف جاری مہم میں مزید بہتری لائ جائے….


بہاولنگر//
. (صاحبزادہ وحید کھرل)

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے, ہیلتھ اتھارٹی کا کرپشن کنگ قیوم اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا, صحافیوں کو دھمکیاں, خودساختہ صدر بن بیٹھا, سی ای او ہیلتھ کے کمرہ میں دفعہ 144 کی دھجیاں.

تفصیلات کیمطابق چوہدری قیوم نامی اسٹسنٹ سپرنٹنڈنٹ سپریٹنڈنٹ کی سیٹ پر براجمان جوکہ کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کرنے میں مصروف عمل ہے مذکورہ شخص ایک سال بنا چھٹی منظور کروائے بیرون ملک گزار کر آیا

اور واپسی پر کالی بھیڑوں سے میل ملاپ کرکے سیکرٹری ہیلتھ کی جانب سے چھٹی منظور نہ ہونے پر سابقہ سی ای او ہیلتھ سے غیر قانونی طور پر نہ صرف چھٹی منظور کروائی بلکہ غیر قانونی راستہ استعمال کرتے ہوئے پورے

سال کی تنخواہ بھی نکلوالی مزکورہ کرپٹ ملازم کیخلاف محکمانہ و انٹی کرپشن میں کیس زیر سماعت ہے.مزکورہ شخص اخبارات میں خبریں شائع ہونے کیبعد بوکھلا گیا اور الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے والی مثال کو پورا کرتے ہوئے اخبارات اور

صحافیوں کو ہی بلیک میلر کہنے لگا. مذکورہ کرپٹ ملازم نے گزشتہ روز کورونا ایمرجنسی اور دفعہ 144کی دھجیاں اڑاتے ہوئے نہ صرف کالی بھیڑوں کا اکٹھ کیا بلکہ یہ جلسہ ٹائپ نام نہاد پریس بریفنگ سی ای او ہیلتھ کے روم میں ہی کر ڈالی.

یہ شخص نام نہاد خودساختہ ایک تنظیم کا صدر بنا ہوا ہے اور اس تنظیم کا جعلی لیٹر پیڈ بھی استعمال کرتا ہے نہ کوئی الیکشن نہ ہی اس تنظیم کے دیگر عہدیداران کی جانب سے سلیکشن لیکن موصوف اپنی سابقہ و موجودہ کرپشن چھپانے کیلئے خودساختہ صدر بنا پھرتا ہے.

سابقہ کرپٹ ریکارڈ کی بناء پر موجودہ کالی بھیڑوں کا منظور نظر بن چکا ہے شائد ہیلتھ کی چند کالی بھیڑوں کو کسی ایسے ہی رنگیلے کرپٹ شخص کی ضرورت تھی زرائع کیمطابق چوہدری قیوم نامی سپریٹنڈنٹ نے تقرری و تبادلہ جات اور دیگر معاملات کے ریٹ مقرر کردیے ہیں

مزکورہ سپریٹنڈنٹ ہیلتھ چوہدری قیوم دن رات قومی خزانے کوبہت بڑا نقصان پہنچانے کیساتھ ساتھ سادہ لوح عوام اور سرکاری ملازمین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہے زرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ

محکمہ کی دیگر کالی بھیڑیں مذکورہ شخص کی کرپشن چھپانے اور اس کی پشت پناہی کرتے ہوئے اس کو بچانے کیلئے میدان میں آچکی ہیں.

عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سےمطالبہ کیا ہے کہ ایسا شخص جسکہ خلاف محکمانہ و انٹی کرپشن میں کیس زیر سماعت ہے کو فیلفور سپریٹنڈنٹ ہیلتھ جیسی انتہائی اہم ذمہ داری والی پوسٹ سے ہٹایا جائے تاکہ یہ

شخص محکمانہ و دیگر انکوائریز پر اثر انداز نہ ہوسکے. جب چوہدری قیوم سے ہیلتھ اور انکی مبینہ کرپشن بارے میں انکا مئوقف لینے کیلئے کال کی تو اُنہوں نے کہا کہ

یہ میرے خلاف مخالفین جھوٹا پروپیگنڈہ کررہے ہیں جسکا جواب مناسب وقت میں دونگا..


بہاولنگر //
(صاحبزادہ وحید کھرل)

واٹر برانچ انچارج پانی فروخت کرنے لگا۔بدنام زمانہ پلمبر واٹر برانچ تعینات۔ایڈمنسٹریٹر ائیر کنڈیشنڈ لگا کر سو گئے۔4دن سے نظام پورہ،فاروق آباد غربی میں پانی بند۔ل

وگ غسل اور وضو کے لیے ترس گئے۔برف خانوں کو بلدیہ حدود سے باہر منتقل کیا جائے۔شہر کے اندر زرعی پیداوار کے لئے واٹر سپلائی کےپانی کی فروخت بند کروائی جائے۔

واٹر سپلائی سکیم کا فنڈ انڈر گراؤنڈ کھال پر لگانے والوں کو سر عام پھانسی دی جائے۔قوم کا ایک ایک روپیہ برآمد کرایا جائے۔

مزکورہ علاقہ کے آبنوشان سراپا احتجاج؟تفصیلات کے مطابق موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی بلدیہ بہاولنگر نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی۔گزشتہ کئی روز سے محلہ نظام پورہ غربی،فاروق آباد غربی میں پانی بند ھے۔جسکی بڑی وجہ برف خانوں کو پانی کی فروخت ھے۔

اور شہر کے قرب وجوار میں زرعی اراضی مالکان کو واٹر سپلائی سکیم کے پانی کی فروخت ھے۔یاد رھے کہ بدنام زمانہ پلمبر کوواٹر سپلائی برانچ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔جب تک موصوف پلمبر واٹر برانچ میں رھیں گے ۔

بہتری کی کوئی امید نہیں کی جا سکتی؟مزکورہ پلمبر سب چوروں کی ماں ھے۔اور کمائی کے سب گر جانتا ہے۔

اربن ایریا اندرون حدود کمیٹی برف خانوں کو اور زرعی زمین سیراب کرنے کے لیے واٹر سپلائی سکیم کا پانی فروخت کیا جاتا ہے۔ایڈمنسٹریٹر کا اضافی چارج ہونے کی وجہ سے ایڈمنسٹریٹر کی کوئی دلچسپی نہیں اور وہ ائیر کنڈیشنڈ میں آرام فرما رہے ہیں۔

بہترکارکردگی کے لیے عوامی ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا جانا ضروری ھے۔یاد رھے کہ صدر پرویز مشرف کے دور میں واٹر سپلائی اسکیم کے لئے گورنر پنجاب خالد مقبول صدیقی نے فنڈز فراہم کیئے۔جسے واٹر سپلائی اسکیم کی بجائے انڈر گراؤنڈ کھال کے لیے استعمال کیا گیا۔

اور شہریوں کے لیے عذاب مسلسل بنا دیا گیا۔اس ضمن میں صوبائی وزیر میاں شوکت علی لالیکا سے اعلیٰ سطحی انکوائری کامطالبہ کرتے ہیں۔اوراپیل کرتے ہیں کہ

کرپشن ثابت ھونے پر قومی مجرموں کو سر عام پھانسی دی جائے۔اھلیان علاقہ نے حکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ

کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار بند،کھاناپینابند،اب پانی بند حکومت بھوک سے مارنے کی بجائے گولیوں سے مار دے؟ی

ا واٹر سپلائی برانچ کے تمام عملہ کو نشان عبرت بنا دے جو عوام میں حکومت کے خلاف نفرت پیدا کرنے کا باعث بن رھے ھیں۔.

About The Author