دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یکم مئی2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے تحصیل کوہ سلیمان کے قبائلی علاقے بارتھی کا دورہ کیا۔

انہوں نے مراکز صحت کے معائنہ کے دوران قبائلی علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔کمشنر کے معائنہ کے وقت سکریٹری ہائی ویز اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔

کمشنر نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی۔منصوبوں کی بروقت تکمیل متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے افسران دفاتر میں بیٹھنے کے بجائے فیلڈ میں

ترقیاتی منصوبوں کو مانیٹر کریں۔کمشنر نے دیہی مرکز صحت بارتھی کی اپ گریڈیشن،بی ایم پی تھانے،

قبائلی علاقہ میں واٹر سپلائی سکیم،روڈز اور دیگر محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

قبل ازیں کمشنر نے آر ایچ سی کالا،شادن لنڈ کے علاؤہ ڈگری کالج شادن لنڈ کے تعمیراتی کام کا بھی

جائزہ لیا۔کمشنر نے مراکز صحت میں طبی سہولیات کی موجود گی بھی چیک کی۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر توصیف طاہر نے گزشتہ روز ضلع مظفر گڑھ کی سول وٹرنریوں کا اچانک دورہ کیا

انہوں نے وٹرنری سہولیات کی فراہمی سمیت ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔وٹرنریوں ڈسپنسریوں کے ریکارڈ اور ادویات کا معائنہ کرنے کے ساتھ عملہ کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن میں مویشی پال حضرات کو گھر کی دہلیز پر ویٹرنری سہولیات کی فراہمی جاری رکھی جائے گی

شعبہ لائیو سٹاک کو بہتر کر کے دودھ اور گوشت کی پیدوار میں خود کفیل بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ویٹرنری ڈسپنسریوں میں ضروری

احتیاطی اقدامات کیے جائیں۔مویشیوں کی ویکسی نیشن اور علاج معالجہ کی سہولیات احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔


ڈیرہ غازیخان :

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان ماہ صیام میں عوام کو ریلیف دلانے کیلئے ناجائزمنافع چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

دو مقدمات درج کرکے سے 76 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی مانیٹر کی جارہی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران گرانفروشوں کو 24 ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے ایک مقدمہ بھی درج کرایا

انہوں نے سبزی منڈی میں پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کو بھی مانیٹر کیا۔ریونیو افیسر محمد شمعون نے 18500 روپے،باز محمد نے چھ ہزار روپے،

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین نے 15000 روپے،ریونیو آفیسر محمد اقبال عباسی نے تین ہزار روپے،سکریٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ نے چار ہزار روپے،

اسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تونسہ ملک کلیم موریہ نے ایک مقدمہ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مہر عابد حسین نیچھ ہزار اور سمیعہ عثمان نے تین ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازیخان مجرم اشتہاری کی گرفتاری پر جانے والی پولیس پارٹی پر ملزمان کا حملہ، پولیس اہلکاروں کو فائرنگ اور کلہاڑی کا وار کر کے زخمی کر دیا مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کو خبر ہوئی کہ مطلوب بدنام زمانہ مجرم اشتہاری سجاد حسین عرف سجی کوٹی سہانی ولد رحیم بخش،محمد رضوان عرف جگنی ولد رحیم بخش ڈمرہ کے گھر

پر مکول کلاں میں موجود ہے جس پر تھانہ صدر تونسہ پولیس ملزم محمد رضوان کے گھر پہنچی تو ملزمان سجاد حسین عرف سجی کوٹی، غلام رسول۔

رحیم بخش، خدا بخش، امان اللہ پسران اللہ بخش، محمد ندیم ولد رحیم، محمد شہزاد، محمد شہباز، اللہ داد،پسران خدابخش اقوام ڈمرہ سکنائے مکول اور 5/6 نامعلوم افراد نے

مسلح اسلحہ آتشیں پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔جس سے ملازمان تھانہ سٹی محمد اقبال 328/C کو بائیں ٹانگ پر ندیم کا فائر اور کانسٹیبل محمد علی کو پیٹ پر رضوان عرف جگنی کا فائر

لگا جو شدید مضروب ہو کر گر گئے جبکہ خلیل احمد اے ایس آئی کے سر پر کلہاڑی کا وار کرکے مضروب کیا۔

پولیس ملازمین کو ملزمان نے یرغمال کرلیا۔ اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی تونسہ سعادت علی نے بتایا کہ

ملزمان نے مجرم اشتہاری کو فرار کرایا اور پولیس ملازمین پر فائرنگ اور کلہاڑی کے وار کرکیشدید زخمی کیااور اس کے ساتھ ویڈیو بنا کر سنگین جرم کاارتکاب کیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازی خان میں ڈویژنل سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی سردار غلام عباس خان گورچانی نے آج یکم مئی کا عالمی دن مزدوروں کے موقع پر غلہ منڈی میں منایا

جس میں پیپلز لیبر بیورو کے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد حسین، صوبائی صدر ہیئر ڈریسر یونین محمد لطیف سپل، ڈاکٹر رحمت رضا کھوسہ، زین خان گورچانی، غلہ منڈی کے مزدوروں کے صوبائی صدر پنجاب شیخ طفیل احمد، محمد حنیف ماچھی، محمد افضل مغل کے علاوہ دیگر

گڈز ٹرانسپورٹ کے مزدور اور ڈرائیور شامل ہوئے۔ سردار غلام عباس گورچانی نے کہا کہ آج جو عالمی دن منایا جا رہا ہے مزدوروں اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے کرونا کا جو مسئلہ ہے بھوک کی وجہ سے کئی دن کے بعد پھر مجبورا منڈیوں میں اور اپنے کاموں پر آنا پڑا ہے

جس کی وجہ سے ان کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔ جو امدا د موجودہ حکمرانوں نے راشن اور احساس پروگرام کے حوالے سے لانچ کرایا

مگر ان لوگوں کو کسی کو بھی نہیں ملا۔ مزور سراپا احتجاج ہیں موجودہ حکمرانوں نے صرف نعرہ اور باتوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

مزدوروں کے حوالے سے جو پاکستان کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کی خاطر جو کام کئے مزدور آج بھی ان کو اور شہید محترمہ کو یاد کرتے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ1870 میں جس طرح شکاگو میں مزدوروں نے اپنے حق کی خاطر آواز اُٹھائی جس سے خونی انقلاب آیا، مزدوروں نے اپنی جان کے نذرانے پیش کئے

آج پوری دنیا میں یہ دن منایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں آئی آر او آرڈیننس جو کہ مشرف دور میں لیبر کے کالے قوانین بنے تھے

وہ بھی پیپلز پارٹی نے ختم کئے لیبر یونین کو مضبوطی کی خاطر آزاد کیا تاکہ اپنے حق کی خاطر اپنے مطالبات منوا سکیں۔


ڈیرہ غازیخان :

حکومت کی بدنیتی کو اول روز سے ظاہر کر رہے ہیں،قادیانیت کی ریشہ دوانیوں کا اثر پاکستان پر گہرا ہوتا جارہا ہے،حکمرانوں کو مسلط کرنے کا ایجنڈا ہی قادیانیت نوازی رہا ہے

جے یوآئی اول روز سے حکومت کی بدنیتی کو واضح کررہی ہے مگر نہ سلیکٹرز سمجھنے کے لیے تیار ہیں نہ ہی قومِ یوتھ،ہماری قوم کے ساتھ ہمیشہ گھناونا مذاق کیا گیا

اب جبکہ پوری قوم کرونا جیسی وبا سے نبرد آزما ہے ایسے وقت میں قادیانیت کا مسئلہ اٹھانا درحقیقت قادیانیت نوازی کا ثبوت دینا ہے ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے ضلعی امیر

مولانا اقبال رشید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ضلعی ناظم عمومی حافظ انعام اللہ نے کہا کہ حکومت نے ایسے نازک وقت میں مسلمانوں کے جذبات سے کھیل کر درحقیقت بہت اہم امور سے

توجہ ہٹانا چاہی ہے جیسے کہ آٹا چینی چوروں کی فرانزک رپورٹ کے قومی مطالبے کو الجھانے کے لیے قادیانی اقلیتی کمیشن کا مسئلہ اٹھایا گیا

تحصیل امیر ڈاکٹر یونس راج نے کہا کہ قادیانیت کی ریشہ دوانیوں کا اثر پاکستان پر گہرا ہوتا چلا جارہا ہے قادیانی پاکستان کے آئین کے اور ملک و ملت و امت و اسلام کے باغی او

ر غدار ہیں ان کا مقصد صرف نقصان پہنچانا ہے ان کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے پوری قوم کو اپنی توجہ اس فتنے کی جانب رکھنی ہوگی۔


ڈیرہ غازیخان:

محکمہ خوراک کے انسپکٹر چوہدری افتخار کے چھوٹے بھائی،ٹیچنگ ہسپتال کے سینئر ڈسپنسرچوہدری ذوالفقار احمد اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

انکے نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات، محکمہ ہیلتھ اور فوڈ کے آفیسران سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے

شرکت کی اور سوگوران سے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی۔


ڈیرہ غازیخان :

فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز کے ضلعی عہدیداران شیخ خالد، عامر کھتران، اے ڈی کھوسہ نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

پنجاب ایجوکیشن،فاونڈیشن کے تحت چلنے والے سات ہزار نو سو سکولوں کو تین ماہ سے ادائیگی نہیں کی گئی جس کے باعث چار لاکھ ٹیچرز تنخواہوں سے محروم ہیں،

سکول مالکان اور ٹیچرز کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے مقررین نے مزید کہا کہ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے پیف اور پرائیویٹ سکولز کے لئے مافیا کا لفظ استعمال کیا

جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ پیف کے تحت چلنے والے ادارے ن لیگ کے ہیں

جبکہ پیف کی بنیاد ق لیگ کے دور میں رکھی گئی تھی،بطور منسٹر مراد راس ایجوکیشن کو کوئی فائدہ نہیں دے سکے مقررین نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار

اور وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ تعلیم دشمن وزیر تعلیم کو برطرف کیا جائے

اور فوری طور پر تین ماہ سے روکی گئی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر وزیراعلی ہاوس اور وزیراعظم ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان :

گڈز ٹرانسپورٹ کے رہنماء عبدالسلام ناصر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر ز،سیاسی قبائلی عمائدین،سرکاری افسران اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشین آمین ناصر کرونا

وائرس کے خلاف لڑتے ہوئے کرونا وائرس سے متاثر ہوئے آمین ناصر ایک ایماندار اور مخلص افسر ہیں اللہ تعالیٰ انہیں صحت یاب کریں

اور تمام مسلمانوں سے خصوصی دعا کی اپیل کرتے ہوئے ا کہ اللہ تعالیٰ کرونا کے تمام مریضوں کو جلد صحت یاب کریں

عبدالسلام ناصر نے کرونا وائرس کے حوالے سے کہا کہ کرونا وائرس ایک لاعلاج وبا ہے

اس کا واحد حل احتیاط ہے ہم سب کو سماجی دوری اور دیگر احتیاطی تدا بیر پر عمل پیرا ہونا چاہئے تاکہ ہم اور ہمارا خاندان اس سے محفوظ رہ سکیں۔


ڈیرہ غازیخان :

مزدورں کے عالمی دن کے حوالے سے نیشنل لیبر فیڈیریشن کی جانب سے تقریب، جس میں مختلف یونین کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،

شکاگو کے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا،کورونا وائرس کے نجات کے لیے سجدہ ریزہو کر خصوصی دعا کی گئی، مرکزی صدر نیشنل لیبر فیڈیریشن شمس الرحمن سواتی نے

ویڈیو لنک سے خطاب کیا،تفصیلات کے مطابق صدر نیشنل لیبر فیڈریشن جنوبی پنجاب مرزا محمد عیسیٰ نے مزدورں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

کرونا وائرس ،لاک ڈاو¿ن ،سب سے زیادہ دیہاڑی دار مزدور طبقہ متاثر ہوا،بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں،

خاص کر دیہاڑی دار مزدور طبقے کی مشکلات بڑھ گئی ہیںاحساس پروگرام کے تحت ایک بھی مزدور کو رقم نہیں ملی ،

عملہ صفائی کی تنخواو¿ں میں کٹوتیاں شرمناک ہیںمزدروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاوکو روکنے کیلئے جہاں لاک ڈاون جیسے اقدامات ضروری ہیں

وہیں حکومت کو مزدروں کی مالی امداد کیلئے بھی جلد لائحہ عمل کا اعلان کرنا چاہئے تقریب سے نائب امیر جماعت اسلامی منیر احمد کلاچی ،

حسنین فراز،شیر محمد ،عبدالمجید،محمد عقیل ،محمد رمضان ودیگر نے خطاب کیاآخر میں تقریب کے شرکاءنے سجدہ ریز ہو کر کرونا وائرس کے خاتمے اور پاکستان کی خوشحالی کے لئے دعائیں مانگی ۔


ڈیرہ غازیخان :

زمین کے تنازع پردوگروپوں میں تصادم 2 نوجوان شدید زخمی، زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان مبتقل کردیاگیا تفصیل کے مطابق موضع پتی رمدانی میں ڈونہ برادری کے افراد اپنی ذاتی زمین

میں مٹی ڈال رہے تھے کہ جاموآنی برادری کے 5/6 افراد نے مسلح ہو کر حملہ کردیاجس سے ڈونہ برادری کے 2 نوجوان شدید زخمی ہوگئے

جبکہ ملزمان ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے ۔ تاہم بعد ازاں ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع واردات سے فرار ہوگئے

واقع کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے آر ایچ سی ہسپتال چوٹی منتقل کیا

جہاں سے بعدازاں انہیں ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ شفٹ کردیاگیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

About The Author