میانوالی/آگ لگ گئی
سرگودھا روڈ پر واقع نواحی علاقہ نانگنی میں گندم سے بھری ٹریکٹر ٹرالی میں آگ بھڑک اٹھی ،واقعہ ٹریکٹر ٹرالی کے بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا ،
ریسکیو ذرائع کے مطابق مقامی کسان شیرزمان ٹریکٹر ٹرالی پر کھیت سے گندم کاٹ کر ایک جگہ پر محفوظ کرنے کےلئے لے جارہا تھا کہ
ناگنی روڈ پر ٹرالی اور لوڈ ہونے کے باعث بجلی تاروں سے ٹکرا گئی جس کے باعث شعلہ پیدا ہونے سے ٹرالی میں موجود گندم میں آگ بھڑک اٹھی
اور آگ نے ٹرالی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث ٹرالی میں موجود ساری گندم اور جل کر
خاکستر ہو گئی جبکہ ڈرائیور نے حاضر دماغی سے ٹریکٹر کو بچا لیا ۔
اے وی پڑھو
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری