نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس انسانوں کا تیار کردہ یا جینیاتی طور پر تبدیل کرکے نہیں بنایا گیا

وائرس کا جانوروں سے کوئی تعلق بنتا ہے یا نہیں اور یہ بھی کہ کیا کوئی حادثہ چینی لیب میں پیش آیا

کورونا وائرس انسانوں کا تیار کردہ یا جینیاتی طور پر تبدیل کرکے نہیں بنایا گیا،،

امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے دعویٰ کردیا،،

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلیجنس ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ

وہ ابھی بھی اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ وائرس کا جانوروں سے کوئی تعلق بنتا ہے

یا نہیں اور یہ بھی کہ کیا کوئی حادثہ چینی لیب میں پیش آیا؟ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کے

دفتر کی جانب سے جاری بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور

ان کے اتحادیوں نے الزام لگایا ہے کہ عالمی وبا نے چین کے صوبے ووہان کی لیب سے جنم لیا ہے،،

جبکہ چین اس الزام کو سختی سے مسترد کرچکا ہے۔

About The Author