مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دنیا بھر میں سب سے ذیادہ کورونا کیسز امریکہ میں سامنے آئے

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد باقی تمام ممالک سے ذیادہ ہے

دنیا بھر میں سب سے ذیادہ کورونا کیسز امریکہ میں سامنے آئے۔۔ امریکہ سمیت دنیا کے آٹھ ممالک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے۔۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔۔ امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد باقی تمام ممالک سے ذیادہ ہے۔ جہاں 11 لاکھ امریکیوں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

اسپین میں دو لاکھ چالیس ہزار کے قریب افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ اٹلی میں دو لاکھ پانچ ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار بنے۔ برطانیہ میں ایک لاکھ اکہتر ہزار سے زائد افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

فرانس کے ایک لاکھ اڑسٹھ ہزار کے قریب افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی۔ جرمنی کے ایک لاکھ چونسٹھ ہزار کے قریب افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد ہے۔ روس میں بسنے والے ایک لاکھ پندرہ ہزار کے قریب کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں۔

امریکہ میں 11 لاکھ کے قریب افراد کورونا سے متاثر

اسپین میں 2 لاکھ 40 ہزار کے قریب افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

اٹلی میں 2 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار بنے

برطانیہ میں ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد کا کورونا سے متاثر

فرانس کے ایک لاکھ 68 ہزار کے قریب افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص

جرمنی کے ایک لاکھ 64 ہزار کے قریب افراد کورونا کا شکار

ترکی میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد

روس میں ایک لاکھ 15 ہزارکے قریب کورونا کیسز کی تصدیق۔

%d bloggers like this: