دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص

اسد قیصر نے لکھا میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،میں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے،پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کریں

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس بات کا اعلان انہوں نے خود سماجی رابطوں کو ویب سائٹ پر کیا۔

اسد قیصر نے لکھا میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،میں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے،پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کریں۔

اسد قیصر کے بھائی عبد الوحید کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی بیٹی اور بیٹے کا ٹیسٹ بھی پازٹیو ہے۔

انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ آ سپیکر قومی اسمبلی و اس کے بیٹے اور بیٹی کے لئے دعا کریں

صحافی اسد علی طور کے مطابق کرونا ٹیسٹ کرانے سے قبل ستائیس اپریل کو اسد قیصرنے اپنی رہائش گاہ پر افطار پارٹی بھی دی ۔

https://twitter.com/asadatoor/status/1255926736665133057?s=21

اسدقیصرکی افطار پارٹی میں غیر ملکی مہمانوں سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

About The Author