نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

30اپریل2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان خان طاہر فاروق نے ٹیچنگ ہسپتال سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا.ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ

ہسپتال میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لئے بی ایس ایل تھری لیب کی تنصیب کی جارہی ہے جلد ہی لیب کو فنکشنل کر کے ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے فراہم سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کے لیے کئے گئے حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا

ایم ایس ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے بی ایم پی سرائے کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا انہوں نے منصوبہ کی بروقت تکمیل اور معیاری مٹیریل استعمال کرنے کی ہدایات جاری کیں

ڈپٹی کمشنر نے مختلف مارکیٹس کا معائنہ کرتے ہوئے پھل، سبزیوں اور اشیائے خوردو نوش کے نرخ چیک کیے انہوں نے سرکاری نرخوں پر اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی.

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے ڈی پی او اختر فاروق کے ہمراہ سبزی منڈی سرور والی کا دورہ کیا. افسران نے پھل اور سبزیوں کی نیلامی کا جائزہ لینے کے ساتھ کاشتکاروں اور آڑھتیوں سے ملاقات کی.

کورونا وائر س کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سماجی فاصلوں اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں.

ڈپٹی کمشنر نے گندم خریداری مرکز رند اڈہ کا بھی دورہ کیا. کاشتکاروں کو فراہم سہولیات کا جائزہ لینے کے ساتھ گندم کی منتقلی اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا.

ڈپٹی کمشنر نے چوک چورہٹہ کا دورہ کرتے ہوئے لنگر خانہ کے تعمیراتی کام، گرین بیلٹس اوردیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق، چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر توصیف طاہر نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کی ہدایت پر چاروں اضلاع میں کورونا وائرس کی

صورتحال کے پیش نظر ویٹرنری ڈسپنسریوں میں ضروری احتیاطی اقدامات کیے گئے ہیں مویشیوں کی ویکسی نیشن اور علاج معالجہ کی سہولیات احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی.

انہوں نے یہ بات ضلع راجن پور کی مختلف ویٹرنری ڈسپنسریوں کے معائنہ کے دوران کہی. ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے داجل،

جام پور اوردیگر سول ویٹرنری ڈسپنسریز کا دورہ کرتے ہوئے ریکارڈ چیک کرنے کے ساتھ ادویات کی موجودگی، معیاد اور معیار کو چیک کیا.

انہوں نے ویٹرنری ڈسپنسری کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مویشی پال حضرات کو گھر کی دہلیز پر ویٹرنری سہولیات کی فراہمی جاری رکھی جائے

شعبہ لائیو سٹاک کو بہتر کر کے دودھ اور گوشت کی پیدوار میں خودکفالت کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے.


ڈیرہ غازیخان :

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں انسداد ڈینگی مہم کا آغاز کر دیاگیاہے سرویلنس ٹیمیں تشکیل دے کر گھر گھر مہم شروع کر دی گئی ہے.

سرکاری دفاتر،رہائش گاہوں کے علاوہ دیگر مقامات سے ڈینگی کی پروروش گاہوں کو تلف کرنے کے ساتھ باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیاجائے گا.

یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس میں کہی گئی جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کی.

متعلقہ محکموں کے افسران نے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہاکہ کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ انسداد ڈینگی پر بھی توجہ دی جائے.

پانی کے ذخیرو ں کوڈھانپنے کے ساتھ جوہڑ اور غیر ضروری پانی تلف کیاجائے. روزانہ کی بنیاد پر صفائی کر کے ڈینگی کی پرورش روکی جاسکتی ہے.

About The Author