دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

30اپریل2020:آج ضلع بہاولنگر میں کیا ہوا؟

ضلع بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر //

(صاحبزادہ وحید کھرل)
بہاولنگر شہر گردونواح میں سرعام جعلی دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری انتظامیہ کی مبینہ غفلت۔حکام نوٹس لیں

کاغذی کاروائیوں میں سب اچھا کی رپورٹ پیش کی جانے لگی،

تفصیلات کے مطابق جعلی دودھ فروخت کرنے والے مافیا کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دے دی گئ، ماہ صیام میں دودھ دہی کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے

انتظامیہ کی چشم پوشی کیوجہ سے بہاولنگر شہر کے گردنواح میں قائم جعلی دودھ تیار کرنیوالی منی فیکٹریوں میں روزانہ ہزاروں لیٹر کے حساب سے دودھ تیار ہو رہا ہے

جعلی دودھ تیار کرنے والے مافیازنے گھروں میں مشینری نصب کر رکھی ہیں جہاں واشنگ پاوڈر کیمیکل فلیورڈ خشک دودھ جانوروں کی چربی سے تیار مضر صحت کوکنگ آئل کا استعمال کیا جاتا ہے

مافیا کی جانب سے جعلی دودھ کی سپلائی گھروں میں دی جارہی ہے متعلقہ اداروں کی نظروں سے اُجھل بہاولنگر شہر ہارون آباد روڑ، چشیاں روڑ،

ماڈل ٹاون،مبارک گیٹ،حسین آباد،ریلوے پھٹک،ڈگری کالج روڑ،منچن آباد روڑ,اسلام نگر, مہاجرکالونی مقصود پورہ,فیصل کالونی قریش کالونی صدر دین کالونی, نیوسٹی,

عدن ویلی دین پور شریف, حافظ آباد, سادات کالونی, قائم آباد, ،اور گلیوں محلوں میں قائم ملک شاپس کے مالکان 60 روپے سے زائد فی کلو کے حساب سے دودھ فروخت کرکے

انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں, مضر صحت دودھ پینے سے شیر خوار بچوں سے لیکر بڑے مردخواتین موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں..


بہاولنگر//

( صاحبزادوحید کھرل)

تھانہ مروٹ پولیس کی بڑی کاروائی، اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والا تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، قبضہ سے مال مسروقہ 2,20,000روپے, 3 عددپسٹل برآمد، ملزمان سے تفتیش جاری،

مزید انکشافات متوقع ,تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،

ایس ایچ او مروٹ نوید نزاکت نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا،

ملزمان اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرتے تھے, ملزمان میں ندیم، یسین سکنائے مروٹ جبکہ رحمت سکنہ ڈونگہ بونگہ شامل ہیں۔

مروٹ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ 2,20,000 روپے اور تین عددپسٹل برآمدکرکے مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے وقوعہ سے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا۔

اس موقع پر ایس ایچ اونوید نزاکت نے کہاکہ جب تک آخری جرائم پیشہ فرد باقی ہے تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ڈی پی او قدوس بیگ نے کہاکہ بہاولنگر پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس رکھتی ہے۔

جرائم کے خاتمے تک ضلعی پولیس اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری و جانفشانی سے سرانجام دیتی رہے

گی۔مروٹ پولیس کا ڈکیت گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن اور مسروقہ مال کی برآمدگی قابل ستائش عمل ہے۔..


بہاولنگر//

( صاحبزادہ وحید کھرل)

منڈی صادق گنج پولیس کا ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، بجلی چوری کے مقدمہ میں ملوث مجرم اشتہاری گرفتار, ناجائز اسلحہ برآمد ، مقدمہ درج،

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ منڈی صادق گنج سب انسپکٹر رب نواز کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی بڑی کارروائی ،

بجلی چوری کے مقدمہ میں ملوث مجرم اشتہاری محمد ندیم سکنہ مونہ ڈھائی ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار، مقدمہ درج، تفتیش جاری ہے.

اس موقع پر ایس ایچ او رب نواز نے کہا کہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیرکے ویژن اور ڈی پی او قدوس بیگ کی ہدایت پر ضلع بھر میں مجرمان اشتہاری کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری ہے،

جرائم کے مکمل خاتمے کو ممکن بنانے کے لیے علاقہ میں گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جارہا ہے.

ڈی پی او قدوس بیگ نے کہا کہ ضلعی پولیس جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے کار بند ہے.قانون شکنوں کی حوصلہ شکنی اور قانون کی بالا دستی میں عوام کا تعاون کلیدی حیثیت رکھتاہے.

About The Author